Baaghi TV

Tag: بغاوت

  • پہلگام حملے سے متعلق سوال کرنے پربھارتی فوج کے 18 سکھ اہلکار گرفتار،بغاوت کے الزامات

    پہلگام حملے سے متعلق سوال کرنے پربھارتی فوج کے 18 سکھ اہلکار گرفتار،بغاوت کے الزامات

    بھارتی فوج نے اپنے 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلگام حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور مبینہ طور پر پاکستان پر الزام تراشی کو چیلنج کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گرفتار اہلکاروں پر انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں ممکنہ طور پر کورٹ مارشل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ سکھ فوجی اہلکار نہ صرف پہلگام حملے کو "فالس فلیگ آپریشن” قرار دے رہے تھے بلکہ انہوں نے مبینہ طور پر جنگی کارروائیوں میں شرکت سے بھی انکار کیا۔ فوجی حکام اس عمل کو سنگین "بغاوت” اور "نظم و ضبط کی خلاف ورزی” تصور کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب مذکورہ فوجیوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی پوسٹس شیئر کیں جن میں پاہلگام واقعے کو جعلی قرار دیتے ہوئے بھارت کے اندرونی ایجنڈے پر سوال اٹھائے گئے تھے۔ فوج کے اعلیٰ حکام نے ان حرکات کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاہلگام حملے میں ملوث ہونے کے الزامات پاکستان پر عائد کیے گئے تھے، تاہم اس حملے کی شفاف تحقیقات اور شواہد پر کئی مبصرین نے سوالات اٹھائے تھے ۔

    تیز آندھی کے باعث لاہور جانے والی پرواز کو شدید جھٹکے، مسافروں میں خوف و ہراس

  • 2009 میں بنگلہ دیش رائفلز  کی بغاوت کے بعد قتل عام کی تحقیقات کا آغاز

    2009 میں بنگلہ دیش رائفلز کی بغاوت کے بعد قتل عام کی تحقیقات کا آغاز

    2009 میں بنگلہ دیش رائفلز کی بغاوت کے بعد قتل عام کی تحقیقات کا آغازکر دیا گیا

    25 سے 26 فروری 2009ء کو بنگلہ دیش رائفلز کی جانب سے ہیڈکوارٹرز پلکھانا میں بغاوت ہوئی،غیر معمولی حالات کے دوران کم از کم 74 افراد کی ہلاکت ہوئی جس میں کئی شہری شامل تھے،ایک رپورٹ کے مطابق حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت سے مدد مانگی،بھارت بنگلہ دیش کے حالات کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے،بغاوت کے بعد مختلف حلقوں نے الزامات عائد کیے کہ شیخ حسینہ اور بھارتی حکام نے سیاسی فائدے کے لیے اس صورتحال کو ترتیب دیا تھا،

    لواحقین کے مطالبے پر بنگلہ دیش نے 2009 کی بغاوت کے حوالے سے نئی تحقیقات کا آغاز کیا ہے، جس میں غیر ملکی مداخلت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، بنگلہ دیش میں 2009 کی بنگلہ دیش رائفلز کے بغاوت کے متاثرین کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے لیے انصاف اور مزید تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں،مظاہرین بنگلہ دیش رائفلز (بی ڈی آر) کے اصل نام کی بحالی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ بغاوت کے بعد اس کا نام تبدیل کرکے "بارڈر گارڈ بنگلہ دیش(بی جی بی) رکھا گیا تھا،بھارت کی مداخلت نے بنگلہ دیش میں فوج اور حکومت کے درمیان اختیارات کے توازن کو بدل کر رکھ دیا،حقائق یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت خطے کے چھوٹے ممالک میں ہمیشہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرتا رہا ہے

    سال 2024 میں دنیا بھی میں 68 صحافیوں کی ہلاکت

    کراچی، فرنیچر مارکیٹ میں آگ ، 30 سے زائد دکانیں جل گئیں

  • ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات طلب

    ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،شیریں مزاری نے بیٹی کی جانب سے وکیل زینب جنجوعہ کے ریفرنس سے درخواست دائر کی ،دوسرے کیسز میں ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے حفاظتی کی بھی استدعا کر رکھی ہے

    شیریں مزاری کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ اور قیصر امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ ہمیں ایسی درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن حالات ہی کچھ ایسے بن چکے ہیں ،دو درخواستیں ایمان مزاری کے خلاف درج ہوئیں دہشت گردی اور بغاوت کی دفعات لگائی گئیں ،دو کیسز میں گرفتاری ہوئی دونوں میں ضمانت پر رہائی ہوئی ، اڈیالہ جیل کے باہر سے ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم بڑے مشکل دور سے گزر رہے ہیں ، ایمان مزاری اس عدالت میں موجود تھی میں نے کہا اپنی ماں کی زبان کنٹرول کریں ،ایمان مزاری نے یقین دہانی کرائی پھر انہوں نے اپنی زبان خود کنڑول نہیں کی ،2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے ، وکیل نے کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو قانون کے مطابق عدالت دیکھ سکتی ہے ، یہ جو مقدمہ درج کیا گیا یہ بدنیتی پر مبنی ہے ، ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں ،ایمان مزاری کسی اور مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے ،اس وقت ہم نارمل حالات سے نہیں گزر رہے ،ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر کسی اور مقدمہ میں لے جانے سے روکا جائے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ بتایا جائے ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر کتنے مقدمات درج ہیں ؟ کل تک سیکرٹری داخلہ صوبوں سے رپورٹس طلب کرکے آگاہ کریں ،عدالت نے آئندہ سماعت تک ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہ لے جایا جائے گا ،ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے متعلق سیکرٹری داخلہ تمام صوبوں سے رپورٹ لیکر عدالت کو آگاہ کریں ،ایمان مزاری کے خلاف 20 اگست کے بعد کا کوئی وقوعہ ہے تو اس میں گرفتار نہ کیا جائے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی

    اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری،ایمان مزاری نے عدالت سے کیا رجوع
    اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،ایمان مزاری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں، ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو بھی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے،عدالت ایمان مزاری کیخلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ ایمان مزاری کو ایک اور مقدمہ میں جیل کے باہر سے گرفتارکیا گیا،ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا اسلام آباد پولیس ایمان مزاری کو لے کر روانہ ہو گئی

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    روس میں بغاوت کی کوشش کرنے والی نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یووگینی پری گوژن کا کہنا ہے کہ ماسکو کی طرف پیش قدمی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے نہیں کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں یووگینی پری گوژن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مارچ ناانصافی کے خلاف شروع کیا تھا، ہمارا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج کرنا تھا، ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا ہمارے مارچ سے روس میں سنگین سکیورٹی مسائل سامنے آئے، واپسی کا فیصلہ روسی فوجیوں کا خون بہانے سے بچانے کے لیے کیا۔

    روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے،امریکی‌صدر

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

    دوسری جانب روس میں بغاوت کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت میں ملوث نہیں تھے نہ ہی ہم نے اس معاملے میں کچھ کیا ہے، بغاوت کی کوشش روسی نظام کے اندر کی جدوجہد کا حصہ ہے، امریکا یا اس کے اتحادی اس میں ملوث نہیں تھے، میں نے اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا تھا سب نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پیوٹن کو کوئی بہانہ نہیں دیا جائے گا کہ وہ اس معاملے کا مغرب یا نیٹو پر الزام لگائے روس کی صورت حال کہاں جا رہی ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے، روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    چین کا روس کی حمایت کا اعلان

    ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

    اس کے برعکس چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی فوج ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے تناظر میں ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں اس واقعے کو “روس کا اندرونی معاملہ” قرار دیا کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ روس میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی،ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے 200 کلومیٹر (124 میل) کے اندر لے جانے سے پہلےبیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

  • روسی نیم فوجی دستے ویگنر گروپ کا ماسکو کے خلاف بغاوت کا اعلان

    روسی نیم فوجی دستے ویگنر گروپ کا ماسکو کے خلاف بغاوت کا اعلان

    روسی نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے ماسکو کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا

    سربراہ ویگنر گروپ نے روسی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ روسی فوج کے تشدد کیخلاف آخری حد تک جائیں گے، ویگنر گروپ نے یوکرین میں روسی ہیلی کاپٹر گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے،ویگنر گروپ کے بانی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ روسی وزیر دفاع نے فوجیوں کو مارنے کا منصوبہ بنایا

    روسی وزارت دفاع نے ویگنر گروپ کے سربراہ کے الزام کی تردید کردی روسی حکومت نے مسلح بغاوت اور فوجی بغاوت کے الزام میں ویگنر کے سربراہ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کردیں جب کہ ویگنر گروپ کے اہلکاروں کو اپنے ہی سربراہ کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی الزامات ثابت ہونے پر ویگنر گروپ کے بانی یوگینی پریگوزن کو 12 سے 20 سال جیل ہو سکتی ہے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویگنر گروپ نے روٹوو کے علاقے میں روسی فوجی ہیڈکوارٹر کا کنٹرول شدید جھڑپوں کے بعد سنبھال لیا جس کے بعد روسی دارالحکومت ماسکو میں سکیورٹی سخت کردی گئی جب کہ اس حوالے سے صدر ولادمیر پیوٹن کو بھی آگاہ کردیا گیا اور انہیں محفوظ بنکر میں منتقل کردیا ہے

    اس ضمن میں وائٹ ہاؤس کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ روس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، روس کے ویگنر گروپ کے خلاف اقدام سے صدر جوبائیڈن کا آگاہ کردیا ہے ، امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ روس کے خلاف اس پیش رفت پر اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کیخلاف بغاوت کرنے والے "ویگنر ” گروپ کے بانی یوگینی پریگوزن نے روس پر الزام لگایا ہے کہ "روس نے”ویگنر”فوجیوں کو مارنے کا منصوبہ بنایا،اور روسی طیاروں نے”ویگنر”دستے پر بمباری کی،اور سینکڑوں جنگجوؤں کوبمباری سے ہلاک کیا اور 2 ہزارجنگجوؤں کی لاشیں چھپا دی گئی

    ویگنرگروپ کے سربراہ کا روسی وزارت دفاع کے ساتھ طویل جھگڑا رہا ہے، جس پر اس نے اپنے جنگجوؤں کو مناسب گولہ بارود فراہم کرنے میں ناکامی کا بار بار الزام لگایا ہے۔

    ویگنر گروپ کے سربراہ نے یوکرین میں پیش قدمی روک کر بعض علاقوں سے دستے واپس بلانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ جنگ یوکرین کو نازیوں سے پاک یا غیر فوجی علاقہ بنانے کے لیے نہیں لڑی گئیجنگ کی ضرورت ہی نہیں تھی وزیر دفاع اس جنگ کو اپنے لیے ایک اورتمغہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں اور مارشل بننا چاہتے ہیں

    کریملن نے ویگنر گروپ کی جانب سے لگائے گئے بمباری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یوگینی پریگوزن پر لوگوں کو خانہ جنگی کے کے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ نئی پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماسکو کی سڑکوں پر ٹینک بلائے گئے ہیں علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

    فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا ہر فرد غدار ہے،روسی صدر
    روسی صدر پیوٹن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا ہر فرد غدار ہے ،جو بھی جان بوجھ کر غداری کی راہ پر گامزن ہوا اسے ناگزیر سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوج کو مناسب اقدامات کرنے کا حکم مل گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے ہنگامی خطاب میں کہا کہ وہ روس کی حفاظت کیلیے سب کچھ کریں گے اور جنوبی شہر روسٹوو آن ڈان میں صورت حال کو مستحکم کرنے کے لیے فیصلہ کن کاروائی کی جائے گی، روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اپنے مستقبل کے لیے سخت جدوجہد کر رہا ہے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری مغربی جنگ اورانفارمیشن مشینری زوروں پر ہے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران شکایات کو ایک جانب رکھ دینا چاہیے اب روسی قوم کی قسمت کا انتخاب ہورہا ہے مسلح بغاوت منظم کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد،فواد چوہدری بغاوت پر اکسانے کا کیس ،الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،
    فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکر دی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوگئے ،عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کردیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر فواد چودھری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی گئی،فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد، خاتون جج دھمکی کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواستِ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 جولائی کو زاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مچلکے جمع کروانے والے شخص کو شوکاز نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ،عدالت نے ایس ایس پی سیکیورٹی سے کچہری کی سیکیورٹی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالتی عملے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے قابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہوگئی، عدالتی عملے کے مطابق چوہدری زبیر نامی شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 20 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 23مارچ، 29مارچ، 28اپریل اور 25مئی کو درخواست استثنا مسترد ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنا دینے کی گراؤنڈ موجود نہیں

  • بغاوت پر اکسانے کا کیس،فواد چوہدری زاتی حیثیت میں طلب

    بغاوت پر اکسانے کا کیس،فواد چوہدری زاتی حیثیت میں طلب

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،فواد چوہدری کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے فواد چوہدری کو 17 جون کو زاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ،عدالت نے ملزم فواد چوہدری کے اسلام آباد اور لاہور والے گھر سے سمن کی تعمیل کروانے کی ہدایت کی،عدالت نے فواد چوہدری اور ضامن کو سمن پر تعمیلی رپورٹ 17 جون کو طلب کر لی ،عدالت نے پولیس اہلکار پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تعمیل رپورٹ ایسے کروائی جاتی ہے،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تعمیلی رپورٹ پر دستخط کروائے جاتے ہیں،شناختی کارڈ نمبر لکھا جاتا ہے،ایک گواہ رکھا جاتا ہے ،

    عدالت نے اہلکار سے استفسار کیا کہ جونیئر کو آپ ایسے سیکھائیں گے،پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم کے نمبر پر کال کی نمبر بند تھا،عدالت نے پولیس اہلکار کو دوبارہ ملزم کے نمبر پر کال کرنے کی ہدایت کی، عدالتی حکم پر تعمیلی اہلکار نے ملزم کے موبائل نمبر پر دوبارہ کال کی ،عدالت نے ملزم کے لاہور اور اسلام آباد والے گھر پر دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تعمیلی رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی،

    واضح رہے کہ فواد چودھری تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں، گرفتار ہونے کے بعد انکی رہائی ہوئی تو فواد نے ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا، بعد میں انہوں نے نئی بننے والی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، فواد چودھری استحکام پاکستان پارٹی کی لانچنگ کی تقریب میں منہ چھپا کر بیٹھے رہے، اس دن فواد کی منہ چھپانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی،

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • شہباز گل کیخلاف بغاوت کیس،فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی

    شہباز گل کیخلاف بغاوت کیس،فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    کیس میں نامز ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی ،ڈیوٹی جج ارشد محمود جسرا نے کیس کی سماعت کی ،شہباز گل کی جانب سے وکیل مرتضی طوری عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،وکیل شہباز گل نے استدعا کی کہ شہباز گل اس وقت امریکا میں ہیں، نہیں پیش ہو سکیں گے،استثنی منظور کیا جائے،ہائیکورٹ نے 2 ہفتوں کی اجازت دی تھی ،مدت کو بڑھانے کیلئے درخواست دے رکھی ہے ،

    پراسیکیوشن کی جانب سے شہباز گل کی استثنی کی درخواست کی مخالفت کی گئی،رضوان عباسی کے جونیئر نے استدعا کی کہ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کچھ دیر تک دلائل دیں گے سماعت میں وقفہ کیا جائے ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت میں 12:30 بجے تک وقفہ کر دیا

    وقفے کے بعد پراسیکیورٹر رضوان عباسی ڈیوٹی جج کی عدالت پیش ہو گئے،رضوان عباسی کی جانب سے شہبازگِل کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی گئی،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی،ڈیوٹی جج نے شہبازگِل کی درخواست استثنا پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

  • بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیس ،نوٹس جاری

    بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیس ،نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے درخواستگزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی ،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے بغاوت کے قانون سکیشن 124 اے کو کالعدم قرار دیے دیا تھا ۔حکومت ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر رہی ۔لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بغاوت کا قانون 1860 میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے.بغاوت کا قانون غلاموں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا. آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے،اب بھی بغاوت کے قانون میں حکمرانوں کے خلاف تقاریر کرنے پر دفعہ 124 اے لگادی جاتی ہے،بغاوت کے قانون کو اب بھی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے.عدالت پی پی سی 1860 کی دفعہ 124-A کو خلاف آئین قرار دینے کے اہنے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے،

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بغاوت کا قانون 1860 میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے.بغاوت کا قانون غلاموں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا. کسی کے کہنے پر بھی مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے،آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے،اب بھی بغاوت کے قانون میں حکمرانوں کے خلاف تقاریر کرنے پر دفعہ 124 اے لگا دی جاتی ہے، بغاوت کے قانون کو اب بھی سکیشن 124 اے کے ذریعے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے.حکومت وقت کے خلاف تقاریر پر غداری کا سیکشن 124 اے لگانا آزادی رائے کے سیکشن دس اے کے خلاف ہے، عدالت پی پی سی 1860 کی دفعہ 124-A کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دے ،

  • عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات مین آئے روز مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درج کر لیا گیا ہے

    عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کردیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انٹرویو میں حساس ادارے کے آفیسر سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ حساس اداروں کے مختلف افسران کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ عمران خان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

    مقدمے کے مطابق عمران خان نے اپنی تقاریر سے فوج، مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا ہے عمران خان نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے انہوں نے فوجی افسران اوران کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اس سے قبل بھی کئی مقدمے درج ہو چکے ہیں عمران خان اسوقت ضمانت پر ہیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ مقدموں میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب