Baaghi TV

Tag: بلال لاشاری

  • ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “ 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے تیار

    ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “ 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے تیار

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ 30دسمبر کو بھارتی پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی سینما چین PVR نے فلم کی ریلیز سے قبل اشتہاری مہم جاری کر دی ہے۔ان اشتہاروں کے مطابق فلم 30دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو اس سے قبل دبئی کے سینما میں معروف فلم میکر کرن جوہر بھی دیکھ چکے ہیں. سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسیٹول میں رنبیر کپور نے پاکستان کو مولا جٹ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بھی کسی پاکستانی فلم میں‌کام کرنے کا موقع میسر آیا وہ ضرور کریں گے.فلم کی بڑے پیمانے پر

    کامیابی اور فوادخان کی بھارت میں مقبولیت دیکھتے ہوئے اب انڈیا بھی اپنے ملک میں فلم ریلیز کرنے پر مجبور ہو گیا ہے. یاد رہے کہ اب تک اس فلم نے دوسو کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے اور مسلسل بزنس کررہی ہے .امید ہے کہ فلم تین سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔اس فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ماہرہ خان،عمائمہ ملک،گوہر رشید ،شفقت چیمہ ،نئیر اعجاز ،بابر علی اور صائمہ بلوچ شامل ہیں۔

  • کرن جوہر نے فون کرکے بلال لاشاری سے کیا کہا ؟

    کرن جوہر نے فون کرکے بلال لاشاری سے کیا کہا ؟

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جو کہ دو سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے اس خوشی پر ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں نہایت خوش. ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم نے ایک اچھی چیز تیار کی ہے لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی . اپنے حالیہ انٹرویو میں بلال لاشاری نے کہا کہ بھارتی فلمساز کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے بعد مجھے کال کی اور فلم کی بے حد تعریف کی انہوں‌نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کافی برس کے بعد کوئی ایسی زبردست فلم دیکھنے کو ملی ہے. بلال نے کہا کہ میں نے مولا جٹ پر بہت محنت

    کی بہت سال لگائے اب میں تھوڑا ریسٹ کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے کوئی بھی پراجیکٹ نہیں‌کررہا . ابھی آرام کررہا ہوں اور کچھ عرصے کے بعد کسی نئے پراجیکٹ‌پر کام کروں گی. ہم سب بہت خوش ہیں اور میری دعا ہے کہ پاکستان میں‌بننے والی تمام فلمیں‌زبردست بزنس کریں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اچھی فلم بن رہی ہیں ٹچ بٹن بھی ان میں سے ایک ہے . میں نے فلم دیکھی ہے بہت اچھی بنی ہے سب کی اداکاری بہت اچھی ہے میں فیملیز سے کہوں گا کہ ضرور سینما گھروں میں‌آکر فلم دیکھیں‌.

  • کرن جو ہر کا بلال لاشاری کو فون

    کرن جو ہر کا بلال لاشاری کو فون

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے فلم کو ریلیز ہوئے پانچ ہفتے سے زائد کا وقت ہو چلا ہے لیکن فلم مسلسل سپر ہٹ جا رہی ہے اور سینما گھروں میں‌ ہائوس فلم جا رہے ہیں. فلم سے جڑے ہر انسان کی تعریف ہو رہی ہے . دا لیجنڈ آف مولا جٹ بھارتی فلم میکر کرن جوہر نے تک نے دیکھی ہے اور تعریفوں کے پل باندھے ہیں. حال ہی میں‌ایک انٹرویو میں‌اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمساز کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے بعد بلال لاشاری کو کال کی اور ان کے کام کی بے حد تعریف کی انہوں نے کہا کہ کرن جوہر نے نہ بلال لاشاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پورے پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے فخر ہے.

    یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں‌ مولا جٹ کا کردار کرنے والے فواد خان کرن جوہر کے قریب دوست ہیں اور وہ ان کے ساتھ فلمیں بھی بنا چکے ہیں شاید انہوں نے فواد خان کی وجہ سے فلم دیکھی . لیکن صرف کرن جوہر ہی نہیں‌ جس جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ اس کی بے حد تعریف کررہا ہے اور ایک بار دیکھنے کے بعد فلم کو دوبارہ ضرور دیکھا جا رہا ہے.

  • عمارہ حکمت اور بلال لاشاری پہنچے رات تین بجے کیو سینما

    عمارہ حکمت اور بلال لاشاری پہنچے رات تین بجے کیو سینما

    ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ” کو ریلیز ہوئے آج تین روز ہو چکے ہیں. فلم سینما میں بہت زیادہ رش لے رہی ہے. لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا ہر روز ہر شو میں رخ کررہی ہے. فلم نے پہلے ہی روز اچھا خاصا بزنس کیا ہے. فلم کی کامیابی پر فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کافی خوش ہیں. عمارہ حکمت اور بلال لاشاری گزشتہ رات گلبرگ کے کیو سینما میں صبح تین بجے پہنچے اور وہاں آخری شو ختم ہونے کے بعد نکلنے والے لوگوں سے ملے. ان کے ساتھ سلیفیاں بنائیں. عمارہ اور بلال کو جیسے ہی وہاں لوگوں نے دیکھا وہ ان کے اردگرد کھڑے ہو گئے اوردا لیجنڈ آف مولا جٹ کی تعریف کرنے لگے. عمارہ حکمت نے ان تمام سینز کو اپنے موبائل کی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

    کرتے ہوئے ، کیو سینما میں اپنے وزٹ کی وڈیو کو اپنی اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لگائی. یاد رہے کہ فلم میں تمام سٹار کاسٹ کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. خصوصی طور پر حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. عمائمہ ملک اور گوہر رشید سمیت فارس شفیع کی اداکاری سے شائقین محظوظ ہو رہے ہیں. فواد خان نے مولا جٹ کے کردار میں جان بھر دی ہے ماہرہ خان نے بھی اپنے کردار کو بہت اچھے سے نبھایا ہے.

  • مولا جٹ کے پریمئیر کے لئے ماہرہ خان آج لاہور پہنچیں گی

    مولا جٹ کے پریمئیر کے لئے ماہرہ خان آج لاہور پہنچیں گی

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی کا کردار کیا ہے وہ آج لاہور پہنچیں گی، فلم مولا جٹ کا پریمئیر لاہور میں آج رات ہوگا جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ کے علاوہ شوبز کی نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی. فلم مولا جٹ کا یہ پہلا پریمئیر ہے جو لاہور میں آج ہو نے جا رہا ہے. آئندہ کل فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. کراچی میں میڈیا اور شوبز کی چند شخصیات کے لئے فلم کی سپیشل سکریننگ کروائی گئی ، جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ تعریف کررہا ہے. پریمئیر میں میڈیا سے خاص صحافیوں‌کو بلوایا جا رہا ہے. جس طرح سے فلم کی پرموشن روایتی انداز سے نہیں کی گئی ویسے ہی فلم کے پریمئیر پر بھی میڈیا سے چند لوگوں‌کو بلوایا گیا ہے.

    اب دیکھنا یہ ہے کہ پریمئیر پر شوبز کی کن شخصیات کو بلوایا گیا ہے. ماہرہ خان کراچی میں شوٹنگز میں مصروف ہیں وہ آج سہہ پہر تک لاہور پہنچیں گی اور شام کو پریمئیر میں شرکت کریں گی. یاد رہے کہ فلم مولاجٹ پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی فلم ہے اور پہلی ایسی پنجابی فلم ہے جس میں روایتی پنجابی فلموں کا تڑکہ نہیں لگایا گیا ہے. فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے امید ہے کہ فلم اچھا بزنس کرنے کے ساتھ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی.

  • لوگوں کا فلم کےلئے جوش دیکھ کر زیادہ پرجوش ہوں دالیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت

    لوگوں کا فلم کےلئے جوش دیکھ کر زیادہ پرجوش ہوں دالیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے چرچے ہر طرف ہیں 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے . فلم کی مرکزی کاسٹ میں فواد خان ، گوہر رشید ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی اور عمائمہ ملک ہیں . ڈائریکشن بلال لاشاری کی ہے جبکہ پرڈیوس عمارہ حکمت نے کی ہے .عمارہ حکمت کی یہ پہلی فلم ہے جسے انہوں نے پروڈیوس کیا ہے. عمارہ حکمت اس حوالے سے کہتی ہیں کہ میں نروس تو بالکل نہیں‌ہوں لیکن پرجوش ضرور ہوں اور لوگوں کا اس فلم کے لئے جوش دیکھ کر میری پرجوشی مزید بڑھ جاتی ہے. ایک سوال کے جواب عمارہ

    حکمت نے کہا کہ مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی تھی نہ آتی ہے لیکن مجھے پنجابی آنی ضروری نہیں تھی کیونکہ مین آئیڈیا تو بلال لاشاری کا تھا جس پر انہوں نے کام کر لیا ہوا تھا ناصر ادیب کے ساتھ مل کر، میرے حصے کا کام پروڈکشن کے معاملات کو دیکھنا تھا. عمارہ حکمت نے کہا کہ فلم کو پرڈیوس کرنے کا تجربہ ہہت اچھا رہا ہے دوبارہ بھی اچھا سکرپٹ ملا تو پروڈیوس کروں گی. انہوں نے کہا کہ پائریٹڈ فلمیں نہ دیکھیں ڈائون لوڈ کرکے نہ دیکھیں‌، سینما کو سپورٹ کریں ٹکٹ خرید کر فلم دیکھیں. آپ سب کی سپورٹ فلم انڈسڑی کو سہارا دینے کےلئے بہت ضروری ہے.

  • دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

    دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

    ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ” ایک ایسی فلم ہے جس کا کافی عرصہ سے بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم کی ریلیز پہلے کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے. لیکن آخر کار ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہو ہی گیا. فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی ریلیز میں اب چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور فلم کی پرموشنز بھی جاری ہیں لوگوں کی دلچپسی اور ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے. فلم کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع کی جا رہی ہے. شائقین کا اس فلم کو دیکھنے کے حوالے سے جوش و خروش دیدنی ہے. فلم کا بے

    چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے بعد اب اس فلم میں ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں. فواد خان کی بطور ہیرو یہ پہلی پاکستانی فلم ہے. اہم چیز یہ ہے کہ شائقین فواد خان ، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو پنجابی بولتے ہوئے دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں. فلم کے ڈسٹری بیوٹرز بھی کافی خوش ہیں ان کہنا ہےکہ کئی برسوں کے بعد کوئی ایسی فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے جس کا اتنی شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں انجمن کو کردار آفرہوا لیکن انہوں نے کیوں نہ کیا؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں انجمن کو کردار آفرہوا لیکن انہوں نے کیوں نہ کیا؟

    اداکارہ انجمن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو بلال لاشاری کی فلم ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ“ آفر ہوئی تھی لیکن وہ نہ کر سکیں۔ انہوں نے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فلم کے لئے اپروچ کیا گیا تھا لیکن اس وقت میں ملک سے باہر جا رہی تھی میرا انگلینڈ جانا ضروری تھا لہذا میں اس آفر کو قبول نہ کر سکی۔ کردار کیسا تھا اس ھوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا کردار مجھے بتایا گیا تھا کہ کافی پاور فل ہے ،میرا کردارمولا جٹ ، نوری نت کے ساتھ تھا ۔جس وقت ان لوگوں کو شوٹنگ کے لئے میں چاہیے تھی میں دسیتاب نہیں تھی یوں اس فلم میں کام نہ کرسکی۔لیکن مجھے امید ہے کہ یہ فلم بہت

    اچھی ہوگی میں نے اس فلم کا ٹریلر دیکھا ہے بہت اچھا ہے سب ہی فنکار اچھا کام کرتے نظر آرہے ہیں چاہے وہ ماہرہ خان ہو ، فوا د خان یا حمزہ علی عباسی ۔جس طرح سے پنجابی فلم ہونی چاہیے یہ اسی طرح سے ہی لگ رہی ہے اور میں تو اس کا ٹریلر دیکھ کر کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ بہت اچھا بزنس کرے گی ۔ انجمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہر فلم کی کامیابی کے لئے دعا کرتی ہوں ، خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں بہترین کام کررہے ہیں۔یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ رواں برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے.