Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • 850CC تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز،اورکیا فیصلے ہوئے تفصیلات آگئیں‌

    850CC تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز،اورکیا فیصلے ہوئے تفصیلات آگئیں‌

    اسلام آباد :850CC تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز،اورکیا فیصلے ہوئے تفصیلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق آج ہی وفاقی کابینہ نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی جس میں 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    نئی پانچ سالہ 26- 2021 آٹو پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی جس میں 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے، مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور کار ساز کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دینے کی تجاویز شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں چھوٹی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق چھوٹی درآمدی گاڑیوں پر بھی کرنے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ پر ہر سال نظر ثانی کی جائے گی۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت کار ساز کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دینے کی تجویز ہے ۔

    کار ساز کمپنیوں کیلئے آئندہ سال میں 2 فیصد، 2024 میں 4 فیصد اور 2025 میں7 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

    گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات کے لیے ٹیکس مراعات اور وزارت تجارت کو بیرون ممالک کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

  • شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:شہزاد اکبر

    شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:شہزاد اکبر

    اسلام آباد:شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ شہبازشریف نےکہاتھاکہ وہ مجھ پرمقدمہ دائرکریں گے،آج تک ان کے نوٹس کا انتظار کررہا ہوں،چیلنج ہےمجھےکسی عدالت میں بلالیں، میں ثبوت لےکرعدالت میں پیش ہوجاؤں گا ،شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتساب کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو پر مریم اورنگزیب کوتکلیف ہے، شہبازشریف کیخلاف دوسرےکیس میں فردجرم عائدہونےجارہی ہے، 2008اور2018کےعرصےمیں شہبازشریف کےاثاثے 7 ارب بڑھے، ایف آئی اےنےتفصیلی چالان جمع کرایاہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین کے نام پر 28 بے نامی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ملازمین کے نام پر 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، اگر شہبازشریف سمجھتے ہیں یہ مقدمہ جھوٹا ہے تو عدالت میں درخواست دیدیں، عدالتوں میں تمام ثبوت موجود ہیں اور ان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے،شہباز شریف اور ان کے بچوں کو جواب دینا ہوگا۔

    قبل ازیں ترجمان ن لیگ نے نیوز کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے شہزاد اکبر کو برطانوی اخبار کا ٹاؤٹ قرار دیااور کہا کہ شہزاداکبر روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر کاغذ لہراتےتھے ،عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کرائی اور وہ مافیاز کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہبازشریف کو عدالت نےضمانت دی،کیوں نہیں آج تک عدالت میں ثبوت دیئےگئے، ڈیوڈ روز نےسٹوری کیس میں لندن میں آج 5 ویں بار ایکسٹیشن لی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے شہبازشریف اینڈ کمپنی نے اپنے ملازمین کے ذریعے اربوں روپے اپنے اکاونٹس میں منتقل کروا کراس کو خفیہ رکھنے کی کوششوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا  لیکن یہ سارے کردار سامنے آگئے ہیں اور اب شہبازشریف کا بچنا محال لگتا ہے

     

     

  • پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان

    پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان

    ڈھاکا :پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان ،اطلاعات کے مطابق ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی شکست کھاکر باہر ہوگئے۔

    پہلے سیمی فائنل میں کوریا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5-6 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو زیر کیا۔

    کوریا نے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    سیمی فائنل میں 11گول ہوئے، میچ کے اختتام سے پانچ منٹ قبل کوریا نے فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا، کوریا کی جانب سے جینگ نے ہیٹ ٹریک کرتے ہوئے چار گول کیے۔

    میچ شروع سے ہی سنسنی خیز رہا، پاکستان کے کپتان عمر بٹہ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن اس کے بعد کوریا کو لگاتار دو پنالٹی اسٹروکس ملے۔

    دوسرا کوارٹر بھی دلچسپ رہا جس میں چار گول ہوئے، پہلے جنید منظور نے گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کیا لیکن کوریا نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر پھر سے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان ایک اور گول کرنے میں کامیاب ہوا لیکن بیک اسٹک لگنے کی وجہ سے امپائر نے گول نہ دیا البتہ کچھ ہی لمحہ بعد پاکستان کے افراز نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

    دوسرے کوارٹر کے اختتام سے چند منٹ پہلے کوریا نے پھر گول کرکے مقابلہ 3-4 کردیا۔

    چوتھے اور آخری کوارٹر میں پہلے کوریا نے گول کرکے برتری دگنی کردی لیکن پاکستان کے مبشر علی نے لگاتار دو گول کرکے پھر سے مقابلہ 5-5 گول سے برابر کردیا۔

    میچ کے اختتام سے صرف پانچ منٹ قبل کوریا نے پنالٹی کارنر پر گول کردیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا اور کوریا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو 3-5 سے ہراکر فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا۔ ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کا فائنل کوریا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • سرکاری افسران کی عالی شان رہائش گاہوں‌ کو پبلک پارکس بنانے کی تجویز:حکومت نے منظورکرلی

    سرکاری افسران کی عالی شان رہائش گاہوں‌ کو پبلک پارکس بنانے کی تجویز:حکومت نے منظورکرلی

    لاہور:سرکاری افسران کی عالی شان رہائش گاہوں‌ کو پبلک پارکس بنانے کی تجویز:حکومت نے منظورکرلی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کو عوامی پارک بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں آج مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی میاں طاہر نے سرکاری افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کی نشاندہی کی۔

    انہوں نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری افسران 12 ایکڑ کی رہائش گاہوں میں رہتے ہیں، انہیں ایک کنال رقبے پر مشتمل کوٹھیاں بنا کر دی جائیں اور ان رہائش گاہوں کو عوام کے لیے مختص کیا جائے۔

    میاں طاہر نے کہا کہ بڑی رہائش گاہوں پر پبلک پارکس بنائے جائیں تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو اور وہ وہاں سیر و تفریح کے لیے جاسکیں۔

    پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان میں اعتراف کیا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ صوبے میں سرکاری افسران بڑی رہائش گاہوں میں رہتے ہیں، چھوٹی رہائش گاہیں دینے کے لیے قانون میں ترمیم کرنا ہوگی۔

     

     

    پارلیمانی سیکریٹری نے میاں طاہر کی تجویز اور نشاندہی کو اچھا قرار دیتے ہوئے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس معاملے کو دیکھے گی۔ اس پر ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت کی کہ آپ اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے ترمیم کر لیں۔

  • پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے:یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ :فواد چوہدری

    پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے:یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ :فواد چوہدری

    اسلام آباد:پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے اور پی ٹی آئی کے مقابلے میں پی ڈی ایم اتحاد:جوشکست کا سبب بنا:اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی،فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا پاکستان کی بدقسمتی کی بات ہوگی،

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی،ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا،ہر حلقے کی اپنی مینجمنٹ کرنی پڑتی ہے، مینجمنٹ ایشو کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں الیکشن ہارے ہیں۔ایک حلقے میں ایک ہی پارٹی کے چار، چار لوگ الیکشن لڑیں گے تو شکست ہی ہوگی،سیاسی بونے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے بول رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کےبعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ری پلیسمنٹ اگر جے یو آئی ہے تو پھر سوچنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے کہ اپنے آپ کو منظم کریں، کارکنوں کو چاہیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کو مضبوط کریں، پی ٹی آئی تنہا قومی جماعت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری کی گفتگو سے مایوسی ہوئی، لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی ، ان کی امید ہوتی ہے تو یہ بوٹ پالش لےکر پہنچ جاتےہیں، امید پوری نہ ہوتو جلسوں میں الزامات لگاتےہیں، یہ لوگ اسی تنخواہ پر کام کریں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی غلطیوں‌ اور پارٹی میں مس انڈرسٹینڈنگ پر قابو پاتے ہوئے اللہ کے فضل سے اگلی حکومت بنائے گی . یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمعاشی اشاریے مثبت ہیں،کسانوں کو بھی اضافی آمدنی ملی ہے،کپاس کی فصل کی پیداوار میں19.5 فیصداضافہ متوقع ہے، تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جبکہ کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے اورانکم ٹیکس میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سےمتعلق ٹینڈر جاری کرے،کابینہ اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق بات کی گئی ہے، نوازشریف اورزرداری دورکا 55 ارب ڈالر کا قرض واپس کرچکےہیں، آئی پی پیز کےمہنگےمعاہدےکرکے پاکستان کو نقصان پہنچایاگیا، مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا،34ارب روپے کی آئی پی پیز کو ادائیگی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ اوآئی سی اجلاس بھی پاکستان میں ہوگا،ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے، ن لیگ دورمیں بجلی کےمہنگے پلانٹس لگائےگئے اور اب یہ لوگ ہمیں معیشت ٹھیک کرنےکابھاشن دیتےہیں،نوازشریف اورزرداری دور کےقرضوں کی قسطیں ادا کررہےہیں۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی پیداوار 5 لاکھ تک لےجانا چاہتےہیں،اس وقت پاکستان میں 2 لاکھ40 ہزار گاڑیاں بن رہی ہیں، گزشتہ 2 سال میں کارساز کمپنیاں 5 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے، اب 85 فیصد موٹرسائیکل پاکستان میں ہی تیار ہورہے ہیں، بجلی اورڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے، روزگارکےمواقع پیداہورہےہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ کابینہ سے منظورکرلیا گیا ہے، یہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے ، 18ویں ترمیم کےبعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، سندھ میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا فروخت ہورہا ہے، زرمبادلہ کےذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے، قومی فوڈ سکیورٹی کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

  • اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

    اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

    ڈیووس:اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی رہنماؤں، دولت مندوں ، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کا سالانہ اجلاس جسے ’’ ورلڈ اکنامک فورم‘ کہا جاتا ہے، اس سال کورونا کے نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    ورلڈ اکنامک فورم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ڈیووس عالمی اقتصادی فورم ، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والا اپنا سالانہ اجلاس اومیکرون کے پھیلاؤ کے سلسلے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے سبب ملتوی کر رہا ہے۔عالمی اقتصادی فورم نے اس اجلاس کو موسم گرما میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اجلاس سترہ جنوری سے اکیس جنوری تک ہونے والا تھا جس کا مقصد اقتصادی، سیاسی، ماحولیاتی اور دیگر کئی مسائل وموضوعات کا جائزہ لینا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے اس اجلاس کوکورونا کے نئے ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد عائد کی جانے والی جدید پابندیوں کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے میئر نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ہنگامی حالت کا اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کورونا کا پھیلاؤ شروع ہونے کے بعد سے پیر کو کورونا کے نئے مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے ۔اومیکرون کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے امریکی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو کورونا سے متعلق پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی میں اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں جنوری کے پہلے تین ہفتوں کے لیے آنلائن کلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے تین جنوری سے شروع ہونے والے نئے سمسٹر کے پہلے دو ہفتوں کے لیے آن لائن کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پرنسٹن، کارنیل اور مڈل بیری یونیورسٹیاں اپنے امتحانات آنلائن منعقد کریں گی ۔ نیویارک یونیورسٹی نے تمام غیر ضروری اجتماعات کو منسوخ کر دیا ہے اوراساتذہ کو فاصلاتی امتحان لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے سال کی تعطیلات کے موقع پرامریکہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث اس ملک کے شہریوں میں نئے سال کی تقریبات کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں ۔اسی کے ساتھ ای بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے اکثر علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں میں نوے فیصد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں ۔

    امریکا میں بیماریوں کے کنٹرول کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں زیادہ تیزی آسکتی ہے۔اب تک جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں پانچ کروڑ سترہ لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلاء ہوئے ہیں اوران میں سے آٹھ لاکھ ستائیس ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اسی کے ساتھ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں کورونا کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثرین کی تعداد چھتیس سے بہتر گھنٹے کے اندر دوگنی ہورہی ہے۔

  • بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا

    بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا

    نئی دہلی :بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا ،اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے دیہات میں چند دن قبل کتوں نے ایک بندر کے بچے کو مارا تھا جس کے بعد سے بندر اب تک سینکڑوں کتے مار چکے ہیں۔

    بھارت کے دو دیہاتوں میں جانوروں کے درمیان خونریز جنگ جاری ہے جس میں بندروں نے اب تک انتقام کے طور پر 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ہلاک کر دیا ہے۔

    سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر مارا جس کے بعد بندر غضب ناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر مار رہے ہیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب تک مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے، یہ سارا منظر دیکھ کرعوام دہشت زدہ ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور انہیں بلندی سے گراکر ماررہے ہیں۔ اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں۔

    ایک واقعے میں بندروں نے 8 سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین بھی علاقے میں پہنچ چکے ہیں لیکن وہ اب تک ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں سکے۔

    یہ علاقہ مہاراشٹر ریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے۔ لاول نامی گاؤں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچا جبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کتوں نے ایک بندر کے بچے کو گھیر کر مار دیا تھا جس کے بعد دونوں جانوروں کے گروہوں میں زبردست جھڑپ جاری ہے۔

  • کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان

    کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان

    جاتی امرا :کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی قیادت اس وقت سخت پریشان ہے اورن لیگ میں پریشانی مزید بڑھ رہی ہے،اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کو کے پی کے بلدیاتی انتخاب میں جوشکست ہوئی ہے اس شکست نے پارٹی کے وجود کوخطرے میں‌ ڈال دیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطاق نوازشریف نے اس شکست کا نوٹس لیا ہے اورپارٹی کوہدایت کی ہےکہ وہ شکست کے اسباب نوٹ کرکے لندن روانہ کریں ، ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پارٹی ویسے ہی دو گروہوں میں واضح تقسیم ہوتی ہوئی نظر آتی ہے ، ن لیگ اور ش لیگ کی صورت میں سامنے آنے والے گروہوں کے بعد اب پارٹی پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے

    کے پی میں 64 میں سے صرف 3 نشستیں حاصل کرنے کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے ، ن لیگ نے جو تین نشستیں حاصل کی ہیں ان میں ن لیگ کوجمیعت علما اسلام فضل الرحمان،جمعیت علمائے اسلام نورانی گروپ ، جمعیت علمائے اسلام نیازی گروپ،مرکزی جعمیت اہلحدیث، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی،پی ٹی ایم سمیت ایک درجن کے قریب علاقائی جماعتوں نے سپورٹ کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی اتحاد نے جے یو آئی ف کو کے پی میں‌ سپورٹ کرکے حکومت کوٹف ٹائم دیا ہے،

    ادھر انہیں حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز لوکل گورنمنٹ الیکشن ہے۔

    شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے،ن لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے، نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے فیز کی ناکامی پر خوش ہونے والے کل ہماری جیت پر آنسو بہاتے ملیں گے، خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا، عمران خان پاکستانی عوام کے واحد امید ہیں۔

    اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ عوام کو مبارک ہو، عمران نیازی نے خیبر پختونخوا کی شکست کا نوٹس لے لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور انتقامی ایجنڈے پر کام کیا۔ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام کی ضرورت کی اشیا کو منافع خوروں کے ہاتھوں میں دے کر سٹہ بازی کروائی۔

  • جہاں میڈیا کوایک نہتی لڑکی کنڑول کرے وہاں ملکی اداروں کا خدا حافظ:مریم نواز کی ایک اورآ ڈیو لیک

    جہاں میڈیا کوایک نہتی لڑکی کنڑول کرے وہاں ملکی اداروں کا خدا حافظ:مریم نواز کی ایک اورآ ڈیو لیک

    اسلام آباد :جہاں میڈیا کوایک نہتی لڑکی کنڑول کرے وہاں ملکی اداروں کا خدا حافظ:مریم نواز کی ایک اورآڈیو لیک،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی جس میں انہوں نے میڈیا کو مینیج کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر لیک ہونےو الے واٹس ایپ آڈیو نوٹ میں مریم نواز کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ”دیکھی ہے میری میڈیا مینجمنٹ نجی ٹی وی اور جیونیوز نے کیسی ان کی جئی تئی پھیر دی ہے“۔

     

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز آڈیو ٹیپ سے متعلق سوال گول کرگئیں۔بولیں اس حوالے سے پہلے بات کرچکی ہوں ، اب اور کچھ نہیں کہنا چاہتی۔

    مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے تناظر اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے سے متعلق سوال بھی گول کردیا۔بولیں عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی۔عمران خان اپنی کارکردگی کے بوجھ تلے دب چکا ہے، مولانا کی فتح ہماری فتح ہے، نوازشریف جلد واپس آئیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ بھی اس سے پہلے بھی مریم نواز کی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو جس میں وہ جیو کے مالک اور دنیا نیوز کے مالک کو ہدایات دینے کی تفصیلات بتا رہی تھیں۔

     

     

     

    بعدا زاں مریم نواز نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو ٹیپ میں ان ہی کی آواز ہے لیکن وہ پارٹی کے میڈیا سیل کی سربراہ کے طور پر پارٹی اشتہارات کے حوالے سے ہدایات دے رہی تھیں۔واضح رہے کہ مریم نواز کے اعتراف کے بعد حکومت نے ان کےخلاف تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پرطلبا ،اساتذہ اوردیگرپڑھےلکھے طبقےکی طرف سے ایک سوال کیاجارہا ہے جس میں کہا جارہا ہےکہ جس ملک میں ایک ریاست مخالف کرپٹ سابق وزیراعظم کی ریاست مخالف بیٹی اگراس ملک کے میڈیا کوکنٹرول کرکے یہ مقاصد حاصل کرتی ہے اوراداروں کو بے بس کردیتی اور ان قومی اداروں پالیسیوں کو تہس نہس کردیتی ہے وہاں پھراس ریاست کا خدا ہی حافظ ہے

    بعض اہم شخصیات نے لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ ابھی تک میڈیا پاکستان میں گُڈا گُڈی کا کھیل کھیل رہا ہے جس کسی بڑے سانحہ کا اشارہ دے رہا ہے

  • وزیراعظم صاحب : ہمیں آپ پراعتبار بھی اور اعتماد بھی ہے:کشمیریوں‌ کا عمران خان پربھرپوراعتماد کا اعلان

    وزیراعظم صاحب : ہمیں آپ پراعتبار بھی اور اعتماد بھی ہے:کشمیریوں‌ کا عمران خان پربھرپوراعتماد کا اعلان

    لندن :عمران خان ہمیں آپ پراعتبار ہے:کشمیریوں کا عمران خان کی قیادت پربھرپوراعتماد،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی طرح بیرون ممالک موجود لاکھوں کشمیریوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اعلان کیا ہے ،

    اس حوالے سے کشمیریوں نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کشمیریوں کےلیے جدوجہد کو پسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرکشمیریوں کو اعتبار بھی اور اعتماد بھی ہے،

    بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں کشمیریوں کے نصب العین کی حمایت کا اعادہ کرنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات میں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جس سے کشمیریوں کی منصفانہ اور حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی حمایت کے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔

    انہوں نے دنیا بھر میں اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے وزیر اعظم پاکستان کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے ۔فہیم کیانی نے کہاکہ عمران خان نے او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں کشمیر اور فلسطین کے عوام کیلئے آواز بلند کی ۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے پاکستان کی اپیل پر توجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں فراہم کی گئی ہے ۔

    وزیر اعظم خان نے او آئی سی کے اجلاس کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنی منصفانہ جدوجہد میں مدد کیلئے عالم اسلام کی توجہ کے منتظر ہیں ۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر نے کہا کہ 41سال بعد او آئی سی کی خصوصی سربراہی کانفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں اب بھی ضمیر اور انسانیت ابھی زندہ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھی چاہتے ان کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اس طرح کا سربراہ اجلاس مددگارثابت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ او آئی سی ہی مقبوضہ علاقے میں کشمیریوںکی نسل کشی اور جنگی جرائم بند کرانے اور آبادی کے تناسب کو بگاڑنے سے روکنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا کیلئے اہم فورم ہے ۔

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق کشمیری قوم نے بیرون ممالک کشمیریوں کے اس موقف کی حمایت اور اسے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں امید ہے کہ عمران خان کشمیری قوم کے حقیقی سفیر کے طور کشمیریوں کا کیس ہرفورم پرلڑیں‌ گے