Baaghi TV

Tag: بس

  • افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی انجینئرز کی تیار کردہ بس اور کار کو نمائش کیلئے پیش کر دیا۔

    افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اورنائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے کابل میں صنعتی فیکٹریوں کے کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

    افغان حکومت کے مطابق یہ کمپلیکس اِس وقت 105 اقسام کی مختلف مصنوعات تیار کر رہا ہے ، افتتاحی تقریب کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ بس میں افغان کابینہ ارکان نے سفر بھی کیا۔

    ایک روز قبل افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مقامی سطح پر تیار کی گئی بس کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مقامی انجینئرز نے انہیں تیار کیا ہے،لکھا کہ کچھ دن قبل میں نے اعلان کیا کہ افغانستان نے اپنی پہلی قومی بس بنائی ہے جس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ تصویر کسی اور کمپنی کی ہے، کچھ نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا، میں نے خود اس بس میں سفر کیا ہے جو بہت آرام دہ رہا-

  • لاہورہائیکورٹ کاتمام سکولز کو ایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم

    لاہورہائیکورٹ کاتمام سکولز کو ایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    ہائیکورٹ نے تمام سکولز کو ایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جو سکول بس پالیسی پر عمل نہیں کرتا اس کی رجسٹریشن معطل کردی جائے،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لاہور کی سٹرکوں کا جائزہ لیکر ٹریفک پلان طلب کرلیا ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت اسموگ کے تدراک کے لیے بڑے اچھے اقدامات کررہی ہے،

    سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو عدالت کے روبرو پیش ہوئے،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر نے پرائیویٹ سکولز سے متعلق مجوزہ رولز پیش کیے، سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ہم نے پالیسی بنائی ہے سکولز کی بسیں ہوں گئیں تو سکولز کی رجسٹریشن ہوگی،ہم رولز میں نئے سکولز کی رجسٹریشن کے لیے بسیں لازمی قرار دے رہے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ رولز بنائیں ایس او پیز پر یقین نہیں کرتا ،سکول بسیوں کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے سکولز مالکان کے پاس بہت پیسے ہیں ،ہم نے اگلے سیزن سے پہلے پہلے تمام احکامات پر عمل کروانا ہے ،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ایچسن سکولز کس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ،ایچسن ہائرر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ ایچسن کو بھی آگاہ کریں،ماحولیات کا معاملہ بہت سنجیدہ ہوچکا ہے اس میں مزید وقت ضائع نا کیا جائے ،مجھے بہت خوشی ہے حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ،ملتان روڑ پر بسوں کے اڈے اور سوسائٹیز ہیں وہاں پر ٹریفک رولز پر عمل نہیں کیا جارہا ،

    پنجاب حکومت کے وکیل حسن اعجاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

    بیلجیئم کا ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا اعلان

    سوشل میڈیا کی دوستی، منڈی بہاؤالدین پہنچنے والا بھارتی گرفتار

  • کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

    کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا کہ سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سے حیدر آباد اور پھر حیدر آباد سے سکھر تک بلٹ ٹرین یا سپیڈ ٹرین چلانے کے منصوبے پر بات چیت ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف صوبے کے اندرونی روابط میں بہتری آئے گی بلکہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی انقلاب آئے گا۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اگرچہ کئی منصوبوں پر سوالات اُٹھائے گئے ہیں، جیسے پنک بسوں اور پنک ٹیکسی منصوبے، لیکن سندھ حکومت نے ان منصوبوں کو شروع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب پنک ٹیکسی منصوبہ بھی تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کراچی میں گرین لائن چل رہی ہے، اورنج لائن مکمل ہو چکی ہے، اور ریڈ اور یلو لائن پر کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر توجہ دی ہے اور تمام تر چیلنجز کے باوجود ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، اگر بلٹ ٹرین یا اسپیڈ ٹرین کا منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ کراچی اور سندھ کے دیگر بڑے شہروں کے درمیان فاصلے کو کم کرے گا اور لوگوں کو تیز اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گا۔

    اس بلٹ ٹرین منصوبے کے کامیاب ہونے کی صورت میں سندھ میں نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترقی ہو گی بلکہ یہ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا، جو کہ صوبے کی معیشت کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

    پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

    حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ملکی معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے ،شرجیل میمن

  • شرجیل میمن کی ہدایت،محکمہ ٹرانسپورٹ کی مقبوضہ زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں

    شرجیل میمن کی ہدایت،محکمہ ٹرانسپورٹ کی مقبوضہ زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں

    حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں شروع کر دیں

    محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور اینٹی انکروچمینٹ کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 13واں اجلاس ہوا، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بورڈ کے 12ویں اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کا فیصلہ ہوا تھا،محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں سے غیر قانونی قبضے جلد از جلد خاتمے کو یقینی بنایا جائے،جن زمینوں پر سرکاری اداروں کے دفاتر بنائے گئے ہیں، ان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، نوٹسز پر تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں سے بات کی جائے،

    بورڈ اجلاس میں ایس سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کے 12ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی ،سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سیکریٹری ایس ایم ٹی اے بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ،بورڈ نے عبدالستار ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے دو پروجیکٹ مینیجمینٹ یونٹ کانٹریکٹ ملازمین کے کانٹریکٹس میں توسیع کی بھی منظوری دے دی ،پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی نمائندے کی جانب سے پروجیکٹ مینیجمینٹ یونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز جمالی کی مستقل تعیناتی کی سفارش کی گئی،اجلاس میں ایس ایم ٹی اے بجیٹ 2021-22 اور 2022-23 کی بھی منظوری دی گئی .سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہناتھا کہ پیپلز بس سروس شروع کرنے کا مقصد ہی عوام کو مہنگائی کے اس زمانے میں ریلیف دینا ہے،حکومت سندھ دیگر شہروں میں بھی بسز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، بس چلانے کے خواہشمند اسٹیک ہولڈرز پیپلز بس سروس میں سرمایہ کاری کریں،

    عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں،شرجیل میمن

    متنازع منصوبوں کی بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں،بلاول

    پانی ہے تو زندگی ہے،چولستان نہر کی تعمیر،افواہیں اور حقائق

    سندھ کا پانی کسی صورت چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر پگارا

  • استور،باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی،دلہن بچ گئی،چار لاشیں مل گئیں

    استور،باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی،دلہن بچ گئی،چار لاشیں مل گئیں

    باراتیوں کو لیکر استور پریشنگ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر تھلچی کے مقام پر دریا میں جا گری۔کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے ۔چار لاشیں نکال لی گئیں،دلہن کو بھی زخمی حالت میں نکال لیا گیا

    استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 25 افرادمسافر سوار تھے ،دریا میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، گلگت سے ریسکیو 1122 گاڑیاں موقع پر پہنچی ہیں،مقامی افراد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں،

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوسٹر میں دلہن بھی سوار تھی جس کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے،کوسٹر حادثے میں پنجاب کے علاقےچکوال سے تعلق رکھنے والے تین باراتی بھی سوار تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر،ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ،10 ہلاک ،33 زخمی

    مقبوضہ کشمیر،ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ،10 ہلاک ،33 زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں واقعہ اتوار کو پیش آیا جب ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کی گئی،واقعہ عین اسوقت ہوا جب بھارتی وزیراعظم مودی اپنے عہدے کا حلف لے رہے تھے،فائرنگ کے بعد بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں،بھارتی پولیس کے مطابق ہندو یاتری ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے،پولیس نے مقامی دیہاتیوں کی مدد سے بس میں سوار ہندویاتریوں کو کھائی سے باہر نکالا اور طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو نقاب پوش ملزمان نے ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئی، ڈرائیور کو گولی لگی اور وہ زخمی ہوا جس کے بعد بس اس کے کنٹرول میں نہ رہی اور کھائی میں گری، واقعہ ریاسی اور راجوری اضلاع کے سرحد پر ہوا،پولیس کا کہنا ہے کہ بس پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے،واقعہ میں ہلاک ہونے والے ہندو یاتریوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.

    ملزمان اچانک سامنے آئے اور فائرنگ کرنا شروع کر دی، سنتوش کمارورما
    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ کے واقعہ میں یوپی کے رہائشی سنتوش کمارورما بھی زخمی ہوئے ہیں، سنتوش نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بس پر ہم شیو کھوڑی سے کٹرا کی طرف جا رہے تھے جب بس پر گولیاں چلیں،ملزمان اچانک سامنے آئے اور فائرنگ کرنا شروع کر دی،تقریبا بیس تک فائرنگ ہوتی رہی،ڈرائیور کو گولی لگی اور بس کھائی میں گر گئی، فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک ہمارے سامنے تھا جبکہ باقی اطرا ف سے گولیاں آئیں لیکن کوئی سامنے نہیں تھا، ملزمان نے بیس منٹ وقفے وقفے سے فائرنگ کی،اور فرار ہو گئے.

    یوپی کے ہی رہائشی نیلم گپتا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کتنے لوگ تھے کوئی اندازہ نہیں،بس کھائی میں گرنے کی وجہ سے ہم نہیں دیکھ سکے، بس میں چالیس مسافر تھے جن میں بچے بھی شامل تھے، حملے میں میرے شوہر ،بہنوئی، بھابی بھی زخمی ہوئی ہیں.

    بس میں سوار ایک اور یاتری جو واقعہ میں زخمی ہوا نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم چھ سات فائرنگ کرنے والے لوگ ہوں گے، انہوں نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا، بس کو گھیر کر فائرنگ کی گئی، جب بس کھائی میں گری تو اسکے بعد بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ہندویاتریوں کی بس پر حملے کے بعد کا صورتحال کا جائزہ لیا ہے،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں اس گھناؤنے فعل کے پیچھے جو بھی ہے اسے جلد سزا دی جائے گی۔

    ریاسی جیسے محفوظ علاقے میں بس پر فائرنگ،بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن،پاکستان پر الزام لگائے جانے کا امکان
    مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قوی امکان ہے کہ ماضی کی طرح بھارت پاکستان پر الزام عائد کرے گا.مودی اپنی کمزور حکومت کے قدم جمانے اوربھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئےاس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیں گے، ماضی میں بھی بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کرچکا ہے،بالاکوٹ حملہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے یہاں یہ بات بھی حیران کن ہے کہ ضلع ریاسی پڑوسی علاقوں راجوری اور پونچھ کے مقابلے میں محفوظ علاقہ ہے ۔ یہاں پر اس طرح کے واقعہ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے ، جس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا ،نریندر مودی اپنی کمزور حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قدر سنگدل ہو چکا ہے کہ وہ اپنے ہندو یاتریوں کو بھی قتل کرکے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گا ۔ انھیں اس طرح کی چالوں کی بجائے بھارت کے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

  • ڈی آئی خان، دہشتگردوں کا بس پر حملہ

    ڈی آئی خان، دہشتگردوں کا بس پر حملہ

    ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے قریب بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے

    دہشت گردوں نے سواریوں کو زبردستی گاڑی سے اتارکرگاڑی کو اغواءکرنے کی کوشش کی،دہشت گردوں نے سواریوں کو اُتار کر بس کو آگ لگا دی ، دہشت گردوں نے ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ،آگ سے بس مکمل طور پر جل گئی ، دہشت گردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے کی وارننگ دی تھی، پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بس کے مالک کو طالبان کے خلاف بیان اورحکومت کے ساتھ دینے پر جانے سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی. بس درازندہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی ، دہشت گرد فرار ہو گئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے.علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

    bus

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

  • کراچی ،پیپلز بس سروس کے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کا افتتاح

    کراچی ،پیپلز بس سروس کے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کا افتتاح

    وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنک بس سروس ہم نے شروع کی پوری دنیا میں چند ممالک ہیں جہاں خواتین کے لیے مخصوص بسیں چلائی جاتی ہے،

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سب کا سہرا پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو جاتا ہے، مہنگائی عروج پر ہے, پیپلز بس میں پچاس روپے میں تیس کلو میٹر کا سفر کر سکتے ہیں،خواتین کیلئے بس سروس کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے، سندھ میں ایسے منصوبے شروع کئے گئے جو پاکستان میں پہلی بار ہوئے، کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کررہے ہیں،یلو لائن بی آرٹی بہت بڑا پراجیکٹ ہے،تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے،نگران حکومت کے دور میں ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام شروع نہ ہوسکا،اورنج لائن بی آرٹی سو فیصد سندھ حکومت کا منصوبہ ہے،سندھ حکومت50روپے میں لوگوں کو30سے35کلومیٹر سفرکروارہی ہے،عوام کو بہترین سہولیات کی فراہم ہماری اولین ترجیح ہے،سندھ حکومت نے پہلی بار پاکستان میں الیکٹرک بسیں متعارف کرائیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ پیپلزبس سروس کے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن(اے ایف سی ) سسٹم کا افتتاح کرنے پہنچ گئے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر موجود تھے

    عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی بہبودکے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے،چاہے وہ ڈیجٹیلائزشن کے حوالے سےہو یا انسان دوست ماحول ، توانائی کا شعبہ ہو، ہم نے ہر شعبے میں جدت لانے میں پہل کی ہے،سندھ حکومت نے ہر میدان میں چاہے وہ تعلیم ہو، صحت ہو ، تھر سے بجلی کی پیداوار ہو یا سڑکوں کا عظیم نیٹ ورک ہو، کونئی جدت دی ہے،میں ان تمام اشخاص کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو عوام کی سہولتکاری کے اس اہم سفر کا حصہ ہیں،الیکٹرک بسوں کے فروغ سے توانائی کی بچت ہوگی،الیکٹرک بسوں کو فروغ دینے سے ماحول کو تحفظ فراہم ہوگا،اے ایف سی سسٹم متعارف کرانا ہماری کوششوں میں اہم اضافہ ہے،اس سے نقل و حمل کی سہولت اورکارکردگی میں اضافہ ہوگا، ہم عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ پبلک ٹرانسپورٹ کے انفراسٹرکچر کو مزیدبہتر سے بہتر کرے،حکومت سندھ اس حوالے سے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی،ہم اپنے قائد کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے جارہے ہیں،

    اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن

    صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی

    آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

  • بلیو لائن بسوں کا خراب ہونا معمول بن گیا

    بلیو لائن بسوں کا خراب ہونا معمول بن گیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلیو لائن بسوں کا درمیان راستے میں خراب ہونا معمول بن گیا .

    بلیو لائن کی بسیں پمز ہسپتال سے کرال چوک تک چلتی ہیں،بلیو لائن کے لیے نئی بسیں درآمد کی گئیں تھی ،درمیان راستے میں بسیں خراب ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،آج ایک مرتبہ پھر بلیو لائن کی بس فیض آباد کے مقام پر خراب ہوگئی اس موقع پر شہریوں نے ویڈیو بنائی تو خراب بس کی ویڈیو بنانے سے بس کا عملہ منع کرتا رہا

    مسافروں نے بسوں کی دیکھ بحال میں غفلت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ درمیان راستے میں بس خراب ہونے سے ہمارا قیمتی وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے ،دفاتر وقت پر نہیں پہنچ پاتے ہیں،بسیں چلائی ہیں تو شہریوں کو اذیت کی بجائے سہولیات دی جائیں،

    واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے میٹرو بس سروس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن‘ کا افتتاح گزشتہ برس ماہ جولائی میں کیا گیا تھا،ساڑھے 15 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز ہیں جبکہ 20 کلو میٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز بنائے گئے ہیں.

  • کاراور بس میں تصادم ،7 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    کاراور بس میں تصادم ،7 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    نوشہروفیروز میں مورو کے قریب دومیل کے مقام پرکار اور بس میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے، مورو کے قریب دو میل کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس مسافر زخمی ہوگئے۔ مورو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے لاشوں اور تمام زخمیوں کو مورو اسپتال کے علاوہ نوابشاہ اور نوشہروفیروز سول اسپتال بھی منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین بھی شامل ہیں ، جن کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

    پولیس کے مطابق مسافر کوچ لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ مورو کے قریب دو میل کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کار سوار زخمی کی شناخت کشمور کے تحصیلدار اعجاز احمد بررڑو کے نام سے ہوئی ہے جن کی پوری فیملی جاں بحق ہو گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
    بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
    وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

    جبکہ دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتوں سے جاری شدید گرمی کی لہر کے نتیجے میں اب تک 112 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ تین ہفتوں سے جاری ہیٹ ویو سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ حکام نے شدید گرمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔