Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • بھارتی جیلیں مسلمان قیدیوں سے بھرگئیں :مسلمان قیدیوں کی تعداد انکی کی آبادی کے تناسب سے زیادہ

    بھارتی جیلیں مسلمان قیدیوں سے بھرگئیں :مسلمان قیدیوں کی تعداد انکی کی آبادی کے تناسب سے زیادہ

    نئی دلی: بھارتی جیلیں مسلمان قیدیوں سے بھرگئیں :جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد انکی کی آبادی کے تناسب سے زیادہ ،اطلاعات کے مطابق بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی ا یک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تقریبا تمام ریاستوں کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد ان کی آبادی کے تناسب سے زیادہ ہے۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ وہ تعداد ہے جوریکارڈ میں موجود ہیں ، خفیہ ایجنسیوں کی قید میں مسلمان قیدیوں کی تفصیلات چھپائی جاتی ہے اور یہ تعداد بھی ہزاروں میں ہے

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غیر سرکاری بھارتی تنظیم ”مشاورت“ کے صدر نوید حامد کا کہنا ہے کہ جیلوں میں مسلمانوں قیدیوں کی زیادہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ پولیس کا جانبدارانہ رویہ ہے جو ایک خاص ذہن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف تعصب برت رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک محکمہ پولیس سے تعصب کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔بغیر کسی جرم کے 14 برس تک جیل میں سزا بھگتنے والے محمدعامر نے بتایا کہ جیلوں میں مسلمانوں کے علاوہ پسماندہ طبقات کی خاصی تعداد موجود ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ سرور مندر نے بتایا کہ گزشتہ 7 برس سے ایسے قوانین کو نافذ کیا گیا ہے جن کے تحت محض مسلمانوں کو ہی گرفتار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی تعداد جیلوں میں بڑھتی جا رہی ہے۔مجلس اتحادالمسلمین دہلی کے صدر کا کہنا کہ پہلے کانگریس نے ٹاڈا اور پوٹا جیسے قانون لگاکر مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالا تھا جبکہ اب موجودہ ظالم حکومت کی طرف سے” یو اے پی اے اور این ایس اے “کے تحت مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔

    خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ آسام میں مسلمان 2011 کی مردم شماری کے مطابق آبادی کا34 فیصد ہیں جبکہ جیلوں میں مسلمانوں کی تعداد 47.5 فیصد ہے، گجرات میں مسلمانوں کی آبادی 10 فیصد ہے اور 2017 سے وہ تقریبا 27 فیصد انڈر ٹرائل ہیں،کرناٹک میں مسلمان آبادی کا 13 فیصد ہیں جبکہ جیلوں میں 2018 سے اب تک 22 فیصد ہیں،کیرالہ میں مسلمانوں کی آبادی 26.5 فیصد ہے جیلوں میں مسلمانوں کا تناسب 30 فیصد ہے ،

    تازہ ترین رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مہاراشٹر میں مسلمان آبادی 11.5 فیصد ہیں اور انڈر ٹرائل میں ان کا فیصد 2012 میں 36.5 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔ راجستھان میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 9 فیصد ہے جبکہ انڈر ٹرائل میں 23 فیصدی مسلمان انڈر ٹرائل میں نمائندگی کرتے ہیں۔ تمل ناڈو میں مسلمانوں کی آبادی 6 فیصد ہے جبکہ جیلوں میں مسلمان 11 فیصد ہیں۔ اترپردیش میں مسلمانوں کی تعداد 19 فیصد ہے جبکہ 29 فیصد جیلوں میں انڈر ٹرائل ہے۔ مغربی بنگال میں مسلمانوں کی آبادی 27 فیصد ہے لیکن جیلوں میں مسلمانوں کی بات کریں تو وہاں یہ تعداد 36 فیصد ہے۔ بہارمیں آبادی کے حساب سے 15 فیصد مسلمان ہیں جبکہ جیلوں میں 17 فیصد مسلمان ہیں۔

  • مودی کو کس نے سکھائےدھاندلیوں کے گُر؟:مقبوضہ کشمیرمیں ہندووزیراعلیٰ لانے کےلیےدھاندلی کا منصوبہ

    مودی کو کس نے سکھائےدھاندلیوں کے گُر؟:مقبوضہ کشمیرمیں ہندووزیراعلیٰ لانے کےلیےدھاندلی کا منصوبہ

    نئی دہلی :مودی کو کس نے سکھائےدھاندلیوں کے گُر؟:مقبوضہ کشمیرمیں ہندووزیراعلیٰ لانے کےلیےدھاندلی کا منصوبہ ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں ہندو زیر اعلیٰ لانے کیلئے انتخابات سے قبل دھاندلی میں مصروف ہے ۔دوسری طرف کشمیری مودی کی ان سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں‌

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مسلم اکثریتی مقبوضہ کشمیر میں ایک ہندو وزیر اعلیٰ لانا ہندوتوا طاقتوں کا دیرینہ خواب رہا ہے کیونکہ مقبوضہ علاقے میں ہمیشہ ایک مسلمان ہی کسی منتخب حکومت کا سربراہ رہا ہے۔ آر ایس ایس اوربی جے پی کا کٹھ جوڑ مقبوضہ علاقے میں انتخابات کے ذریعے اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی اور اس کے ساتھی مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے حلقہ بندی کمیشن کو استعمال کر رہے ہیں اور حلقہ بندیوںکا مقصد ہندو اکثریتی خطے جموں کو زیادہ سیٹیں دینا ہے۔بی جے پی کی بھارتی حکومت نے جموںو کشمیرمیں آبادی کا تناسب بگاڑنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں آر ایس ایس کے حمایت یافتہ ہندوتوا نظریہ کو فروغ دینے کیلئے لاکھوں غیر کشمیریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں اور ووٹرلسٹوں میں ان کا اندراج کیاگیا ہے ۔

    بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں مسلمانوں سے منسوب اہم مقامات کو ہندوئوں کے ناموں سے بدل رہی ہے ۔رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ مودی حکومت کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو مٹانا اور وہاں ہندو تہذیب قائم کرنا ہے ۔رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام کو مودی حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہوشیار رہنا چاہیے ۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے مزیدکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا طاقتوں کے احکامات کی تکمیل کیلئے سرگرم لوگ کشمیریوں سے غداری کر رہے ہیں۔کشمیری عوام مقبوضہ علاقے میںہندوتوا کے عزائم کو آگے بڑھانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور وہ بھارت اور اس کے آلہ کاروں کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

  • سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے دبئی میں چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط:بلاول بھٹونے سب کو بتادیا

    سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے دبئی میں چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط:بلاول بھٹونے سب کو بتادیا

    دبئی :سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے دبئی میں چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط:بلاول بھٹونے سب کو بتادیا،اطلاعات کے مطابق سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صوبے میں پانی اور بجلی سمیت چھ اہم منصوبوں کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

    دبئی کے مقامی ہوٹل میں حکومت سندھ کے زیر اہتمام سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ ساتھ شاہی خاندان کے سینئر رکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے بھی شرکت کی۔

     

     

    دبئی کے مقامی ہوٹل میں حکومت سندھ کے زیر اہتمام سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس میں‌ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الرزیودی بھی شریک ہوئے اور اس موقع پر شرکا نے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی کامیابی اور سندھ میں کاروبار کے بہترین مواقعوں کی دستیابی کے ساتھ ساتھ دھابے جی اسپیشل اکنامک زون، ٹیکنالوجی پارک، ایجوکیشن سٹی اور ہائیڈروجن پراڈکشن بیس کے موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔

     

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ہمارا طویل ٹریک ریکارڈ ہے، ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دریائے سندھ پر ایک بڑا پُل بنایا اور اور اب ہم اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دریائے سندھ پر نیا سب سے بڑا پُل بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کے منتظر ہوں اور آج جن چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ہم ان پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

     

     

    بلاول نے مفاہمتی یادداشتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک کراچی میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے حوالے سے یادداشت ہے، آپ سب جانتے ہیں کہ کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بدولت ہمیں امید ہے کہ اس منصوبے سے ہم کراچی اور صوبے میں پانی کے مسئلے کو حل کر سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کچرے سے توانائی بنانے کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، کچرہ پاکستان اور کراچی کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ مفاہمتی یادداشت صوبےاور ملک کو پرابھرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

    ان کا کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس، چھوٹے کاروباروں اور انٹرپرائزوں کو فنڈ کی فراہمی کے لیے بھی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ پاکستان اور سندھ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے ایک ون ونڈو آپریشن بنایا جارہا ہے جس سے انہیں اب اس سلسلے میں درپیش مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

     

    انہوں نے سندھ میں فٹبال اکیڈمی میں سرمایہ کاری پر دبئی کے وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کراچی آنے والوں کو پتہ ہے کہ یہ کھیل شہر قائد خصوصاً لیاری کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آخری مفاہمتی یادداشت ای گورننس کے حوالے سے ہے جس سے ہمیں صوبے کے سرکاری محکموں میں شفافیت یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

  • عرب امارات نےامریکاکوہتھیاروں کی خریداری کےمعاہدے سےالگ ہونےکی دھمکی دےدی۔:ٹائمزآف اسرائیل کادعویٰ

    عرب امارات نےامریکاکوہتھیاروں کی خریداری کےمعاہدے سےالگ ہونےکی دھمکی دےدی۔:ٹائمزآف اسرائیل کادعویٰ

    ابو ظہبی: عرب امارات نے امریکا کو ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔:ٹائمز آف اسرائیل کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ عرب امارات کے ایک دن بعد ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بات چیت معطل کرتے ہوئے امریکا کو ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکی ساختہ F-35 طیاروں، مسلح ڈرونز اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کے لیے 23 بلین ڈالر کے معاہدے پر بات چیت معطل کر دی۔

     

    یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان ایف 35 طیارے، ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 23 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

    اب یو اے ای نے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے امریکی شرائط کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واشنگٹن میں اماراتی سفارت خانے نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ "بات چیت کو معطل” کر دے گا حالانکہ اس ہفتے پینٹاگون میں دیگر معاملات پر دونوں فریقوں کے درمیان ملاقاتیں منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھیں گی۔

    سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ امریکہ جدید دفاعی ضروریات کے لیے متحدہ عرب امارات کا ترجیحی فراہم کنندہ ہے اور مستقبل میں F-35 کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔امریکا کی جانب سے ایف 35 طیاروں کی فراہمی کے وعدے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر رضامند ہوگیا تھا۔

  • سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا

    سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا

    اسلام آباد :سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے مناظر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ،

     

     

    اس اہم شادی کی خاص تقریب پر جس طرح مریم نواز اپنے بیٹےکی شادی پر بن ٹھن کرآئی ہیں اس کے سوشل میڈیا کے بے لگام تبصروں نے ایک عجیب ہی کیفیت بپا کردی ہے ، اسی حوالے سے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کی سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ملے جلے خیالات اور الفاظ کی جنگ جاری ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ دلہن سے زیادہ تو ساس کی تیاری کے چرچے ہیں تو کسی نے کہا کہ ساس نے بن سنور کر بہو کے حصے کی ساری توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی، کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا۔

    تنقید کرنے والوں نے ایک کے بعد ایک طنز کے تیر چلائے۔ ایک خاتون بولیں ’بس ساس بے رنگ لباس پہن کر کونے میں کھڑی ہوجائیں تو سب مطمئن ہوجائیں گے، ان کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ حسین لگیں اور خوش نظر آئیں !‘

    اس پر ایک صارف کا جواب آیا کہ ’بیٹے کی شادی پر تیاری کریں لیکن خود دلہن نہ بن جائیں۔‘

    بعض نے یہ کہہ کربات ہی ختم کردی کہ اب بس کردیں مریم نواز کو بھی حق ہے اپنے بیٹے کی شادی پرخوشیوں کا، کسی نے تو یہ ہی کہہ دیا کہ امید ہے کہ اب مریم نوازدوبارہ سیاسی نہیں ہوں گی اور ایک اچھی ساس کی طرح اپنے بیٹے کے گھر کوآباد رکھنے میں توجہ دیں‌

  • سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی

    سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی

    گجرات:سموگ،کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم نے باقاعدہ ٹویٹ کے ذریعےیہ پیغام دیا ہے ،

    لاہور اور گردونواح کے اضلاع میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال،کورونا کی نئی خطرناک قسم جسے اومی کرون کا نام دیا گیا ہے اس کاخوف،کورونا ویکسینیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر بڑی تعداد میں علم کے پیاسوں نے وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی کے نام باغی ٹی وی کے ذریعے ایک پیغام ارسال کیا ہے

    اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف قسم کی جابز کے لیے ایک اشتہارچند دن پہلے دیا گیا تھا ، جس کی کل 15 دسمبر آخری تاریخ ہے ، اس حوالے سے سائلین نے شفیق القلب وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی ڈاکٹرشبرعتیق سے درخواست کی ہے کچھ مذکورہ مسائل کی وجہ سے وہ 15 دسمبر تک ڈاکومنٹس نہیں پہنچا سکتے ،لٰہذا مہربانی کرکے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردیں

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”445862″ /]

    بعض ہونہارامیدواروں نے تو یہ بھی درخواست کردی کہ اگراس میں دس دن کی توسیع کی جائے اور آخری تاریخ 25 دسمبر تک مقرر کی جائے تو وہ کبھی بھی یونیورسٹی انتظامیہ کا یہ احسان فراموش نہیں کریں گے

    یاد رہے کہ گجرات یونیورسٹی میں ایڈمسٹریشن شعبہ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جن کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے ، جس پرمذکورہ مسائل کے پیش آنے پرکئی اہل علم امیدواروں نے گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے

    اب یہ یونیورسٹی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے اہل ذوق اہل علم اورقابل امیدواروں کو موقع دے کر ایک اچھی مثآل بنتے ہیں یا پھراسی تاریخ پرہی اکتفا کرتے ہیں ،

  • موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان

    موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان

    لاہور:موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان ،اطلاعات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن ناہید درانی نے اجلاس کی صدارت کی, کانفرنس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری ایجوکیشن شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکولوں میں تعطیلات کے حوالے سے والدین، بچے اور اساتذہ سب ہی پریشانی کا شکار تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم شریک نہیں تھے جبکہ تمام صوبوں کے سیکرٹری تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2 تجاویز دی گئی، پہلی تجویز میں 20 دسمبر سے 15 جنوری تک اسکولز بند رکھنے جبکہ دوسری تجویز میں 25 دسمبر سے 20 جنوری تک سکولوں کو بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور صوبائی سکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی، موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے جبکہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول ‏و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی ‏سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

  • ثاقب نثار کی لیک آڈیو اصلی یاجعلی؟امریکی فرانزک کمپنی نے سچ سچ بول دیا

    ثاقب نثار کی لیک آڈیو اصلی یاجعلی؟امریکی فرانزک کمپنی نے سچ سچ بول دیا

    اسلام آباد :اے آر وائی:ہمیشہ سچ ہی لائی:ثاقب نثار کی لیک آڈیو اصلی یاجعلی؟امریکی فرانزک کمپنی نے سچ سچ بول دیا،اطلاعات کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی لیک آڈیو جعلی نکل آئی ہے، امریکی فرانزک کمپنی نے آڈیو جعلی ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقت اورسچائی کی صحافت کا علمبردار معروف میڈیا گروپ جسے دنیا اے آر وائی کے کے نام سے یاد کرتے ہیں‌، سچائی اورحقیقت کوسامنے لانے کےلیے اے آر وائی نے نیوز نے احمد نورانی کی جانب سے لیک آڈیو کا فرانزک کرا لیا، آڈیو جعلی نکلی، اے آر وائی نیوز نے آڈیو لیک کی فرانزک کے لیے امریکی کمپنی کو تقریباً 10 لاکھ روپے ادا کیے۔

    امریکی فرانزک کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے فیکٹ فوکس کی جانب سے لیک آڈیو کا فرانزک کیا ہے، آڈیو میں بولنے والے کی ٹون میں کئی بار تبدیلی محسوس کی گئی، 45 سیکنڈز کی آڈیو میں 25 سیکنڈز بعد آواز میں تبدیلی محسوس ہوئی۔

    فرانزک رپورٹ کے مطابق آواز میں تبدیلی سے پہلے بولنے والا کافی دور سے بول رہا تھا، جب کہ 25 سیکنڈز کے بعد ٹون تبدیل ہوئی اور ایسا محسوس ہونے لگا جیسے بولنے والا مائیک کے قریب تھا۔

    کیا فائل میں ایڈیٹنگ کا سراغ ملتا ہے؟ اے آر وائی نیوز کے اس سوال پر امریکی کمپنی نے جواب دیا کہ فیکٹ فوکس کی لیک آڈیو کلپ ایک سے زائد سورسز جوڑ کر بنائی گئی، آڈیو کا ایک حصہ الگ ماحول، دوسرا الگ ماحول میں ریکارڈ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی پریمو فرانزک کمپنی 30 سال سے زائد آڈیو، ویڈیو فرانزک کا تجربہ رکھتی ہے، کمپنی کے ماہرین اب تک 5 ہزار سے زائد آڈیو، ویڈیو فرانزک کر چکے ہیں۔

    پریمو فرانزک کے کلائنٹس میں امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کے دفاتر بھی ہیں، اور سی این این، اے پی و دیگر بڑے ادارے بھی اس کے کلائنٹس میں شامل ہیں۔

  • دوسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ

    دوسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ، آج بہتر کھِیل کا مظاہرہ کریں گے۔

    پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کردی ہے.

     

     

    گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج بھی میدان میں اترتے ہی ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان ٹیم اس سال کا 28 واں ٹی 20 انٹرنیشل میچ کھیل رہی ہے۔بنگلادیش نے بھی اس سال 27 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلے ہیں۔ پاکستان ٹیم کا اس سال 18 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنا بھی ایک ریکارڈ ہے جو اس نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنایا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی

    ویسٹ انڈیز: نیکولس پوران (کپتان)، برینڈن کنگ، شے ہوپ، شمرابروکس، رومین پاول، اوڈیئن اسمتھ، ڈومینیک ڈریکس، ہیڈن واش، روماریو شیفرڈ، اکیل حسین، اوشانے تھامس

  • پاکستان میں‌ پانی کی کمی : برطانوی ہائی کمشنر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پاکستان میں‌ پانی کی کمی : برطانوی ہائی کمشنر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد:پاکستان میں‌ پانی کی کمی : برطانوی ہائی کمشنر نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے خبردار نے کیا ہے کہ آئندہ دس برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے مارگلہ ڈائیلاگزسے خطاب کرتے ہوئے کہا مسائل کے حل میں ناکامی کے بعد ہم مسائل کو عالمی بنا دیتے ہیں، پاکستان کو اپنی تیزی سے بڑھتی آبادی کی جانب توجہ دینی ہو گی۔

    مارگلہ ڈائلاگز سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سیزیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے کرسچن ٹرنر نے کہا کہ شاہ محمود کی جیو پالیٹکس سے جیواکنامکس پالیسی کی شفٹ سے اختلاف نہیں ، افغانستان پر ہمارے اہداف مشترکہ ہیں، شراکت داروں کیساتھ افغانستان میں اہداف کے حصول کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم اور کثیر الجہتی افغانستان ہی ہمارا ہدف ہے، افغانستان میں کیش اور بینکوں کے کام نہ کرنے سے مسائل کاسامنا ہے، افغانستان کے امریکاکی جانب سے منجمداثاثہ جات بڑا چیلنج ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک بھارت تنا ؤمیں کمی بیحدضروری ہے، دونوں ممالک میں تناکسی کے حق میں نہیں ہو گا، کشمیر کا مسئلہ بات چیت اورعوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا بہتر ہے۔

    فل
    CP