Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • دفاعی بجٹ میں اضافے پرشمالی کوریا کی جاپان کو کارروائی کی دھمکی دیدی

    دفاعی بجٹ میں اضافے پرشمالی کوریا کی جاپان کو کارروائی کی دھمکی دیدی

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جاپان کا دفاعی بجٹ 320 بلین ڈالر تک کرنے اور نئی سیکیورٹی حکمت عملی کو غلط اور خطرناک قرار دیتے ہوئے جواباً کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

    شمالی کوریا کا ایک بار پھرخطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم نے ایک پریس کانفرنس میں نئی دفاعی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دفاعی بجٹ میں اضافے اور ہتھیاروں سمیت نئی فوج کی تیاری کے لیے 320 بلین ڈالر کی 5 سالہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    جاپان کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ فوجی بجٹ میں اضافے اور جدید عسکری تیاریوں کا مقصد چین، روس اور شمالی کوریا سے لاحق خطرات کا جواب دینا ہے جو قومی سلامتی کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی کشیدگی روکنے کے لیے امریکہ کا چین سے رجوع

    اگر جاپان اپنے پانچ سالہ دفاعی منصوبے پر عمل درآمد کرلیتا ہے تو چین اور امریکا کے بعد فوج پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

    شمالی کوریا نے جاپان کے دفاعی منصوبے کو ازسر نو اسلحہ سازی، دوبارہ حملوں کو بڑھاوا دینے اور اشتعال انگیزی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی اور جاپان کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی۔

    شمالی کوریا نے امریکا پر بھی کڑی تنقید کی اور جاپان کے دفاعی منصوبے کی جڑ امریکا کو قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ خطے طاقت کے توازن میں بگاڑ کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔

    میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کی تیاری ہیں، یہ جنگی مشقیں جاری رہیں…

  • کورونا کی پھرسے ابھرتی لہر:قبرستان بھرگئے:چینی حکومت نئے قبرستانوں کا سوچنے لگی

    کورونا کی پھرسے ابھرتی لہر:قبرستان بھرگئے:چینی حکومت نئے قبرستانوں کا سوچنے لگی

    بیجنگ:کورونا کی پھرسے ابھرتی لہر:چینی حکومت قبرستانوں میں تدفین کے معاملےپرپریشان،اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا کی پھر سے ابھرتی لہر کی وجہ سے اموات میں‌ تیزی آنے لگی ہے اور اسی وجہ سے چین بھر میں قبرستان لاشوں کی تدفین کی وجہ سےبھرگئے ہیں ، اب نئے قبرستان کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور اس پر عمل جاری ہے

    24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 21 کورونا ٹیسٹ ؛ 8 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت

    چین بھر میں کیسز بڑھ رہے ہیں، حکومت کی جانب سے برسوں کے لاک ڈاؤن، سنگرودھ اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کو اٹھانے کے اچانک فیصلے کے نتیجے میں ہسپتالوں میں جدوجہد اور فارمیسی کی شیلفیں خالی ہو گئیں۔ادھرریاستہائے متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ یہ وباء اب باقی دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے، جس میں مزید تغیرات کے امکانات اور چین کی معیشت کے حجم کے پیش نظر۔

    ملک کے شمال مشرق سے لے کر اس کے جنوب مغرب تک، قبرستان کے کارکنوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اموات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کررہےہیں‌ کیوں کہ قبرستانوں میں تدفین بڑا مسئلہ بن کرسامنے آیا ہے

    نمز ویکسین انسٹی ٹیوٹ کا پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری میں اشتراک کار…

    چونگ کنگ میں لاشیں رکھنے کے لیے جگہ ختم ہو گئی ہے۔ایک عملے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "حالیہ دنوں میں اٹھائی جانے والی لاشوں کی تعداد پہلے سے کئی گنا زیادہ ہے۔”

    پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل کمی

    "ہم بہت مصروف ہیں، لاشوں کے لیے کولڈ اسٹوریج کی مزید جگہ نہیں ہے،” انہوں نے مزید کہا۔ "ہمیں یقین نہیں ہے گوانگزو کے جنوبی میگاپولیس میں، زینگ چینگ ضلع میں ایک شمشان گھاٹ کے ایک ملازم نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ایک دن میں 30 سے زائد لاشوں کی آخری رسومات کر رہے ہیں۔”ہمارے پاس دوسرے اضلاع سے لاشیں تفویض کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،”

    شین یانگ کے شمال مشرقی شہر میں، جنازے کی خدمات کے کاروبار میں عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ مرنے والوں کی لاشوں کو پانچ دن تک بغیر دفنایا جا رہا ہے کیونکہ شمشان گھاٹ "بالکل بھرے” ہیں۔

  • یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    صنعا:یمنی تاجر سعودی جارحیت کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، غیرملکی کمپنیوں سے خریدی گئی اشیاء کی حمل و نقل اورمحاصرے کی وجہ سے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انصاراللہ کی یمنی حکومت نے سعودی جارحیت کی وجہ سے یمن کو 2015ء سے 2022ء تک پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 65.3 بلین ڈالر لگایا ہے۔

     

    کینیڈا: ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

    رپورٹ کے مطابق یمنی تاجروں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ، غیر ملکی کمپنیوں سے خریدی گئی اشیاء کی حمل و نقل اور کسٹم کلیرنس اور سعودی اتحاد کے محاصرے کی وجہ سے یمن میں داخل نہیں ہوپاتیں جس کی وجہ سے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یمنی بندرگاہوں پر پہنچنے والے بحری جہازوں کولنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی اور بہت زیادہ وقت بحری تجارتی جہازوں کے وہاں لنگر انداز نہ ہوسکنے کی وجہ سے یمنی تاجروں کو جرمانے، اضافی اخراجات اور اشیاء کے استعمال کی تاریخ گزرجانے کے باعث ان کے خراب ہوجانے سے شدید نقصان ہورہا ہے۔

     

    ایف آئی اے کے پی زون کا کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک…

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی کشتی رانی کمپنیاں یمنی بندرگاہوں کی طرف سفر کرنے سے انکار کرتی ہیں اور اس کی وجہ یمن کا سعودی اتحاد کا بحری محاصرہ ہے۔

    گزشتہ روز یمن کی سیاسی شورای کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ نہ جنگ اور نہ صلح کی صورتحال ہمیشہ برقرار رہنے والی نہیں ہے۔ ہم مناسب وقت پر مناسب اقدامات کریں گے اور سعودی اتحاد کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسیں گے۔ ہم صلح و امن کے قیام اوریمن کی حاکمیت اور استقلال پر پھر زور دیتےہیں اور اس حوالے سے کسی بھی اقدام کا استقبال کرتے ہیں۔

  • بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی،بھارتی فیصلے پرچین کا جوابی اقدام

    بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی،بھارتی فیصلے پرچین کا جوابی اقدام

    نئی دہلی: بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی،بھارتی فیصلے پرچین نےبھی بھارتی عزائم کو بھانپتے ہوئے سرحد پر مانیٹرنگ کا نظام سخت کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان چینی سرحد کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش کی ریاست میں 1000میل لمبی سٹرک تعمیر کرے گا جو پانچ سال میں مکمل ہوگی۔تاکہ فوجیوں کو کم ترین وقت میں فرنٹ لائن تک منتقل کیا جاسکے۔ یہ منصوبہ 5سال میں مکمل ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ سڑک ہند چین کنٹرول لائن کے 12 میل اندر بنائی جائے گی جس سے نئی دہلی کو فوج اور دوسرا جنگی سازوسامان جلدازجلد متنازعہ علاقوں میں پہنچانے میں مدد ملے گی۔

    ہندوستانی اعلی فوجی حکام نے گارڈین اخبار کو بتایا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں نے گزشتہ چند ماہ میں باقاعدگی سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوکر سرحد کی خلاف ورزی کی ہے اور ہندوستان پر اپنی عوام کی طرف سے چینی سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 9 دسمبر کو چینی پی ایل اے کے فوجی ڈنڈوں اور پتھروں کی مدد سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگئے اور اروناچل پردیش میں ہندوستانی فوج کے ساتھ دوبدو لڑائی میں کم سے کم 20 ہندوستانی فوجیوں کو زخمی کردیا۔

    اس سٹرک کی تعمیر سے ان چینی خانہ بدوشوں کو بھی روکنے میں مدد ملے گی جوہندوستانی سرحد کے اندر داخل ہوکر اپنی آبادیاں قائم کرلیتے ہیں اور چینی فوج ان خانہ بدوشوں کو اہم اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ کرنے کےلئے استعمال کررہی ہے۔

    چینی دفاعی حکام کے مطابق چین نے بھارتی عزائم کےپیش نظرسرحدی علاقوں میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کردیا ہے اور بھارت کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں بھارت کی سرحد کے ساتھ ساتھ ڈرون مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنا شروع کردیا ہے

  • صدر اور وزیراعظم کی ورلڈکپ2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد

    صدر اور وزیراعظم کی ورلڈکپ2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد

    اسلام آباد:صدر اور وزیراعظم کی ورلڈکپ2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد دی ہے۔

     

    ٹویٹر پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ایک شاندارورلڈکپ ،ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارک دیتاہوں جبکہ دوست ملک قطر کو ورلڈ کپ 2022، بغیر کسی مسئلہ کے انعقاد پر مبارکباد بھی دینا چاہتا ہوں۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید لکھا کہ میچ کے دوران میچ بھی شاندار کھیلا اور ایم باپے کی ہیٹ ٹرک لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

     

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ فیفا ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، قطر کو میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    ادھرلیونل میسی نے اپنا آخری ورلڈ کپ یادگار بنا لیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ہائی وولٹیج میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس اور 2 دفعہ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے مابین اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالے رکھا۔

    میچ کے 23 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے تجربہ کار کھلاڑی لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک بار برتری دلائی، اس کے 13 منٹ بعد ہی ارجنٹائن کے کھلاڑی ڈی ماریا نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مضبوط کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام پر دفاعی چیمپئن کوئی گول نہ کر سکی۔

    دوسرے ہاف کے دوران فرانس کی ٹیم 2 گول ہونے کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار رہی، ارجنٹائن نے 35 منٹ تک اپنا بھرپور دفاع کیا لیکن فرانس کے نوجوان فٹبالر کلیان امباپے نے 2 منٹ میں 2 گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

    میچ کا وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو اضافی ٹائم دیا گیا جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ جاری رکھی۔ میچ کے 108 ویں منٹ میں میسی نے اپنا جادو چلاتے ہوئے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر برتری دلا دی۔

    ارجنٹائن کی برتری زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور میچ کی صورتحال ایک بار پھر دفاعی چیمپئن کے حق میں اس وقت چلی گئی جب کلیان امباپے نے ایک بار پھر فاؤل کی وجہ سے ملنے والی پنالٹی پر گول کر کے میچ کو برابر کر دیا، اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے 3، 3 گول رہے۔

    میچ کا فیصلہ اضافی وقت ختم ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر ہوا، دونوں ٹیموں نے پہلی پنالٹی ککس کامیابی سے جال میں پہنچائیں، اس کے بعد فرانس کی جانب سے مسلسل 2 پنالٹی ککس ناکام ہونے کی وجہ سے ارجنٹائن کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ یوں میچ کا فیصلہ 2-4 سے ہوا۔

  • 18 دسمبر 1987 آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو صاحبہ کی شادی کا دن۔

    18 دسمبر 1987 آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو صاحبہ کی شادی کا دن۔

    آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تقریباً تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ہوئی۔
    نیوز ویک، ٹائم میگزین، گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، بی بی سی، امریکن ٹیلی ویژن جیسے سب ہی اداروں نے اس خبر کو ہاتھوں ہاتھ لیا، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔

    منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987ءکو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی، نکاح اور شادی کا عوامی استقبالیہ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں ہوا جہاں دولہا دلہن کے قریبی رشتے داروں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    دلہن بینظیر بھٹو نے سونے کی کڑھائی والا سفید رنگ کا جوڑا پہنا جبکہ آصف زرداری نے کریم کلر کا کرتا شلوار اور سر پر روایتی بلوچی پگڑی پہنی تھی۔آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کو دل کے نشان والی انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔

    جب بینظیر بھٹو کی شادی کی تاریخ طے ہوئی تو نصرت بھٹو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے گئے۔ اس وقت نصرت بھٹو نے جنرل ضیاءالحق سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کے کہنے پر جنرل ضیاءالحق سے فون پر بات کرائی گئی تو نصرت بھٹو نے انتہائی حوصلہ اور شاندار لہجے میں بات کرتے ہوئے جنرل ضیاء سے کہا کہ ”بیٹیاں سب کی برابر ہوتی ہیں، میری بیٹی کی شادی پر تم نے جو تحفہ بھیجا ہے وہ مجھے مل گیا“ اس کے بعد انہوں نے فون بند کردیا…

  • کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    لاہور: لیونل میسی نے اپنا آخری ورلڈ کپ یادگار بنا لیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    اارجنٹینا کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آج تک ہونے والے ورلڈ کپ جیتنے والے ممالک کی تفصیلات آگئیں ، کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    برازیل نے سب سے زیادہ 5 بار 1958، 1962، 1970، 1994 اور 2002 میں ورلڈ کپ جیتا ہے

    دوسرا نمبر جرمنی کا ہے جس نے 4 بار 1954، 1974، 1990 اور 2014 میں ٹائٹل اپنے نام کیا

    اٹلی بھی 4 بار 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں فٹبال ورلڈ کپ کا فاتح رہا۔

    ارجنٹائن نے بھی 3 بار 1978 ، 1986 اور 2022 میں ٹائٹل جیتا ہے۔

    فرانس نے 2 بار 1998 اور 2018 میں ٹائٹل جیتا ہے۔

    یوروگوئے نے بھی 2 بار 1930 اور 1950 ٹائٹل جیتا ہے۔

    انگلینڈ نے 1966، سپین نے 2010 میں ورلڈ کپ جیتا۔

    یاد رہے کہ ارجنٹینا چھٹی بار جب کہ فرانس چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے، اگر دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو مجموعی طور پر دونوں کے درمیان بارہ میچز کھیلے گئے، چھ ارجنٹینا نے جیتے، تین بار فرانس جیتا اور تین میچز ڈرا ہوئے۔

    ورلڈ کپ 2018 میں جب دونوں ٹیموں کا سامنا ہوا تو میچ فرانس نے چار تین سے جیتا، عالمی ریکنگ میں ارجنٹینا کا تیسرا اور فرانس کا چوتھا نمبر ہے۔

    ارجنٹینا نے دو مرتبہ 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا، فرانس اگر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم ہوگی۔

  • پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان سے ون ڈے سریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ا،طلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹوم لیتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل ،ڈیون کونوے ،لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل ،ہنری نکولز، گرین فلپس، مچل سینٹنر، ہینری شیپلے، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛ ارجنٹینا نے فرانس کیخلاف 2 گول کردیے

    نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچز کھیلے گی، کیویز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچز دس، بارہ اور چودہ جنوری کو کراچی میں ہوں گے۔

    دوسری طرف انگلش کرکٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ پاکستان کے خلاف جارح مزاجی سے بولنگ کرے گی، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انگلینڈ کو کیا ہدف ملے گا، انگلینڈ ٹیم اس کا کامیابی سے تعاقب کرنے کی ہی کوشش کرے گی۔

     

     

    کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد جیو نیوز کو انٹرویو میں تیئس سالہ ہیری بروک نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ اپنی اننگز کے دوران پاکستانی بولرز پر دباؤ برقرار رکھیں، جو خراب بال ملے اس کو ہٹ کریں اور جو اچھی بال آئے اس کو میرٹ پر ڈیفینڈ کریں۔

    فیفا ورلڈکپ: فائنل شروع ہوتے ہی میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    جب ان سے پوچھا گیا کہ جو انگلینڈ کے بیٹنگ ریکارڈز انہوں نے بنادیے اس پر کیا کہنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ تو جانتے نہیں کہ کون کون سے ریکارڈ بنالیے مگر ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ریکارڈز بنانا تو ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم میں، اسکواڈ میں ہر ممبر نئے ریکارڈز بنانا چاہتا ہے، یہ ریکارڈ بنانا بھی اچھا ہے، امید ہے ایسے مزید ریکارڈز بنیں گے۔

    ہیری بروک نے کہا کہ ان کی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے، اگر شام میں دو وکٹیں مل جاتی تو صورتحال کافی مختلف ہوتی، تیسرے روز کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کریں۔

  • یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا کانووکیشن، پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

    یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا کانووکیشن، پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

    لاہور:یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے 25 ویں کانووکیشن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، دو روزہ کانووکیشن کے پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

    یو سی پی کے دو روزہ کانووکیشن میں پہلے روز کی مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال تھیں، تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب سہیل افضل نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پرو ریکٹر پروفیسر نصر اکرام اور ڈینز فیکلٹیز بھی موجود تھے۔

    شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

    کانووکیشن میں 2 ہزار 176 طلبا وطالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، پہلے روز 1 ہزار 76 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، کانووکیشن میں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 879 ، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی 194 ڈگریاں دی جائیں گی۔

    فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛ ارجنٹینا نے فرانس کیخلاف 2 گول کردیے

    یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 25 ویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کی 3 ڈگریاں، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 460 طلبہ اور 419 طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 88 میل اور 107 طالبات جبکہ ایک طالب علم اور دو طالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جا رہی ہیں، انڈر گریجویٹ میں 10 طلبہ اور 25 طالبات کو میڈلز دیے جارہے ہیں۔

    مونس الٰہی اچانک عمران خان کے پاس پہنچ گئے

    کانووکیشن کے دوران پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 7 طلبا اور 22 طالبات کو میڈلز دیے جارہے ہیں، تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر مجموعی پر 149 طلبا و طالبات کو میڈلز دیے جائیں گے، ایکسپو سینٹر میں ہونے والی تقریب میں اساتذہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • شہباز، زرداری ملاقات، پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق

    شہباز، زرداری ملاقات، پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق

    لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین، سابق صدر آصف زرداری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، آصف زرداری اور شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چودھری شجاعت حسین کو دیا جائے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر طے پایا کہ چودھری شجاعت حسین کے گرین سگنل تک پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کیا جائے۔

     

    دونوں قائدین نے معیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا، سابق صدر زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردی سے بچانے کے لئے امدادی کام مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

     

     

    شہباز شریف اور آصف زردار نے اتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

     

    دونوں قائدین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے لئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی، ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھنے پر اتفاق ہوا جس کے بعد آصف زرداری نے پنجاب میں اپنا پڑاؤ طویل کر لیا۔