Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ملک و قوم کیFATFاوردیگرمحاذوں پرقربانیاں:مذہبی شدت پسندی نے پانی پھیرکرستیاناس کردیا

    ملک و قوم کیFATFاوردیگرمحاذوں پرقربانیاں:مذہبی شدت پسندی نے پانی پھیرکرستیاناس کردیا

    اسلام آباد:ملک و قوم کیFATFاوردیگرمحاذوں پرقربانیاں:مذہبی شدت پسندی نے پانی پھیرکرستیاناس کردیا:دنیا نے نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق ملک و قوم کی ایف اے تی ایف اور دیگرمحاذوں پرقربانیوں کو مذہبی شدت پسندی نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، اورادھر اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دنیا نے پاکستان میں بے قابومذہبی رویوں پرپاکستان سے جواب طلب کرلیا ہے ،

    اسی حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ جہاں مغرب نے سخت فیصلے لینے کا فیصلہ کیا ہے وہان یورپی یونین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے یورپی یونین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہاپسندی اور عدم برداشت پر تشویش ہے۔

    یورپی یونین نے اپنے بیان میں پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر لگائی گئی پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔

    یورپی یونین نے سوال اٹھایا کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا اقدامات کیے؟پھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگرپاکسان میں مذہبی شدت پسندی رہی توپھرباہمی معاملات میں سردمہری آسکتی ہے جس کا واضح مطلب پاکستانی کی معاشی تباہی ہے اوراس معاشی تباہی کا مطلب اس قوم کی رسوائی ہے جس کا اندازہ بہت جلد ہوجائے گا

     

     

    یاد رہے کہ تمام حکومتیں پاکستان میں معاشی استحکام کےلیے ملک وقوم کو مشکلات میں‌ ڈال کربڑی بڑی قربانیاں دیتے آرہےہیں ، ایف اے ٹی ایف سے لے کراقوام متحدہ تک تمام بین الاقوامی اداروں نے سیالکوٹ واقعہ پرپاکستان سے کچھ جوابات مانگے ہیں

    ذرائع کے مطابق ان جوابات سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ان کے رویوں میں سختی آگئی ہے اور وہ اب پاکستان کے ساتھ کوئی اچھے انداز سے پیش آنے والے نہیں ہیں

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان مسلسل کئی برسوں سے پہلے ہی مذہبی شدت پسندی کی وجہ سے عالمی برادری کی طرف سے سخت ہزیمت اٹھا رہا ہے اور یہ وجہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک سمیت تمام عالمی معاشی اداروں کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے مذہبی شدت پسندی نے پاکستان کو ان وعدوں میں قصور وار ٹھہرا دیا ہے

    اس دوران پاکستان نے جو سخت فیصلے کیے تھے آج سیالکوٹ کے واقعہ نے ان فیصلوں کے نتیجے میں برداشت کرنے والی تکالیف اورپھر مشکلات اور تکالیف اٹھانے کے بدلنے میں ملنے والے سارے ثمرات ضائع کردیے ہیں اور پاکستان اس واقعہ سے کئی برس پھر پیچھے چلا گیا ہے ، جس کے ذمہ داریہ مذہبی شدت پسند ہیں‌

  • شائشتہ پرویز ملک کو ووٹ دیں،کیونکہ وہ حقدار ہے:  شہبازشریف نے کارڈ کھیل دیا

    شائشتہ پرویز ملک کو ووٹ دیں،کیونکہ وہ حقدار ہے: شہبازشریف نے کارڈ کھیل دیا

    لاہور:شائشتہ پرویز ملک کو ووٹ دیں،کیونکہ وہ حقدار ہے:شہبازشریف نے کارڈ کھیل دیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عوام سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویزملک کو ووٹ دینے کی اپیل کردی۔

    صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں، عوام باتوں، دعووں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کو ووٹ دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اکثرمیٹنگوں میں کہہ رہے ہیں کہ شائستہ پرویز ملک وفات پانے والے لیگی رہنما کی بیوہ ہیں اس لیے اب ان کا زیادہ حق بنتا ہے کہ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی رہنما اور کارکنان عوام کو پولنگ سٹیشنز میں سہولت دینے کیلئے فعال رہیں۔

    واضح رہےکہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، 4 لاکھ 40 ہزار 485 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، ضمنی الیکشن کے لئے 245 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں۔

    این اے133کے انتخاب میں 11 امیدوارحصہ لے رہے ہیں تاہم ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

  • مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

    مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

    مدھیہ پردیش :مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے ریاستی پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کرکے مکمل طور پر ہندی الفاظ استعمال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس برطانوی دور سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کرتی آ رہی ہے۔

    بھارتی وزارت داخلہ نے بھی وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان کے حکم کے بعد محکمہ پولیس کو اردو اور فارسی زبانوں کے الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

    ادھر چند ماہ قبل عالمی اداروں نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت میں مودی سرکار اردو کا وجود ختم کرنا چاہتی ہے، اور اس سلسلے میں بہت سے خطرناک فیصلے کیے ہیں، یہ رپورٹ کچھ اس طرح تھی

    بھارت میں مودی سرکار نے اردو زبان سے دشمنی نکالتے ہوئے کئی اردو اسکول بند کر دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمدآباد میں اردو اسکولوں کو تزئین و آرایش کے نام پر بند کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ماتحت چلنے والے 8 سے زائد اردو اسکولوں کو ڈیڑھ برس قبل مرمت کرنے کے لیے بند کیا گیا تھا اور اب تک وہاں تعلیم کا سلسلہ بحال نہیں کیا گیا۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست گجرات میں منظم انداز میں اردو اسکولوں کو بند کر کے طلبہ کا مستقل تاریک کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔ گومتی پور اردو اسکول نمبر ایک اور 2 کو ڈیڑھ سال قبل مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا، تاہم مدت گزرنے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کا ایک کارندہ بھی کام کے لیے نہیں پہنچا۔ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث طلبہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور انہیں دور دراز اسکول میں پڑھنے کے لیے جانا پڑتا ہے۔

    مقامی کونسلر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسکول کو خستہ حال بتا کر بند کر دیا گیا تھا، لیکن ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر اردو اسکولوں کی تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جا رہا اور انہیں بند کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی اردو زبان سے دشمنی کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے اور بی جے پی حکومت کئی بار مقبوضہ علاقوں میں بھی اردو کو ختم کر کے ہندی رائج کرنے کی کوشش کر چکی ہے۔

    قبل ازیں اتراکھنڈ کی حکومت نے تمام ریلوے اسٹیشنوں کے نام اردو سے ختم کر کے ہندی میں لکھنے کا اعلان کیا تھا۔ وہاں تمام ریلوے پلیٹ فارم پر اسٹیشن کے نام انگریزی، اردو اور سنسکرت میں لکھے جاتے تھے، تاہم متنازع اقدامات کے بعد انگریزی، سنسکرت اور ہندی میں لکھنے کا فیصلہ کیا ہے

  • برطانیہ: خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ شروع:بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

    برطانیہ: خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ شروع:بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

    لندن:خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ شروع:بھارت کے پسینے چھوٹ گئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں سکھوں کے لئے علیحدہ وطن” خالصتان“ کے لیے ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ آج برطانیہ میں ہورہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابتدائی 4 مراحل میں برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کے ہزاروں افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا جس کا آغاز رواں برس 31 اکتوبر کو لندن میں ووٹنگ سے ہوا تھا۔اپنے علیحدہ وطن کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو بے چین کر دیا ہے جس نے اسے روکنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

    برطانوی حکومت نے نئی دہلی کے خدشات کے باوجود ریفرنڈم کی اجازت دی ہے۔ریفرنڈم نے بھارتی حکومت کو ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے کہ اس کے پاس سکھوں کو حق خودارادیت دینے کے سواکوئی چارہ نہیں ہے۔

    سکھ ریفرنڈم مستقبل میں بیلجیم، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب کے علاقے میں بھی کرایا جائے گا۔ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان پنجاب ریفرنڈم کمیشن اگلے چھ ماہ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کرے گا۔امریکہ میں قائم تنظیم” سکھز فار جسٹس“ خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی مہم کی قیادت کر رہی ہے۔

    دوسری طرف اس وقت بھارت میں سخت پریشانی پائی جارہی ہے اوربھارتی حکام نے سکھوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے اور ان کا گھیرا تنگ کررکھا ہے جس کی وجہ سے سکھ سخت پریشان ہیں

  • لاپتہ تربیت یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد

    لاپتہ تربیت یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد

    کراچی: بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز "جیرو کاپٹر” گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائی کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے تاہم قاضی اجمل کنڈ ملیر کے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے تین دن قبل لا پتہ ہو گئے تھے۔

    بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی اجمل کا طیارہ پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا، طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کی لاش مل گئی ہے، قاضی اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔

    قاضی اجمل کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی ہے اور ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈملیر سے حب منتقل کیا جارہا ہے۔

    دوسری طرف حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وجہ تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

  • کسان احتجاج :خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت کے جعلی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش

    کسان احتجاج :خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت کے جعلی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش

    نئی دہلی :مکار بھارت کا چہرہ پھر بے نقاب :کسان احتجاج :خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت کے جعلی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں قائم سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس (سی آئی آر) نے اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں بھارت کے جعلی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے جسے کسانوں کے احتجاج اور خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق سی آئی آر نے ” انالیسز آف دی رئیل سکھ انفلنس آپریشن “کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 80 اکاونٹس کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے جن میں سکھوں کے نام استعمال کیے گئے جبکہ وہ انتہا پسند ہندو چلا تے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک مربوط و منظم طریقے سے جعلی اکاﺅنٹس کا استعمال کیا جار ہا ہے تاکہ آزادی کے سکھوں کے مطالبے کو بدنام کیا جا سکے، سکھوں کے سیاسی مفادات کو انتہا پسند قرار دیا جا سکے، بھارت اور بین الاقوامی برادری میں ثقافتی کشیدگی کو ہوا دی جا سکے اور بھارتی حکومت کے بیانیے کو فروغ دیا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی اکاونٹس نے جنہوں نے حقیقی سکھ ہونے کا دعویٰ کیا ، ایسا متن اور مواد تیار کیا جس کا مقصد کسانوں کی تحریک کو غیر قانونی قرار دینا اور متنازعہ زرعی قوانین کے بارے میں بحث و مباحثے کو ختم کرنا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اکاونٹس کے ذریعے فروغ دیا جانے والا بیانیہ کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ رہنماوں اورمقامی نیوز چینلز کے بیانات سے ملتا جلتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی نیٹ ورک کے کچھ پیغامات میں اس طرح کے بیانات شامل ہیں جیسے کہ ”بھارتی قوم پرستوں کو خاموشی نہیں برتنی چاہیے اورانہیں بھارت کو بچانے کے لیے سکھوں کی تحریک کا مقابلہ کرنے اور ان کو بے نقاب کرنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جعلی نیٹ ورک نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے آغاز کے بعد اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں اور اس نے کسانوں کے احتجاج اور خالصتان تحریک کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا ۔ ان اکاونٹس کے ذریعے تیار کردہ مواد کی مختلف تصدیق شدہ اکاونٹس نے بھی توثیق کی جنہوں نے ان اکاونٹس کے ساتھ کام کیا اور اسے مربوط حکومتی حمایت بھی حاصل ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ہائی پروفائل اکاونٹس” سکھز فار جسٹس“ کے جنرل کونسلGurpatwant Singh Pannun کو نشانہ بنانے میں ملوث پائے گئے جو بھارت سے پنجاب کی علیحدگی کے لیے خالصتان ریفرنڈم مہم چلا رہے ہیں۔ ان تمام اکاونٹس نے انہیں پاکستانی ایجنٹ، جعلی سکھ اور بھارت اور سکھوں کا دشمن قرار دیا۔رپورٹ کے مصنف اور سی آئی آرکے تفتیشی ڈائریکٹر Benjamin Strick نے اپنی تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس جعلی نیٹ ورک نے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی پیغام رسانی کو ان اکاونٹس کے بنیادی نیٹ ورک کے ذریعے بڑھایا جس میں مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے چوری کی گئی تصاویر کا استعمال کیا گیا۔

  • تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی؟ تفصیلات آگئیں

    تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی؟ تفصیلات آگئیں

    مری : تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق تمباکو نوشی کے خلاف مری میں کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس می اسلام آباد لاہور سے میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔ لاہور سے باغی ٹی وی. اردو پوائنٹ ۔ ڈیلی پاکستان کے نمائندگان کانفرنس میں شریک ہوئے . مقامی ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس میں تمباکو نوشی کے خلاف بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانا ہے

    شارق خان نے کہا کہ تمباکو انڈسٹری کو پاکستان میں ختم کرنا ہے تو یہ ایک ایونٹ سے نہیں ہو گا ۔یہ ایک انڈسٹری ہے اسکی کوشش ہے کہ روز 12 سو بچوں کو ٹارگٹ کیا جائے اور جو ایک بار سموکر بنتا ہے وہ ساری زندگی انکا کسٹمر ہے۔ نئے بچوں کو بڑی عادت سے روکنا چاہتے ہیں ایک طریقہ ہے جو پوری دنیا میں بار بار آزمایا جاتا یے۔ سات سال سے 15 سال کی عمر تک سگریٹ پینے والے کو سگریٹ بہت سستے میسر ہیں ۔ اگر لاز پر عمل ہو اور قیمت بڑھا دی جائے تو بچہ خریدے سے دور ہو جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کو تمباکو نوشی انڈسٹری کی طرف سے ڈونیشن ملی جو انہوں نے واپس کئ۔ کسی کی آواز چھوٹی نہیں ہوتی

    طیب نے کہا کہ ٹوبیکو انڈسٹری کئ طرف سے جو ڈس انفار میشن آتی ہے ۔ اسکو دیکھتے ہیں ۔ ملکر کام کر رہے ہیں ۔میڈیا بھی تمباکو نوشی کیخلاف چیزوں کو اجاگر کیا جا رہا یے۔یوتھ کو آگاہی دیتے ہیں پالیسی میکرز کے ساتھ ہماری ملاقات ہوتی رہتی ہے ۔حکومتی اپوزیشن اراکین کو اس ایشو سے آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی اس ایشو کو اٹھایا ہے۔ تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی دی جاتی ہے۔ میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس ایشوز پر ہم سپورٹ کرتے ہیں ۔ ٹیکس چوری کی بات بجٹ سے پہلے کی جاتی ہے ۔ یہ 77 ارب ٹیکس چوری کی جو بات کرتے ہیں اس پر انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔ ٹیکس بڑھانے کی جو حکومت بات کرتی ہے تو ٹیکس چوری کا واویلا کیا جاتا ہے ۔ حکومت کو بلیک میل کیا جاتا ہے یہ واحد انڈسٹری ہے جس میں قیمتیں نہیں بڑھیں ۔پالیسی میکرز کو یہ لوگ مس گائیڈ کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر ضیاالدین نے کہا کہ تمام ممالک کے ایکسپرٹس میٹنگ کرتے اور اصول طے کرتے کہ کیسے تمباکو نوشی کے خلاف کام ہونا چاہئے پالیسی اچھی بنا لی لیکن اس پر کام نہیں کر سکے۔ لاگو نہیں ہو سکی۔ الارمنگ صورتحال ہے اپنی کوشش بڑھانی چاہئے تا کہ بچے استعمال نہ کر سکیں . 450 افراد کی روز بیماریوں سے موت ہوتی ہے۔ حکومت کا علاج پر فوکس نہیں . سوسائٹی اپنی بیماریوں پر پیسہ خود خرچ کرتی ہے

    شارق خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوبیکو انڈسٹری کو کوئی پروموٹ نہیں کرنا چاہتا ۔ ٹوبیکو انڈسٹری دھوکہ دے رہی ہے اور عوام کو بتاتی ہے کہ آپ ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ ہمارا فوکس ہے کہ بچوں کو سگریٹ سے روکیں

  • سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف

    سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف

    کراچی:سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف ،اطلاعات کےمطابق طیاروں کی لینڈنگ کے وقت پائلٹس کی رہنمائی کے لیے نصب سسٹم اور سمت بتانے والے آلات میں غفلت کی وجہ سے خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے بیشتر انٹرنیشنل ائئرپورٹس پر طیاروں کی لینڈنگ اور رہنمائی کے لئے نصب سسٹم اور نیویگیشن آلات کی مقرر وقت پر مرمت نہ کی گئی، جس کی وجہ سے اُن میں مبینہ طور پر خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آئی ایل سسٹم کے حوالے سے ایک ماہ کے لئے ائئرلائنز کو نوٹم جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں ایک اور مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جہازوں کو لینڈنگ کی رہنمائی فراہم کرنے والے آئی ایل ایس کی لازمی چیکنگ کی جائے۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیوی گیشنل آلات کی مقررہ وقت پر مرمت (مینٹینس) نہ ہونے کی ایک وجہ سی اے اے کو دو طیاروں کی خرابی کا سامنا بھی ہے، سی اے اے مینٹینس کے لئے درکار متبادل انتظامات بھی بروقت کرنے میں ناکام رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاو قوانین کے مطابق متعلقہ آلات کی مقررہ وقت پر مینٹینس ضروری ہے کیونکہ طیاروں کے اترتے وقت انسٹرومینٹل سسٹم اور آلات خراب ہونے سے بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے تناظر میں آلات کی مبینہ خرابی تشویشناک ہے۔

  • پاکستان:کرونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 372 نئےکیسز رپورٹ:اومی کرون سے بچاوکی سخت حفاظتی تدابیر

    پاکستان:کرونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 372 نئےکیسز رپورٹ:اومی کرون سے بچاوکی سخت حفاظتی تدابیر

    اسلام آباد:پاکستان:کرونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 372 نئےکیسز رپورٹ:اومی کرون سے بچاوکی سخت حفاظتی تدابیر ،اطلاعات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں‌ میں‌ پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار767 ہو گئی ہے۔

    اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 372کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار825 تک جاپہنچی ہے۔

    ادھرپاکستان میں‌ تازہ ترین صورت حال کیا ہے اس کے بارے میں‌ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45ہزار307کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد رہی۔

    دوسری جانب کرونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار494، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254 اور بلوچستان میں 33 ہزار491 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 848، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ نئے خطرناک اومی کرون وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر سخت کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے باہرسے آنے والے مسافروں کی مانیٹرنگ اور ان کے ٹیسٹ بھی جاری ہیں‌

  • شہید پاکستان میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا پچاس واں یوم شہادت:قوم بھرپورجزبے سے منارہی ہے

    شہید پاکستان میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا پچاس واں یوم شہادت:قوم بھرپورجزبے سے منارہی ہے

    اسلام آباد:شہید پاکستان میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا پچاس واں یوم شہادت:قوم بھرپورجزبے سے منارہی ہے،اطلاعات کے کے مطابق قوم آج میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا پچاسواں یوم شہادت منا رہی ہے۔ میجرمحمد اکرم شہید نے اپنی جان وطن عزیز کی خاطر قربان کرتےہوئے اس قوم اور وطن کے دفاع کووہ قوت بخشی جس کا مظہر آج بھی ہورہا ہے

    میجر اکرم شہید نے 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور وطن پر قربان ہو گئے۔

    میجر محمد اکرم شہید ڈنگہ ضلع گجرات میں 4 اپریل 1938 کو پیدا ہوئے۔میجر اکرم شہید اپنے ننھیال ڈنگہ میں پیدا ہوئے لیکن ان کا موضع نکہ کلاں،جہلم سے تعلق تھا جو جہلم میں واقع ہے۔ان کی یادگار بھی جہلم میں شاندار چوک کے ساتھ جہلم میں بنائی گئی ہے جب کہ تاریخ جہلم اور شہدائے جہلم از انجم سلطان شہباز میں ان کے مکمل سوانح موجود ہیں۔ نیز پروفیسر سعید راشد نے ان کے حوالے سے ایک کتاب شہید ہلی لکھی تھی۔

    میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 50 واں یوم شہادت، 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی جس پر قوم کو آج بھی ناز ہے۔ جنگ کے دوران میجر اکرم شہید نے مشرقی پاکستان کے محاذ پر کمال شجاعت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے فضائی، آرٹلری اور آرمڈ کے بڑے حملوں کو ناکام بنایا۔ میجر اکرم جوانوں کے ہمراہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا 15 روز تک بہادری سے مقابلہ کرتے رہے۔ اس دوران پاک فوج کی اہم سپلائی لائن پر دشمن کے حملے ناکام بناتے ہوئے میجر اکرم پانچ دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کر گئے۔

    بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر اکرم شہید کو پاک فوج کے اعلی ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ میجر اکرم شہید نے ملٹری کالج جہلم سے فارغ التحصیل ہو کر مارچ 1961ء میں 28ویں پی ایم اے لانگ کورس میں شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 1963ء کو پاس آئوٹ ہو کر فرنٹیئر فورس ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

    انہیں اپنے کورس میں بہترین نشانہ باز کا اعزاز بھی ملا، میجر محمد اکرم 13 اکتوبر 1963ء کو انفینٹری بٹالین کا حصہ بنے، اپنے بہترین ریکارڈ پر انہیں ستمبر 1970ء میں ملٹری انٹیلی جنس کورس کی تکمیل پر میجر کے عہدے پر ترقی ملی۔