Baaghi TV

Tag: بس حادثہ

  • استور:  باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، 18 افراد جاں بحق

    استور: باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، 18 افراد جاں بحق

    استور: گلگت بلتستان کے علاقے استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس تھلیچی پل کے قریب دریا میں جاگری، بس میں 23 سے زائد مسافر سوار تھے، بس میں سوار افراد دلہن کو چھوڑنےکے لیے استور سے چکوال جا رہے تھے۔

    فیض اللہ فراق کے مطابق دریا سے 18 افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے، دلہن کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی میں بس راہگیروں پر چڑھ دوڑی، دو افراد ہلاک،نو زخمی

    کراچی میں بس راہگیروں پر چڑھ دوڑی، دو افراد ہلاک،نو زخمی

    شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے،تیز رفتار بس نے متعدد موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،واقعہ میں دو افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہیں

    واقعہ سائٹ ایریا میں باوانی چاولی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی،جس کے بعد بس نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو روندڈالا،حادثے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے،زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، مسافر بس نے راہگیروں کو کچلا ہے، اطلاع پر پولیس، رینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے،واقعہ کے بعد شہری جائے وقوعہ پر جمع ہوئے اور احتجاج بھی کیا، تاہم پولیس و رینجرز نے حالات پر قابو پا لیا.

    بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، 45 سالہ طالب ولد عبدالقدوس کی بھی حادثے میں موت ہوئی ہے،حادثےمیں وجاہت ولد نعیم عمر 24سال ، ریحان ولد رمضان عمر 25سال ، رمضان ولد روشن عمر 55سال ، جنید ولد زبیر خان عمر25 سال، سمینہ زوجہ نامعلوم عمر 45سال،فضیلہ زوجہ وقاص عمر 24سال، ماریہ زوجہ نامعلوم عمر 30سال ، نفیسا زوجہ اصغر عمر 35سال ، عروبہ زوجہ شمشاد عمر 23سال زخمی ہیں.

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

  • کہوٹہ کوسٹر حادثہ،مالک، اڈہ منیجر،ڈرائیور،پولیس حکام کی سنگین غفلت کا انکشاف

    کہوٹہ کوسٹر حادثہ،مالک، اڈہ منیجر،ڈرائیور،پولیس حکام کی سنگین غفلت کا انکشاف

    راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب ہونے والے کوسٹر حادثے کا معاملہ،جان لیوا حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوسڑ مالک ،اڈہ منیجر و ڈرائیور کی سنگین غفلت و لاپرواہی کا انکشاف سامنے آیا ہے

    تحقیقات میں ٹریفک قوانین و پبلک ٹرانسپورٹ کی فٹنس پر عملدرآمدکرانے والے محکموں سٹی ٹریفک پولیس و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مبینہ غفلت بھی سامنے آئی ہے،کوسڑ کا روڈ پر آنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ ہی کلئیر نہ تھا نہ ہی مالک و اڈہ منیجر نے ڈرائیور کو روٹ پرمٹ دے رکھا تھا ۔راولپنڈی اسلام آباد کی شاہراہوں پر تقریبا دو گھنٹے کا سفر کرتی مسافر کوسٹر کو نہ تو سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نہ اسلام آباد ٹریفک پولیس یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملے نے چیک کیا

    کہوٹہ پولیس نے اے ایس آئی شکیل لال کی مدعیت میں حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ تیز رفتاری و غفلت سے ڈرائیونگ کرنے سمیت اعانت جرم اور جان و مال کو نقصان پہنچانے کی دفعات ،332٫279,109,427 ت پ کے تحت درج کیاگیا ،مقدمے میں کوسڑ کا مالک اڈہ منیجر و دیگر کے خلاف درج کیا گیا،حادثے میں ڈرائیور ،تین بچوں چار خواتین سمیت تمام 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے ،بدقسمت مسافر کوسٹر اتوار کی صبح پیرودھائی سے روانہ ہوئی ۔درج مقدمے میں کہا گیا کہ آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پل سے نیچے گہرائی میں جاگری ۔حادثے میں ڈرائیور ارفاق احمد سمیت 23 مسافر موقع پر اور تین ہسپتال منتقل کرتے یا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے،مسافر کوسڑ نیو سپر کمشیر اڈہ بلمقابل عادل ہوٹل پیرودھائی سے پلندری تتری نوٹ آزاد کشمیرکے روٹ پر چلتی ہے ،کوسڑ محمد سفیر احمد جو تتری نوٹ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے کی ملکیتی ہے ۔اتوار کی صبح کوسٹر کو نیو سپر کشمیر اڈے کے مینجر عبدالقدوس نے واچر جاری کرکے روانہ کیا ۔نیو سپر کمشںر اڈے کے مینجر نے مسافر کوسڑ کو بغیر متعلقہ روٹ اور تصدیق کے روانہ کی ،گاڑی کے مالک کے پاس نہ کوسڑ کا روٹ پرمٹ تھا اور نہ ہی فٹنیس سرٹیفکیٹ ،پڑتال کرنے پر کوسٹر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی کلئیر نہ پایا گیا ۔ کوسڑمالک محمد سفیر اور اڈہ مینجر عبدالقدوس نے بغیر روٹ پرمٹ ،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لانگ روٹ پر ڈرائیور کے حوالے کی ،کوسڑ مالک ،اڈہ منیجر اور ڈرائیور کی مبینہ غفلت سے 26 قیمتی جانوں کا جانی و مالی نقصان ہوا ۔مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے جاری ہیں تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا ۔

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

  • ایران،پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ،خواتین سمیت 35 جاں بحق

    ایران،پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ،خواتین سمیت 35 جاں بحق

    ایران میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے، 35 افراد کی موت جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں

    واقعہ ایران کے شہر یزد میں پیش آیا، بس جس پر پاکستانی زائرین سوار تھے دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی ، بس میں 53 زائرین سوار تھے، حادثے میں 35 افراد جان سے گئے جبکہ 15 زخمی ہیں ،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    بس میں سوار افراد کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، بس لاڑکانہ سے گئی تھی، بس میں 14 خواتین بھی سوار تھیں،ایران میں موجود قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے، زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی

    ایرانی ٹریفک پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس کے بریک سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 11 خواتین بھی شامل ہیں

    ایران بس حادثہ، صدر مملکت،وزیراعظم،وزیر داخلہ و دیگر کاا ظہار افسوس
    ایران بس حادثے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب، چیئرمین سینیٹ و دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے،
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے شہر یزد میں المناک بس حادثہ میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ایران میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نےپاکستانی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دُکھ و رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کے شہر یزد ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے زائرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔رنج و اَلم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔شہید ہونے والے زائرین کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔اللہ پاک بس حادثے میں زخمی زائرین کو جلد از جلد شفایاب فرمائیں۔ آمین

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثہ پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ اس افسوسناک خبر نے پورے ملک کو غمزدہ کردیا ہے۔ بس حادثے میں کم از کم 35 زائرین جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہم ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جو اس سانحے کا شکار ہوئے ہیں۔

    ایران بس حادثہ،میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے،پاکستانی سفیر
    ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ یزد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے، حادثہ تہران سے 700 کلو میٹر دور یزد میں پیش آیا ہے، یزد کے لیے ایئر ٹکٹس دستیاب نہیں تھے اس لیے افسر گاڑی پر گئے ہیں،حادثے کی وجہ بس کی اوور اسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا، اوور اسپیڈنگ کی وجہ بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی، پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر کے ایرانی حکام سے رابطہ کیا، ایرانی وزارت خارجہ کے حکام اور یزد کی مقامی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی سفارتی حکام کو زخمیوں کی مدد کے لیے تہران سے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس حادثے میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے زخمی زائرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،مریم نواز کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایران میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی،انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،چیئرمین سینیٹ نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا گو ہوں،علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایران بس حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی،انہوں نے کہا کہ تشویشناک حالت میں مبتلا زائرین کا علاج ایران میں ہی کیا جائے، متعلقہ حکام سے حکومت پاکستان رابطے میں ہے، انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، میتوں کو پاکستان لانے کے لیے خصوصی انتظامات یقینی بنانا ہوں گے۔

    ایران بس حادثہ،بس میں سوار پاکستانی مسافروں کی فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

  • میانوالی، بس پر چلی گولیاں، تین افراد کی موت

    میانوالی، بس پر چلی گولیاں، تین افراد کی موت

    پنجاب کے علاقے میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، گولیاں چلنے کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ چھ زخمی ہو گئے ہیں

    اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس پر گولیاں میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں چلائی گئیں، نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.واقعہ میں تین افراد کی موت اور چھ زخمی ہیں.

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کےباعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو کچہری عیسیٰ خیل سےواپس جارہے تھے،ملزمان فرار ہو گئے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے

    بلوچستان میں مسافر بس میں آتشزدگی،تین مسافروں کی موت
    قبل ازیں بلوچستان میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا،مسافر بس میں آگ لگنے سے تین مسافر چل بسے جبکہ 12 زخمی ہوئے، بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی،بس میں 28 مسافر سوار تھے،ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق ، تیز رفتار بس اوتھل کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی تا ہم بس میں آگ لگنے سے 3 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے. زخمیوں کو طبی امداد کے لئےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق جب بس میں آگ لگی تو چند مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی.

    نیب ترامیم کیس: عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری

    نیب ترامیم کیس ، بانی پی ٹی آئی کو مقدمے کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت

    نیب ترامیم کیس لائیو نشر کرنے کے لئے خیبرپختونخواحکومت نے درخواست دائر کر دی

    نیب ترامیم کیس، عمران خان کے دلائل نہ ہو سکے، سماعت ملتوی

  • کلر کہار، بس کھائی میں جا گری،3 اموات،15 زخمی

    کلر کہار، بس کھائی میں جا گری،3 اموات،15 زخمی

    کلر کہار: موٹروے پر بارش کے باعث سلپ ہوکر مسافر بس الٹ گئی

    بس الٹنے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،بس اسلام آباد سے فورٹ عباس جا رہی تھی، بس میں 45 مسافر سوا رتھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس سمبل کے قریب بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث سلپ ہوکر قلابازیاں کھا گئی،

    ڈی سی چکوال نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمی مسافروں کی تعداد 15 ہوگئی، 2 شدید زخمی جبکہ 13 معمولی زخمی ہیں، امدادی کاروائیاں جاری ہیں، بس کو بھاری مشینری کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا، ٹراما سینیٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ موقع پر موجود ہے، ابتدائی طور پر بارش کے باعث پھسلن حادثے کی وجہ معلوم ہوئی، اسلام آباد سے فورٹ عباس جانے والی بس میں مجموعی طور پر 45 مسافر سوار تھے، علاج و معالجے کی تمام ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں، دعاؤں کی اپیل

    ٹیکسلا میں مسافر بس حادثے کا شکار،25 افراد زخمی
    دوسری جانب راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی،مسافر بس مارگلہ بائی پاس کے قریب پھسلن کے باعث بس الٹ گئی،حادثے میں مجموعی طور پر 25 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بس میں تبلیغی جماعت کے افراد سوار تھے،

  • وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، 21 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، 21 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    اٹلی کے شہروینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں بس پل فلائی اوور سے نیچے بجلی کی تاروں پر گری، جس کے بعد رکاٹوں سے ٹکرا کر 30 میٹر مفاصلے پر ریلوے ٹریک پر جا گری جس کے باعث بس میں آگ لگ گئی تھی شہری بھی تھے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے، 5 یوکرینی، ایک جرمنی اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،اٹلی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

    طوارقی اسٹیل ملز کا نام تبدیل کرنے اور فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری …

    پولیس کے مطابق فوری طور پر بس حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں ڈرائیور کی ہلاکت کی وجہ سے بھی تحقیقات میں مشکلات ہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ بس سیاحوں کو واپس کیمپ کی طرف لے کر جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا سبب اچانک سے ڈرائیور کی طبیعت خراب ہو جانا ہو سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں ہے اور اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

    میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا . پیپلزپارٹی …

  • شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    شیخوپورہ میں موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پرخانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے نزدیک زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 6 زائرین جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئےمسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا،حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہےحادثےکا شکارمسافرمسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے۔

    کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع

    ترجمان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کر کے زخمی ہونیوالے افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد اسپتال شفٹ کر دیا، زخمی زائرین کو فوری آر ایچ سی خانقاہ ڈوگراں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صفدر آباد منتقل کر دیا گیا جب کہ تشویش ناک حالت والے زخمی زائرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اوراسسٹنٹ کمشنرصفدر آباد ایوشہ ظفرحادثےکی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئےڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد ایوشہ ظفر نے موقع پر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔

    سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • بس میں آگ لگ گئی،26 مسافروں کی جل کر موت، چھ زخمی

    بس میں آگ لگ گئی،26 مسافروں کی جل کر موت، چھ زخمی

    باغٍی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، مسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے سے 26 مسافروں کی جل کر موت ہو گئی ہے،

    واقعہ سمردھی مہامارگ ایکسپریس وے پر پیش آیا، سٹی لنک ٹریول کی بس میں اچانک آگ لگ گئی،آگ لگنے سے بس مکمل طور پر چل گئی، حادثے میں 26 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، حکام کے مطابق بس کا ٹائر پنکچر ہوا تو بس ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور بجلی کے کھبے سے جا ٹکرائی، اسکے بعد بس کو آگ لگ گئی،بس میں سوار مسافروں کو بس سے اترنے کا موقع نہیں مل سکا، چند لوگ باہر نکل سے وہ بھی آگ کی وجہ سے جھلس گئے تھے،

    حکام کے مطابق میں 32 مسافر سوار تھے، 26 کی موت ہوئی ، چھ زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، آگ لگنے کے بعد سڑک آمدورفت کے لئے معطل کر دی گئی ہے،پولیس کے مطابق بس الٹنے سے بس کا دروازہ بند ہو گیا تھا جس سے مسافر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوئی تاہم بس کا ڈرائیور خوش قسمتی سے بچ گیا

    دوسری جانب مہاراشٹر کے علاقے اکولا میں بھی ایک بس حادثہ پیش آیا ہے،بس الٹنے سے 16 مسافر زخمی ہو گئے ہیں، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

    کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

    راولپنڈی: کلر کہار کے قریب موٹروے پرسالٹ رینج میں مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی ،جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس نمبر BSG-055 کو کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا،مسافر بس راولپنڈی سے جھنگ جارہی تھی حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے، ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

    پانچ کاروائیوں میں 4 افراد گرفتار، 206 کلو منشیات برآمد

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 خواتین اور 3 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے، ز خمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا۔
    https://twitter.com/ramzan_aasher/status/1670055000406470657?s=20
    ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے بتایا کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مسافر بس بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے سالٹ رینج کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور 10 افراد موقع پر جاں کی بازی ہار گئے، 15 زخمی ٹراما سینٹر منتقل، جائے حادثہ پر موجود ہوں، دردناک مناظر ہیں، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے-

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2پر ٹریفک حاد ثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے تھے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتارکار کے درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے پیش آیا تمام لاشوں کو اسپتال متنقل کردیا گیا-

    اوکاڑہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت …

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی سے افسوسناک واقعے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا-

    ڈی آئی خان :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی و قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار