Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو زرداری

  • بلاول زرداری  بھی دبئی پہنچ گئے

    بلاول زرداری بھی دبئی پہنچ گئے

    وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ اس سے قبل آصف علی زرداری بھی دبئی میں موجود ہیں، جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی پہنچے ہیں جبکہ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری بھی خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچے تھے،

    جبکہ بتایا جارہا ہے کہ سابق صدر دبئی میں چند روز قیام کرینگے اور دبئی میں ان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے، نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے اور آنے والے سینئر سیاست دانو‌ں اور حکمرانو‌ں کو بھی دبئی حکومت سرکاری پروٹوکول فراہم کر رہی ہے، جبکہ یہ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    علاوہ ازیں نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی بیٹھکیں متوقع ہیں۔

  • جمہوری پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے. بلاول بھٹو زردری

    جمہوری پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے. بلاول بھٹو زردری

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کراچی کے تیسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اسٹوڈنٹس میں اسناد بھی تقسیم کیئے، جبکہ اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا تاکہ اس میں نفرت نہ رہے اور سیاسی اختلاف کو دشمنی نہ سمجھا جائے.


    کراچی صفا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ گریجویشن ایک سفر کا آغاز ہوتا ہے، جون 1998 میں شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ایک نئی جنریشن کا آغاز ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، ایک جمہوری پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری مزید کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، ان کا مقصد نوجوانوں کو تشدد پر ابھارنا ہے، ہمیں سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہے، اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمعیشت کی زبوں حالی کا چیلنج درپیش ہے، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
    صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
    بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی

    جبکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل میرٹ اورشفافیت پریقین رکھتی ہے، آج کا دورانفارمیشن ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت کاہے، ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہونی چاہیے، نوجوانوں کے ملک سنبھالنے کا وقت آگیا ہے۔ جبکہ دوسرے جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ ،منسٹر یونیورسٹی اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے بھی شرکت کیں، جہاں بلاول بھٹو نے 26 گولڈ میڈلز اور 13 سلور میڈلز پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم کیے جبکہ 270 پاس آؤٹ طلبہ کو ڈگریاں دی گئی۔

    ککری گراؤنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا گیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت دیکھ لیا، اب پیپلزپارٹی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے تاریخی ککری گراؤنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے اس موقع پر اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
    Bilawal Bhutto Zardari
    کمپلیکس میں فٹبال، کراٹے، جمناسٹک، باکسنگ رنگ اور انڈور گیمز کا بندوبست ہوگا، اسی گراؤنڈ میں بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی شادی کی تقریب بھی ہوئی تھی۔ اسپورٹس کمپلیکس ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں پانچ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جبکہ تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ سے ثابت ہوگیا کہ مداخلت نہ ہو تو پیپلز پارٹی الیکشن جیت جاتی ہے، ہمارے اچھے دن آنے والے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی ککری گراؤنڈ سے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو گھر بھیجا اور اسی ککری گراؤنڈ سے سلیکٹڈ کو للکارا تھا، ہمارا مخالف کوئی فرد نہیں بلکہ غربت اور مہنگائی ہے۔

  • پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید 14 شخصیات پارٹی میں شامل

    پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید 14 شخصیات پارٹی میں شامل

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : وسطی اور جنوبی پنجاب کی 14 سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا وسطی اور جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ …

    فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النساء، زاہد غوری،سہیل الیاس اور شیراز تارڑ جبکہ سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پانچ مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہنے والے غلام حیدر خان کے صاحبزادے طاہر حیدر خان کچھی اور اور حافظ آباد سے مذہبی اسکالر بیرسٹر وسیم الحسن پی پی پی میں شامل ہو گئے-

    لیونل میسی کو پولیس نے رہا کر دیا


    بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی اور اکرم خان کانجو، لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں علی پیرزادہ اور محمد نوازش علی خان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    یئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے سابق صدر بدرالاسلام وڑائچ اور کمالیہ کے سابق تحصیل ناظم ملک امجد یعقوب پی پی پی میں شامل ہوگئے-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا-

    خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

    ان ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری، حسن مرتضی، ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کارکن شاہدہ جبین سے ملاقات میں ان کے خاوند حاجی محمد علی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی اور کہا کہ شاہدہ جبیں جمہوریت کیلئے سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کا ایک استعارہ ہیں۔

  • بلاول بھٹوکی حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پرحاضری

    بلاول بھٹوکی حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پرحاضری

    چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عراق کے شہر نجف پہنچ گئے جہاں انہوں نے حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی-

    باغی ٹی وی: بلاول بھٹو زرداری نے نجف میں حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی جہاں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا مانگی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنرکربلا نصیف جاسم الخطابی سےملاقات کی،اس موقع پرپاکستانی زائرین کے لیے عراق میں سہولیات اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

    قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقاد رالمنصور الجیلانی نے استقبال کیا اورمزارکے مختلف حصوں کادورہ کروایا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے لیے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طورپر کھولا گیااس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر رکھی-

    سیالکوٹ :پورا شہرڈاکوؤں کے حوالے ،عوام لٹنے لگی ،پولیس تماشائی بن گئی

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیوفونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے پاکستانی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی بحران کا حل نکالنے کامطالبہ

    بلاول بھٹو زرداری نے حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

    قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی عوام کے لیے بھی عید کا تہنیتی پیغام دیا۔

    واضح رہے کہ دوسری جانبجماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے فون پر رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارک باد دی۔

    پاکستان حکام عید کے بعد سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکےاضافی ڈیپازٹس کی فراہمی کےمعاہدہ …

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک باد پیش کی-

    قت پر عید کا سوٹ تیار نہ کرنے پر درزی کو 48 ہزار روپے جرمانہ

  • وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات کی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے مل کر خوشی ہوئی۔


    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہر سطح پر دیرینہ مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر اچھا تبادلہ خیال کیا اور سیلاب کے بعد جنوبی افریقہ کی حمایت اور یکجہتی کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز ایکسل وین ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی تھی.
    وزیر خارجہ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں ڈیووس میں عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز سے مل کر خوشی ہوئی جن سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا اور بینک کے 2 بلین ڈالر کے وعدے کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کے بڑے ترقیاتی پارٹنر کے طور پر عالمی بینک کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مشترکہ اہداف، پائیدار ترقی کے اہداف اور عالمی اقتصادی فورم 2023 کے حصول کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا.

  • سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو

    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سوات اسکول وین حملہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے.

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں اسکول وین پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سوات سمیت پورے ملک کی عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں سمیت ہر شہری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں.
    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ؛ اس سفاکانہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حملے میں شہید ہونے والے وین کے ڈرائیور کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے.

    خیال رہے کہ سوات میں اسکول وین ڈرائیور کے قتل کے خلاف احتجاج کو آج دوسرا روز ہے اور مقتول وین ڈرائیور کے لواحقین نے منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا ہے. جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردانہ حملے اور بدامنی ناقابل برداشت ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور ہم دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔
    مینگورہ، جس شہر میں یہ حملہ ہوا، کے رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ اسے پاکستانی طالبان نے انجام دیا ہے لیکن عسکریت پسندوں نے پیر کو ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔ جبکہ ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل احمد شاہ نے بتایا کہ “لوگ ناراض ہیں اور وہ احتجاج کر رہے ہیں۔ تمام پرائیویٹ سکولوں کے طلباء احتجاج کے لیے نکل آئے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یعنی منگل کو اسکول بند رہیں ہیں اور تب تک بند ہونگے جب تک انصاف نہیں ملتا.

    یاد رہے کہ ایک روز قبل ایک مسلح حملہ آور نے اسکول وین پر فائرنگ کی تھی جس سے وین ڈرائیور ہلاک اور ڈرائیور کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھا ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سے متاثرہ لواحقین اور پڑوسیوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ یہ حملہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی طرف سے گولی مارنے کے 10 سال مکمل ہونے کے ایک دن بعد ہوا ہے جب وہ ایک اسکول کی طالبہ تھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعویٰ
    وفاقی کابینہ اجلاس؛ ممکنہ لانگ مارچ میں امن و امان کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ کی سمری منظور
    زلفی بخاری اور افتخار درانی نےآصف زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کرا دیا
    اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایسے وقت میں اقتدار میں واپس آنے کا دعویٰ کر رہے ہیں جب خیبرپختونخوا میں مکمل افراتفری ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے جہاں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا. دریں اثناء مولانا چترالی نے صوبے میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا.

  • بلاول کااقوام متحدہ جنرل سیکریٹری سے ٹیلفونک رابطہ ،بھارت کیجانب سے گستاخانہ بیانات کیخلاف سخت نوٹس لینے کامطالبہ

    بلاول کااقوام متحدہ جنرل سیکریٹری سے ٹیلفونک رابطہ ،بھارت کیجانب سے گستاخانہ بیانات کیخلاف سخت نوٹس لینے کامطالبہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےاقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے بی جے پی رہنماوں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کا معاملہ اٹھا دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے انہوں نے بی جے پی رہنماوں کی جانب سے تضحیک آمیز بیانات اور بڑھتے اسلاموفوبیا پربات چیت کی۔

    او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے: وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہےبھارت کی جانب سے نفرت آمیز بیانات اور بڑھتے اسلاموفوبیا کیخلاف سخت نوٹس لیا جائے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پر امن مظاہرین کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کی ہے انہوں نے بھارت میں مظاہرین کے غیر قانونی طور پر گھر گرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    بھارت:گستاخانہ بیان پر احتجاج کرنیوالے مسلم رہنماؤں کے گھر مسمار

    قبل ازیں بھی وزیر خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابرہیم طحہٰ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا تھا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے، بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

    ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں…

    انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کی جانب سے وضاحت کی کوشش، اور ذمہ دار افراد کے خلاف تاخیر سے کی جانے والی ’انضباطی‘ کارروائی، مسلم دنیا کے درد اور اضطراب کو کم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تضحیک آمیز کلمات کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی حکام کی جانب سے ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کی تھی جو کہ مسلمانوں پر بھارتی حکومت کے جاری ظلم و ستم کا تازہ ترین مظہرہے ۔

    گستاخانہ بیانات:برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کا…

    وزیر خارجہ نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کی جان، مال، عزت، جائیداد، ثقافت، ورثے اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے توہین آمیز بیانات اور بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے مسلسل واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کیا تھا-

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

  • بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

    بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لئے دائر متفرق درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں پاکستان پیپلز پا رٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس شمس محمود مرزا نےپاکستان نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

    چیف الیکشن کمشنر کا ڈسکہ انکوائری رپورٹ 2 روز میں پبلک کرنے کا فیصلہ

    درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ اس وقت دو پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں، ایک کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہیں، دوسری پیپلز پا رٹی پارلیمنٹرین کے نام سے رجسٹرڈ ہے، جس کے سربراہ آصف علی زر داری ہیں۔

    درخواست گزار نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 200 لاڑکانہ سے الیکشن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ٹکٹ پر لڑا، ان کا اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا الیکشن ایکٹ 2017کی خلاف ورزی ہے، اس غیر آئینی اقدام کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیں جن پر کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، عدالت الیکشن کمیشن کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

    خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

    درخواست گزارسید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن قوانین کے تحت کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کا پرچم اور انتخابی نشان استعمال نہیں کر سکتی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے انتخابی نشان تیر کو استعمال کیا بلاول بھٹو کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن دوسوپندرہ کی ذیلی شق تین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے پرچم کو غیر قانونی طور پر اپنی جماعتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں آصف علی زرداری کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 200 کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو نااہل قرار دے۔

    صدرملکی معاملات میں رکاوٹ نہیں بنتےمگرہمارے صدربن چکے ہیں،شاہد خاقان عباسی

  • شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں-

    باغی ٹی وی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو پی ایم ایلیکٹ کہہ کر مبارکباد دے دی۔

    شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    بلاول بھٹو نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں۔

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنی کمٹمنٹ پوری کردی، سلیکٹڈ وزیراعظم کو جمہوری طور پر آؤٹ کردیا جمہوریت کی بحالی انتخابی اصلاحات اور سب کیلئے پھلنے پھولنے کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سب سے پہلے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعظم کہا تھا اور پھر گزشتہ سالوں کے دوران وہ تواتر کے ساتھ انہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ کر پکارتے رہے۔

    شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا

    خیال رہے کہ واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔

    امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی

    ایوان میں بحیثیت وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں سرکاری ملازمین کی پنشن میں10فیصداضافےکااعلان کرتاہوں اور ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔

    ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات اور بھی بہتر…

    میاں شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ تمام اعلانات پر عمل درآمد یکم اپریل سے ہو گا، انہوں نے سستا آٹا فراہم کرنے ، بے نظیر کارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے،شہبازشریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے