Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پرواز درجنوں مسافروں کو رن وے پر چھوڑ کر روانہ ہوگئی

    پرواز درجنوں مسافروں کو رن وے پر چھوڑ کر روانہ ہوگئی

    بنگلور:بھارت میں ایک ایئر لائن کی پرواز اپنے درجنوں مسافروں کو رن وے پر ہی بھول کر روانہ ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ جنوبی بھارتی شہر بنگلور کے ہوائی اڈے پر پیر نو جنوری کی صبح پیش آیا، جہاں ’گو فرسٹ‘ نامی ایئر لائن کی ایک مسافر پرواز کو دہلی کیلئے روانہ ہونا تھا۔

    کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے 55 مسافر ابھی ٹرمینل سے ہوائی جہاز کے دروازے تک پہنچنے کیلئے رن وے پر بس میں ہی تھے کہ ان کی فلائٹ جی 8 ۔ 116 اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس ہوائی جہاز کے عملے اور ہوائی اڈے کے گراؤنڈ اسٹاف کے مابین غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا، جو مسافر ہوائی اڈے پر رہ گئے ان کا سامان جہاز میں لادا جاچکا تھا۔

    سٹینڈ فارما کا انجکشن پیراسٹ غیر معیاری قرار، ڈریپ الرٹ جاری

    شہری ہوا بازی کے بھارتی محکمے کے حکام نے ’’گو فرسٹ‘‘ سے اس بارے میں وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ اپنے 55 مسافروں کو رن وے پر ہی بھول کیسے گئی۔ ’گو فرسٹ‘ بھارت کی کم کرائے والی ایک بجٹ ایئر لائن ہے، جو پہلے ’گو ایئر‘ کہلاتی تھی۔ کمپنی نے واقعے سے متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چھان بین کر رہی ہے۔

    اوکاڑہ ،دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

    جو پچپن مسافر اس واقعے کے باعث وقت پر نئی دہلی کیلئے روانہ نہ ہو سکے، ان میں سے 53 کو 4 گھنٹے بعد دوسری فضائی کمپنی کی پرواز کے ذریعے دہلی بھیجا گیا، 2 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا اور انہیں ان کی ادا کردہ ٹکٹ کی رقوم واپس کردی گئی۔

  • بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    لاہور:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلے کرنے کے مکمل اختیارات دے دئیے۔اطلاعات کے مطابق چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو پیغام بھجوایا جس میں کہا گیا کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے، جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں کہ وہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوسکتا اسکو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے۔

    پہلا ون ڈے، 256رنز کے ہدف میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    نجم سیٹھی نے پیغام میں کہا کہ آپ جو فیصلہ کرینگے ہم سب اسکو من و عن قبول کرینگے ، آپ کے فیصلوں میں کوئی بھی عمل دخل نہیں کرے گا۔چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں ہماری خوش قسمتی ہے آپ ہمارے کپتان ہیں۔

    گزشتہ دنوں بابر اعظم نے سکواڈ اور شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے متعلق لاعلمی اور ناراضگی کاا اظہار کیا تھا۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے 3 ناموں پر غور شروع کردیا، مکی آرتھر کے انکار کے بعد آسٹریلیا کے جسٹسن لینگر مضبوط امیدوار بن گئے۔مکی آرتھر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر رد کئے جانے کے بعد یہ باب بند ہوگیا۔

    پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینےکیلئے آج سعودی عرب روانہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جن نئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں آسٹریلیا کے جسٹن لینگر ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، ٹوبی ریڈ فورڈ کو ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئے آفر کی گئی ہے جبکہ ای این پونٹ کا نام متبادل کے طور پر زیر غور ہے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    رپورٹ کے مطابق تینوں کوچز سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بات چیت جاری ہے، پی سی بی جلد قومی ٹیم کے نام کا اعلان کرے گا، کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد سپورٹنگ اسٹاف کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کافواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کافواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    لاہور:فواد چوہدری کی طرف سے اپنی ہی پارٹی کی رکن اسمبلی کے خلاف الزامات سےمعاملات ان کےہی خلاف ہوگئے،اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کا کہنا ہے کہ اب بھی پارٹی میں ہوں، کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں، پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے اسپیکر و وزیراعلیٰ بنے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہ دیں۔ فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کردیا۔

    کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی پارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی پر سنگین الزامات لگادیئے، کہتے ہیں کہ مومنہ وحید بک گئیں، رپورٹس ہیں کہ خاتون رکن نے ڈیل کے بعد 5 کروڑ روپیہ لیا اور لوٹی ہونی کو ترجیح دی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہمارے اراکین کی تعداد اس وقت 188 ہے۔

    ننکانہ : قرآن محل کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار،سٹور نما ایک کمرہ کی لاگت21 لاکھ…

    ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی فواد چوہدری کی طرح پارٹیاں نہیں بدلتا اور نہ ہی ان کی طرح بکنے کیلئے ہوتا ہے، مجھے تو اپنی پارٹی اور چیئرمین سے کوئی شکایت نہیں تھی، صرف ایک معاملے پر کہا کہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد ایک خوشامدی ٹولہ ہے، عمران خان کو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے رہے، فواد چوہدری بھی انہیں میں سے ایک ہیں، پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ان کی یہی نوکری رہی ہے۔میں نے پارٹی نہیں بدلی اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، رجیم چینج آپریشن ایک رات میں نہیں ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

    مومنہ وحید نے مزید کہا کہ کچھ روز پہلے بھی کہا تھا کہ پرویز الٰہی اسپیکر پی ٹی آئی کے ووٹوں سے بنے، پرویز الٰہی کو ایک جنگ کے بعد وزیراعلیٰ بنایا گیا، میں سب سے آگے تھی، میں کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

  • یمن پر چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی 70مرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزی

    یمن پر چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی 70مرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزی

    صنعا:یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یمن کے صوبے الحدیدہ میں ہوائی حملے، میزائل اورتوپخانے سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور 70 مرتبہ سعودی اتحاد اوریمنی انصاراللہ کے درمیان سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی المسیرہ کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ میں جاسوس ڈرون طیاروں کے ذریعے یمنی ہوائی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور تین مرتبہ حیس کے علاقے میں بمباری کی۔

    ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت

    رپورٹ کے مطابق الحدیدہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے راکٹ اور توپخانے کے حملے بھی جاری ہیں جن میں حیس اور الجبلیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی مدد سے یمنی انصاراللہ اور سعودی اتحاد کے درمیان سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں کئی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال،عمر کی حد بھی ختم

    یمنی وزیراعظم کے دفاع اورسیکورٹی کے مشیر جنرل جلال الرویشان نے کہا تھا کہ نہ جنگ اورنہ صلح کی حالت ایک خطرہ ہے اور ہمارا یمنی قوم اور اپنے ذمہ داروں پر پورا اعتماد ہے۔اس سے پہلے یمنی کی سیاسی شوری کے صدر مہدی المشاط نے کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے بار بار کی خلاف ورزی سے سیزفائرتقریبا ختم ہو کر رہ گیا ہے۔

    110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے26مارچ 2015 کو خطے کے سب سے یمن پر اپنے اتحاد کی مدد سے حملہ کر دیا تھا ۔ یمن میں جاری آٹھ سالہ جنگ میں یمنی انفراسٹرکچر کی نابودی، ہزاروں افراد کی شہادت اورزخمیوں کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

  • برطانیہ کایوکرین کو چیلنجر2مین بیٹل ٹینک فراہم کرنےکاپروگرام

    برطانیہ کایوکرین کو چیلنجر2مین بیٹل ٹینک فراہم کرنےکاپروگرام

    روس یوکرین جنگ میں برطانیہ یوکرین کو اپنے سب سے اہم جنگی ٹینک چیلنجر 2فراہم کرنے کا جائزہ لے رہا ہے جس سے روس اوریوکرین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے ،سکائی نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے پہلی مرتبہ یوکرین کو اپنے چیلنجر2 مین بیٹل ٹینک فراہم کرنے کا امکان کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جو یوکرین کو 10 کی تعداد میں فراہم کئے جائیں گے۔

    افغانستان کے ٹنل میں آئل ٹینکردھماکے سے پھٹ گیا؛ 19 جاں بحق اور 32 زخمی

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے برطانوی حکام اور یوکرین کے درمیان چیلنجر2 ٹینکوں کی فراہمی کےلئے مذاکرات جاری ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے رشی سونک کی حکومت نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ اگر برطانیہ نے یوکرین کو یہ ٹینک فراہم کئے تو وہ پہلا ملک ہوگا جو روس یوکرین جنگ کے دوران جدید ترین ٹینک فراہم کرے گا۔

    جی 77:پاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا،ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک…

    رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ چیلنجر 2مین بیٹل ٹینک میدان جنگ میں بہت زیادہ تیزرفتاری اور پھرتی سے حرکت اورحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ٹینک کا اصلی ہدف دشمن کے زرہ پوش ٹینکوں، توپوں، فوجی گاڑیوں کی تباہی بتایا جاتا ہے۔

    110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

    روس یوکرین جنگ میں برطانیہ کی جانب سے ان جدید ہتھیاروں کی فراہمی کی صورت میں روس اور یورپ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا امکان شدت اختیار کر رہا ہے جو نہ صرف یورپ بلکہ ساری دنیا کو متاثر کرسکتا ہے۔

  • میانمارسےفرارکی کوشش کرنےوالے112روہینگیا مسلمانوں کو پانچ سال کی سزا

    میانمارسےفرارکی کوشش کرنےوالے112روہینگیا مسلمانوں کو پانچ سال کی سزا

    رنگون:میانمارنے 112روہنگیا مسلمانوں کو دو سال سے پانچ سال کی قید کی سزا سنائی ہے جن میں بہت سے بچے بھی شامل ہیں۔ ان افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ قانونی ڈاکومنٹس کے بغیرملک ملائیشیا جانے کی کوشش کررہے تھے۔میانماز کے گلوبل نیولائٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق 112 روہنگیا مسلمانوں کو دو سال سے پانچ سال تک کی جیل کی سزا 6 جنوری کو سنائی گئی ہے جوآیراوادے کے علاقے سے گرفتار کئے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے بچوں کو میانماز کے سب سے بڑے شہر رنگون کے ایک یوتھ ٹریننگ سکول میں بھیجا گیا ہے جبکہ اخبار نے اس حوالے سے مزید اطلاعات فراہم نہیں کیں۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے گروہ کو "بنگالی ” کے لفظ سے یاد کیا گیا ہے جومقامی اقلیتی مسلمانوں کی توہین کرنے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے جن کو بدھ مت اکثریتی ملک میں قانونی شہریت حاصل نہیں اوران کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کےلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کا قانون لاگوکیا گیا ہے۔

    میانمار روہنگیا مسلمانوں کو شہریت اوربنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے سے انکارکرتا ہے اوران کےلئے روہنگیا کا لفظ بھی استعمال نہیں کرتا جو میانمازکی ایک ریاست رکھینی کے مقامی افرادکے لئے بولا جاتا ہے جہاں پر وہ کئی صدیوں سے زندگی گزارتے آرہے ہیں جب 2017 میں میانمار حکومت کی حمایت سے بدھ شدت پسندوں نے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں ساڑے سات لاکھ مسلمانوں کو اپنے گھر چھوڑ کر دوسرے ہمسایہ ممالک میں پناہ لینا پڑی۔

    رپورٹ کے مطابق ان فسادات میں ہزاروں روہینگیا مسلمانوں کو قتل ، خواتین کی عصمت دری اوربچوں کو زندہ آگ میں جلانے کے جرائم وسیع پیمانے پر انجام دئیے گئے۔ میانمار حکومت کی حمایت سے 390 گاؤں کومکمل طور پر جلا دیا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان ملائیشیا اورانڈونیشا میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ نے روہنگیا اقلیت کو دنیا کی سب سے مظلوم اقلیت قرار دیا ہے۔

  • حد نگاہ میں کمی:مختلف مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند:ملتان میں فلائٹ آپریشن معطل

    حد نگاہ میں کمی:مختلف مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند:ملتان میں فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور:حد نگاہ میں کمی کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند، جبکہ ملتان میں دھند کے باعث انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے رجانہ، موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے اچ شریف تک، لاہور اسلام آباد موٹروے ٹھوکر سے کوٹ سرور تک بند کر دی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حد نگاہ میں کمی کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرویز عوام کی حفاظت کے پیش نظر بند کی جاتی ہیں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130، ٹویٹر سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔قبولہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر رہ گئی، دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، حد نگاہ صفر ہو جانے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، اندرون شہر بھی دھند کے باعث آمد و رفت شدید متاثر ہے، ترجمان پٹرولنگ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ہائی وے پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھی جائے۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    دوسری جانب ملتان میں دھند کے باعث انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، دبئی سے آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد ڈائیورٹ کر دی گئی، کراچی آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شارجہ جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز منسوخ، جبکہ دبئی اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوا۔

  • کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    لاہور:نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لوکی فرگوسن نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، ون ڈے مختلف نہیں ہوں گے۔ پہلی بار پاکستان آیا ہوں، یہاں آکر کافی اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے نہیں کھیلا، کنڈیشنز کے بارے میں ساتھی پلیئرز سے پوچھا ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہا ہے،کسی بھی ٹیم کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

    سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    لوکی فرگوسن کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستان سے کھیلا تھا تو اچھی پرفارمنس رہی، وہی دہرانا چاہوں گا،پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کافی اچھے بیٹرز موجود ہیں۔

    سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    لوکی فرگوسن نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشننز نیوزی لینڈ سے کافی مختلف ہیں، آئی پی ایل کھیل کر برصغیر کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوا ہے، ہر ملک میں مختلف کنڈیشن ہوتی ہے، کھلاڑی کا کام ایڈجسٹ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بولنگ اور بیٹنگ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں اور اپنا کردار ادا کروں، امید ہے ون ڈے سیریز کیلئے اچھا کراؤڈ میدان میں آئے گا۔

    نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

  • کراچی:14 سالہ دو سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

    کراچی:14 سالہ دو سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

    کراچی :کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو کی رہائشی 14 سالہ 2 سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔پولیس کے مطابق 14 سالہ کنزا بنت محمد جنید اور اس کی سہیلی 14 سالہ نائلہ دختر محمد نوید لاپتہ ہوگئیں۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    کنزا کے والد محمد جنید نے درخواست میں کہا ہے کہ نائلہ کورنگی نمبر دو میں گھر آئی تھی، دونوں گورنمنٹ ملت اسکول کورنگی ٹی ایریا میں ایک ساتھ پڑھتی ہیں اور دونوں کی دوستی بھی اسکول میں ہی ہوئی تھی۔درخواست کے متن کے مطابق دونوں بچیاں بوقت تین بجے دن گھر میں کام کررہی تھیں اور میں گھر کی چھت پر تھا، ساڑھے تین بجے گھر کی چھت سے نیچے آیا تو دونوں بچیاں گھر میں موجود نہیں تھیں، گھروالوں سے دریافت کیا تو معلوم ہوا دونوں بچیاں گھر سے باہر گئیں ۔

    کراچی؛سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالی نرس کی لاش نکال لی گئی:شرمناک رویےکا شکار

    محمد جنید کا کہنا تھاکہ دیر ہوجانے پر تشویش ہوئی اور اسی اثنا میں نائلہ کے والد نوید بھی بیٹی کو لینے آگئے، دونوں نے مل کر بچیوں کو علاقے میں تلاش کیا اور معلومات حاصل کیں لیکن بچیوں سے متعلق معلومات نا ملنے پر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے محمد جنید کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے، اغوا کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں اغوا کی دفعات 364 اے کے تحت درج کیا گیا۔

  • سعودی عرب کا6ممالک سے5لاکھ غیرملکی ورکرزبھرتی کرنےکامعاہدہ

    سعودی عرب کا6ممالک سے5لاکھ غیرملکی ورکرزبھرتی کرنےکامعاہدہ

    ریاض:سعودی عرب کےلیے 5 لاکھ غیرملکی ورکرز بھرتی کرنے کا معاہدہ ہوچکا ہے اور یہ بھی بتایا جارہاہے کہ سعودی آرکو کمپنی نے 6 ممالک سے افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے27 ارب ریال کے معاہدے کیے ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    سعودی ذرایع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیرتجارت اور قائمقام وزیراطلاعات ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے حال ہی میں ان ممالک کا دورہ کیا تھا جس کے بعد افرادی قوت کی درآمد کے لیے معاہدے کیے گئے۔مقامی لیبرمارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکیہ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، آذربائیجان، تاجکستان اور ازبکستان سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

    افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کے مطابق تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سے 2030 تک محتلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ افراد کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔معاہدوں کے مطابق ترکیہ، ازبکستان ، تاجکستان اورآذربائیجان سے آئندہ 7 برسوں کے دوران مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ کارکنوں کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

    ایران:مزید 2 مظاہرین کو پھانسی دیدی گئی

    واضح رہے افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کا مقصد سعودی لیبرمارکیٹ کو بہتر افرادی قوت فراہم کرنا ہے جن میں گھریلو ملازمین کے علاوہ مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے کارکن شامل ہیں۔خیال رہے کورونا کی وبا کے بعد مملکت کی لیبرمارکیٹ میں افرادی قوت کی طلب میں اس وقت غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔