Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • بھارت:انتہاپسند ہندووں‌ نےمسلمان شخص کومارمارکرقتل کردیا:بہارمیں‌ نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

    بھارت:انتہاپسند ہندووں‌ نےمسلمان شخص کومارمارکرقتل کردیا:بہارمیں‌ نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

    پٹنہ :بھارت:آج پھرانتہاپسند ہندووں‌ نےمسلمان شخص کومارمار کر قتل کر دیا:بہارمیں‌ نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ہندو تو ہجوم نے ایک مسلمان شخص کو مویشی چوری کرنے کا الزام لگا کر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 52سالہ محمد صدیقی کو بدھ کے روز ضلع کے گاوں بھوانی پور میں ایک ہجوم نے مویشی چوری کرنے کے الزام میں قتل کر دیا۔ اس بہیمانہ حملے کی ویڈیو جمعہ کوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدواقعے کے بارے میں پتہ چلا۔

    پھولکاہ تھانے کی انسپکٹر نگینہ کمار نے بتایا کہ محمدصدیقی کو لاٹھیاں اور مکے مارے گئے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ہے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کتھر نے کھلی ج ہوںپر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کھلی جگہوں پر نماز کے لیے دیے گئے تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اب عوامی مقامات پر نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہاکہ امن و امان کے حوالے سے کوئی تناﺅ نہیں ہونا چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم وقف بورڈ کی اسکی جگہوں کو تجاوزات سے پاک کرانے میں مدد کریں گے اور اس وقت تک لوگوں کو اپنے گھروں وغیرہ میں نماز ادا کرنی چاہیے۔

    دریں اثنا ریاست ہریانہ کے گڑگاوں میں انتہا پسند ہندو تنظیموں کے ارکان نے مسلمانوں کو جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کھلی جگہوں پر نماز کی اجازت نہیں دی۔گڑگاﺅں کے سیکٹر 37 میں نماز کی ادائیگی کو روکنے کے لیے آٹھ دسمبر کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر فوجی جوانوں کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد کیے گئے ۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ارکان نے سیکٹر 44 میں واقع ایک پارک میں بھی نماز جمعہ میں خلل ڈالا۔

  • عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا

    عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا

    کراچی: عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا،اطلاعات کے مطابق ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔اور عالمی ادارے نے پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوعالمی معیارکا قرار دیا

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے آڈٹ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ICAO USOAP آڈٹ آج اختتام کو پہنچا، یہ ایک سال کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آڈٹ کا نتیجہ بغیر کسی اہم خدشات کے انتہائی مثبت رہا ہے۔

    ڈی جی سی اے اے کے مطابق اختتامی سیشن میں اکاؤ آڈٹ ٹیم نے سی اے اے کی طرف سے پیش رفت اور آڈٹ سے قبل تیاری اور محنت کو سراہا۔

    اکاؤ کے طریقہ کار کے مطابق رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں جاری کی جائے گی، جسے عوامی سطح پر شیئر کیا جائے گا۔خاقان مرتضیٰ نے ڈپٹی ڈی جی سی اے اے ریگولیٹری نادر شفیع ڈار کی قیادت میں پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

    انھوں نے کہا ریگولیٹری ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز جن میں محمد ضیا خان (لائسنسنگ)، افتخار عثمانی (فلائٹ اسٹینڈرڈز)، لقمان احمد (ایئروارڈینس)، افتخار احمد (ڈی اے آر)، زاہد بھٹی (کوآرڈینیشن) ایم رضوان (لیگل)، اور عاطف ستار (ایچ آر) شامل ہیں، کی کارکردگی سراہے جانے کی مستحق ہے۔

    ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایوی ایشن سیکٹر اور تمام پاکستانی ایئر لائنز پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت

    کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت

    کابل:کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو سیدھی سیدھی بات بتادی، اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی ٹی) پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات پر توجہ دے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہماری تحریک کا حصہ نہیں تھی اور کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی حکومت کے ساتھ امن قائم کرنے پر توجہ دیں۔

    سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو اسلامی امارات افغانستان کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک تنظیم کے طور پر اسلامی امارات افغانستان کا حصہ نہیں اور ہمارے اہداف ایک جیسے نہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی کو مشورہ دیں گے کہ وہ اپنے ملک میں امن اور استحکام پر توجہ دیں۔ یہ بہت اہم ہے تاکہ خطے اور پاکستان میں دشمنوں کی مداخلت کے کسی بھی امکان کو ختم کر سکیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اعلان کیا تھا کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک ماہ کی جنگ بندی پر متفق ہوگئی ہے اور فریقین کے متفق ہونے پر اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ جس کے بعد جامع امن معاہدے کی راہ ہموار اور برسوں سے جاری خونریزی ختم ہوتی نظر آنے لگی تھی۔

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گذشتہ ماہ اعتراف کیا تھا کہ افغان طالبان پاکستانی حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام

    قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام

    اسلام آباد: قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام ،اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 685 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آج پاکستان کے توانائی کے شعبوں کو مضبوط بنانے اور صوبہ خیبر پختون خوا کے پانچ شہروں کی رہائش اور کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے چھ سو پچاسی ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

    300 ملین ڈالر کی رقم پاکستان کے توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور اس کے مالی استحکام کو بہتر بنانے کے لیے مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے خرچ ہوگی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے پانچ شہروں کی رہائش اور کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے 385 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

    تین سو ملین ڈالر انرجی سیکٹر ریفارمز اینڈ فنانشل سسٹین ایبلٹی پروگرام کے دوسرے ذیلی پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد پاکستان کے توانائی کے شعبے کی گورننس کو بہتر بنانا اور گردشی قرضہ کم کرنا ہے، تین سو ملین ڈالر کی رقم کا پہلا ذیلی پروگرام دسمبر 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔

    تین سو پچاسی ملین ڈالر کی فنانسنگ خیبر پختون خوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور کے شہروں میں 2 صاف پانی کی سپلائی ٹریٹمنٹ سہولیات اور 3 سیوریج ٹریٹمنٹ کی سہولیات کی تعمیر میں مدد کرے گا۔

    ان پروجیکٹس سے 3.5 ملین سے زائدافراد کو صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، صفائی کی سہولیات میسر ہوں گی، اور سرسبز مقامات اور صنفی دوستانہ سہولیات سے شہری مستفید ہوں گے۔

  • پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ

    پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ

    سیالکوٹ:پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ دورے کے دوران وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کےقریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا اور انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرناہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

  • پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری: اگلےسال ترقیاتی کاموں میں100 فیصد اضافے کی توقع

    پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری: اگلےسال ترقیاتی کاموں میں100 فیصد اضافے کی توقع

    لاہور:پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری،اگلے سال ترقیاتی کاموں میں 100 فیصد اضافے کی توقع ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

     

     

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ میں 560 ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈز رکھے گئے تھے جس میں ہم نے 85 ارب کا اضافہ کر کے ڈویلپمنٹ بجٹ کو 645 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس سال پنجاب میں تاریخ کا سب سےبڑا ترقیاتی بجٹ لگایا جا رہا ہے جو صرف ایک شہر یا ریجن کا نہیں پنجاب کے ہر علاقےکا ترقیاتی بجٹ ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کا اعزاز تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہواہے- صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی،صحت،تعلیم،انفراسٹرکچراور دیگر شعبوں کے منصوبوں کے لئے مزید فنڈز دستیاب ہوں گے، فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے اور رواں مالی برس عوام کی سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے۔

  • مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی

    مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی

    نائیجر:مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی ،اطلاعات کے مطابق نائیجریا میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر کے 16 نمازیوں کو شہید کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمالی خطے میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا، 16 افراد کو شہید کرنے کے بعد متعدد افراد کو اغوا بھی کرلیا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ نائجر صوبہ کے مشیگو علاقے کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار درجنوں مسلح حملہ آوروں نے گاؤں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مسجد میں عبادت کرنے والے افراد کو ہلاک کرتے ہوئے لوٹ مار بھی کی۔ پولیس نے نو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں مقامی مسلح گروہ تاوان کے لیے رہائشیوں کو اغوا اور قتل کرتے ہیں۔

  • عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے

    عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے

    بغداد :عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے،اطلاعات کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ایک سو کلسٹر بم پر مشمتل کنٹینر چوری ہوگیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ بصرہ شہر میں پیش آیا جہاں متعلقہ ادارے نے کلسٹر بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کنٹینر میں جمع کئے تھے۔

     

     

    سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک میں ناکارہ لوہے کی خرید وفروخت کرنے والے آزاد تاجر سرگرم ہیں جو سکریپ کے طور پر اس کا کاروبار کر رہے ہیں‘۔ ’سیکیورٹی ادارے وقفے وقفے جنگ کے دوران بچ جانے والے حربی سامان کو کنٹینر میں جمع کر کے ناکارہ بناتے ہیں اور پھر اسے سکریپ کے طور پر فروخت کرتے ہیں‘۔

     

     

     

    گزشتہ دنوں ناکارہ حربی سامان کم وبیش 10 کنٹینر میں جمع کیا گیا تھا جن میں سے ایک کنٹیٹر میں ایک سو سے زیادہ کلسٹر بم رکھے گئے تھے‘۔ ’متعلقہ ادارے کلسٹر بم کو صحرا میں لے جا کر ناکارہ کرنے والا تھا مگر سکریپ خریدنے والے ناکارہ سکریپ کے ساتھ وہ کنٹیٹر بھی لے گئے جس میں بم رکھے ہوئے تھے‘۔

     

     

    سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’پولیس اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پورے بصرہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے‘۔ واضح رہے کہ کلسٹر بم فضا یا زمین سے پھینکے جانے والے گولوں کی ایک ایسی قسم ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے مزید گولے موجود ہوتے ہیں۔ یہ گولہ جب پھینکا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والے مزید چھوٹے گولے وسیع علاقے میں جانی نقصان یا گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایک کلسٹر بم کے اندر 2000 تک چھوٹے بم موجود ہوتے ہیں۔

  • بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اورعالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید

    بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اورعالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید

    اسلام آباد:بھارتی ظالم ، قابض افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں اورعالمی برادری خاموش تماشائی بن بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید اطلاعات کے مطابق آج جب دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہےجبکہ دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

    آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 دسمبر 1948 کا انسانی حقوق کاعالمی اعلامیہ بےشک ایک سنگ میل تھا لیکن کشمیریوں کےانسانی حقوق کی خلاف ورزیاںمسلسل جاری ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ انسانی حقوق کےعالمی اعلامیے میں درج 30 بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک بھی بھارت کےغیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں موجود نہیں ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی قابض فورسز گزشتہ 74 برسوں سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں بلا لحاظ عمر و جنس کشمیریوں کو بے رحمانہ طریقے سے قتل، گرفتار کر رہی ہیں او انہیں تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں جنوری 1989 سے اب تک 95ہزار9سو25 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں سے 7 ہزار 2سو15کو زیر حراست شہید کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 22ہزار 9سو39 خواتین بیوہ اور 1لاکھ7ہزار8سو55 بچے یتیم ہوئے۔بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 11ہزار2سو46 خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا اور 1لاکھ10ہزار4سو45 رہائشی مکانات اور دیگرعمارتوںکو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے میں 8ہزار سے زائد کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے سے چلائے گئے پیلٹ چھروں سے سکول جانے والے ہزاروں کشمیری لڑکے اور اور لڑکیاں زخمی ہوئے جبکہ 19 ماہ کی حبہ جان، دس سالہ آصف احمد شیخ ، سولہ سالہ عاقب ظہور ، سترہ سالہ الفت حمید ، سترہ سالہ بلال احمد بٹ، انشاءمشتاق، انیس سالہ طارق احمد گوجری اور انیس سالہ فیضان اشرف تانترے سمیت درجنوں بچے پیلٹ لگنے سے مکمل طور پر اپنی بصارت سے محروم ہو گئے۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے رواں برس( 2021 ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما محمد اشرف صحرائی اور بارہ کے لگ بھگ خواتین سمیت 484 کشمیریوں کو شہید کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوںنے زیادہ تر کشمیریوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔فوجیوں نے رواں برس 1ہزار48 گھروں اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور 118 خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، صحافیوں، معمر خواتین اور لڑکوں سمیت 17ہزار سے زائد افراد کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا۔ اس عرصے میں مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی 10ہزار 5سو کارروائیاں کی گئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی حکام نے رواں برس سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اورعلاقے کی کئی دیگر بڑی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نےعوام کو اس عرصے کے دوران محرم اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس جیسے مذہبی اجتماعات کے انعقاد سے بھی کشمیریوںکو روک دیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، امیر حمزہ، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی، فیروز احمد خان، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ظہور وٹالی، غلام محمد بٹ، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، محمد یوسف فلاحی، ظہور احمد بٹ، انجینئر رشید، حیات احمد بٹ، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور صحافی آصف سلطان سمیت حریت رہنماوں، کارکنوں، نوجوانوں، انسانی حقوق کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کالے قوانین کے تحت مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو 5اگست 2019سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی حتیٰ کہ انہیں جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے اور وہاں لوگوں سے خطاب کرنے سے بھی روکا جا رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری آگے آئے اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرانے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

    دریں اثنا حریت رہنماوں نے اپنے بیانات میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں علاقے میں بھیجیں۔

  • راحت فتح علی خان کی47ویں سالگرہ:2دوست دل کےجانی     مل گئے:راحت فتح علی اورمبشرلقمان کی تصویروائرل

    راحت فتح علی خان کی47ویں سالگرہ:2دوست دل کےجانی مل گئے:راحت فتح علی اورمبشرلقمان کی تصویروائرل

    لاہور: استاد راحت فتح علی خان کی 47 ویں سالگرہ:دودوست دل کے جانی ہوگئے:راحت فتح علی خان اورمبشرلقمان کی تصویروائرل، اطلاعات کے مطابق دنیا کی ایک معروف شخصیت جن کوسُروں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے نے اپنی 47 ویں سالگرہ مناکراپنے دوستوں کواس موقع پر یاد رکھا

    اس حوالے سے استاد راحت علی خان کے ایک انتہائی مشفق ساتھی ہیں‌،سینئر تجزیہ نگار مبشرلقمان کے ساتھ ایک ایک تصویر سوشل میڈیا پر یوئی ہے

    اس تصویر میں استاد راحت علی خان اور معروف صحافی مبشرلقمان اپنے ماضی کے خوبصورت لمحات کو یاد رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کرکھڑے ہوئے ہیں‌

    اس تصویر میں استاد راحت علی خان اور مبشرلقمان انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں اوربہت سے ماضی کے ایک ساتھ گزرے ہوئے لمحات کو اس مسکراہٹ کے ساتھ بکھیر رہے تھے جو اس دونوں کی ملاقات دوران ان کے چہروں پرمزین تھی

     

     

    اس موقع پر معروف صحافی نے اپنے بہت ہی پیارے دوست ساتھی استاد راحت فتح علی خان کے لیے صحت مند طویل عمر والی زندگی ، کی دعا کی اور ان کی دنیا و اخرت کی بھلائی کی بھی اس موقع پردعائیں کیں‌

    یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گائیک ، سُروں کے سلطان ، استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 47 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    راحت فتح علی خان9دسمبر 1974 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، راحت فتح علی خاں ، فرخ فتح علی کے صاحبزادے اوراستاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں ۔ راحت فتح علی خان کم عمری ہی سے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ سماع کی محفلوں میں سنگت کرنے لگے تھے ۔ اس زمانے کی تربیت آج استاد راحت فتح علی خان کے قدم قدم پر کام آ رہی ہے.

    2013ء میں بالی وڈ کی اداکارہ و پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنی فلم ’’پاپ‘‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں ایک گیت ’’من کی لگن‘‘ شامل کیا تو ہر طرف ان کی آواز کی دھوم مچ گئی۔2013ء سے شروع ہونے والا یہ سفر آج بھی پوری توانائی اور مقبولیت کے ساتھ جاری ہے۔

    استاد راحت فتح علی خان کو 2019ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا ، انہوں نے اپنے ملک اور خاندان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی گائے، جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔ دسمبر 2014ء میں اوسلو میں منعقدہ نوبیل پیس پرائز کی تقریب میں صُوفیانہ کلام پیش کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ، وہ دنیا بھر میں اپنی موسیقی کا جادو جگا چکے ہیں اور بہت سے عالمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں ۔