Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کرسمس کی سالانہ تقریب کا انعقاد

    پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کرسمس کی سالانہ تقریب کا انعقاد

    لندن:پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کرسمس کے روایتی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں بشپ آف گیلفورڈ ریورنڈ اینڈریو واٹسن بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ، بشپ مائیکل نذیر علی، ڈاکٹر جیمز شیرا، مسیحی اور مسلم مذہبی رہنماؤں، برطانوی پاکستانی مسیحی برادری نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

     

    اس موقع پراپنےخطاب میں ہائی کمشنر معظم احمد خان نےکہا کہ کرسمس تزکیہ نفس،غور و فکراورخود شناسی کا دن ہے،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام محبت اور قربانی عالمگیریت ہے، مسلمانوں کا تمام انبیاء پر ایمان ہے اور ان کا احترام اسلامی عقیدہ کا بنیادی اصول ہے۔

    ہائی کمشنر نے کہا کہ انسانیت کے نقطہ نظر کے تحت یکجہتی، یگانگت، تقویٰ اور ہمدردی کے جذبے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر ہائی کمشنر نے پاکستان کی تخلیق میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور ملک بھر میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں کی تعمیر اور سماجی شعبے کی ترقی میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

    انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے بنیادی اصولوں کا حصہ ہے اور حکومت پاکستان اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔

    ہائی کمشنر نے یاد دلایا کہ کرسمس کے دن، پاکستانی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھی مناتے ہیں اور ایک جمہوری ریاست کے لیے ان کے وژن پر عمل کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں چاہے وہ کسی بھی نسل، مذہب اور مسلک سے تعلق رکھتے ہوں۔

    پاکستان کے لیے سیلاب کی امداد پر برطانیہ کی حکومت اور اس کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے مہمانوں کو ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں بتایا اور سیلاب متاثرین کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا۔

    مقررین نے یسوع مسیح کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی، انہوں نے عالمی بھائی چارے اور پرامن بقائے باہمی کے لیے تہذیبوں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے پر زور دیا، ایک جامع اور متنوع پاکستان کے لیے قائداعظم کے وژن کو بھی سراہا۔ مختلف گرجا گھروں کے متعدد طائفوں نے کرسمس کے گیت گائے جس نے جشن اور تہوار کی خوشی میں اضافہ کیا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈیوٹی ٹیکس کے بغیر موبائل فونز کلیئرکرانے کا انکشاف

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈیوٹی ٹیکس کے بغیر موبائل فونز کلیئرکرانے کا انکشاف

    نیواسلام آبادایئرپورٹ سے ڈیوٹی ٹیکس کے بغیر قیمتی موبائل فونز کلیئرکرانے کا انکشاف ہوا ہے۔کسٹمز اے ایف یو امپورٹ سیکشن نے افسران اور 2 امپورٹرز کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ مقدمات انسپکٹرکسٹمز اے ایف یوامپورٹ نیوایئرپورٹ کی مدعیت میں درج کئے گئے۔

    ننکانہ :سرگرم ڈکیت،خطرناک اشتہاری مجرم اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار

    ملزمان نے ٹیکس بغیر کلیئر کرائے موبائلز کا پی ٹی اے سے سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کرلیا جبکہ 8299 موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی نمبرز بھی کسٹم ریکارڈ سے ہٹائے۔

    اوکاڑہ : عوام الناس کے بعد امام مسجد اور نمازی بھی عدم تحفظ کا شکار,پولیس کی…

    حکام کے مطابق مقدمات 5 ہزار 216 قیمتی اسمارٹ فون ٹیکس بغیرکلیئر کرانے پر درج کئے گئے۔مقدمات میں کسٹم کے اسیسمنٹ افسران فائزہ نعیم، ایفان یونس، صائمہ، پرنسپل آپریشن ضیاء حسن اورایفان یونس کو ملزمان نامزد کیا گیا ہیں۔

    ملزمان نے 11783 فون درآمدکئے،ڈیوٹی ٹیکس صرف 6201 روپےادا کیا۔ ملزمان نے 5576 موبائل فونز ٹیکس ادا کئے بغیر کلیئر کروائے، جس سے ملکی خزانے کو7کروڑ 69 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا۔

    ٹھٹھہ :اے پی ایس کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی قیادت…

    ادھر سندھ ہاؤس اسلام آباد بے ضابطگیوں کا گڑھ بن گیا وزیراعلی سندھ، گورنر سندھ اور وزراء کے کمروں کے پردوں کی دھلائی پر لاکھوں رپے خرچ کئے گئے کیڑے مارنے کی دوائی پر 17 لاکھ جبکہ وال فریم 9 لاکھ کا خریدا گیا۔

    آڈٹ رپورٹ 2017 سے 2020 میں میں بتایا گیا ہے کے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں وال فریم 9لاکھ روپے کا خریدا گیا، جبکہ سندھ ہاؤس کی مرمت کےدوران گاڑیوں کےفیول کی مد میں ایک کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

  • آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے اراکین ناراض، بغاوت کا خدشہ

    آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے اراکین ناراض، بغاوت کا خدشہ

    مظفر آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف بغاوت کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

    توشہ خانہ کیس ؛عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کا نام بھی سامنے…

    مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی کا اجلاس کل زمان پارک لاہورمیں طلب کر لیا، جس میں وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس کے خلاف پی ٹی آئی اراکین کی بغاوت کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایس ای سی پی کی انتظامیہ کی ملاقات

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ناراض اراکین اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کی ناقص کارکردگی سے آگاہ کریں گے اور انہیں عہدے سے ہٹا کر کسی دوسرے شخص کو وزیراعظم نامزد کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوئٹریس سےملاقات

    ذرائع کے مطابق ناراض اراکین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویز الیاس کی گزشتہ 7 ماہ کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہیں اور وہ مختلف معاملات پر تحفظات بھی رکھتے ہیں۔

  • مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پیپلزپارٹی چھوڑنےکا اعلان

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پیپلزپارٹی چھوڑنےکا اعلان

    اسلام آباد:مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،

    مصطفیٰ‌ نواز کھوکھر نے کہا کہ ڈیڑھ دو سال سے پارٹی کے ساتھ کچھ ایشوز چل رہے تھے، یہی وجہ ہے بطور ترجمان پارٹی بھی عہدے سے استعفی دیا تھا، بعد میں مجھ سے سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لی گئی۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست واپس کرنے کا کہا گیا تو میں نے استعفیٰ دے دیا، اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکا، لیکن ابھی پارٹی کو باضابطہ خط نہیں لکھا۔

    خیال رہے کہ 8 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضامند ہوں کیونکہ پارٹی کے سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے۔

    سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹؤئٹر پر جاری پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی اورانہوں نے پیغام دیا کہ پارٹی قیادت میرے مؤقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، میں بخوشی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ان نے مزید کہاتھا کہ بطور سیاسی کارکن مجھے عوامی مفاد کے معاملے پر اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے۔

    سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ پارٹی قیادت کا مشکور ہوں، جنہوں نے مجھے سندھ سے سینیٹ کی نشست دی، اختلافات اپنی جگہ، ان کے ساتھ سفر شان دار رہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

  • جین آسٹن:ایک پادری کی لڑکی کی ادبی کہانی

    جین آسٹن:ایک پادری کی لڑکی کی ادبی کہانی

    پیدائش:16 دسمبر 1775ء
    وفات:18 جولا‎ئی 1817ء
    ونچیسٹر
    مدفن:ونچیسٹر کیتھیڈرل
    طرز وفات:طبعی موت
    شہریت:مملکت برطانیہ عظمی
    مادری زبان:انگریزی
    کارہائے نمایاں:تکبر اور تعصب، شعور و احساس

    جین آسٹن(16دسمبر 1775ء – 18جولائی 1817ء) انگریزی کے عظیم ناول نگاروں میں سے ایک، موجودہ دور کے بعض نقادوں کے نزدیک اس کے ناول ”پرائڈ اینڈ پریجوڈس“ کا شمار دنیا کے دس عظیم ناولوں میں کیا جا سکتا ہے۔
    سوانح
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جین ایک پادری کی لڑکی تھی۔ اپنی زندگی کے ابتدائی 25 سال اس نے ہیمپ شائر میں اپنے باپ کے ساتھ گرجا میں گزارے۔ یہیں اس نے اپنے تین مشہور ناول تکبر و تعصب (Pride and Prejudice)، شعور و احساس (Sense and Sensibility) اور نارتھینجر ایبے (Northanger Abbey) لکھے جو بہت بعد میں شائع ہوئے۔ باپ کے انتقال کے بعد پورا خاندان ہمپ شائر میں چاٹن کاٹیج منتقل ہو گیا۔ آخر عمر تک جین یہیں رہی۔ ایک پادری کی لڑکی کے قلم سے ایسی ناول نگاری اس دور کے سماج کے لیے قابل قبول نہیں تھی۔ اس لیے یہ ناول لکھنے کے کافی عرصہ بعد چھپے اور وہ بھی فرضی نام سے البتہ قریبی دوست احباب کو اس کا علم تھا۔ اس کا ناول نارتھینجر ایبے مسز ریڈ کلف کے اسکول کے رومانوں پر ایک نہایت پر لطف اور طنزیہ ناول ہے جس کا مسودہ 1803ء میں صرف دس پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔ جین نے ان ناولوں پر خاص طور سے ان کی زبان پر کافی محنت کی تھی لیکن اس کی زندگی میں اسے کوئی شہرت نہ ملی۔ اس کے سارے ناول صوبائی سماج میں رہنے والے شرفا کے اطراف گھومتے ہیں۔ اکثر قصوں میں شادی کے قابل لڑکیوں کے لیے شوہر کی تلاش اصل موضوع ہے۔ جین اپنی اعلیٰ نثر کے لیے مشہور ہے۔ وہ اپنے ناولوں میں کرداروں کو شطرنج کے مہروں کی طرح بڑی چابک دستی کے ساتھ گھماتی ہے۔ اخلاقی قدریں بڑی گہری ہیں۔ پلاٹ میں ہلکا طنز ومزاح ہے۔ وہ بیوقوف، بر خود غلط سیدھے سادے لوگوں کا خوب مذاق اڑاتی ہے۔ اس کا شمار انگریزی زبان کے بڑے ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔ اس کی تصنیفات الگ الگ مجموعے کی شکل میں بھی چھپتی رہتی ہیں۔ اس کی سوانح حیات بھی شائع ہوئی ہے۔
    ایک نیلامی میں جین آسٹن کی ہاتھ سے لکھی ہوئی دستاویزات 993250 پاؤنڈ میں فروخت ہوئی ہیں۔
    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تکبر و تعصب (Pride and Prejudice)
    شعور و احساس (Sense and Sensibility)
    مینزفیلڈ پارک (Mansfield Park)
    ایما (Emma)
    نارتھینجر ایبے (Northanger Abbey)
    ترغیب (Persuasion)

  • سندھ ہاؤس اسلام آباد مالی بےضابطگیوں کا گڑھ بن گیا

    سندھ ہاؤس اسلام آباد مالی بےضابطگیوں کا گڑھ بن گیا

    کراچی:سندھ ہاؤس اسلام آباد بے ضابطگیوں کا گڑھ بن گیا وزیراعلی سندھ، گورنر سندھ اور وزراء کے کمروں کے پردوں کی دھلائی پر لاکھوں رپے خرچ کئے گئے کیڑے مارنے کی دوائی پر 17 لاکھ جبکہ وال فریم 9 لاکھ کا خریدا گیا۔

    وزیراعظم کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

    آڈٹ رپورٹ 2017 سے 2020 میں میں بتایا گیا ہے کے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں وال فریم 9لاکھ روپے کا خریدا گیا، جبکہ سندھ ہاؤس کی مرمت کےدوران گاڑیوں کےفیول کی مد میں ایک کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق فیول لینے والی بیشتر گاڑیاں سندھ ہاؤس کےزیر استعمال بھی نہیں، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں تکیے، کمبل لاکھوں روپے میں خریدے گئے، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلاف ضابطہ بھرتیاں بھی کی گئیں دیگر صوبوں کےڈومیسائل کےحامل افراد کو سندھ ہاؤس میں بھرتی کیا گیا۔

    توشہ خانہ کیس ؛عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کا نام بھی سامنے…

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس کی گورنر، وزیراعلی انیکسی دیگر کمروں میں کیڑے مار اسپرے پر17لاکھ روپے جبکہ وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ ، وزراء کے کمروں کے پردوں کی دھلائی فی کھڑکی 7500 روپے میں کرائی گئی۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2017 سے 2020 کے دوران سندھ ہاؤس میں صفائی کے لئے 5 لاکھ روپے سے زائد کا سرف لیا گیا، آڈٹ حکام نے سوال کیا کہ سندھ ہاؤس میں دھوبی گھاٹ موجودہے صفائی باہر سے کیوں کروائی گئی، 2020 میں بھیجےگئے سوالات کا جواب دیئے بغیر سندھ اسمبلی میں آڈٹ رپورٹ پیش کردی۔

  • اسمبلیوں کی تحلیل،پرویزالٰہی ہمارے کہنے پرعمل کرینگے:عمران خان

    اسمبلیوں کی تحلیل،پرویزالٰہی ہمارے کہنے پرعمل کرینگے:عمران خان

    لاہور:اسمبلیوں کی تحلیل، پرویز الٰہی ہمارے کہنے پر عمل کرینگے، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں تاہم جو ہم انہیں کہیں گے وہ اس پر عمل کرینگے، ملک بچانے کیلئے انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں تجزیہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، پاکستان کے تمام چور اکٹھے ہوچکے ہیں، موجودہ حکومت نے 1100 ارب روپے کا دوسرا این آر او لے لیا، معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں، اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا چوہدری پرویز الٰہی اس کی مکمل تائید کریں گے۔

    لاہور میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ پہلے قومی اسمبلی سے ایک سازش کے تحت رجیم چینج کرائی گئی، نیلامی کے ذریعے ایک منڈی لگائی گئی، پہلے سازش کے تحت ان کو مسلط کیا گیا، پھر انہوں نے سب سے پہلے اپنے کرپشن کیسز ختم کیے، مغربی جمہوریت کوئی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی قومیں اس لئے تباہ ہوئیں کہ طاقتور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانون تھا، پاکستان میں جنگل کا قانون بن گیا ہے، نوکروں کے نام پر 16 ارب روپے لئے گئے، ماڈل ٹاؤن سے حوالہ ہنڈی سے پیسہ باہر بھیج دیا جاتا تھا، باہر سے چینی ، پاپڑ والے کے نام پرپیسہ منگوا تے تھے، ان کیخلاف کیسز ہمارے دور میں نہیں بنے تھے ۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوئٹریس سےملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوئٹریس سےملاقات

    نیویارک :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس سے نیویارک میں ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو ملک میں تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بڑے پیمانے پر مدد کرنے اور آئندہ سال 9 جنوری کو جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر ان کی تعریف کی۔

    پی ٹی آئی نے استعفوں کی تصدیق کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

    وزیر خارجہ نے کانفرنس میں اہم عطیہ دہندگان، ترقیاتی اداروں اور نجی شعبے کی شرکت اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے پاکستان کے جامع منصوبے کی تجاویز کی حمایت کے لیے حوصلہ افزائی پر سیکرٹری جنرل سے مسلسل تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

    قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    انتونیو گوئٹریس نے جاری انسانی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔ کہا کہ کانفرنس کی کامیابی اور پاکستان کی تعمیر نو ان کی اولین ترجیح ہے۔

    سیکرٹری جنرل نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش فوری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ایک متفقہ اور جامع حکمت عملی بنانے کے لیے جی 77 اور چین کی خصوصی وزارتی کانفرنس بلانے کے وزیر خارجہ کے بروقت اقدام کو بھی سراہا۔

  • ہم دلدل میں پھنس چکے:چلینجز سے نمٹنے کی کوششیں کررہے ہیں:فضل الرحمان کی پریس کانفرنس

    ہم دلدل میں پھنس چکے:چلینجز سے نمٹنے کی کوششیں کررہے ہیں:فضل الرحمان کی پریس کانفرنس

    ڈیرہ اسماعیل خان: جمیعت علما اسلام اور پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں اور چیلنجز سےنمٹنےکی کوششیں کررہےہیں۔اطلاعات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کی زبوں حالی پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی ہے اور اب یہ استعفوں کی گردان کر کے بلیک میلنگ کررہے ہیں، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ان کا ایجنڈا ہے۔

     

     

    انہوں نے ہکا کہ عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی بتائیں، خیبرپختونخوا حکومت نے سابق دور سے زیادہ تاریخی قرض لیے اور اب صوبائی حکومت اپنی ناکامی کو وفاق پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے، جھوٹ پر مبنی سیاست انکا وطیرہ ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان کا معاشی سیاسی اور دفاعی استحکام ہماری منزل ہے، سی پیک سے ملک بہت ترقی کریگا، 26 دسمبر کو شہباز شریف سی پیک کے اگلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔

     

     

    اُن کا کہنا تھا کہ 12 لاکھ ایکڑ اراضی بنجر ہے، لفٹ کینال اور چشمہ کینال ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں اور ڈی آئی خان میں صنعتی علاقہ قائم کرنے جا رہے ہیں جبکہ وسط ایشیا کے لئے کارگو ایئرپورٹ بھی یہاں بنا رہے ہیں۔

     

     

    جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی استعفوں کی گردان بلیک میلنگ کا حصہ ہے کیونکہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا انکا ایجنڈا ہے، ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں اورچیلنج سے نمٹ رہے ہیں، نیب کا قانون غلط ہے جس کا ماضی کی حکومت نے بہت زیادہ ناجائز استعمال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ روس، چین اور سعودی عرب سے بات کر رہے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی دیگر صوبوں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کیسز عدالتی اختیار سے باہر کے ایریا میں ہوئے اس لیے ہم سندھ اور بلوچستان کو حکم جاری نہیں کر سکتے، پٹشںنر متعلقہ فورمز سے رجوع کر سکتا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر 2 دسمبر سے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صغراں بی بی کیس کے فیصلہ کے تحت ایک واقعہ کی دو ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کے لیے میکنزم بن سکتا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے پولیس اسٹیشنز لنک کرنے کے لیے کوئی سسٹم بنایا جا سکتا ہے، وزارت داخلہ یا کوئی ایجنسی میکنزم بنا سکتی ہے کہ ایف آئی آر کی معلومات دستیاب ہوں، اتھارٹیز اس حوالے سے کوئی اور میکنزم بھی تجویز کر سکتی ہیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کی معلومات لینا ملزم کا حق نہیں البتہ ملزم کے خلاف کوئی کیس رجسٹرڈ ہو جائے تو وہ اس کی کاپی حاصل کر سکتا ہے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پاس متعلق فورمز موجود وہاں رجوع کر سکتے ہیں۔