Baaghi TV

Tag: بلال سعید

  • شراب نوشی کے الزامات، بلال سعید نے خاموشی توڑ دی

    شراب نوشی کے الزامات، بلال سعید نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے لندن میں ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی-

    گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ ان دنوں لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بلال سعید اور آئمہ بیگ کو لندن کے مشہور علاقے سوہو میں مداحوں سے ملاقات، سیلفیاں بنواتے اور وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ دونوں فنکار شراب نوشی کر رہے تھے، جس کے باعث یہ معاملہ تیزی سے زیرِ بحث آ گیا۔

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے مختصر لباس پہننے اور گلوکاروں کے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے،جس پر گلوکار بلال سعید نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا۔

    گلوکار نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کل ہم لندن میں شوٹنگ کررہے تھے، اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی کہ ہم نشے کی حالت میں تھے،ان دعووں میں دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ،گلوکار نے واضح کیا کہ ہمارے ہاتھوں میں موجود کپوں میں شراب نہیں بلکہ کافی تھی۔

    انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ویڈیوز کو غور سے دیکھیں اور بغیر تصدیق کے افواہوں پر یقین نہ کریں پاکستان کی نمائندگی سے متعلق ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بلال سعید نے کہا کہ مجھے کسی سے یہ سیکھنے کی ضرورت نہیں کہ اپنے ملک کی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے میں کئی برسوں سے اپنی موسیقی اور صلاحیت کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرتا آ رہا ہوں اور آئندہ بھی ایسا کرتا رہوں گا۔

    بلال سعید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ویڈیو بغیر اجازت خفیہ طور پر بنائی گئی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی اگر میرے ارد گرد موجود کچھ افراد شراب نوشی کر رہے تھے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں یا آئمہ بیگ بھی ایسا کر رہے تھے،آخر میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ کا خوف کریں، غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی دعوے پر یقین کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق ضرور کریں۔

  • دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

    دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

    لاہور: معروف گلوکار بلال سعید نے کہا ہے کہ کانسرٹ کے دوران مداحوں پر مائیک پھینک کر مارنا میری غلطی تھی ۔

    باغی ٹی وی : گلوکار بلال سعید نے گزشتہ روز پیش آئے واقعے سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت پیش کی، گلوکار نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ اسٹیج میرے لیے میری پوری دنیا ہے، اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت میں ہمیشہ خود کو مکمل اور زندہ محسوس کرتا ہوں، اس دوران میں اپنی بیماری، اپنی ٹینشن پریشانی سب بھول جاتا ہوں اور جب میں اپنے مداحوں کیلئے پرفارم کرتا ہوں تو اپنی ہر چیز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہوں-
    singer
    بلال سعید نے لکھا کہ ، کچھ بھی ہوجائے میرے اور میری جو سٹیج کیلئے عزت ہے اس کے درمیان کچھ نہیں آسکتا،مجھے اپنے مداحوں سے محبت ہے اور اکثر دونوں طرف سے محبت بہت زیادہ بھی ہوسکتی ہے، ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی نے کانسرٹ کے دوران مجمعے سے بد تمیزی کی ہو لیکن بالکل یہ پہلی بار ہے جس پر میں نے غلط ردعمل دیا اور مجھے اسٹیج کو کبھی چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ گلوکار بلال سعید نے میوزک کانسرٹ کے دوران طیش میں آکر اپنا مائیک مداحوں کی طرف کھینچ مارا تھا اور وہ غصے سے شو چھوڑ کر چلےگئے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

  • مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

    مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

    لاہور: مسجد وزیر خان میں رقص کرنے کے مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید الزامات سے بری ہوگئے-

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد میں رقص کرکے تقدس پامال کرنے کے الزامات سے بری کیا۔

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں، ایڈیشنل سیشن جج نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا ملزمان کی جانب سے بریت کی دوسری درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی گئی تھی قبل ازیں مجسٹریٹ کے پاس دائر بریت کی درخواست مسترد ہوگئی تھی۔

    اداکارہ اور گلوکار پر مسجد وزیر خان میں رقص کر کے مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام تھا جس پر انہوں نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا گیا، مسجد وزیر خان میں رقص کا کوئی بھی منظر عکس بند نہیں کروایا گیا گانا ’قبول ہے‘ کی عکس بندی کی اجازت محکمہ اوقاف سے لی گئی تھی، مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے موقع کے کسی گواہ نے شکایت نہیں کی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ مدعی مقدمہ سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ موقع کے گواہ نہیں ہیں، ان کے پاس صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی حرمت پامال کرنے کا کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ لاہور پولیس نے 14 اگست 2020 کو عدالتی حکم پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا دونوں کے خلاف لاہور کے اکبری گیٹ تھانے میں سیشن کورٹ کے حکم کے بعد ایڈووکیٹ سردار منظور چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھابلال سعید اور صبا قمر کے خلاف سیشن کورٹ کے حکم پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

    مقدمے میں دونوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے گانے ’قبول ہے‘ کی ویڈیو میں مسجد کا ’تقدس پامال‘ کیا اور ان کے گانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے بلال سعید اور صبا قمبر سمیت مسجد کے ’تقدس پامال‘ کرنے میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے جتنے بھی ملازمین ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا کام نہ کرے۔

    واضح رہے کہ بلال سعید اور صبا قمر کا گانا ’قبول ہے‘ 11 اگست کو ہی ریلیز ہوا تھا ، جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے مناظر شامل نہیں کیے گئے تھے تاہم اس سے قبل گانے کا ایک مختصر ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس میں دونوں کو مسجد وزیر خان میں نکاح کی رسم ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد 8 ستمبر 2021 کو لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کے کیس میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ساتھ ہی میں دونوں کو گرفتاری سے بچنے کے لیے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی تاہم بعد ازاں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے تھے۔

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

  • کترینہ کیف کی بہن ازابیل بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی

    کترینہ کیف کی بہن ازابیل بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف پاکستانی گلوکار بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی مداحوں کو ان کے گانے کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار ہے-

    باغی ٹی وی : ازابیل اپنی بہن کی طرح رقص میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ ٹائم ٹو ڈانس ‘سمیت کئی موویز اور میوزک منصوبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں-

    بھارتی امیگریشن نے گپی گریوال کو پاکستان آنے سےروک دیا

    گلوکار بلال سعید نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گانے کی ویڈیو کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو بتایا کہ اس میں پہلی بار ان کیساتھ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر جدائیاں کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

    اقراعزیز سیریل کلرکی زندگی پر مبنی فلم”جاوید اقبال” پر پابندی لگنے پر برہم

    خیال رہے کہ یہ گانا بلال سعید اور انگلینڈ کے پنجابی گلوکار ایزو کی تیار کیا ہے، جسے گذشتہ سال 14 اکتوبر کو ریلیز کیا جا گیا تھا۔

    اس گانے کا میوزک ایزو نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کے بلال سعید پرنس دی آرٹسٹ سنگھ اور ایزو نے خود لکھے ہیں۔ یوٹیوب پر اس گانے کو پسند کیا جا رہا ہے۔ اب تک لاکھوں افراد اس کو سن چکے ہیں –

    سنجےدت اورسنیل شیٹھی اسکرین پر 12 سال بعدایک ساتھ نظرآئیں گے

    واضح رہے کہ ازابیل کیف نے گزشتہ برس فلم ’’ٹائم ٹوڈانس‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔