Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ارب پتی عرب تاجر ماجد الفطیم وفات پا گئے

    ارب پتی عرب تاجر ماجد الفطیم وفات پا گئے

    دبئی :ارب پتی عرب تاجر ماجد الفطیم وفات پا گئے۔،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ممتاز تاجر ماجد الفطیم، جنہوں نے خوردہ فروشی اور تفریحی کمپنی ایم اے ایف کی بنیاد رکھی تھی آج قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں‌، دبئی کے حکمران نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے ماجد الفطیم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اورانکی مغفرت کے لیے دعائیں کیں

    عرب میڈیا کے مطابق ماجد الفطیم 1930 کی دہائی میں پیدا ہوئے ، 1992 میں ماجد الفطیم (MAF) کے نام کا ایک ادارہ قائم کیا، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شاپنگ مالز تیار کرتا ہے۔

    ماجد الفطیم اس قدر دولت سے مالا مال تھے کہ اسے فوربس میگزین نے اس سال 3.6 بلین ڈالر کی خاندانی دولت کے ساتھ تیسرے امیر ترین عرب تاجر کا درجہ دیا تھا۔

     

    دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹ کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،محمد راشد المکتوم کہتےہیں‌کہ "خدا ہمارے بھائی ماجد الفطیم پر رحم کرے، جو ایک اہم کاروباری شخصیت تھے اور دبئی کے سب سے اہم اور اس کے عظیم آدمیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے قوم کو ایک مقام دلوایا۔”

  • میاں شہازشریف صاحب اپنی مرضی کے بندے لےآئیں‌:چیلنج ہے:حسان خاورکا اعلان

    میاں شہازشریف صاحب اپنی مرضی کے بندے لےآئیں‌:چیلنج ہے:حسان خاورکا اعلان

    لاہور:میاں شہازشریف صاحب اپنی مرضی کے بندے لے آئیں‌:چیلنج ہے:حسان خاور کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف صاحب اپنی مرضی کی پنچائیت مقرر کرلیں‌ ان کی مرضی کے بندے بھی یہ ثابت کریں‌گے کہ میاں صاحب اور ان کے بیٹے معاشی فراڈ کے بڑے ماہر ہیں‌

    انہوں نے کہا کہ احتساب ن لیگ کیلئے ایک ایسا بھیانک خواب ہے جو بہر صورت پورا ہوگا تحریک ‏انصاف حکومت پہلی بارصحت کارڈ اور راشن کارڈ کا انقلابی اقدام لائی، اپوزیشن چاہ کر بھی ‏تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھنے سے نہیں روک پا رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرانا پاکستان صرف ن لیگ چاہتی ہے کیونکہ وہ ان کے لالچ اور کرپشن پر مبنی ‏تھا ن لیگ کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل پا رہا نیا پاکستان ‏احتساب اور شفافیت کا نام ہے نیا پاکستان عوامی فلاح کے حقیقی منصوبوں کو متعارف کرانے کا ‏نام ہے۔

  • پروین رحمان قتل کیس:8 سال بعد 5ملزموں کو 2،2بار عمر قید کا حکم

    پروین رحمان قتل کیس:8 سال بعد 5ملزموں کو 2،2بار عمر قید کا حکم

    کراچی:پروین رحمان قتل کیس:8 سال بعد 5ملزموں کو 2،2بار عمر قید کا حکم،اطلاعات کے مطابق اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان کے قتل کیس میں زیر حراست پانچ ملزموں کو دو،دو بار عمر قید کا حکم اور تین ،تین لاکھ روپےجرمانے کی سزاسنادی گئی ہے۔

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے8سال بعد اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے زیر حراست 5 ملزموں کو دو دو بار عمر قید کی سزا کا حکم دیا،ملزم رحیم سواتی،امجد آفریدی،عمران سواتی،ایاز شامزی اور پپو کشمیری کو مجموعی طور پر 58،58 سال کی سزا بھگتنا ہوگی۔

    ملزموں کو مجموعی طور پر 3،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے ،ملزمو ں نے2013 میں فائرنگ کرکے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ اورنگی ٹاون پولیس نے درج کیا تھا۔

  • اسلام آباد میں اچانک 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد میں اچانک 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد: اسلام آباد میں اچانک 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کے باعث 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی پولیس نے جامع سکیورٹی پلان بنا لیا ہے جس کے مطابق وفاقی پولیس سمیت 5 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک آرمی،رینجرز،اسپیشل برانچ ،ٹریفک ڈویژن ،آپریشنز ڈویژن،سکیورٹی ڈویژن شامل ہیں۔

    اجلاس کے دوران شاہراہ دستور پر روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گی،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ریڈ زون مکمل بند کر دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی پلان مکمل طور پر تین روز کے لئے ہوگا۔

    اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری کا وفاقی دارالحکومت آمد پر استقبال کیا۔اس موقعے پر دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیا۔ سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم کی آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    حسین ابراہیم طٰہٰ سمیت دیگر مہمان 19 دسمبر کو وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کی غرض سے 3روز کیلئے سیکورٹی انتظامات سخت رہیں گے۔

  • خانیوال:ضمنی انتخاب میں حسب سابق مُردے ن لیگ کوووٹ ڈال گئے:ووٹ کوعزت دے کر”مُردہ غائب ہوگیا

    خانیوال:ضمنی انتخاب میں حسب سابق مُردے ن لیگ کوووٹ ڈال گئے:ووٹ کوعزت دے کر”مُردہ غائب ہوگیا

    اسلام آباد :ووٹ کوعزت اورنوازشریف سے محبت زندہ باد:خانیوال میں مُردے بھی ن لیگ کوووٹ ڈال گئے،اطلاعات ہیں کہ خانیوال میں مُردوں نے بھی مردانگی دکھائی ہے اور ووٹ کوعزت دینے کا بھرم قائم رکھا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف کوحسب روایت مُردے بھی ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پرپہنچ گئے

    ادھر اس حوالے سے ان خبروں کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت اجلاس میں ہونے والی دلچسپ گفتگو سے بھی ہوگئی جہاں وزیراعظم کو بتایا گیاکہ ‘خانیوال میں ایک مردہ بھی ووٹ کو عزت دیتے ہوئے ن لیگ کے حق میں‌ حسب روایت حسب سابق ووٹ ڈال گیا’

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمان کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک مردہ بھی ووٹ ڈال گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

    اجلاس میں مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر بریفنگ دی۔

    انہوں نے بتایا کہ بے نامی اکاؤنٹس سے شہباز شریف کو اربوں روپے منتقل کیے گئے، منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں، شہبازشریف کے خلاف تمام ثبوت آگئے ہیں، اب عدالتوں کا کام ہے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ترجمانوں کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر بات چیت بھی کی گئی اور ارکان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک مردہ ن لیگ کو ووٹ ڈال گیا

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے خلاف ہیں کہ جعلی ووٹنگ نا رک جائے لیکن انتخابی نظام میں شفافیت کیلئے ای وی ایم ضروری ہے۔

    دوسری طرف اس وقت خانیوال میں رانا سلیم کی جیت پرجہاں ن لیگی مبارک دے رہے ہیں وہاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی مبارکباد دے رہے ہیں، یہ بھی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ رانا سلیم جو کہ پچھلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرلڑے تھے پارٹی کے ساتھ آخری وقت تک کھڑے تھے مگرجب نشاط ڈاہا کی وفات کے بعد ٹکٹ بیگم نشاط ڈاہا کو دیا گیا تو پی ٹی آئی کے ہزاروں نظریاتی کارکنان نے اس فیصلے کو مسترد کردیا اورپھراپنا ووٹ احتجاجا رانا سلیم کو دے کرلوٹے ازم کی سیاست کو دفن کردیا ہے ، یہ وجہ ہے کہ اب بھی رانا سلیم کے ڈیرے میں یہ گفتگو ہورہی ہے کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی ائی نے ہرا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ لوٹا ازم نہیں چلے گا

  • احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا

    احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا

    اسلام آباد: احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دی گئی ہے، کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی رقم کے ساتھ 8 فی صد کمیشن بھی دیا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ خصوصی راشن کمیشن کا مقصد کریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے، اس پروگرام پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے، کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیے جائیں گے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ انعامات میں گاڑیاں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ ویب پورٹل جاری ہے، چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں، پروگرام میں شمولیت کے لیے کریانہ مالکان کا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کریانہ مالکان نے دھڑا دھڑ اپنے اکاونٹ نیشنل بینک میں‌ کھولنے کے لیے اپلائی کرلیا ہے اوربہت بڑی تعداد اس کھیل میں‌شامل ہوجائے گی

  • خبردار،ہوشیار:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس:مریض قرنطینہ سینٹرسے فرار

    خبردار،ہوشیار:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس:مریض قرنطینہ سینٹرسے فرار

    کراچی :خبردار،ہوشیار:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس:مریض قرنطینہ سینٹرسے فرار ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے۔مگرپریشانی کی بات یہ ہے کہ یہ مریض فرار ہوگیا ہے اوراس کی فراری کی خبرسُن کرہرکوئی خبردار ہوگیا ہے

    ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص کو محکمہ صحت نے ائیرپورٹ سے شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا۔

    کراچی سے محکمہ صحت کے ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص میں جینوم سیکوئنسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔حکومت نے کیٹیگری سی اور اومی کرون والے ممالک پر سفری پابندی لگا رکھی ہے لیکن برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔

    ذرائع محکمہ صحت کا یہ بھی بتانا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہو گیا، قرنطینہ پر سکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ، پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔

    ذرائع کے مطابق نجی ہوٹل میں اب بھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں، نجی ہوٹل میں متاثرہ لوگ قرنطینہ میں ہیں لیکن انہیں سکورٹی اب بھی فراہم نہیں کی گئی۔

    ذرائع محکمہ صحت کا یہ بھی بتانا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 19 میں سے 5 افراد کی جینوم سیکوئنسنگ ابھی ہونی ہے، سکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث اب تک 38 افراد قرنطینہ سے فرار ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بیرون ملک سے آنے والی خاتون کورونا میں مبتلا تھیں جن کے اومی کرون میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ متاثرہ خاتون کی اب جینوم سیکوئنسنگ کی گئی ہے جس کے نتائج میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کے رابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 63 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے۔

  • اسلام آباد:پولیس اہلکاروں کی مفت فروٹ لینےاوربچوں کو زبردستی گھروں سے نکالنے کی وضاحت آگئی

    اسلام آباد:پولیس اہلکاروں کی مفت فروٹ لینےاوربچوں کو زبردستی گھروں سے نکالنے کی وضاحت آگئی

    اسلام آباد:اسلام آباد:پولیس اہلکاروں کی مفت فروٹ لینےاوربچوں کو زبردستی گھروں سے نکالنے کی وضاحت آگئی ،اطلاعات کے مطابق آئی جی پولیس اسلام آباد نے اہلکاروں کی بغیر رقم ادا کیے فروٹ لینے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی بغیر رقم ادا کیے ٹھیلے سے فروٹ لینے کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا اور ٹھیلے کے مالک کو اپنے دفتر مدعو کیا۔

    آئی جی پولیس نے ٹھیلے کے مالک کو رقم ادا کی اور ہیڈ کانسٹیبل احمد جان، کانسٹیبل نعیم جان، کانسٹیبل صفدر کو فوری معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
    آئی جی اسلام آباد نے چوکی کے تمام عملے کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    دوسری طرف تھانہ بھارہ کہو پولیس کا بچوں کو زبردستی گھر سے نکالنے کی ویڈیو کا معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اس حوالےسے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے معاملے کی چھان بین مکمل کرلی گئی ہے

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن سے معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی،پولیس ٹیم باقاعدہ سرچ وارنٹ لیکر لیڈیز پولیس کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی, پولیس کی جانب سے کسی قسم کی بدتمیزی یا تشدد نہیں کیا گیا،

    ترجمان نے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ دوران ریڈ گھر کے اندر سے قبضہ گروپ کے دو ملزمان کو آٹو میٹک اسلحہ اور دیگر سامان کے ساتھ بھی گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے،ویڈیو میں دئیے گئے بیانات حقائق کے منافی اور من گھڑت ہیں۔ ویڈیو میں موجود خاتون مکان مالک کی پہلی بیوی ہیں،

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ طلاق کے بعد دوسری شادی بھی کر چکی ہیں، خاتون مرحوم مالک مکان کی دوسری بیوی کو جھانسہ دیکر اس گھر میں داخل ہوئی، دونوں فریقین کے مابین جائیداد کے تنازع کا معاملہ کورٹ میں زیر بحث ہے۔

  • دنیا کے 77 ملکوں میں اومیکرون حملہ آور:ویکسین کے غیرموثرہونے کی اطلاعات سے ہرطرف خوف

    دنیا کے 77 ملکوں میں اومیکرون حملہ آور:ویکسین کے غیرموثرہونے کی اطلاعات سے ہرطرف خوف

    لندن : دنیا کے 77 ملکوں میں اومیکرون حملہ آور:ویکسین کے غیرموثرہونے کی اطلاعات سے ہرطرف خوف،اطلاعات کے مطابق ادارہ عالمی صحت ڈبلیو ايچ او اور یوروپی ڈیزیز کنٹرول شعبے نے کورونا وائرس کے نئے ویريئنٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاو کے مدنظر عوام سے ٹیکہ لگوانے کے ساتھ ساتھ ماسک اور جسمانی فاصلے کا خیال رکھنے پر بھی تاکید کی ہے۔ ان دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ اس ویريئنٹ سے صرف ٹیکے کے ذریعہ نہیں نمٹا جا سکتا۔

    یوروپی حکومتیں جہاں ایک طرف اس وائرس کے مہلک اثرات پر قابو پانے کے لئے ٹیکہ لگانے کا عمل تیز کر رہی ہیں وہیں دوسری طرف برطانیہ میں اس نئے ویریئنٹ کی چپیٹ میں آنے والوں کی تعداد میں دن بدن تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 ہزار 610 نئے کیس سامنے آئے ہیں جسکے مدنظر حکومت نے اس مہینے کے آخر تک بڑے پیمانے پر لوگوں کو کورونا کے ٹیکے کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ صرف ٹیکہ اومیکرون کو روکنے میں زیادہ موثر نہیں ہوگا۔

    ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرث کے دعوے کے مطابق ویکسین نے اومیکرون کے مقابلے میں یہ کیا کہ بہت سے لوگوں کو اسپتال جانے سے بچا لیا اور زیادہ شدید علامات سامنے نہیں آئیں، اس لئے ٹیکہ لگوانا ضروری تو ہے مگر یہ کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک لگانا اور جسمانی فاصلے کا خیال رکھنے کی بدستور ضرورت ہے۔

    دوسری طرف یوروپی یونین کی عہدیدار اورسیلا وندیرلاین نے کہا کہ اس وقت یوروپ میں ہر تین دن میں اومیکرون سے متاثر لوگوں کی تعداد دگنی ہوتی جا رہی ہے اور اگلے مہینے یوروپ میں یہ ویریئنٹ بہت بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہوگا۔

    دنیا کے 77 ملکوں میں اب تک اومیکرون ویریئنٹ کے پہونچنے کی تائید ہو چکی ہے۔

    دوسری طرف ہندوستان میں بھی اومیکرون کے کیسز تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ اب تک مغربی بنگال، تمل ناڈو، مہاراشٹر، کیرل، تلنگانہ، راجستھان، کرناٹک، گجرات، آندھرا پردیس، دہلی، اور چندیگڑھ میں اومیکرون کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اومی کرون سے بھارتی معیشت بھی تباہی کی جارہی ہے

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ پر14سالہ لڑکےکیساتھ جنسی زیادتی کاالزام:سماعت کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی

    برطانوی رکن پارلیمنٹ پر14سالہ لڑکےکیساتھ جنسی زیادتی کاالزام:سماعت کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی

    لندن :برطانوی رکن پارلیمنٹ پر14 سالہ لڑکے کیساتھ جنسی زیادتی پر فرد جرم عائد:سماعت کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کےممبر پارلیمنٹ 48 سالہ عمران احمد خان نے جنوری 2008 میں سٹافورڈ شائر کے ایک گھر میں مبینہ طور پر 15 سالہ بچے سے زیادتی کے الزامات کا سامنا ہے اوراب یہ الزامات ان کے گلے کی ہڈی بنتے جارہےہیں‌

    اطلاعات ہیں کہ برطانوی عدالت نے چند ماہ قبل فرد جرم عائد کی تھی اور آج عمران احمد خان کے خلاف باقاعدہ کیس کی سماعت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا واضح مطلب ان کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے

    عمران احمد خان جو 2019 میں ویک فیلڈ، ویسٹ یارکشائر کے کنزرویٹو ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے تھے، آج ویڈیو لنک کے ذریعے اولڈ بیلی میں نمودار ہوئے۔ستمبر میں اولڈ بیلی میں پیش ہونے پر ایم پی نے جنسی زیادتی کے واحد الزام سے انکار کیا تھا۔

    آج انہیں الزامات کی وجہ سے جج مسز جسٹس میک گوون نے عارضی طور پر ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں دو ہفتے کے مقدمے کی سماعت 21 مارچ 2022 کے لیے مقرر کی۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر 14 سالہ لڑکے کیساتھ جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد کردی گئی تھی

     

     

     

    اس وقت کہا گیا تھا کہ پراسیکیوشن سروس نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی انگلینڈ سے منتخب رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر 2008 کے واقعہ میں جنسی زیادتی کا الزامات عائد کیے گئے ہیں ، جس کا فیصلہ اسٹیفورڈ شائر پولیس کی جانب سے پیش شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

    دوسری طرف برطانوی رکن پارلیمنٹ نے 13 سال پرانے واقعہ سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ جو کام میں نے نہیں کیا، اس کے لیے الزام عائد کیا جانا انتہائی تکلیف دہ ہے ، میں بے قصور ہوں۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ نے صحت جرم انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے پریشان کن ہے۔یہ معاملہ شدید پریشان کن ہے اور میں یقیناً اسے انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہوں

    عدالت نے عمران احمد خان کی غیر مشروط ضمانت بھی منظور کرلی تھی مگراب تو باقاعدہ سماعت کا اعلان ہی کردیا گیا ہے

     

     

     

    دوسری جانب بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ زیر سماعت ہے اس لیے کسی قسم کا تبصرہ کرنا مناسب نہیں تاہم رکن اسمبلی کی بطور وہپ حیثیت معطل کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 47 سالہ عمران احمد خان نے شمالی برطانیہ کے ویک فیلڈ حلقے سے 2019 کے انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رکن کو شکست دیکر فتح حاصل کی تھی۔