Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • گلشن اقبال میں کوچنگ سینٹرکےاندرفائرنگ سےطالبعلم جاں بحق

    گلشن اقبال میں کوچنگ سینٹرکےاندرفائرنگ سےطالبعلم جاں بحق

    کراچی:گلشن اقبال میں کوچنگ سینٹر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی مدینہ مسجد کے قریب واقع کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعہ میں 19 سالہ طالبعلم احسن ولد اختر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیراز کے مطابق نوجوان کو بڑے اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جمعرات کو کوچنگ سینٹر میں کچھ طلبہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر انتظامیہ نے صلح کرا دی تھی تاہم جمعہ کو ایک نوجوان اپنے ہمراہ دیگر لڑکوں کو لایا اور کوچنگ سینٹر میں طالبعلم احسن پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی اور اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

    گھرمیں گھس کر ڈاکٹر کوچھریوں کے وار سے کیا گیا قتل، بیوی سمیت تین افراد گرفتار

    پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم بوری میں کلاشنکوف چھپا کر لایا۔ گلشن اقبال پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، مقتول احسن نے میٹرک پاس کیا تھا اور وہ فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا جبکہ ملزم لقمان جس نے فائرنگ کی تھی وہ نویں جماعت کا طالبعلم ہے۔

    ٹھٹھہ : یوسی بجھورا کے وائس چیئرمین کے آزاد امیدوار گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا

    پولیس نے بتایا کہ مقتول او ملزم دونوں ہی گلشن اقبال ضیا کالونی کچی آبادی کے رہائشی ہیں تاہم پولیس فرار ہونے والے ملزم لقمان کی تلاش میں چھاپے مار ہی ہے تاہم فوری طور پر جھگڑے کی وجہ کا بھی تعین نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

  • محکمہ جنگلی حیات سندھ کی لائبریری میں ہزاروں نایاب کتب مطالعہ کرنےوالوں کاانتظارکررہی ہیں

    محکمہ جنگلی حیات سندھ کی لائبریری میں ہزاروں نایاب کتب مطالعہ کرنےوالوں کاانتظارکررہی ہیں

    کراچی: سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی لائبریری میں جنگلی حیات اورجنگلات پر چار مختلف زبانوں میں لکھی گئیں،8 ہزارسے زائد نادرونایاب کتب موجود ہیں۔ ان نایاب کتب میں اٹھارہویں صدی کے اوائل میں لکھی گئیں کئی کتابیں بھی موجود ہےجن میں ڈی جی رابرٹ کی مشہور زمانہ کتاب ’برڈز آف سندھ‘ بھی موجود ہے۔

    سندھ وائلڈ لائف بلڈنگ کی بالائی منزل پر1980سےقائم لائبریری میں موجود برما ٹیک اورشیشم سے بنی الماریوں میں موجود کتب پاکستان سمیت دیگرممالک میں پائے جانے والے آبی حیات،رینگنے والے اوراڑنے والے جنگلی حیات جبکہ جنگلات سے معلومات کا ایک پوراذخیرہ موجود ہے۔لائبریری میں موجود 8 ہزار کے لگ بھگ کتب میں انگریزی،عربی،اردوجبکہ سندھی زبان میں لکھی گئی ہیں،سندھ وائلڈ لائف کےآفیسرعادل علی خان کے مطابق ان کتب میں معروف مصنف ڈی جی رابرٹ کی کتاب برڈزآف سندھ کے علاوہ وائلڈ لائف ہبیٹیٹ ان مینجمنٹ فاریسٹ،انتھونی اسمتھ کی کتاب اینمل آن ویو،برڈ ریٹ رسک،دی بینگال ماسٹر،لیزرڈ پیراڈائز،پوائزن اسنیکس،ٹمبرآف ورلڈ،سفاری ورلڈ،بمبئی اسٹیمپ انڈین ایکٹ،بزنس کمپنی ایکٹ سمیت دیگرکتابیں موجود ہیں۔

     

    لائبریری میں 18ویں صدی کے اوائل میں لکھی چند کتب بھی موجود ہے جبکہ بیشترکتب 1903، 1939، 1931 اور 1937میں لکھی گئی ہیں۔عادل خان کے مطابق یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ جنگلی حیات اورجنگلات پرمبنی معلومات کا ایک پوراخزانہ ان الماریوں میں موجود ہے،ان کا کہنا ہے کہ کچھ الماریوں میں قانون کی نادرونایاب کتب بھی موجود ہیں،ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹی میں زیرتعلیم حفصہ نامی خاتون جو انڈس ڈولفن اورسندھ کی دیگرآبی حیات پرریسرچ کررہی ہیں،انھیں بیشترکتابیں جوکہیں بھی دستیاب نہیں تھیں،ان کوسندھ وائلڈ لائف کی لائبریری سے باآسانی دستیاب ہوگئی۔

    مذکورہ خاتون نے سکھرمیں بذات خود دریائے سندھ کی اندھی ڈولفن کے مسکن جاکربھی معلومات حاصل کیں جبکہ ان کتب سے کراچی سمیت سندھ کی درسگاہوں میں زیرتعلیم زولوجی اوربوٹنی کے طلبہ سمیت دیگر شہری مستفید ہوتے ہیں

  • کراچی:اہم سماجی شخصیت میاں احسان الحق قضائےالٰہی سےوفات پاگئے

    کراچی:اہم سماجی شخصیت میاں احسان الحق قضائےالٰہی سےوفات پاگئے

    کراچی:اہم سماجی شخصیت میاں احسان الحق قضائےالٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کےمطابق کراچی کی ایک معروف شماجی اورکاروباری شخصیت میاں احسان الحق قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں،میاں احسان الحق کی وفات کی خبرسنتےہی ان کے دوست احباب اوررشتہ دارغمگین ہوگئے

    میاں احسان الحق کی نماز جنازہ کل دوپہر دوبجے کراچی ڈیفنس فیز8 میں ادا کی جائے گی،لواحقین کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کوکراچی ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا،

     

    میاں احسان الحق ایک کاروباری اورمقبول سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتےتھے، وہ 24 اکتوبر1964 کو پیدا ہوئے اورآج 6جنوری 2023 کواپنی خالق حقیقی سے جاملے

    رشتہ داروں اور ان کے لواحقین کی طرح باغی ٹی وی ٹیم اورادارہ بھی ان کی وفات پرخاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے ، ادارہ اورباغی ٹی وی ٹیم ان کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کےلیے اپنے رب کے حضور دعا گو ہے اور ان کو اپنی دعاوں میں یاد رکھے گا

  • شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں بلیک میلنگ اورجنسی ہراسانی کا ایک اور بڑا اسکینڈل

    شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں بلیک میلنگ اورجنسی ہراسانی کا ایک اور بڑا اسکینڈل

    کوئٹہ:کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں خواتین اسٹاف نرسز کو ایک گروہ کی جانب سے مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کر کے جسمانی و مالی فوائد لینے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا،سیکرٹری صحت نے الزامات کا نوٹس لیکر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں واقع شیخ زید ہسپتال میں تعینات ایک اسٹاف نرس نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام ، پولیس و محکمہ صحت انتظامیہ کے نام ایک کھلاخط لکھا ہے جس میں انہوں نےایک ہیڈ نرس مسرت تنویرپر ہسپتال میں تعینات اسٹاف نرسز ، عملے کی خواتین کو ہراساں کرنے ، بلیک میل کر کے جسم فروشی پر مجبور کر نے کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں،

    خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

     

     

    خط میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ایک عہدےدار سمیت ہسپتال کے اعلیٰ حکام پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سٹاف نرسز پر دباﺅ ڈال کر کے انہیں جنسی طور پر ہراساں کر نے کیا جاتا ہے اور جب کوئی خاتون انکار کرتی ہے تو اسے نا صرف بلیک بلکہ سنگین نوعیت کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

     

    خط میں پولیس، انتظامیہ، محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر تحقیقات کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان نے خواتین اسٹاف نرسز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزاما ت کو نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی ڈپٹی سیکرٹری رومانہ مراد کھوسہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس نے اپنے ایک مراسلے میں متاثرہ خواتین، طلبائ، ملازمین کو تاکید کی ہے کہ وہ کمیٹی میں اپنا موقف بیان کریں ، کمیٹی کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ میرٹ پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائےگی ۔

    بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ میں دہشت گردوں کا حملہ،2 فوجی اورایک سی ٹی ڈی اہلکار…

  • پنجاب کا سب سے بڑا سرکاری آٹا سمگلر گینگ پکڑا گیا

    پنجاب کا سب سے بڑا سرکاری آٹا سمگلر گینگ پکڑا گیا

    لاہور:صوبائی دارالحکومت کو آٹا بحران کا شکار بنانے والا پنجاب کا سب سے بڑا سرکاری آٹا سمگلر گینگ پکڑا گیا، ملزموں نے قصور کے نواحی علاقہ میں خالی پڑی ٹیکسٹائل ملز میں خفیہ گودام بنا کر آٹا فیکٹری بنا رکھی تھی۔

    تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور ڈویژن نعیم افضل کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاہور (ون) محمد امجد سمیت فوڈ سٹاف کی سپیشل ٹیم نے جمبر کے علاقہ میں خالی پڑی ٹیکسٹائل ملز پر چھاپہ مارا۔روزانہ لاہور سے سیکڑوں تھیلے سرکاری آٹا گودام میں لا کر ریفائن کرنے کے بعد پشاور سمگل کیے جاتے تھے، ملزمان 1295 روپے قیمت والا سرکاری آٹا 1450 روپے میں خرید کر 2400 روپے قیمت پر سمگل کرتے، محکمہ خوراک کی مدعیت میں قصور کے مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔

    سینئرحکام سمیت خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی، مبینہ طور پر کچھ سرکاری اہلکار فی تھیلا 150 تا 200 روپے لے کر چند فلورملز کے سہلوت کار بنے ہوئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور ڈویژن نعیمہ افضل کا کہنا ہے کہ 3 کنال کے ایک گودام میں آٹے سے بھرے ہزاروں تھیلوں سمیت غیر معمولی تعداد میں خالی سرکاری تھیلے برآمد ہوئے، گودام کے اندر جدید ترین مشینیں نصب تھیں، سرکاری آٹے کو ریفائن کر کے سپیشل آٹے میں تبدیل کیا جاتا تھا۔

    ملزموں نے بوگس برانڈ کے ناموں والے نجی تھیلے پرنٹ کرا رکھے تھے، سپیشل آٹا پیک کر کے سمگل کیا جاتا تھا، ملزم روزانہ لاہور کی دکانوں اور ٹرکنگ و سیلز پوائنٹس سے سیکڑوں تھیلے آٹا خرید کر قصور والے گودام میں لاتے تھے، چھوٹی گاڑیوں اور لوڈر رکشوں کا استعمال کیا جاتا تھا، سمگلر کے خلاف سرکاری آٹا سمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔

  • مسٹرہیری!جن کوآپ نےقتل کیا وہ شطرنج کےمہرے نہیں انسان تھے:افغان طالبان رہنماانس حقانی

    مسٹرہیری!جن کوآپ نےقتل کیا وہ شطرنج کےمہرے نہیں انسان تھے:افغان طالبان رہنماانس حقانی

    دوحہ: طالبان رہنما انس حقانی نے افغانستان میں جنگ کے دوران ایک مشن میں 25 افراد کو قتل کرنے کے برطانوی شہزادے ہیری کے اعتراف پر انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب اسپیر جلد منظر عام پر آنے والی ہے جس میں شہزادے نے کئی حیران کن انکشافات اور اعترافات کیے ہیں جس سے ایک نئی بحث چھیڑ گئی۔

     

    شہزادہ ہیری نے جو برطانوی فوج کا 10 سال تک حصہ رہے، خود نوشت کے سامنے آنے والے ایک اقتباس میں اعتراف کیا کہ افغان جنگ کے دوران بطور پائلٹ خدمات انجام دیں اور 6 فضائی کارروائیوں میں حصہ لیا۔برطانوی شہزادے نے لکھا کہ ان فضائی کارروائیوں میں 25 افراد ہلاک ہوئے جس کا نہ تو انھیں کوئی دکھ ہے اور نہ ہی وہ اس پر فخر کرتے ہیں کیوں کہ مرنے والے جنگ کی شرنج کے مہرے تھے۔

     

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے افغان طالبان رہنما اور قطر میں مذاکراتی ٹیم کے رکن انس حقانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مسٹر ہیری! جن کو تم نے مارا وہ شطرنج کے مہرے نہیں جیتے جاگتے انسان تھے۔ ان کا بھی خاندان تھا جو اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے منتظر تھے۔انس حقانی نے شکوہ کیا کہ جنگ کے دوران افغان شہریوں کو قتل کرنے والوں میں سے بہت سے لوگ اپنے مافی الضمیر کو ظاہر کرنے اور جنگی جرائم کے اعتراف میں شائستگی کا اظہار نہیں کرتے۔

     

    طالبان رہنما نے یہ بھی لکھا کہ سچ وہی ہے جو آپ نے کہا۔ ہمارے معصوم لوگ آپ کے سپاہیوں، فوجی اور سیاسی لیڈروں کے لیے شطرنج کے مہرے تھے۔ پھر بھی آپ کو سفید اور سیاہ “مربع” کے اس “کھیل” میں شکست ہوئی۔انس حقانی نے خیال ظاہر کیا کہ آپ کے اس اعتراف پر مجھے امید نہیں ہے کہ آئی سی سی آپ کو طلب کرے گی یا انسانی حقوق کے کارکن آپ کی مذمت کریں گے، کیونکہ وہ آپ لوگوں کے معاملے میں بہرے اور اندھے ہوجاتے ہیں لیکن امید ہے کہ تاریخ انسانیت میں آپ کے مظالم کو یاد رکھا جائے گا۔

  • وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد،لواحقین سے اظہارتعزیت

    وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد،لواحقین سے اظہارتعزیت

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف محکمہ انسدادی دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچ گئے، شہبازشریف نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    اطلاعات کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نےاس موقع پر نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ، وزیراعظم نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کےلیے دعائیں بھی کیں‌

    وزیراعظم شہباز شریف محکمہ انسدادی دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے ،لواحقین سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے وزیر اعظم کا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہاکہ ہمارے شہداء نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں،شہبازشریف کا کہنا تھا نوید صادق ایک بہادر اور فرض شناس افسر تھے، نوید صادق کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    اس سے پہلے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و دیگر ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے افسران خفیہ کارروائی کے دوران خانیوال کے قریب ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک ملزم نے فائرنگ کر کے ایک ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کر دیا تھا۔خانیوال میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے میں حساس ادارے کے دو افسروں کی شہادت کے بعد دہشت گرد عمر خان کے خلاف ملتان کے سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم عمر خان نے دہشت گرد اسداللہ اور دیگر تنظیموں کی معاونت سے حملہ کیا۔ ملزم کالعدم تنظیموں سے روابط کے باعث واچ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

     

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مفرور دہشت گرد عمرخان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے نوید صادق اور ناصرعباس خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے لئے جارہے تھے۔ چائے پینے کےلیے پیروال کے ہوٹل میں رکے، جہاں ملزم نے پارکنگ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    نوید صادق کو دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں اور نیٹ ورکس توڑنے پر ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا تھا۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں ہونیوالے خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشتگرد گرفتار کرلیے۔اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے ، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، 23 دسمبر 2022 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

  • سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔آج جب کھیل شروع ہوا تواس وقت 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنالیے تھے اور اسے فتح کےلیے 3 اوورز میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کیویز کو صرف ایک وکٹ چاہیے تھی لیکن کم روشنی نے میچ کو نتیجہ خیز نہ بننے دیا اور امپائرز نے میچ روک دیا جس کے نتیجے میں سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

    پانچواں روز
    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے صفر پر 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35، آغا سلمان 30، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا تاہم سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز اسکور کیے۔نسیم شاہ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 15 رنز بنائے جبکہ ابرار احمد نے 7 رنز اسکور کیے۔ دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل پریسویل نے 4 جبکہ اِش سودھی نے 2، ٹم ساؤتھی نے بھی 2 اور میٹ ہنری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    چوتھا روز
    چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔ پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساؤتھی نے عبداللہ شفیق کو اور اِش سودھی نے میر حمزہ کو آؤٹ کیا۔ اب پاکستان کو جیت کےلیے 319 رنز درکار ہیں۔

    قبل ازیں کھیل کے آغاز پر قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔

    نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ٹام بلنڈل اور مچل پریسویل نے 127 رنز کی شراکت داری قائم کی، بلنڈل 74 رنز بناکر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، آغا سلمان، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    تیسرا روز
    قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

     

    سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 3، اِش سودھی نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    دوسرا روز
    قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

     

    کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    پہلا روز
    دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے اپنے تمام پانچ بولرز کا آزمایہ تھا تاہم کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

    ٹاس
    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ مہمان ٹیم نے فاسٹ بولر نیل واگنر کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت ہے۔

    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود نائب کپتان مقرر

    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود نائب کپتان مقرر

    لاہور:نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کردیا۔جمعہ کو پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان شاداب خان کی عدم دستیابی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

    شاداب خان بگ بیش لیگ (BBL) کے جاری سیزن 12 میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جائیں گے۔

    کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دہانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میرشامل ہیں۔

    ادھر اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ،16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنالیے تھے اور اسے فتح کےلیے 3 اوورز میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کیویز کو صرف ایک وکٹ چاہیے تھی لیکن کم روشنی نے میچ کو نتیجہ خیز نہ بننے دیا اور امپائرز نے میچ روک دیا جس کے نتیجے میں سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

  • تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:وزیر اعلیٰ پنجاب

    تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:وزیر اعلیٰ پنجاب

    گجرات:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہاروزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے جامعہ گجرات کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں مزید کام کرنے جا رہے ہیں، گرلز ہاسٹل کے لیے 42ارب روپے منظور کر رہا ہوں۔

    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس،سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    انہوں نے کہا کہ 8 نئی بسیں، 15 آئی ٹی لیب 4 کروڑ روپے سے بنیں گی، 9 ارب میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ گجرات اب ضلع نہیں ڈویژن بن گیا ہے، ہم نے اسے ڈویژن بنا دیا ہے، گجرات کو 2 بار تمغہ شجاعت ملا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ نے پریکٹیکل لائف میں جانا ہے، تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنے مشکل حالات میں دوبارہ آؤں گا، اللہ نے مجھے وزیراعلیٰ بنا کر دوبارہ موقع دیا ہے

    چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے تاجر برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنا بھی وقت ہے، عوام کی خدمت اور مسائل کے حل پر لگائیں گے، تیز رفتاری سے کام کررہے ہیں، انشاء اللہ منصوبے مکمل کریں گے، حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کی ترقی پر لگا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈویژنل لیول پرکینسر کے علاج،سرجری اور بچوں کے لئے جدید ترین مشینری مہیا کررہے ہیں، محض اعلان کافی نہیں ہوتے، ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اصل بات ہے، 100 دنوں میں اتنا کام کیا جو 10 سال میں نہیں ہوا۔

    مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،عمران خان

    وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے 20سال کے دوران گجرات میں کوئی کام نہیں کیا، شہباز شریف وزیراعظم بن کر بری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے، شہباز شریف نے سیرت اکیڈمی کو تالے لگوا کر ظلم کیا۔