Baaghi TV

Tag: بغیر

  • حکومت نے” کمال” کر دیا ،بجلی استعمال کئے بغیر ہی 20 ہزار کا بل،کسان پریشان

    حکومت نے” کمال” کر دیا ،بجلی استعمال کئے بغیر ہی 20 ہزار کا بل،کسان پریشان

    عوام دوست کی دعویدار حکومت نے ہی عوام کا جینا مشکل کر دیا. حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسوں کی آڑ میں کسانوں اور زمینداروں پر بجلی گرا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے صارف کوبغیر بجلی استعمال کئے ٹیوب ویل کا بل 20 ہزار روپوں سے ذائد بھیج دیا جبکہ جس ماہ کا بل بجھوایا گیا ہے اس ماہ بجلی کا ٹیوب ویل چلا ہی نہیں ،بل کی کاپی کے عکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل میں ایک بھی یونٹ نہیں ہے.

    بل صارف کے مطابق ٹیوب ویل کے بل پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی فکسڈ چارجز کی مد میں 4400 روپے وصول کرتی ہے چاہئے ٹیوب ویل چلایا جائے یا نا چلایا جائے . مگر مسلم لیگ ن کی کسان دوست حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں کسانوں کا ہی معاشی قتل شروع کر دیا ہے.صارف کے مطابق بارشوں کے باعث پورا مہینہ ٹیوب ویل نہیں چلایا گیا اور میٹر کی ریڈنگ بھی صفر ہے مگر حکومت کے حالیہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے نفاز سے کوئی بھی یونٹ استعمال نا کرنے کے باوجود 15 ہزار روپوں سے ذائد کے چارجز بل میں شامل کر دیئے گئے ہیں جو کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے.

    بل صارف کا کہنا ہے کہ اگر بجلی استعمال کی جائے تو حکومت کی جانب سے اس پر فیول ایڈجسٹمنٹ وصول کی جانی چاہیئے مگر جب بجلی استعمال ہی نہیں کی گئی تو اس صورت میں فیول کے استعمال کا تو جواز ہی پیدا نہیں ہوتا .انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حکومتی اقدامات کا نوٹس لیا جائے اورکسانوں اور زمینداروں کو ناجائز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد کیا جائے تاکہ کسان اور زمیندار ملک اور قوم کی ترکی میں کھل کر اپنا حصہ ڈال سکیںآ.

  • بغیر پرمیشن ڈی سیل کرنے پر کاروائی

    بغیر پرمیشن ڈی سیل کرنے پر کاروائی

    قصور
    چونیاں میں ڈپٹی سیکرٹری ڈرگ کنٹرول خرم نیازی اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول شاہد عنایت ملک کی ھدایت پر بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن تحصیل ڈرگ انسپکٹر لیئق الرحمن کا سیل شدہ فارمیسی کو مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر فارمیسی کو ڈی سیل کرنے پر ایکشن مالک فارمیسی عبدالستار اور سیلز مین غفار کے خلاف تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں مصروف اہل علاقہ کا ڈرگ انسپکٹر کو بااثر فارمیسی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر خراج تحسین
    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تحصیل ڈرگ انسپکٹر لیئق الرحمن نے چونیان کے نواح میانوالہ گھاٹ پر عاطف فارمیسی کو بغیر لائسنس سیل کر دیا تھا ادویات کے نمونے لیکر کوالٹی جانچنے کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور بھجوا دیے اور فارمیسی مالک کے خلاف غیر قانونی طور پر ادویات کا کاروبار کرنے پر ضابطے کی کارروائی چالان کرکے ڈرگ کورٹ بھجوا دیا گزشتہ روز فارمیسی مالک نے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر فارمیسی کو ڈی سیل کرکے اپنا کاروبار شروع کردیا اطلاع ملنے پر ڈرگ انسپکٹر نے فارمیسی کا معائنہ کیا تو مذکورہ فارمیسی مالکان بڑے دیدہ دلیری سے اپنے کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے ڈرگ انسپکٹر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے بااثر فارمیسی مالک عبدالستار اور اس کے سیلز مین غفار کے خلاف اندراج مقدمہ کی تحریری درخواست تھانہ سٹی چونیاں میں دے دی اور محکمہ صحت کے احکام بالا اور ڈی پی او قصور کو اطلاع کر دی ہے پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے ڈرگ انسپکٹر کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مزید تفتیش جاری ہے