Baaghi TV

Tag: بغداد

  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر  ڈرون اور راکٹ سے شدید حملے

    بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ سے شدید حملے

    بغداد:امریکی سفارتخانہ بغداد کو ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر کا نشانہ بنایا گیا ہے، جسے حالیہ عرصے کا سب سے بڑا اور شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں اور فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ اتنا شدید تھا کہ اسے حالیہ حملوں کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ سمجھا جا رہا ہے حملوں سے چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔

    الرٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران سے منسلک عسکریت پسند گروہ بار بار انٹرنیشنل زون بغداد کو نشانہ بنا رہے ہیں،تاحال حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    افغانستان میں ڈرون اسمبلی ورکشاپس پر حملے، ننگرہار اور کابل میں چھ مراکز تباہ

    ایران جنگ،سات ممالک میں تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی

    ٹرمپ کا چین دورہ مؤخر ہونے کا امکان، ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ

  • امریکی ڈرون حملہ، بغداد میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر کی چار ساتھیوں سمیت موت

    امریکی ڈرون حملہ، بغداد میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر کی چار ساتھیوں سمیت موت

    امریکہ نے عراق پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر کی چار ساتھیوں سمیت موت ہوئی ہے

    امریکہ نے عراقی کمانڈر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ساتھیوں سمیت گاڑی میں سفر کر رہے تھے،بغداد میں امریکی ڈرون حملے سے عراقی ملیشیا کے کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری کی موت ہوئی ہے،پینٹاگون کے مطابق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ کے کمانڈر تھے جو امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، امریکا نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا ہے اور اس حملے میں کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے

    امریکا کی جانب سے کارروائی پر عراقی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ عراقی سکیورٹی سے متعلق تنظیم پر بلاجواز حملہ کیا گیا

    یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور حماس جنگ کی وجہ سے خطے میں پہلے ہی کشیدگی بڑھ چکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تنازع اردگرد کے ممالک تک پھیل سکتا ہے،

    قبل ازیں بغداد میں مشتاق طالب السعیدی بھی امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں،امریکی فوج اور بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں نے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا،ملیشیا کے دو اہلکاروں کے مطابق حملے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے،السعیدی ملیشیا کے ایک اور افسر کے ساتھ پی ایم ایف کے رکن النجابہ ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر کی طرف گاڑی میں جا رہے تھے کہ گاڑی پر حملہ کیا گیا اور دونوں ہلاک ہو گئے.

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    عراق میں ایئر بیس پر حملے میں تین امریکی اہلکار زخمی

  • بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح

    بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح

    بغداد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا

    تقریب میں عراق کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ میجر جنرل نشاط اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پاکستان یاور حسین نے بھی شرکت کی ،عراق میں مقیم 25000 پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال زیارات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور روزگار کیلئے عراق کا رخ کرتی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،

    عراق میں مقیم پاکستانی شہری اور زائرین اب پانچ اور دس سال کی مدت کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے اس سے قبل عراق میں مقیم پاکستانیوں کو صرف ایک سال کیلئے مینول پاسپورٹ جاری کئے جاتے تھے، جسکی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس سہولت سے پاکستانی کمیونٹی کو اقامہ، ویزہ اور روزگار حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی ،مزید برآں، اس سسٹم کے ذریعے پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کے ڈیٹا کی آن لائن تصدیق بھی کر سکے گا .اس سہولت کے تحت پہلی دفعہ گجرات کے محنت کش زید اظہر کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حصول کیلئے ڈیٹا کا پرسیس مکمل کیا گیا

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراق پہنچ گئے

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراق پہنچ گئے

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے ملاقات ہوئی ہے

    وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے شاندار مہمان نوازی پر اپنے عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے درخواست پرعراقی ہم منصب کی جانب سے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا،وزیر داخلہ کی استدعا پر عراقی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان سرکاری دورے پر عراق پہنچے تھے ،عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری، عراق میں پاکستان کے سفیراحمد امجد علی اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا استقبال کیا علما کرام کا وفد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہے اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے

    ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں، جن کو ویزہ کے حصول اور وہاں قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، پچھلے سال یہ صورتحال ایک بحرانی کیفیت اختیار کر گئی تھی

    دورے کے دوران زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق عراقی حکومت سے بات کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانہ میں عراق میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    دوسری جانب اعلیٰ سطحی غیر ملکی دورے کے حفاظتی اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسلام آباد پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ 15 ماہ میں اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے،اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دارالحکومت اور پورے ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،

  • وزیر خارجہ بلاول  کی روضہ امام حسین پر حاضری

    وزیر خارجہ بلاول کی روضہ امام حسین پر حاضری

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین آمد ہوئی ہے

    بلاول بھٹو زرداری نے روضہ امام حسین پر مناجات پڑھیں،نماز بھی ادا کی ، بلاول بھٹو زرداری نے حبیب ابن مظاہر کی تربت پر بھی حاضری دی،بلاول بھٹو زرداری نے مقامِ شہدا پر حاضری دی،گنج شہداء پر نماز بھی ادا کی ،بلاول بھٹو زرداری نے بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ غازی عباس علمدار آئے، جہاں انہوں نے مناجات پڑھیں اور نماز ادا کی

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری کی امام ابوحنیفہ کے روضہ مبارک آمد ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے امام ابوحنیفہ کے مزار پر حاضری دی ،بلاول بھٹو زرداری نے مسجد امام ابوحنیفہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مکتبہ فقہ حنفیہ کے مبلغ اور عراق کی فقہی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر احمد حسن الطحیٰ سے بھی ملاقات ہوئی

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی صدر سے ملاقات ہوئی ہے،عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے یہ ملاقات بغداد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی صدر نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان احترام اور روایات پر مبنی گہرے برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔

    قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق برادر ممالک ہیں جو مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں سے منسلک ہیں، دونوں اطراف ایک دوسرے کے لیے بے پناہ نیک خواہشات موجود ہیں، مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے ذریعے اپنے برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

  • وزیر خارجہ بلاول کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری

    وزیر خارجہ بلاول کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار آمد ہوئی

    بلاول بھٹو زرداری کے لئے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا گیا ، بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر بھی چڑھائی ، بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے استقبال کیا بلاول بھٹو زرداری کو شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی مزار شریف کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا

    بلاول بھٹو نے عراق دورے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھےاس شاندار تقریب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور عراقی ہم منصب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط دیکھ کر خوشی ہوئی ہے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اس رفتار کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراق کی حکمت پارٹی کے صدر عمار حکیم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان سیاسی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ
    پاکستان اور عراق کے درمیان اعلی سطح سیاسی روابط دونوں ملکوں کے لیے اہم ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کے فروغ کیلیے سیاسی رابطے انتہائی ضروری ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمو دی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی وزیر داخلہ عبدلامیرالشمری کے ساتھ بغداد میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان اورعراق کے درمیان تعلقات کی تمام جہتوں پر بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی وزیر داخلہ نے عوامی تعلقات میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستانی زائرین اور تاجر برادری کیلئے عراقی ویزے میں آسانی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی صدر سے ملاقات ہوئی ہے،عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے یہ ملاقات بغداد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی صدر نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان احترام اور روایات پر مبنی گہرے برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔

  • وزیر خارجہ بلاول کی عراقی صدر، وزیراعظم  سے الگ الگ ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول کی عراقی صدر، وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی صدر سے ملاقات ہوائی ہے،

    عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے یہ ملاقات بغداد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی صدر نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان احترام اور روایات پر مبنی گہرے برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بھی ملاقات ہوئی ہے،وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مذید مظبوط کرنے کیلئے بھی عزم کا اظہار کیا

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے ،بلاول کا کہنا تھا کہ عراق کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی،عراق اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،امید ہے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم ہوں گے،

    پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے ۔وزیر خارجہ کی آمد پر عراقی نائب وزیرخارجہ محمد حسین بحر العلوم، پاکستان کے عراق میں سفیراحمد امجد علی اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔وزیر خارجہ عراق کا دورہ، عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔دونوں وزراء خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھی جاینگے۔

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • بغداد کے ہوائی اڈے میں 48 گھنٹے کے دوران دوسری مرتبہ آتشزدگی

    بغداد کے ہوائی اڈے میں 48 گھنٹے کے دوران دوسری مرتبہ آتشزدگی

    بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے میں 3 روز کے دوران دوسری مرتبہ آگ لگنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ وزیر اعظم نے فرائض منصبی میں لاپرواہی برتنے پر ہوائی اڈے کے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نذر آتش کے تازہ ترین واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو منزلہ نینوی ٹرمینل میں ایئرلائن کے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا۔

     

    https://twitter.com/gchahal/status/1592557980469559296?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1592557980469559296%7Ctwgr%5Ef14296b94cdc109b8a5b33236690f6763e81b688%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2402276%2F10

    حکام کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے آگ کے بعد شروع کی گئی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ کے لیے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔ وزارت عظمیٰ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا۔

     

    وزیر اعظم نے خودکار آگ بجھانے والے نظام کی غیر فعالیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اس معاہدے کے طریقہ کار کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا جو 2013 سے کام نہیں کر رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • بغداد میں دھماکہ، فٹبال کھلاڑیوں سمیت 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بغداد میں دھماکہ، فٹبال کھلاڑیوں سمیت 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے میں 10 افراد جاں حق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم اور کیفے کے قریب ایک گیراج میں کھڑی گاڑی میں ہوا، جس کے باعث 20 افراد زخمی ہوئے جب کہ دس لقمہ زندگی کی بازی ہار گئے-

    جنوبی کوریا :ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہو گئی،355 لاپتہ

    سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد گیراج میں کھڑی گاڑی میں نصب تھا جس نے قریب موجود گیس ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو دھماکے کی شدت میں اضافے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا باعث بنا۔

    ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فٹبال کھیلنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

    امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد…

    ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس ٹینکر ایک گیراج میں پھٹ گیا جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور سیکیورٹی فورسز مزید تفصیلات بتائے بغیر دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

    اے ایف پی نیوز ایجنسی کے نمائندے نے بتایا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے اڑ گئے اور علاقے میں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    یہ دھماکہ عراق کی پارلیمنٹ کی جانب سے طویل انتظار کے بعد نئی کابینہ کی منظوری کے دو دن بعد ہوا ہے، جس سے ملک بھر میں سیاسی تناؤ کو کم کرنے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی کی سربراہی میں 2005 کے بعد پہلی کابینہ ہے جس میں بااثر شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے بلاک کی نشستیں شامل نہیں ہیں۔

    فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سمندری طوفان سے 72 افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ

    بغداد اور پورے جنوبی عراق میں اکتوبر 2019 میں شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے جواب میں عراق میں ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل قبل از وقت انتخابات ہوئے مظاہرین نے 2003 میں امریکی قیادت میں حملے کے بعد قائم ہونے والے سیاسی نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

  • عراقی مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے

    عراقی مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے

    بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامیوں نے ایران کے حمایت یافتہ امیدوار کی بطور وزیراعطم نامزدگی کے خلاف پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔

    جس وقت مظاہرین بغداد کے ہائی سیکیورٹی والے علاقے گرین زون میں پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوئے اُس وقت وہاں اسمبلی کا کوئی رکن موجود نہیں تھا، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلے واٹر کینن اور اور سیمنٹ کے بلاکس کا استعمال کیا لیکن اسکے باوجود مظاہرین عمارت میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے۔

    مظاہرین کی جانب سے محمد شیعہ السوڈانی کی بطور وزیراعظم کے امیدوارنامزدگی پر احتجاج کیا جارہا ہے جو ایران کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں، عراق میں اکتوبر 2021 میں ہونے والے الیکشن میں مقتدیٰ الصدر 73 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے 329 رکنی پارلیمنٹ میں سب سے بڑے گروپ کی حیثیت سے سامنے آئے تھے۔

    عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی نے مظاہرین سے فوری طور پر گرین زور خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور غیر ملکی سفارتخانوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    پارلیمنٹ میں مظاہرین کے داخل ہونے کے کچھ دیر بعد مقتدیٰ الصدر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ انہوں نے اپنے احتجاج کے ذریعے اپنا پیغام پہنچادیا ہے لہٰذا اب وہ پارلیمنٹ سے نکل جائیں جس کے بعد مظاہرین وہاں سے چلے گئے۔