Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز  ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی

    اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی

    اسلام آباد:پاکستان کی معاشی صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے اور عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معاشی صورت حال پر بہت ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ کچھ عالمی ادارے روزانہ کی بیناد پر پاکستانی معاشی صورت حال پر اپنے تحفظات بیان کررہےہیں،

    پاکستان کی معاشی صورت حال کو مانیٹر کرنے والے عالمی ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے کم کرکے سی سی سی پلس کردی ہے، پاکستان کی ریٹنگ میں کمی معاشی حالات کی وجہ سے ہوئی۔

    ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور مہنگائی سے بھی پاکستان کے اقتصادی حالات خراب ہوئے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ برقرار رہے گا۔

    ادھر دوسری طرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کےحوالےسے کچھ اچھی خبریں نہیں ہیں،پاکستان کے ریاستی بینک اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرض کی ادائیگی کےسبب ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16دسمبر کو 12 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے پاس 16دسمبر کو 6ارب 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 16 دسمبر کو 5ارب 88کروڑ 39لاکھ ڈالر تھے۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج

    کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج

    کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج ،اطلاعات کے مطابق ملک کے بڑے تجارتی اور عوامی شہر کراچی کے علاقے لیاری میں بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا جس کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیاری میں بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف پیپلزپارٹی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج کے باعث شاہین کمپلیکس پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، حقانی چوک، شاہین کمپلیکس و اطراف پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق احتجاج اور ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وہ حکومت پر برس پڑے۔

    ٹریفک جام میں پھنسے متاثرین کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے سے زائد ہوگئے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

    دوسری طرف لیاری میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کی جانب سے شاہین کمپلیکس پر احتجاج سے متعلق کے الیکٹرک کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاری پر بجلی کے واجبات 8 ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، لیاری کے مختلف علاقوں میں عوام بل ادا نہیں کرتے، بجلی کی سپلائی بلوں کی بروقت ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں۔

    کے الیکٹرک نے لیاری کے علاقے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کردی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • ہالی ووڈ میں خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز نے دنیا کوحیران کردیا

    ہالی ووڈ میں خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز نے دنیا کوحیران کردیا

    واشنگٹن :ٹام کروز نے سب سے خطرناک اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیااطلاعات کے مطابق ہالی ووڈ کی فلموں میں پر خطر اسٹنٹ خود کرنے میں Tom Cruise کا کوئی ثانی نہیں۔ 60 سالہ اداکار اپنی آنے والی فلم Mission Impossible – Dead Reckoning Part One میں انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے خطرناک اسٹنٹ کرتے دکھائی دیں گے۔

    ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم مشن امپاسبل۔ڈیڈ ریکوننگ کی بی ہائنڈ دی سین (بی ٹی ایس) ویڈیو شئیر کی ہے۔ویڈیو کے ساتھ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایکشن اسٹار نے لکھا کہ ہم جو کام کر رہے ہیں اسے شئیر کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔

    ویڈیو میں ٹام کروز اور ان کی ٹیم کو خطرناک اسٹنٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ٹام کروز اس بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک خطرناک عمل ہے جو شاید ہی ہم نے کبھی کرنے کی کوشش کی ہو، اس میں پہاڑی چٹان سے موٹرسائیکل کو اڑا کر چھلانگ لگانی ہے۔

    معروف اداکار نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ایسا کرنا چاہتے تھے۔فلم کے ہدایت کارChristopher McQuarrie کا کہنا تھا کہ ٹام نے ایسا کرنے کیلئے تمام شعبے کے ماہرین کو اکھٹا کرنے کا ماسٹر پلان تیار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹام کروز نے 500 سے زائد فضائی کرتب اور 13,000 بار موٹر سائیکل سے چھلانگیں لگانے کا مظاہرہ کیا ہے تاہم یہ ایک مشکل مرحلہ تھا پھر اسے ٹھیک زاویہ سے شوٹ کرنے کیلئے کیمرہ لگانا بھی ایک اور چیلنج تھا۔

    اداکار کے ٹیم ممبر نے بتایا کہ فائنل شوٹ کے دوران ٹام نے اس کلپ کو چھ بار چھوڑا۔Mission Impossible Dead Reckoning کا پہلا حصہ اگلے برس جبکہ دوسرا حصہ 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا سپاہی شہیدہوگیا

    سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا سپاہی شہیدہوگیا

    راولپنڈی:شدید زخمی سپاہی حلیم خان نے دوران علاج جام شہادت نوش کرلیا،اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے کہا گیاہے کہ سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باعث آج سی ایم ایچ راولپنڈی میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 29 سالہ سالہ سپاہی حلیم ہجیرہ، ضلع پونچھ کے رہائشی اور 3بچوں کے والد تھے۔

    اس سے قبل زیراعظم نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کرکے بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور فوجیوں کی جرات اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔اِس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی بےمثال قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردوں اور اُن کے ہمدردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے بھی پُرعزم ہیں۔

    یادرہےکہ اتوار کے روز بنوں میں کاؤنٹر ٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں قید دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔عمارت میں موجود دہشتگردوں سے 2 روز تک مذاکرات ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز کو تفویض کی گئی۔

    منگل کی صبغ سیکیورٹی آپریشن نے عمارت اور اس کے اندر موجود سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن کیا۔ چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلی۔فورسز کے آپریشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جب کہ اس دوران 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

  • ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پر لیونل میسی کی تصویر ہوگی ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کی تصویر اب ارجنٹائن کے کرنسی نوٹ پر بھی نظر آئے گی۔

    لیونل میسی جو ارجنٹائن میں پہلے ہی انتہائی پسندیدہ شخصیت ہیں، اپنے ملک کو 36 سال بعد ورلڈ کپ جتوانے کے بعد مزید مقبول ہوگئے ہیں، اتوار کو دوحہ میں فرانس کو شکست دینے کے بعد سے ارجنٹائنی قوم کا جشن تا حال جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کا مرکزی بینک قومی ہیرو کو انکے شایان شان شاندار قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر کو کرنسی نوٹوں پر چھاپنے پر غور کررہا ہے۔

    میسی کی تصویر والے ایک ہزار پیسوبل مالیت کے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم ارجنٹائن کی حکومت یا مرکزی بینک نے لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ کو جاری کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔خیال رہے ارجنٹائن کی ٹیم نے قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے ہرایا تھا۔

    35 سالہ لیونل میسی نے نہ صرف میگا ایونٹ میں سات گول کیے بلکہ فائنل جیسے اہم میچ میں بھی انہوں نے دو گول اور پینالٹی کک پر ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، میسی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے طور پر گولڈن بال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    کراچی :بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیربھٹو شہید کی استاد، آئرش راہبہ اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل سسٹر برکمینز کونوے برطانیہ میں انتقال کرگئیں۔سسٹربرکمینز کونوے نے جیسز اینڈ میری اسکول کراچی،لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں، ان کاانتقال 92 برس کی عمر میں برطانیہ میں ہوا۔

    سسٹربرکمینز 1951 سے پاکستان میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں، سسٹر برکمینز کو ان کی خدمات پر 2012 میں ستارہ قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔2020 میں کراچی کے علاقےکلفٹن کی ایک شاہراہ کو بھی سسٹربرکمینز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

    بینظیربھٹو سمیت مریم نواز، شیریں مزاری، عاصمہ جہانگیر اور حناجیلانی بھی سسٹر برکمینز کی شاگرد رہی ہیں۔پاکستانی نژادامریکی ماہرفلکیات نرگس ماول والابھی سسٹربرکمینزکی شاگرد رہی ہیں۔

    سسٹربرکمینز 1930 میں آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں اور 1951میں وہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔سسٹربرکمینز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فادر رابرٹ میکولک نے بتایا کہ سسٹر برکمینزکی ساری زندگی تعلیم کےفروغ اور کردارسازی کے لیے وقف رہی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • اسپیکرقومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی آکر کردار ادا کرنیکی دعوت

    اسپیکرقومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی آکر کردار ادا کرنیکی دعوت

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آکرکردار ادا کرے۔اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوریت کے سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیے،

     

    تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ

    پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے بلالیا۔شاہ محمود قریشی کے خط کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خط میں کہا کہ شیڈول کےاندرکوئی رکن استعفےکی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔

    اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ 11 اپریل کو جمع کرائےگئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 23 مئی کو خط لکھا گیا تھا اور 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کی مہلت دی گئی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے مدعو کرتے ہوئے خط میں استعفوں کی تصدیق سے متعلق قواعد کا حوالہ بھی دیا ہے۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے لیے تمام ارکان کو خطوط لکھے تھے، قواعد یہ کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی نےکہا ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں، اکھٹے ہوکر آنا اسپیکرکے اطمینان کے لیےکافی نہیں ہے، اس سے ایک دوسرے پر پریشر ہوگا۔

    اسپیکر کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے سب کو وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا۔

  • ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا:وزیراعظم شہباز شریف

    ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا:وزیراعظم شہباز شریف

    لاہور:ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کوہر صورت قائم رکھا جائے گا ، ان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں ریاست کی رٹ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا

    ·
    اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہرقسم کی دہشتگردی کا سامنا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء اور ان کے اہلخانہ نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں،

    وزیراعظم شہبازشریف نے بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور اور نوجوانوں کی عیادت بھی کی اس موقع پر شہبازشریف نے ان نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کی قربانیوں کو کبھی نہیں‌بھول سکتی

     

    وزیراعظم شہباز شریف نے وطن عزیز کی خاطرقربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم نے جوانوں کی بہادری، عزم و بلند حوصلے کو سراہا،

    یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد اصف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں زخمی ہونے واہلکاروں اور افسروں کی عیادت کی

  • امریکی پولیس کے سات افسران نشہ کی حالت میں دوران ڈرائیونگ گرفتار

    امریکی پولیس کے سات افسران نشہ کی حالت میں دوران ڈرائیونگ گرفتار

    لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس پولیس  کے سات افسران کو صرف پچھلے دو ہفتوں میں دوران سفر نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے سمیت دیگر واقعات کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جن میں کم از کم تین افسران بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر زیادہ حد سے زیادہ شراب پینے پر گرفتارکیے گئےہیں ،

     

     

    امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اب قانونی کاروائی ہوگی.یہ ملازمین دوران ڈیوٹی نشہ کرتے تھے

    واضح رہے کہ کچھ گرفتاریاں ٹریفک تصادم کے بعد ہوئیں ان واقعات میں کئی لوگ زخمی ہوئے،جس پر کیمرے کی مدد سے ان پولیس اہلکاروں کی طرف سے ڈرائیونگ کے دوران غلطی ہونے کے واقعات کی تصدیق ہوئی ،

     

    ایک طرف تو امریکی پولیس کی طرف سے ان واقعات کی تصدیق کی گئی مگرنشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے ہونے والے حادثےسے زخمی ہونے والوں کی تفصیلات نہیں بتائی جارہیں، اور نہ ہی ان کی جسمانی صحت کےبارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے آئی ہے

     

     

    امریکن پولیس افسران اور دیگر اہلکاروں کی طرف سے ان غلطیوں کے ارتکاب کے بعد ان کواس بات کی وارننگ دی گئی ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ اپنی زندگی یا اپنے کیریئر کو خطرے میں مت ڈالو!”

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاس اینجلس پولیس چیف کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ سے احتراز کیا جائے اور ائندہ ایسی کسی غلطی کی صورت میں سخت سزا دی جاسکتی ہے

  • سوٹ کیسز کے ہینڈل راڈز اور گتوں میں چھپائی ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات پکڑی گئی

    سوٹ کیسز کے ہینڈل راڈز اور گتوں میں چھپائی ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات پکڑی گئی

    کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔اطلاعات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    حکام حکام کے مطابق جدہ جانے والے دو مسافروں نے منشیات سوٹ کیسز کے ہینڈل راڈز اور اندرونی گتے کی تہہ میں چھپائی ہوئی تھی۔کسٹم حکام کے مطابق دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ان کے خلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

    ادھرنیویارک کے بعد کراچی دنیا میں سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والا شہر ہے، جہاں چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل سمیت ہر نشہ دستیاب ہے۔سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔

    پولیس کی ناک کے نیچے کالا دھندہ جاری ہے، اینٹی نارکوٹکس نے بھی اس معاملے میں خاموشی سادھ رکھی ہے۔

    فون پردوستی،وہ بھی خاتون سے:سندھ پولیس نے وارننگ جاری کردی

    شہر میں نشہ بیچنے اور خریدنے والوں کا اتا پتا معلوم ہے مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔علاوہ ازیں حکومت سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔