Baaghi TV

Tag: بغاوت

  • وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا، جو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ہیں، جب انہوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ طلباء کے احتجاج میں شرکت کی۔ 1۔

    ذرائع کے مطابق سینکڑوں بلوچ طلباء نے پریس کلب کے باہر دھرنا دیا۔ ایمان مزاری اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ بھی دھرنے میں شامل ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں منتشر کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

    اسلام آباد پولیس نے ذرائع کو بتایا کہ مزاری، داوڑ اور سیکڑوں بلوچ طلباء کے خلاف بغاوت، ہنگامہ آرائی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے کوہسار پولیس اسٹیشن میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی ہے۔

  • امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ

    امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ

    واشنگٹن:امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ ,اطلاعات کے مطابق تین امریکی ریٹائرڈ جرنیلوں‌ نے امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین ریٹائرڈ جرنیلوں نے ممکنہ بغاوت کا خطرہ ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر 2024 کے انتخابی نتائج کوفوج کے بعض حصوں نے قبول نہیں کیا جو ایک ‘ٹرمپ جیسی شخصیت’ کو چاہتے ہیں، تو امریکا میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

    یہ تشویش ناک دعویٰ سابق آرمی میجر جنرل پال ایٹن، سابق بریگیڈیئر جنرل اسٹیون اینڈرسن اور سابق آرمی میجر جنرل انتونیو ٹیگوبا نے واشنگٹن پوسٹ کے ایک کالم میں کیا۔

    ان ریٹائرڈ امریکی جنریلوں نے جمعے کو متنبہ کیا کہ اگر 2024 کے انتخابات کے بعد بغاوت کی ایک اور کوشش کی گئی تو امریکا کی منقسم فوج ایک نئی خانہ جنگی کو ہوا دے سکتی ہے، کیوں کہ 6 جنوری کے حملوں میں 10 میں سے 1 سے زیادہ افراد کا فوجی سروس ریکارڈ پایا گیا تھا۔

    جرنیلوں نے لکھا کہ جیسے جیسے ہم امریکی دارالحکومت میں مہلک بغاوت کی پہلی برسی کے قریب پہنچ رہے ہیں، 2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد اور ہماری فوج کے اندر مہلک انتشار کے امکانات کے بارے میں ہماری (یعنی سب سابق سینئر فوجی حکام کی) فکر مندی بڑھتی جا رہی ہے، جو تمام امریکیوں کو شدید خطرے دوچار کر دے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگلی بار بغاوت کے کامیاب ہونے کے بارے میں سوچ کر ہم اپنی ہڈیوں میں سنسناہٹ محسوس کر رہے ہیں۔

    جرنیلوں کے مشاہدے کے مطابق اس طرح کے یک طرفہ سیاسی ماحول میں، جس میں وفاداریاں منقسم ہوں، کچھ درست کمانڈر ان چیف کے احکامات پر عمل کریں گے، جب کہ دوسرے ٹرمپ کی طرح ہارنے والے کی پیروی کریں گے۔

    انھوں نے لکھا کہ اس تناظر میں ہماری فوج کے منقسم اور مقید ہونے سے امریکی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔ ہمارے دشمنوں میں سے کوئی بھی ہمارے اثاثوں یا ہمارے اتحادیوں پر حملہ کر کے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    انھوں نے زور دے کر کہا کہ فوج اور قانون سازوں کو 2024 میں ایک اور بغاوت کو ہونے سے روکنے کے لیے بصیرت مل چکی ہے، لیکن وہ صرف اس صورت میں کامیاب ہوں گے جب وہ اب فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔

  • بھارتی فوج تباہی کےدہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنےلگےتوکہیں افسران خودکشیوں پرمجبور

    بھارتی فوج تباہی کےدہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنےلگےتوکہیں افسران خودکشیوں پرمجبور

    نئی دہلی :بھارتی فوج تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہی ہے ، اب تو صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسراناطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں اس وقت بغاوت کی کیفیت ہے اور اطلاعات ہیں کہ بڑے بڑے جنرلزاپنے مخالفین جنرلز کو مروانے کےلیے کہیں ہیلی کاپٹر جیسے حادثات کرواتےہیں تو کہیں اپنے ہی ماتحت جوانوں سے فائرنگ کروا کر کام تمام کروا دیتے ہیں

    ویسے تو بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کوانتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے مگرچند دن پہلے جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کوفضا میں راکٹ یا میزائل سے داغے جانے کے بعد یہ تنازعہ اب کھل کر سامنے آگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں نے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے والے فوجی افسران کو گرفتار کرلیا ہے اوران کی گرفتاری کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سازش میں بھارتی فضائیہ کے ایک اسکوارڈ ن لیڈر،بری فوج کے ایک جنرل اور ایک برگیڈربھی اس وقت فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں ، جن کے بارے میں بھارتی فوجی حکام معاملے کو پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں‌

    تازہ واقعہ میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ساتھی فوجی کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے سپاہی لکشمی نارائن کی صوبیدار جسبیر سنگھ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سپاہی نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ایک فوجی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صوبیدار جسبیر سنگھ کو زخمی حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔فوری طورپر جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

    دوسری طرف بھارتی فوج میں اعلیٰ‌افسران کے رویے کی وجہ سے پہلے جوان اور جونیئر افسران خودکشیاں کرتے تھے مگراب تو خود بڑے بڑے افسران کی طرف سے خود کشی کے واقعات سامنے آرہے ہیں‌،

    یہ بھی یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ چند دن قبل پیش جب غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک میجر نے ضلع رامبن میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے میجر پرویندر سنگھ نے ضلع کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔کھاری پولیس پوسٹ کے انچارج کے مطابق مہوبل میں 23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹرپر اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

    اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر524 ہو گئی ہے۔ خودکشیوں پر مجبور

  • بالآخرجنرل نروانے چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا عہدہ لینےمیں کامیاب

    بالآخرجنرل نروانے چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا عہدہ لینےمیں کامیاب

    نئی دہلی بالآخرجنرل نروا چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا عہدہ لینےمیں کامیاب:جنرل بپن راوت کی ہلاکت سوالیہ نشان بن گئی ،اطلاعات کے مطابق آ رمی چیف جنرل ایم ایم نروانے چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی او ایس سی ) کے چیئرمین کا عہدے کواپنے قبضے میں لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں‌۔ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انہیں ملک کا نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بنایا جائے گا لیکن اس دوران انہیں بدھ کو سی او ایس سی کا عہدہ سونپ دیا گیا۔ تینوں خدمات کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ 8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے انتقال کے بعد خالی تھا

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نئے سی ڈی ایس کے بارے میں ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ لیکن جنرل نروانے کو تینوں خدمات کے سب سے سینئر سربراہ ہونے کی وجہ سے سی او ایس سی کا چیئرمین بنایا گیا ہے اور اس سے اگلے سی ڈی ایس ہونے کے ان کے دعوے کو تقویت ملی ہے۔

    ۔ 30 ستمبر کو آئی اے ایف کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، جبکہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر۔ ہری کمار نے 30 نومبر کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے برعکس جنرل نروانے کو آرمی چیف بنے تقریباً دو سال ہو چکے ہیں۔ 61 سالہ جنرل نروانے نے جنرل بپن راوت کی ریٹائرمنٹ اور ملک کے پہلے سی ڈی ایس کے طور پر ترقی کے بعد 31 دسمبر 2019 کو چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس ) کا عہدہ سنبھالا۔

    سی او ایس سی کیا ہے اور چیئرمین کی تقرری کیسے کی جاتی ہے۔ سی او ایس سی تینوں سروسز کے سربراہوں پر مشتمل ایک کمیٹی ہے، جو آپریشنز اور دیگر امور کے حوالے سے تینوں سروسز کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے کام کرتی ہے۔ جنرل نروانے کو اسی پرانی روایت کے مطابق سی او ایس سی کا چیئرمین بنایا گیا ہے، جو سی ڈی ایس کا عہدہ بننے سے پہلے نافذ تھا۔ اس روایت کے تحت تینوں سروسز کے سربراہوں میں سب سے سینئر افسر کو سی ایس او سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

    جنرل راوت کی موت ایک حادثے میں ہوئی۔ ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی 8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک المناک حادثے میں اس وقت موت ہو گئی تھی جب وہ اپنی اہلیہ اور 12 دیگر فوجی افسران کے ساتھ تمل ناڈو کے کونور میں ایک تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ ان کا ایم آئی 17وی5 ہیلی کاپٹر لینڈنگ سائٹ سے صرف 7 کلومیٹر پہلے اچانک جنگل میں گر گیا۔ اس حادثے میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افسران موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے، جب کہ واحد زخمی گروپ کیپٹن ورون سنگھ 8 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کو دم توڑ گئے۔

    دوسری طرف بھارتی وزارت دفاع اور بھارتی جرنیلوں کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ گفتگو سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ بھارتی فوجی قیادت میں شدید اختلافات ہیں اور موجودہ آرمی چیف اور ہلاک ہونے والے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے درمیان شدید اختلافات تھے اور ان اختلافات کو جنرل بپن راوت کی ہلاکت سے تعبیر کیا جارہا تھا

  • بھارتی فوج تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسران خودکشیوں پر مجبور

    بھارتی فوج تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسران خودکشیوں پر مجبور

    سرینگر:بھارتی فوج تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسران خودکشیوں پر مجبور،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں اس وقت بغاوت کی کیفیت ہے اور اطلاعات ہیں کہ بڑے بڑے جنرلزاپنے مخالفین جنرلز کو مروانے کےلیے کہیں ہیلی کاپٹر جیسے حادثات کرواتےہیں تو کہیں اپنے ہی ماتحت جوانوں سے فائرنگ کروا کر کام تمام کروا دیتے ہیں

    ویسے تو بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کوانتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے مگرچند دن پہلے جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کوفضا میں راکٹ یا میزائل سے داغے جانے کے بعد یہ تنازعہ اب کھل کر سامنے آگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں نے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے والے فوجی افسران کو گرفتار کرلیا ہے اوران کی گرفتاری کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سازش میں بھارتی فضائیہ کے ایک اسکوارڈ ن لیڈر،بری فوج کے ایک جنرل اور ایک برگیڈربھی اس وقت فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں ، جن کے بارے میں بھارتی فوجی حکام معاملے کو پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں‌

    دوسری طرف بھارتی فوج میں اعلیٰ‌افسران کے رویے کی وجہ سے پہلے جوان اور جونیئر افسران خودکشیاں کرتے تھے مگراب تو خود بڑے بڑے افسران کی طرف سے خود کشی کے واقعات سامنے آرہے ہیں‌، تازہ واقعہ میں‌ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک میجر نے ضلع رامبن میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے میجر پرویندر سنگھ نے ضلع کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔کھاری پولیس پوسٹ کے انچارج کے مطابق مہوبل میں 23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹرپر اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

    اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر524 ہو گئی ہے۔

  • بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کوواقعی فوج کےاندرسے ٹارگٹ کیاگیا:ثبوت ملنے لگے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کوواقعی فوج کےاندرسے ٹارگٹ کیاگیا:ثبوت ملنے لگے

    نئی دلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کوواقعی فوج کےاندرسے ٹارگٹ کیاگیا:ثبوت ملنے لگے،اطلاعات کے مطابق کل بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بین راوت ایک ہیلی کاپٹرحادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور دیگر13 افراد بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں‌ ،

    ادھر پہلے تو بھارتی میڈیا اور دیگرنظررکھنے والوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بین راوت فوج میں‌ انتہائی متنازعہ جنرل تے اور ان کے رویے سے کئی اعلیٰ جنرل بہت زیادہ پریشان تھے اور فوج کے اندر ہلاک ہونے والے جنرل کے خلاف سخت نفرت پائی جاتی تھی اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بھارتی جرنیلوں نے ہی چیف آف ڈیفنس جنرل بین راوت کو مروا دیا ہے،

    سوشل میڈیا پر ہر گزرتے لمحہ کے ساتھ آوزیں بلند ہورہی ہیں کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آج ایک پراسرار ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کی ہلاکت بھارتی فوج میں موجود اختلافات کا شاخسانہ ہوسکتا ہے ۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے سابق ڈی جی ایم او ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل شنکر پرسادنے جو ایک دفاعی تجزیہ کار بھی ہیں، اپنے بلاگ میں بپن راوت کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ آج بھارت کے ایک دو ر اندیش اور صاحب بصیرت فوجی کمانڈر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیاہے ۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرMi-17V5ایک انتہائی قابل اعتماد ہیلی کاپٹر ہے جوطویل عرصے سے بھارت میں زیر استعمال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کی جدید ٹیکنالوجی اور بہترین حفاظتی ریکارڈ اسے انتہائی اہم شخصیات کے سفر کیلئے انتہائی موزوں بناتا ہے ۔ مزید برآں ایسے ہیلی کاپٹر کو چلانے کے لیے صرف انتہائی تجربہ کار پائلٹ اور ٹیکنیشنز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیںاور اس ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابیوںکا خدشہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔

    انہوں نے موسمی صورتحال کو حادثے کا باعث بننے کے خدشہ کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہنر مند پائلٹ ہر طرح کے موسمی حالات میں کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اورMi-17V5 جدید ایویونکس سے لیس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی وی وی آئی پی موومنٹ کی اجازت موسم کی صورتحال ، آپریشنل کلیئرنس، ایئر ڈیفنس کلیئرنس، سیکیورٹی کلیئرنس اور فلائٹ انفارمیشن کلیئرنس کے بعد ہی دی جاتی ہے ۔ ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل شنکر پرسادنے سوال اٹھایا تو کیا یہ پائلٹ کی غلطی تھی، تکنیکی خرابی یا کوئی اور ؟

    انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ جنرل راوت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات فوج نے بہت سے مسلح فورسز میں بہت سے حلقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ممکن ہے کہ ہم سب نے جس تباہی کا مشاہدہ کیا ہے اس میں انسانی ہاتھ ہو اوربھارت فوج میں موجود ناراض کالی بھیڑوں کاکیادھرا ہو ؟ایک ٹوئٹر ہینڈلر عادل راجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھا گیا خط شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ناپسندیدہ تقرری کے بعد بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے اندر جنگ چھڑ گئی تھی۔

    راج ناتھ سنگھ کے خط کے مطابق وادی گلوان میں چینی فوج کی طرف سے بھارتی فوجیوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک آرمی چیف جنرل منوج نروانے اور فوج کے کمانڈر XIVکور لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کی طرف سے صورتحال کا غلط اندازہ لگانے کا نتیجہ تھا۔ راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف ہندوستانی افسروں اور فوجیوں کو نقصان اٹھانا پڑا بلکہ بھارت کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔

     

    خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنرل بپن راوت نے اس معاملے میں اور ماضی میں بھی ان کی کارکردگی کی وجہ سے دونوں افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔بھارتی فوج کے سابق ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈشنکر پرساد نے بھی جنرل بپن راوت کے ایک حالیہ بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ ایک معاون فورس ہے نہ کہ خودجنگ لڑنے والی فورس ۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کھلے عام انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ فضائیہ خود طاقت کا ایک سرچشمہ ہے۔اس عوامی تصادم نے تھیٹر کمانڈز کے تصور پر تینوں مسلح افواج کے درمیان گہرے اختلافات کو بے نقاب کیا۔

    بھارتی فضائیہ اور بحریہ کو ہمیشہ یہ خوف رہتا ہے کہ انہیں ماتحت فورس تک محدودکردیاجائے گا اور اس نظام کے ذریعے انہیںفوج کی کمان کے تحت لایا جائے گا۔انہوں نے مزید لکھاکہ اس ماڈل کے سب سے بڑے حامی جنرل بپن راوت تھے جنہیں دیگر مسلح افواج کی مخالفت کے باوجود ہندوستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس سٹاف بنایا گیا تھا۔ صرف 2 ہفتے قبل راوت نے فضائیہ اور بحریہ کو تھیٹر کمانڈز کے تحت آنے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دی تھی۔