Baaghi TV

Tag: بریگزٹ

  • برطانیہ کو انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع دے دی

    برسلز: بورس جانسن کی حکمت عملی بھی کام نہ آئی ،یورپی یونین نے برطانیہ کو انخلا کے لیے 31 جنوری 2020 تک توسیع دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی یونین سے انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع کرنے کی برطانوی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔

    ہاتھی بھی قحط سالی کا شکار55 مرگئے

    ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ سال 31 جنوری سے قبل برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دیتی ہے تو برطانیہ ڈیڈ لائن سے قبل بھی یورپی یونین سے نکل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت دینے کا فیصلہ یورپی یونین کے ڈپلومیٹس کے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    بیوی گھر سے کیوں بھاگ گئی؟

    واضح رہے کہ برطانیہ کو 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے نکل جانا تھا تاہم ڈیڈ لائن سے تین روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔دوسری طرف بعض برطانوی حکام نے یورپی یونین سے نکلے کی سخت مخالفت کردی ہے

    28-اکتوبرکرکٹ کی تاریخ کا اہم دن

  • بورس جانسن نے بریگزٹ کے متعلق بڑا اعلان کر دیا

    بورس جانسن نے بریگزٹ کے متعلق بڑا اعلان کر دیا

    مانچسٹر: برطونوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "برطانیہ 31 اکتوبر تک یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا چاہے اس کے جو بھی اثرات مرتب ہو ں”
    بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ بریگزٹ ریفرنڈم 2016 کو 3 سے زیادہ سال ہو گئے اور ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ برطانیہ یورپین یونین کا حصہ رہے گا یا نہیں، پچھلے کچھ عرصے سے برطانوی لوگوں کو پاگل تصور کیا جا رہا ہے ، برطانوی لوگوں کا خیال ہے کہ شاید برطانیہ میں کچھ ایسی اندرونی طاقتیں ہیں جو برطانیہ کو یورپین یونین کےساتھ مل کر رنے پر مجبور کر رہی ہیں، لیکن مزید ایسا نہیں چلے گا ، برطانیہ جلد از جلد یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا

  • دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا لیبرپارٹی کا مطالبہ ، برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا

    دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا لیبرپارٹی کا مطالبہ ، برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا

    لندن : برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا اور ایک سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے ، دوسری طرف برطانوی پارلیمنٹ میں لیبرپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ٹام واٹسن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی برگزیٹ کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا ہے –

    دوبارہ ریفرنڈم کے اعللان کے بعد صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے ، دوسری طرف برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کے بغیر برطانیہ کی علیحدگی کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم جانسن کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے کہ کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ سمجھوتہ کریں یاپھر یورپی یونین سے نکلنے کے لئے اکتیس اکتوبر کی تاریخ کو آگے بڑھائیں –