Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • بھارتی جرنیلوں میں شدید اختلافات،وزیردفاع نے آرمی چیف کو نااہل قرار دیا:خفیہ دستاویزات میں انکشاف

    بھارتی جرنیلوں میں شدید اختلافات،وزیردفاع نے آرمی چیف کو نااہل قرار دیا:خفیہ دستاویزات میں انکشاف

    نئی دہلی:بھارتی جرنیلوں میں شدید اختلافات،وزیردفاع نے آرمی چیف کو نااہل قرار دیا،بھارتی وزارت دفاع کی ایسی خفیہ دستایزات کا انکشاف ہونا شروع ہوگیا ہے اورایسی دستاویزات سامنے آئی ہیں کہ جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارت فوجی قیادت میں اس وقت شدید اختلافات ہیں اور ان اختلافات کی تصدیق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کے بھارتی وزیراعظم کوفوجی قیادت کے خلاف خط سے ہوجاتی ہے

    بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی طرف سے بھارتی وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خفیہ خط کے منظرعام پرآنے کے بعد مبصرین نے بھی اسے بھارتی فوج میں بڑے پیمانے پربغاوت کے آثارسے تعبیر کیا ہے

    بھارتی وزیراعظم مودی کو بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے لکھے گئے خط میں وادی گلوان میں چینی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے اور لیفٹیٹنٹ جنرل ہریندر سنگھ کو قرار دیا ہے

    اس خط میں وزیراعطم کو آرمی چیف اور ایک اور جنرل کی شکایت لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے اور جنرل ہریندرسنگھ کو حالات کا ادراک ہی نہیں وہ بالکل اپنی ذمہ داریوں‌ کو نہیں سمجھتے اور نہ ہی ان میں قیادت کرنے کی اہلیت ہے

     

    وزیردفاع راج ناتھ کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں شکایت کی گئی ہے کہ میں ہی نہیں بلکہ بھارتی فوج کے اعلیٰ جرنیل بھی بھارتی آرمی چیف کو نااہل سمجھتے ہیں ،

    راج ناتھ نے اس حوالے سے ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں وہ کہتے ہیں‌ کہ بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل پبن راوت نے بھی اس حوالے سے تحقیقات کی ہیں جن میں‌ بھارتی آرمی چیف اور لیفٹیٹنٹ جنرل ہریندرسنگھ کو چین سے بھارتی فوج کی رسوائی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے

    راج ناتھ نے اس خط میں وزیراعظم کویہ شکایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری فوجی قیادت کودفاعی حکمت عملی کا پتہ ہی نہیں‌،راج ناتھ کا یہ بھی کہناتھا کہ وادی گلوان میں بھارتی فوج کی شکست نے جہاں بھارتی فوج کو رسوائی سے دوچار کیا ہے وہاں بھارتی فوج کے حوصلے بھی پست ہوئے ہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور اس کے ماتحت دیگر جرنیلوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

  • سانحہ سیالکوٹ:ورکرز کو کس بدبخت نے اکسایا، ملزم کا پتا چل گیا: ڈی پی او سیالکوٹ

    سانحہ سیالکوٹ:ورکرز کو کس بدبخت نے اکسایا، ملزم کا پتا چل گیا: ڈی پی او سیالکوٹ

    سیالکوٹ:سانحہ سیالکوٹ:ورکرز کو کس بدبخت نے اکسایا، ملزم کا پتا چل گیا:اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ عمر سعید ملک نے فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکرز کو کس نے اکسایا اور پھر اکٹھا کیا، ملزم کا پتا چل گیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی متشدد ہجوم کے ہاتھوں موت کے معاملے میں صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایااور ہجوم کو اکٹھا کیا۔ فیکٹری کے اسٹچنگ یونٹ کے اسٹیچر صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پریانتھا کےخلاف ہجوم کو اکٹھا کرنے میں وہ ملوث ہے۔ واقعے سے پہلے پریانتھا نے اسٹیچنگ ہال کا دورہ کیا تھا، تصویر میں صبور بٹ اور پریانتھا کو واضع دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ بھی کہا کہ ملزم صبور بٹ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے، اس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

    سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی طرف سے مبینہ توہین مذہب کے الزام کے بعد قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کے ورثاء کی کفالت کے لیے بزنسمینوں نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پریانتھا کمارا کے لواحقین کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد جمع کرلی اور ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ بھجوانے کا بھی اعلان کر دیا۔

    آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں وزیراعظم آفس میں تعزیتی ریفرنس اور ان کی جان بچانے کیلئے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ملک عدنان کو سند عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے آنجہانی پریانتھا کمارا کے لواحقین کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کرنے اور ہمیشہ ان کی کفالت کرنے کے اعلان کو سراہا۔

    عمران خان نے یہ اعلان بھی کیا کہ سیالکوٹ کی کاروباری کمیونٹی نے مقتول کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر اکھٹے کیے ہیں جبکہ جس کارخانے میں وہ ملازم تھے وہ ہمیشہ کے لیے ان کی تنخواہ ان کے لواحقین کو دیتا رہے گا۔

  • سانحہ سیالکوٹ نے عالم اسلام اور پاکستان کا شرم سے سرجھکا دیا ہے، میاں جلیل شرقپوری

    سانحہ سیالکوٹ نے عالم اسلام اور پاکستان کا شرم سے سرجھکا دیا ہے، میاں جلیل شرقپوری

    شرقپورشریف: سانحہ سیالکوٹ نے عالم اسلام اور پاکستان کا شرم سے سرجھکا دیا ہے،ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کچھ کرنا ہوگا ورنہ ملک وقوم کی بدنامی بھی ہوگی اور پاکستان عدم استحکام کا شکار بھی ہوگا،ان خیالات کا اظہارممبرصوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے سیالکوٹ واقعہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے کیا

    میاں جلیل شرقپوری نے سلمان تاثیرکوقتل کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ سلمان تاثیر کو قتل کرنا ممتاز قادری کا درست اقدام تھا، جبکہ فواد چوہدری کا سیالکوٹ سانحہ کو تحریک لبیک سے منسوب کرنا درست نہیں

    میاں جلیل شرقپوری نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران کا مجرمان کو سزا دینے کا اعلان زبردست اقدام ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں مقتول کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،

    میاں جلیل شرقپوری نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ہمیں مقدس اشتہارات اور بینرز لگاتے وقت جگہ کا خیال کیا جائے تاکہ توہین رسالت کا احتمال نہ رہے، توہین رسالت جیسے اقدامات روکنے کے لیے علماء کرام لائحہ عمل بنائیں

  • جن کو مریم نواز نےشادی پربلایا انہوں نے ہی گانے کی ویڈیووائرل کردی:یہ اچھی روایت نہیں:مبشرلقمان

    جن کو مریم نواز نےشادی پربلایا انہوں نے ہی گانے کی ویڈیووائرل کردی:یہ اچھی روایت نہیں:مبشرلقمان

    لاہور:جن کو مریم نواز نےشادی پربلایا انہوں نے ہی گانے کی ویڈیووائرل کردی:یہ اچھی روایت نہیں:اطلاعات کے مطابق سنیئرتجزیہ نگار معروف صحافی مبشرلقمان نے مریم نواز کے بیٹے کی شادی پرہونے والی تقریب سے متعلق ایک بہت ہی سبق آموز بات کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی گراتے ہیں‌ نشمیمن پربجلیاں‌،

     

     

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں مبشرلقمان نے کہا کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریب پر مریم نواز کے گانے کی ویڈیو شیئر کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خاندان شادی پراپنے انتہائی قریبی لوگوں کو مدعو کرتا ہے ، اس شادی پریقینا مریم نوازنے اپنے قریبی لوگوں کو شادی کی دعوت دی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جب آپ کو کسی پرائیویٹ فنکشن میں مدعو کیا جاتا ہے تو آپ ذاتی لمحات کو کیسے ریکارڈ کر کے وائرل کر سکتے ہیں؟ پرائیویٹ فنکشنز کی ریکارڈنگ اور وہ بھی قریبی دوستوں یا گھر والوں کی طرف سے پھر اسے وائرل کرنا اچھا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہےکہ یہ ویڈیوپرائیویسی تھی اور اس پرائیویسی کو اپنوں نے ہی بے نقاب کردیا،ایسا نہیں ہونا چاہیے ہرخاندان کوخوشی کے ایسے موقع پراپنی خوشی کا اظہارکرنا ہوتا ہے اوراگرشادی پربلائے جانے والے مہمان ہی ایسی حرکت کریں‌توپھرافسوس ہی کیا جاسکتا ہے

     

     

    دوسری طرف مریم نواز نے بھی کہا ہے شادی کی ایک ان کی ذاتی تقریب تھی ، ان کے بیٹے کی شادی ہے اوربحیثیت ماہ ان کو ہرقسم کی خوشی منانے کا حق ہے ، لیکن جن اپنوں نے میرے گانے کی ویڈیو وائرل کی ہے انہوں‌ نے اچھا نہیں‌کیا ، یہ ایک ذاتی تقریب تھی اور اسے ذاتی ہی رہنے دیں اور کسی کی بھی پرائیویسی کوچیلنج نہ کریں‌

     

     

  • ‏’پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘‏:آرمی جنرل قمرجاوید باجوہ

    ‏’پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘‏:آرمی جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی :‏’پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘‏،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے مضبوط ‏دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر نے ملاقات کی جس ‏میں باہمی دلچسپی کے امور اور ہیلتھ کیئرپر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں پاکستان کی کورونا کےجامع خاتمےسے متعلق کمٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین کمانڈر نے ‏کورونا کے خاتمےکیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ کی تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین ‏کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے مضبوط دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

    معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون کیلئے بھرپور کردار کا اظہار کیا۔ بحرین کمانڈر نے افغانستان ‏میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کےکردار کو بھی سراہا۔

  • شوکت صدیقی ڈکٹیٹربن گئے،ریاست اداروں کےساتھ مضبوط ہوتی ہے:موصوف انہیں اداروں پرحملہ آورتھے

    شوکت صدیقی ڈکٹیٹربن گئے،ریاست اداروں کےساتھ مضبوط ہوتی ہے:موصوف انہیں اداروں پرحملہ آورتھے

    اسلام آباد:شوکت صدیقی ڈکٹیٹربن گئے،ریاستیں اداروں کےساتھ مضبوط ہوتی ہیں اورموصوف انہیں اداروں پرحملہ آورتھے: اطلاعات کے مطابق آج سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق جج شوکت صدیقی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت صدیقی نے حدود سے تجاوز کیا، تقریرعدلیہ کے خلاف کی، فوج کے خلاف کرتے تو پتا چل جاتا ان کا کتنا زور ہے۔

    سپریم کورٹ میں سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سماعت کے دوران وکیل حامدخان نے شوکت عزیزصدیقی کے خلاف ریفرنسز کی تفصیل پیش کی اور کہا کہ شوکت صدیقی نے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدہ کرنے پر جنرل کے دستخط پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

    اس پر جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیے کہ آپ جس فیصلے کے ساتھ تعلق جوڑ رہے ہیں، اس پرسپریم جوڈیشل کونسل نے دو نوٹس جاری کیے تھے، شوکت صدیقی نے حاضر سروس افسران پر آبزرویشنزبغیر نوٹس کے دیں، فاضل جج نے کس طرح اپنے اختیار سے تجاوز کیا؟

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ شوکت صدیقی نے حدود سے تجاوز کیا، تقریرعدلیہ کے خلاف کی، فوج کے خلاف کرتے تو پتا چل جاتا ان کا کتنا زور ہے۔

    اس دوران جسٹس سردار طارق نے کہا کہ جب آرمی اور اس کے حاضر سروس افسران کے خلاف شکایت نہیں تھی تو کیا جج نے ازخود نوٹس لیا؟ کیا ہائیکورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار تھا؟

    جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ جج کی بار یا پبلک فورم پر تقریر حدود و قیود میں ہوتی ہیں۔

    وکیل حامد خان نے کہا کہ آئین کسی جج کو نکالنے سے پہلے انکوائری لازم قراردیتا ہے، آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت الزامات کی انکوائری ضروری ہے، بغیر انکوائری جج کو نکالنے کی مثال بن گئی تو کسی بھی جج کو کسی بھی بنیاد پر کبھی بھی برطرف کر دیا جائے گا۔

    اعلیٰ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • خالصتان کا قیام ناگزیر:بھارت ٹوٹنے کے قریب:دنیا بھرسے آوازیں آنے لگیں‌

    خالصتان کا قیام ناگزیر:بھارت ٹوٹنے کے قریب:دنیا بھرسے آوازیں آنے لگیں‌

    لندن :خالصتان کا قیام ناگزیر:بھارت ٹوٹنے کے قریب:دنیا بھرسے آوازیں آنے لگیں‌،اطلاعات کے مطابق خالصتان تحریک مزید زور پکڑنے لگی ہے اور تمام تر بھارتی مخالفت اور سازشوں کے باوجود بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم پانچویں مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

    برطانیہ کے شہر لندن میں ہونے والے ریفرنڈم کے پانچواں مرحلے کا آغاز 5 دسمبر کو ہوا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

    برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ریفرنڈم میں 50 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔خالصتان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم مستقبل میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب کے علاقوں میں بھی کرایا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا نے سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کر کے بھارتی میڈیا کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے گڑھے جانے والے جھوٹ کا پول کھول دیا تھا۔

  • کراچی :قتل ہونےوالےطالبعلم  ارسلان محسود کی نمازجنازہ  کردی گئی

    کراچی :قتل ہونےوالےطالبعلم ارسلان محسود کی نمازجنازہ کردی گئی

    کراچی :قتل ہونےوالےطالبعلم ارسلان محسود کی نمازجنازہ کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالب علم ارسلان محسود کی نمازجنازہ ادار کردی گئی ہے

    ادھر اورنگی ٹاون سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات ہے اوراس نماز جنازہ میں کراچی بھرسے اہم شخصیات ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سمیت سماجی اور مذہبی شخصیات سے شرکت کی ہے

    وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کراچی میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں نوجوان ارسلان محسود کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

    ادھر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کے قتل نے پرانے زخم ہرے کردیے، پولیس میں پیپلزپارٹی کے بھرتی غنڈے وردی میں موت بانٹتے ہیں۔

    مراد سعید نے کہا کہ اس سے پہلے سندھ کے بہادر بچے نے نقیب اللہ محسود کو قتل کردیا تھا، راؤ انوار کی وحشت نے پورے ملک میں نفرت کی آگ کو سلگایا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری اور فرزند زرداری نے فتنہ گروں کے گروہ سے راہ و رسم پیدا کیے اور ملک دشمن ایجنڈے کو اپنا کندھا فراہم کیا، عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ جیسے کرداروں کی حقیقت آشکار کے لیے کافی ہے، زرداری سندھ میں پولیس کو مجرموں سے پاک کرنے کو تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تھر میں سندھ پولیس کے خلاف سراپا احتجاج لوگ گھروں کو نہیں لوٹتے، اپنی آنکھوں سے سندھ میں پولیس گردی کی صورت حال دیکھ کر لوٹا ہوں۔

    مراد سعید نے کہا کہ زرداریوں کے راج میں قاتل آزاد، عوام موت کے شکنجے میں ہیں، ارسلان کو نقیب محسود بننے نہیں دیں گے اور نہ ہی حکومت سندھ کو یہ معاملہ دبانے دیں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک قرار دیا گیا تھا ، نوجوان ارسلان محسود کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے ‏اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو معطل کردیا گیا تھا۔

    مقتول ارسلان ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا بیٹا ہے جس کی عمر 20 سال ہے، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بیٹا ‏کوچنگ سینٹر سے واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔

  • جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابرستاراورجسٹس طارق جہانگیری کوپکّا کرنے کی منظوری دے دی

    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابرستاراورجسٹس طارق جہانگیری کوپکّا کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابرستاراورجسٹس طارق جہانگیری کوپکّا کرنے کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق جہانگیری کی مستقلی کی منظوری دے دی۔

    چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے شرکت کی جبکہ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پاکستان بار کی جانب سے ممبر اختر حسین اور اسلام آباد بار کی جانب سے رفیع الدین بابر نے شرکت کی۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کون؟

    ہزارہ ڈویژن خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے طارق محمود جہانگیری 1992 سے اسلام آباد بار کے رکن ہیں اور انہوں نے بی اے ایل ایل بی کے بعد اپنی وکالت کا آغاز کیا اور بتدریج تجربے کی بنیاد پر ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔

    پچپن سالہ طارق محمود جہانگیری فوجداری و دیوانی مقدمات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ کچہری وکالت کے دوران 2005 میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ جب کہ 2009 اور 2010 میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

    2011-2013 میں ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 2016 میں اسلام آباد بار کے صدر جب کہ 2017 میں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد رہ چکے ہیں۔ طارق محمود جہانگیری اسلام آباد میں واقع قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں گزشتہ پانچ سال سے تدریسی فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے۔

    طارق محمود جہانگیری احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے وکیل کے طور پہ بھی پیش ہوتے رہے ہیں۔

    جسٹس بابر ستار:

    اسلام آباد کے رہائشی 45 سالہ بابر ستار مشہور وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ کالم نگار ہیں اور نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں تجزیہ بھی کرتے رہے ہیں۔

    جسٹس بابر ستار نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے1997 میں انٹرنیشنل ریلیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے وکالت کی بیچلر ڈگری جب کہ ہارورڈ سکول آف لا سے ایل ایل ایم یعنی قانون کی ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔

    بابر ستار کارپوریٹ اور ٹیکس سیکٹر کے اچھے وکیل سمجھے جاتے ہیں۔ مختلف مقدمات میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اور ایس ای سی پی کے بھی وکیل رہ چکے ہیں۔

    واضح رہے بابر ستار جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں اُن کی قانونی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں جبکہ صحافی مطیع اللہ جان کیس توہین عدالت کیس میں بھی بابر ستار بطور وکیل پیش ہوئے۔

    بابر ستار ٹویٹر پر پونے چار لاکھ فالوورز کے ساتھ کافی فعال نظر آتے رہے ہیں اور سول سپرمیسی پہ یقین رکھتے ہیں۔ز جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کو مستقل کرنے کی سفارش کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستاراورجسٹس طارق جہانگیری کی مستقلی کی منظوری دے دی

  • لاہور میں ٹرین روک کردہی لینے جانے  پر ڈرائیورزکومعطل کردیاگیا

    لاہور میں ٹرین روک کردہی لینے جانے پر ڈرائیورزکومعطل کردیاگیا

    اسلام آباد(محمداویس)ٹرین روک کردہی لینے جانے والے ڈرائیورزکومعطل کردیاگیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ل ہونے کے بعدوزیرریلوے نے دونوں ڈرائیوروں کومعطل کرنے کاحکم دیا،اگر آئندہ بھی کو ئی ایسا واقعہ پیش آیاتواس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیاجائے گا۔منگل کووفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر ایکشن لیے لیا۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ڈویڑن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

     

     

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اگر آئندہ بھی کو ئی ایسا واقعہ پیش آیاتواس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیاجائے گا۔ پاکستان ریلوے قومی امانت ہے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔