Baaghi TV

Tag: بغی ٹی وی

  • ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی،پرویز الہیٰ

    ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی،پرویز الہیٰ

    گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گجرات کی خدمت کر کے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور چودھری ظہور الہٰی شہید کی بدولت ان کا خاندان عوام کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے اقدامات آئندہ چندہ ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے اور خاندان کے سربراہان جو کنجی ہمیں دے گئے وہ سب کچھ اگلی برسی میں حوالے کر دیں گے عوام کی خواہش پر گجرات کو ڈویژن بنا دیا اور ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ 15 اضلاع میں بچیوں کو وظائف دے کر اسکول جانے کا پابند کر دیا ہے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق اگلی نسل کو کلمہ طیبہ پر عمل پیرا کرا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے اور مونس الہیٰ نے عمران خان کا ساتھ دیا۔ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کر دیا گیا اور شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ اپنی مرضی کرنے والی اولاد کو پیار سے سمجھا کر واپس لانا ہی عقلمندی ہے اور یہاں بھی عقلمندی کا ثبوت آئندہ ایک دو ماہ میں آپ کو نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گرینڈ ایشین یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کا ایک پیسہ تک نہیں دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو النیہان اور دیگر حکمرانوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد ملی عمران خان کے ساتھ میں نے ٹیلی تھون کی اور اڑھائی ارب روپیہ اکٹھا کیا جو ہم تمام صوبوں کے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا –

    انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی خواہشیں بہت ہیں اور ن لیگ والے بہت بیان دیتے ہیں یہ سن لیں،اللہ تعالی نے پنجاب کی حکومت مجھے دی ہے شریف خاندان تکبر کے مارے ہوئے ہیں، یہ پنجاب کی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے سب نے ٹوپی ڈرامہ لگا رکھا تھا کہ شہباز شریف آگیا، لیکن شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا ہے

  • سکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے  بلوچستان کا امن وامان برقرار ہے، گورنر بلوچستان

    سکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے بلوچستان کا امن وامان برقرار ہے، گورنر بلوچستان

    گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی اداروں پر فخر ہے اور یہ بات ہم سب کیلئے باعثِ فخر ومسرت ہے کہ آج ہمارے اداروں میں دیگر ممالک سے آفسران تربیت حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ پی اے ایف ائیر وار کالج کورس کے زیر تربیت آفیسروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جن کی قیادت ائیر کموڈور کاشف جمال کر رہے تھے. ملاقات میں پی اے ایف ائیر وار کالج کورس کے شرکاء نے سی پیک، بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل، امن وامان کی صورتحال، فنی و تیکنیکی مہارتیں سکھانے والے مراکز، زراعت اور لائیو سٹاک سے متعلق سوالات کئے جن کا گورنر بلوچستان نے تفصیل سے جوابات دیئے.

    پی اے ایف ائروار کالج کورس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل و معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے اور یہاں زیادہ رقبے اور بکھری ہوئی آبادی کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا خاصا مشکل کام ہے. افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحدیں رکھنے کے باوجود بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے بےپناہ مواقع ہیں اس ضمن میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار بلوچستان میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے زراعت اور مالداری کے شعبے پر بھر پور توجہ مرکوز رکھنی ہوگی. آخر میں مہمانان گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا.#