Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • یوکرین کا ایک مگ 29جنگی طیارہ اپنےہی ائیرڈیفنس کا شکارہوکرتباہ

    یوکرین کا ایک مگ 29جنگی طیارہ اپنےہی ائیرڈیفنس کا شکارہوکرتباہ

    کیف: روس یوکرین جنگ کےدوران یوکرینی ائیرڈیفنس نظام اوسا نےاپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کونشانہ بناکرتباہ کردیا ہے۔روسی سینٹ کےنائب سربراہ کے حوالے سےبتایا ہےکہ یوکرینی فوج کے ائیرڈیفنس نظام نےدونتسک علاقےکےشہرکوراخف شہر میں اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

    امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    رپورٹ کے مطابق اپنے ہی جنگی اہداف کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے 13 دسمبر 2022 کو بھی یوکرینی افواج کی مختلف برگیڈز نے ایک دوسرے پر توپخانے اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کیے تھے۔ لوہانس علاقے کی افواج کے کمانڈر آندرے ماروچکو نے یوکرینی فوج میں ہونے والے ایسے واقعات کے بارے میں کہا کہ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی اور باہمی رابطے نہ ہونے کا ثبوت ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے کرائے کے فوجیوں اور یوکرینی افواج میں اختلاف کی وجہ سے بھی یہ واقعات پیش آ رہے ہوں۔

    اسلام آبا د کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری

    25 فروری 2022ء کو بھی یوکرینی ائرڈیفنس نے اپنے ہی ایک سوخوئی 27 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جو کی ایف شہر کے اوپر پرواز کر رہا تھا اور اس واقعے میں الیکسنڈر اکسانچنکو مشہور یوکرینی پائلٹ مارا گیا تھا۔یوکرینی افواج میں ہونے والے اس نوعیت کے پے در پے واقعات کے باعث امریکہ نے اپنا پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام یوکرینی افواج کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

    حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

  • امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    واشنگٹن:امریکی پولیس کے مطابق ہفتہ کے دن ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق یہ فائرنگ ہالیود کے ایک مشہورعلاقے میں ہوئی ہے۔امریکہ میں معمول کے مطابق فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار امریکی انتہا پسندی کی تشہیر کرنے والا ادارہ ہالیوڈ ہی اس کا شکار ہوا ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک مسلح شخص نے ہالیوڈ میں موجود ایک عمارت سے نکل کر راہگیروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ملزم کی دھر پکڑ کے لئے پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ ابھی تک واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ پائی ہیں۔

    اس سے پہلے امریکہ میں 2022 میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی۔ گن وائلنس آرکائیو نے پایا کہ کم از کم 6032 بچے، جن کی عمریں 17 سال اور اس سے کم ہیں، امریکہ کی مہلک بندوق کی وبا کا شکار ہوئے۔

    گن وائلنس آرکائیونے 2014 میں بندوق کے تشدد سے ہونے والی ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کرنے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ اموات کی شرح تھی۔ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے بعد سے ایک قابل ذکر اضافے کی عکاسی کرتا ہے جب عام شہریوں کی طرف سے آتشیں اسلحہ کی من مانی تعیناتی کو ملک بھر میں تقریباً 5700 ہلاکتوں کا ذمہ دار پایا گیا۔

    کم از کم 306 بچے جن کی عمریں 11 سال یا اس سے کم ہیں، گولیاں لگنے سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 668 زخمی ہوئے ہیں۔ مزید برآں، 12 سے 17 سال کی عمر کے 1325 نوجوان گولی لگنے سے ہلاک اور 3732 زخمی ہوئے۔

    پچھلے مہینےجی وی اے نے کہا کہ 2022 میں ریاستہائے متحدہ میں اب تک مجموعی طور پر 609 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں، سال کے آخر تک یہ تعداد 675 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    کرسمس کے موقع پر کینساس سٹی، میسوری میں ایک تین سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد یہ سنگین اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جس میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حادثاتی فائرنگ تھی۔

    2022 میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے بچوں میں 19 طالب علم بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 11 سال یا اس سے کم ہیں، 24 مئی کو یوولڈ، ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ میں مارے گئے۔ اس سال گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے سب سے کم عمر افراد میں سے ایک پانچ ماہ کا تھا جسے شکاگو میں 24 جون کو ڈرائیونگ کے دوران کار میں بیٹھتے ہوئے سر میں گولی لگی تھی۔

  • اسلام آبا د کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری

    اسلام آبا د کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،

    شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم پر حملے کا الزام

    سی پی او آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات پر ڈی پی اورورل زون حسن جہانگیرکی زیر نگرانی ایس ایچ او کورال شفقت فیض معہ دیگر پولیس افسران و جوانوں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ چھ ما ہ کے دوران793ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ، جس میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث آٹھ گینگز بھی شامل ہیں، ملزمان میں قتل،اقدام قتل،اغواءبرائے تاوان،ڈکیتی، راہزنی، سرقہ بالجبراور گھریلو وارداتیں کرنے والے خطرناک ملزمان بھی شامل ہیں،

    جیکولین سکیش کوخوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھیں سپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو

     

     

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے7کروڑ47لاکھ روپے سے زائد کامال مسروقہ برآمدکیا گیا، جس میں36لاکھ 96ہزارروپے مالیت کے طلائی زیورات، 4کروڑ47لاکھ72ہزارروپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز، 7لاکھ 15ہزارروپے مالیت کے موبائل فون،43,817گرام چرس،1435گر ام ہیر وئن،658گر ام آئس،250لیٹرمعہ 517بو تلیں شراب اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ جس میں 53پسٹل معہ ایمونیشن، دو ہینڈ گر ینڈ اور تین عدد خنجر بھی شامل ہیں، پولیس نے اسی عرصہ کے دورا ن سنگین جر ائم میں ملو ث36 اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی،

    اسی عرصہ کے دوران1422مقدمات بشمول اندھے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے چالان مجاز عدالتوںکو بھجوائے گئے،جبکہ تاوان کے غرض سے اغواء کئے گئے ایک پانچ سالہ بچے سمیت دیگر اغواء کے43مغویان کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ،پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 66 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا،

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کر تے ہو ئے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کے سدباب کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایگل اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ لیس کرکے مزید متحرک کر دیاگیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار”15پر اطلاع دیں تاکہ ہم سب مل کر شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا سکیں۔

  • حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

    حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

    اٹک :تھانہ باہتر ضلع اٹک تحصیل فتح جنگ دولت کی ہوس حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا مصدقہ اطلاعات کے مطابق والدہ نے اپنے بڑے بیٹے کو دس لاکھ روپے نقد کیش وراثت میں کچھ دیگر چیزیں اور زمین کی حصہ داری و کا معاملہ اپنے بڑے بیٹے عبادت کی ذمہ داری لگائی کہ میرے مرنے کے بعد تم اپنے بہن بھائیوں کو ان کو قانونی جو بھی حصہ داری بنتی ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ان کا کہنا تھاکہ تم نے ان کو دینی ہے مگر بھائی کے روپ میں اور دولت کی ہوس کی وجہ سے اس کے اندر مکمل طور پر درندگی آ چکی تھی جس کے باعث اس نے اپنے ہی رشتوں پر اور اپنے ہی گھر پر قیامت ڈھانے کا منصوبہ بنا لیا اور ظالم درندے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنے دونوں حقیقی بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اپنے ہی گھر کے ساتھ بھینسوں کے باڑے میں دفن کر دیا اس شخص کے اندر انسانیت پوری طرح مر چکی تھی

    بھانجے بھتیجے یا دوسرے کوئی بھی فیملی ممبر اس سے دونوں بھائیوں کے بارے میں معلومات لیتے یا پوچھتے تو یہ مختلف حیلے بہانوں سے ٹال مٹول سے کام لیتا اس کا پول کھلنے کے بعد بھی اس ظالم کی درندگی ختم نہ ہوئی اپنی بہنوں اور دیگر فیملی ممبران کو کہنے لگا کہ ایف آئی آر درج نہ کرواو مجھے سب کے سامنے قتل کر دو میں ظالم انسان ہوں اس نے خود کو بچانے کا ناکام ناٹک بھی کیا پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کر کے پیس دن قبل بے دردی سے قتل ہونے والے مقتولین کی نعشیں جائے وقوعہ سے زمین کھود کر نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال اٹک پہنچا دی ایسے ملزمان کو معاشرے کے لئے نشان عبرت بنانا چاہیے جو چند روپے اور زمین کے تو کرنے کی خاطر شیطانیت اور انسانیت کو بھول کر درندگی کی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں

  • پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے اچینی سربند میں کاروائی کی، سنگو سربند ضلع خیبر بارڈر پر دہشتگردوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، دہشتگردوں اور آپریشن ٹیمز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے، ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    فائرنگ رکنے کے بعد علاقہ میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن میں کم از کم 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے چند ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ہلاک دہشتگرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کر لیے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

  • اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلے پرپابندی عائد

    اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلے پرپابندی عائد

    پشاور:اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کے مطابق صرف ریگولر طلبا ہی یونیفارم میں یونیورسٹی کے اندر آسکیں گے، ضروری دفتری کام کے لیے آنے والے مہمان وزیٹرکارڈ کے ساتھ یونیورسٹی میں داخل ہوں گے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی کے اندر سیاسی ٹوپیاں ، جھنڈے اور ہر قسم کے اسلحے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یونیورسٹی میں منشیات لانے اور استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں یونیورسٹی کی قانونی کمیٹیاں سزا مقرر کریں گی، امن و مان کو برقرار رکھنےکے لیےکیمپس کے اندر پولیس کی بھاری نفر ی تعینات ہوگی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلوں پر عمل د رآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور اورکمانڈنٹ پولیس کوخطوط ارسال کردیے ہیں۔

    کوہ سفید اور تاریخ درہ خیبر کے دامن میں واقع اسلامیہ کالج پشاور، پشاور صدر سے پانچ کلو میٹر مغرب میں جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔ 121 ایکڑ اراضی پر مشتمل یہ کالج جنگِ عظیم اول سے ایک سال قبل 1913ء میں قائم کیا گیا۔ اس کی بنیاد صاحبزادہ عبدالقیوم خان اور سر جارج روس کیپل نے رکھی۔

    یہ کالج جس جگہ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کے حوالے میں معلوم ہوا ہے کہ اس مقام پر آج سے تقریباً 1800 سال قبل 200ء میں بدھ مت کی تعلیمات کے لیے ایک بہت بڑی خانقاہ موجود تھی۔ اس وقت کشان خاندان کا راجا کنشکا یہاں پر بر سر اقتدار تھا۔

  • کنگ چارلس نےایک دفعہ مذاقاً کہاکہ شاید وہ میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

    کنگ چارلس نےایک دفعہ مذاقاً کہاکہ شاید وہ میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

    لندن:برطانوی شہزادہ ہیری نےاپنی سوانح عمری ’اسپیئر‘میں لکھاہےکہ ان کےوالدکنگ چارلس نےایک موقع پرمذاق اڑایاکہ وہ شایدمیرےحقیقی والد نہیں ہیں۔شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘10جنوری کوشائع ہو رہی ہےتاہم اس میں شائع شاہی خاندان کےبارے میں متعدد سنسنی خیز دعوے پہلے ہی سے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔

    شہزادہ ہیری نے25طالبان کوہلاک کرنےکااعتراف کرکےاپنی ساکھ کوداغدارکردیا،سابق برٹش…

    شہزادہ ہیری کی سوانح عمری سے ایک اور اقتباس سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہیری نے’اسپیئر‘ میں اپنے والد چارلس کی حس مزاح کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔شہزادہ ہیری نے لکھا ہےکہ ان کے والد چارلس نے ‘جو اب بادشاہ بن چکے ہیں’ ایک موقع پر مجھےکہا کہ اُنہیں لگتا ہےکہ وہ شاید میرے حقیقی والد نہیں، جس کےبعد یہ مذاق، افواہ بن کر طویل عرصے تک گردش کرتا رہا۔

    شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم پر حملے کا الزام

    ہیری نےکتاب میں مزید لکھا ہےکہ انہوں نے اور ولیم نے اپنے والد سےکمیلاسے شادی نہ کرنےکی درخواست کی کیونکہ انھیں خوف تھا کہ وہ ایک بری سوتیلی ماں بنیں گی۔خیال رہے کہ شاہی خاندان اور ذاتی زندگی سے متعلق ہیری کے غیر معمولی دعوؤں سے بھرپور یہ کتاب 10 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔

    بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو کو بکنگھم پیلس سے نکال دیا

    برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں ان کے بڑے بھائی شہزاہ ولیم نے ان پر حملہ کرتے ہوئے گریبان پکڑا اور انہیں فرش پر گرا دیا تھا۔برطانوی اخبار گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری’اسپیئر ‘کی پیشگی کاپی دیکھی ہے۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

    برطانوی اخبار کے مطابق اسپیئر میں ہیری نے لکھا ہے کہ لندن کے گھر کے باورچی خانے میں بڑے بھائی ولیم کے ساتھ کسی بات پر مداخلت ہوئی جس کے بعد ولیم نے ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو بدتمیز کہا جس پر ان دونوں کی بحث ہوئی اور پھر انہیں ولیم نے فرش پر گرا دیا۔ہیری نے اپنی کتاب میں ملکہ پرتنقیدکی تو شاہی خاندان میں ان کیلئےدروازے بند ہوسکتے ہیں

    مصر میں وزیراعظم کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    ہیری نے کتاب میں مزید الزام لگایا ہے کہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور ان کے گلے میں پہنا ہوا ہار توڑ دیا جس کے بعد انہوں نے مجھے فرش پر گرایا، بعد میں ولیم اپنے عمل پر افسردہ اور معذرت خواہ نظر آرہے تھے۔برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے ان الزامات پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • عوام الناس کوبروقت آٹےکی فراہمی کےلیےفلورملزکوآٹےکاکوٹہ دوگناکردیا:پرویزالٰہی

    عوام الناس کوبروقت آٹےکی فراہمی کےلیےفلورملزکوآٹےکاکوٹہ دوگناکردیا:پرویزالٰہی

    لاہور:گندم وآٹا بحران کےخاتمہ کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نےپنجاب کی فلور ملوں کوگندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کردوگنا کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کےزیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری خوراک نادر چٹھہ اور ہمیش خان نے شرکت کی۔

    پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فلور ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کردیا گیا، صوبے بھر میں سیل پوائنٹس کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے، انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ آٹا بحران کے خاتمہ کیلئے 24 گھنٹے کے اندر اندر لائحہ عمل طے کیا جائے۔

    کےالیکٹرک کی اجارہ داری جولائی تک ختم ہوجائیگی:چیئرمین نیپرا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، سوموار سے فلور ملوں کو ان کے اپنے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    ادھرپنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، حکومت اورضلعی انتظامیہ قیمتیں برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئیں۔چکی مالکان نےایک مرتبہ پھر آٹا 10روپےفی کلو بڑھا دیا،جس کے بعد فی کلو نرخ 160 روپے پرپہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق 80 کلو والی فائن میدے کی بوری بھی ایک ماہ میں بار بار مہنگی ہوکر 4 ہزار کے مجموعی اضافے کے بعد 12 ہزار 600 کی ہوگئی، 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 200 روپے اضافے کے بعد 2150 میں فروخت ہورہا ہے۔

    ازبکستان نے پاک، افغان اور ازبک ریل کارمنصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کو دیدی

    سستا سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار اور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے روزانہ 23 ہزار میٹرک ٹن آٹا ٹریکنگ پوائنٹس پر دے رہے ہیں، جہاں ذخیرہ اندوزی کی شکایت ملے گی کارروائی کریں گے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی وزیراعظم کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے کویتی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں پاکستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکویتی وزیر اعظم نے پاکستان کی موسمیاتی عزم کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ اپنے تعلقات میں اہمیت کا اعادہ کیا، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    وزیراعظم شہباز شریف نےکثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئےدوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، محنت اور دیگر اہم شعبوں میں روابط قائم کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے صحت، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے کویت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا جبکہ کویتی وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کےتبادلےکردیے

    کویت کے وزیر اعظم نے رابطے برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا، کویت 100,000 سے زیادہ پاکستانیوں کی میزبانی کرتا ہے جو ہماری ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

  • 2023 کےعام انتخابات کی تیاریاں تیزی سےشروع

    2023 کےعام انتخابات کی تیاریاں تیزی سےشروع

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ای سی پی نے ہفتہ کو اس سلسلے میں تمام علاقائی الیکشن کمشنرز کو خطوط لکھے ہیں جس میں انہیں پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں پولیس اور ایجنسیوں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

    رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

    ان فہرستوں کی فراہمی کے بعد علاقائی الیکشن کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کے حوالے سے رائے طلب کریں۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے۔

    میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا،مونس الہیٰ کا…

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ای سی پی کے مطابق ٹرینگ ونگ کے لیے 1 ارب 79 کروڑ اور90 لاکھ کا خرچہ آئیگا جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ خرچ ہونگے۔

    کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

    انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ خرچ سمیت الیٹرانگ ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ 6 اکھ خرچ ہونگے۔اسکے علاوہ انتخابات کے لیےآرمی کی خدمات اور سیکیورٹی کے لیے کے لیے 15 ارب روپے خرچ ہونگے۔

    9 ماہ میں وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ شوکت ترین

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہےعمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی انتشار کے باعث معیشت کو خاصہ نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ۔

    الیکشن کمیشن کیخلاف دائرتوہین عدالت درخواست تحریک انصاف نے واپس لے لی

    یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے سب سے پسندیدہ لیڈر قرار پائے ہیں تاہم ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔