Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو زرداری

  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، بلاول بھٹو

    سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں قائم سفارتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر مضبوط مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف امن، استحکام اور ترقی پر مبنی ہے انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی آڑ میں جارحیت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

    بلاول نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں اور پاکستان نے دہشت گردی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہیےانہوں نے بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی زور دیا کہا کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوسناک ہے،جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے اسے دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں، مودی نے بے بنیاد الزامات لگائے، وزیراعظم شہبازشریف نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت کا موقف بہت کمزور ہےبھارت نے سندھ طاس معائدے کی خلاف ورزی کی، پانی کے مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے کہ نئے مستقبل کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

    پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنائے گا ،وفاقی وزیر مصدق ملک

    وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے حقائق رکھے جائیں گے اور بغیر شواہد کے بھارت کی مہم جوئی کے نظریے کو دفن کرنا ہوگا پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنائے گا اور بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کرے گا انہوں نے بھارتی جارحیت میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ سفارتی کمیٹی عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور بھارتی جنگی جنون خطے کے لیے شدید خطرہ ہے۔ خرم دستگیر نے خطے میں پائیدار امن کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط قرار دیا۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں مکمل احتیاط برتی ہے اور عالمی سطح پر اپنا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کرے گا۔

  • بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

    بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے اور مزموم سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

    وزیرِاعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کرکے اس اہم مشن کی قیادت کی باضابطہ درخواست کی، جسے بلاول بھٹو نے قبول کر لیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفد یورپ اور امریکہ کے مختلف ممالک بشمول لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز کا دورہ کرے گا، جہاں وہ بھارت کے منفی پراپیگنڈے کا توڑ کرے گا اور پاکستان کے امن کے بیانیے کو اجاگر کرے گا۔

    وفد میں بلاول بھٹو کے علاوہ اہم سیاسی و سفارتی شخصیات شامل ہوں گی، جن میں ڈاکٹر مصدق ملک، انجینئر خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمان، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تحمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس فیصلے کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام کے ذریعے کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زیرِاعظم شہباز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی درخواست کی ہے، جسے میں نے قبول کر لیا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ان نازک حالات میں پاکستان کی آواز بنوں گا۔”

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو جنگ نہیں چاہتا، لیکن اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر بھارت نے پانی روکا تو اس کے اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے، ایران کو بھی شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

    یہ سفارتی مشن نہ صرف بھارت کے منفی پراپیگنڈے کو عالمی سطح پر چیلنج کرے گا بلکہ پاکستان کی امن پسندی، خودمختاری کے تحفظ، اور خطے میں استحکام کے لیے کوششوں کو بھی مؤثر انداز میں اجاگر کرے گا۔

    امریکہ، بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور سفری پابندی کا سامنا

    پی ایس ایل 10، پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین، آرمی چیف اسٹیڈیم میں موجود

    کانگریس کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے استعفے کا مطالبہ، سوشل میڈیا پر تنقید

    شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    تنگوانی: تیز رفتار کار نے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے دو ڈاکو کچل دیے، دو فرار

  • بلاول بھٹو کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی، جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک-برطانیہ تجارتی، ثقافتی اور سماجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بات کی۔ اس موقع پر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

    برطانوی سیکریٹری خارجہ کا دفترِ خارجہ کا دورہ
    اس ملاقات سے قبل ڈیوڈ لیمی نے وزارت خارجہ پاکستان کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہوئی۔ اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر برطانیہ کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہبھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف بلااشتعال اور جارحانہ اقدام اُٹھایا، جو نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین المُلکی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔”

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 کے تحت دفاع میں ایک محدود اور نپا تُلا جواب دیا، جس میں سویلین آبادیوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی۔

    یومِ تشکر: آرمی چیف کی میڈیا کو شاباش، "پاکستانی بیانیہ مضبوط بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار”

    بھارت کا دریائے چناب پر نئے آبی منصوبوں پر غور

    پی ایس ایل 10 کا آغاز کل سے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں اہم ٹاکرا

    یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری، وزیراعظم کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین

    استنبول میں روس-یوکرین جنگ بندی مذاکرات مکمل ہوگئے

  • ہم جنگ نہیں چاہتے مگر دفاع کرنا جانتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    ہم جنگ نہیں چاہتے مگر دفاع کرنا جانتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ جنگ کا خواہاں نہیں، مگر اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

    نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیزفائر کو قائم رکھنا خطے میں امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشیدگی کے باوجود تحمل اور ہوش مندی کا مظاہرہ کیا، اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان بات چیت سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی مذاکرات کو واحد راستہ قرار دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں ایک رافیل طیارہ بھی شامل تھا، جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بربریت قابل مذمت ہے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ اور دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر بھی پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے اس معاملے کو مختلف عالمی و قومی فورمز پر اٹھایا اور اسی اختلاف کے باعث حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہو گیا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل مشترکہ مشاورت میں ہے، کیونکہ جو فیصلے سب کی رائے سے ہوں، وہی دیرپا اور مؤثر ہوتے ہیں۔

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی مبینہ کرپشن،تحقیقات میں اہم پیش رفت

    بھارتی براہموس میزائل ڈپو تباہی، پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہوگئی

    یوٹرن،عمران خان نےایک اور فیصلہ واپس لے لیا

  • بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی،بلاول بھٹو کا افواجِ پاکستان اور عوام کو سلام

    بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی،بلاول بھٹو کا افواجِ پاکستان اور عوام کو سلام

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد بھارت سیز فائر پر آمادہ ہوا، جو کہ ایک بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی ہے۔

    با غی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے پاک-بھارت سیز فائر کو قومی کامیابی قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام، افواج اور فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تین دن پاکستان نے صرف دفاعی حکمتِ عملی اپنائی، تاہم جب بھارت نے میزائل حملہ کیا تو پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ وہ ہر سطح پر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا نے بھارت کے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو تسلیم نہیں کیا، اور بالآخر بھارت نہ صرف سیز فائر پر آمادہ ہوا بلکہ مذاکرات پر بھی تیار نظر آ رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت پاکستان سے سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت آگے بڑھ کر ذمہ دارانہ رویہ اپنائے گا۔

    آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج یومِ تشکر منانے کا اعلان

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں،بلاول بھٹو

    رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں،بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اور ہم سن لیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں، جن میں ہمت ہوتی ہے وہ دن میں مقابلہ کرتے ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردی کے الزامات ہم کب تک سنیں گے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اورہم سن لیں، 2 ہفتے سے بھارت پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، پاکستان سچ کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے، پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، بھارت فوج تعداد میں زیادہ ہے، مگرجذبے سے عاری ہے، دنیا کو دکھائیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں ، بھارتی جہاز مچھروں کی طرح گرائے گئے، پھر حملہ ہوا تو بھارت جہاز دوبارہ گرائیں گے، دشمن کا ہر حملہ ناکام بنانے کی صلا حیت رکھتے ہیں بھارت کی بھول ہے کہ حملہ پر ہم خاموش بیٹھیں گے۔

    قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے غیرملکی نیوزچینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگری کی مذمت کی، پاکستان کسی دباؤمیں نہیں جھکے گا یہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال، جنگی اقدام ہے، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کے الزامات میں سچائی ہوتی تو پیشکش کو کیوں مسترد کرتا؟

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے مارگرائے، پاکستان کو گزشتہ 2 ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا ہے، پاکستان یو این چارٹر کے تحت جواب دینے کا حق رکھتا ہے، پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا بھارت نے بزدلانہ حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں شہید افرادکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

  • بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی،بلاول

    بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی،بلاول

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور وزیراعظم نے اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں، بلکہ خود دہشت گردی کا شکار رہا ہےبھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کو طاقت سے نہیں بلکہ انصاف سے ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیری عوام کو حق خودار اد یت ملنا چاہیے نئی دہلی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، مگر پاکستا ن کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

    بلاول بھٹو نے کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا زندہ ثبوت ہے ایک حاضر سروس بھارتی افسر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پایا گیاپہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور وزیراعظم نے اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے بھارت کی آبی جارحیت پر بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے پاکستان دریائے سندھ کا دفاع کرے گا اور پاک فوج دشمن کا ہر دم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے پاکستان کے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی پاکستا نی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔

    پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا,پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا, مودی کے انڈیا اور عام سیکولر انڈیا میں فرق ہے ۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا مودی کا انڈیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے قتل عام پر خوش ہے بھارت کو پتا ہونا چا ہیے کہ یہ غزہ طرز کی جنگ نہیں ہوگی پاک بھارت جنگ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی , بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکے گا مودی کے الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں دہشتگردی ہماری طرف بھی ہے بھارت نے جعفر ٹرین حملے کی مذمت تک نہیں کی جب کہ ہم نے پلواما سے لے کر پہلگام تک ہر واقعے کی مذمت کی۔

    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا کہنا تھا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو یاد آرہے ہیں جنہوں نے جان دے کر ایٹم بم بنایا آج بھارت ایٹم بم کی وجہ سے پاکستان کی طرف نہیں بڑھ پا رہا ہے آج پاکستان کی ایٹمی و میزائل ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ہم پاکستان کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

    ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی کا بیانیہ زمیں بوس ہورہا ہے دنیا اب جاگ رہی ہے مودی جیسا مائنڈ سیٹ ہی تھا، جس نے پاکستان بننے کی راہ ہموار کی , بھارت کا اپنا انٹیلیجنس ناکام ہے اب تک کوئی سراغ، کوئی ثبوت نہیں مل سکا صرف پاکستان فوبیا ہے جو مودی کے سر پر سوار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے بنگالی بھائیوں نے مودی کے آلہ کار کو اٹھا کر پھینک دیا تمہارا اپنی ہی ایجنٹ کو پناہ دینا تمہاری سفارتی ناکامی ہے سکھوں کو مارنے کی وجہ سے کینیڈا کی حکومت اور عوام کا احتجاج جاری ہے تمہارے خواب ایک ایک کرکے چکنا چور ہوگئے ہیں ہمارے ایک بیٹے نے تمہارے جہاز کو گراکر ابھینندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا ۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اگر شوق ہے تو آئیں پھر پاکستان کو آزمائیں اس مرتبہ انڈین ایئر فورس کا پورا سکوارڈن اتاریں گے اس دفعہ چائے کی پیالی کے بجائے ڈرم بھیجیں گے کیوں کہ مودی کا آبائی پیشہ بھی چائے کا تھا اس دفعہ تمہیں تمہاری حیثیت یاد دلا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا سچ تو یہ ہے کہ مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے آج پوری دنیا بھارتی مؤقف کو غلط اور پاکستان کے مؤقف کو درست قرار دے رہی ہے پوری دنیا امن اور بات چیت چاہتی ہے جب کہ بھارت جنگ چاہتا ہے ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پھر جنگ ہی سہی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ ہےبھارت غیر جانبدارانہ تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے ؟ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے مودی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے بھارت نے عالمی برادری کے خلاف جنگ شروع کردی ہے تم نے اپنے سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت وزرا کی 22 سیٹیں خالی ہیں یہ حکومت کی سنجیدگی ہے پی پی پی کی قیادت موجود ہے، اپوزیشن موجود ہے مگر مسلم لیگ ن ایوان سے غائب ہے حکومتی رویے سے لگتا ہے کہ حکومت سرنڈر کرچکی ہے مسلم لیگ ن بھاگنا چاہ رہی ہے۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتاہے قوم اختلافات بھلا کر متحد ہو جاتی ہے جو بات عمر ایوب خان نے کی اس سے اتفاق کرتا ہوں حکومت تھوڑی سی ایوان پر توجہ دے، وزرا ایوان میں آئیں مودی کے مائنڈ سیٹ نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا بھارتی وزیراعظم نے گجرات میں ہولوکاسٹ کیا وقت آئے گا جب پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات میں پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی شامل ہیں، وزیر اعظم سے ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، نوید قمر بھی شامل جبکہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری اور وزیر خزانہ اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔

    ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز اور موجودہ ملکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف

    صدر مملکت کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،بھارتی کشیدگی پر گفتگو

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

  • پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،بلاول

    پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے-

    برطانوی میڈیا اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہماری فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو اور ہوش مندی غالب آئے، بین الاقوامی برادری دونوں ممالک سے رابطے میں رہے، بین الاقوامی برادری مؤثر طور پر مداخلت کرے تاکہ کشید گی نہ بڑھے۔

    ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

    ان کا کہنا تھا پہلگام واقعے کی ایک شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں، ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں بھارت اور پاکستان مل کر کام کر سکیں، ایسا نہ ہوا تو معاملہ کسی محدود جھڑپ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، جھڑپ فضائیہ یا کسی اور فوجی شعبے میں ہو سکتی ہے، یہ جھڑپ مکمل جنگ کی شکل بھی لے سکتی ہے، دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں، خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو، پاک بھارت کشیدگی میں اضافے پر یہ خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

    وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،موجودہ صورتحال پر گفتگو

  • بلاول بھٹو سے پارٹی  رہنماؤں کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے سید نوید قمر سے گفتگو میں کہا کہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی، اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔

    دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی نے بھی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سی ایس ایس 2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

    حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی