Baaghi TV

Tag: بلاول

  • بچیوں کی تعلیم، تربیت  کیلیے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،بلاول

    بچیوں کی تعلیم، تربیت کیلیے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کم عمر لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ بطور قوم ہمیں اپنی کم عمر بچیوں کی تعلیم، تربیت اور تحفظ کے لیے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے.

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بچیوں کے خلاف امتیازی برتاوَ، گھریلو تشدد، جبری مشقت اور کم عمر شادیوں کی روکتھام کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا،پاکستان کی کم عمر لڑکیاں بھی پاکستانی خواتین کی طرح بہادر اور باصلاحیت ہیں،سماج اور سرکار پابند ہیں کہ وہ بچیوں کو بہتر تعلیم و تربیت اور صحت کی سہولیات سمیت دوستانہ و مشفقانہ ماحول فراہم کریں، اگر بہتر ماحول اور حقوق کے استعمال کا موقع ملے، تو ہماری بیٹیاں حالات کو بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی تمام شہریوں کے لیے یکساں حقوق اور مساوات میں یقین رکھتی ہے،شہید بھٹو نے ملک میں پہلی بار حکومتی سطح پر خواتین کے متعلق ترقی پسند سوچ اور پالیسیوں کو متعارف کرایا،قائدِ عوام کا دیا ہوا 1973ع کا آئین قومی زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے مختصر ادوارِ حکومت کے باوجود لڑکیوں اور خواتین کی ترقی و بھبود کے لیے انقلابی اقدامات کیے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونسازی شامل ہے،صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت سابق وفاقی حکومت ہو یا سندھ میں صوبائی حکومت، ہر عمر کی خواتین کی ترقی و بہبود کی ایجنڈا کو ہمیشہ مقدم رکھا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام اور سندھ میں غریب طالبات کے لیے اسکالرشپس جیسے اقدامات شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی کے عزم کے آئینہ دار ہیں،یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستانی خواتین بااختیار ہوں اور زندگی کے ہر شعبے میں آگے آئیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو پائیدار ترقی کی شکل میں ڈھالنا ہےاس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی کم عمر بیٹیوں اور بہنوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور تحفظ کو یقینی بنائیں،آئندہ الیکشن کے بعد بننے والی پی پی پی حکومت کم عمر لڑکیوں کی سازگار ماحول میں نشونما کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی.پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ صرف اس طرح کے اقدام ہی سے ہم پائیدار ترقی اور خوشحال مستقبل کی سمت بڑھ سکیں گے.

    مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    دین اسلام میں بچیوں اور خواتین کو برابری کا مقام حاصل ہے،سارہ احمد
    دوسری جانب چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نےانٹرنیشنل گرلز چائلڈ ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں انٹرنیشنل گرلز چائلڈ ڈے منایا جارہا ہے۔دین اسلام میں بچیوں اور خواتین کو برابری کا مقام حاصل ہے۔پاکستان میں بچیوں کی فلاح وبہبود کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔کمسن بچیوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ,ہماری آج کی بچیاں مستقبل میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

  • بلاول سے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات

    بلاول سے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے،

    بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر یاسین ملک اور جنرل سیکریٹری فیصل راٹھور نے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری ریاض، یعقوب خان، لطیف اکبر، میاں وحید اور جاوید ایوب شامل تھے.جاوید بڈھانوی، چوہدری قاسم مجید، باذل نقوی، سردار ضیاء القمر، عامر یاسین اور نبیلہ ایوب نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،

    پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے پی پی پی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وادی کے عوام کے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا ، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں،پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے بریفنگ میں بتایا کہ آزاد کشمیر 2700 میگاواٹ بجلی پانی سے پیدا کررہا ہے، وادی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں سستی بجلی مہیا کی جائے، آزاد کشمیر کے عوام کی ضرورت 370 میگاواٹ بجلی ہے، مہنگی بجلی پر وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں،

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات کا فی الفور ازالہ ہونا چاہئیے، سستی بجلی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہئیے،  توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر میں پانی سے مزید بجلی پیدا کرنے کے چار ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کو فوری شروع کیا جائے، پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حکومت کے اندر رہ کر عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی، آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے، حق خودارادیت کے حصول تک پی پی پی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ڈیفنس میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکریٹری سونیا خان نیازی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ بیگم شمیم خان نیازی کے انتقال پر ان کی صاحبزادی سونیا خان نیازی اور صاحبزادے طارق خان نیازی سے تعزیت کی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ بیگم شمیم خان نیازی کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے،بلاول کا کہنا تھا کہ مرحومہ بیگم شمیم خان نیازی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں تاریخ کے سنہری حرفوں سے لکھے جانے کے قابل ہیں، مرحومہ بیگم شمیم خان نیازی نے جمہوریت کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، ان کی جدوجہد ناقابل فراموش تھی،

    عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

     بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

     پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    گزشتہ روز پی پی چیئرمین بلاول نے بھی ن لیگ پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ،ہمارے ایک اتحادی کے بارے میں کہا جاتا ہے جب مشکل میں ہوں تو پاؤں پڑتے ہیں جب وہ مشکل میں نہ ہوں تو گردن پکڑتے ہیں

  • پی پی،ن لیگ اختلافات میں شدت،نواز شریف کو جیل جانا ہو گا،فیصل کریم کنڈی

    پی پی،ن لیگ اختلافات میں شدت،نواز شریف کو جیل جانا ہو گا،فیصل کریم کنڈی

    حکومت ختم ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلاف شدت اختیار کر گئے، چینی کی قیمتوں سے معاملہ شروع ہوا، احسن اقبال کے بیان کے بعد پی پی رہنماؤں نے بیانات دیئے، معاملہ ٹھنڈا نہ ہوا، الیکشن کے معاملے پر بھی دونوں پارٹیوں میں اختلافات پائے جا رہے ہیں، ن لیگ چاہتی ہے الیکشن نوے دن کی بجائے حلقہ بندیوں کے بعد ہوں، پی پی چاہتی ہے نوے دن کے اندر ہوں، اب نواز شریف واپسی کا اعلان کر چکے، ن لیگ استقبال کی تیاریاں کر رہی ہے ایسے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا استقبال نہیں بلکہ انہیں جیل جانا ہو گا، نواز شریف کی واپسی پر پیپلز پارٹی استقبال نہیں کرے گی

    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر قانونی کاروائی کا سامنا کرتے ہوئے جیل جانا ہو گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے تا ہم پیپلز پارتی انکا استقبال نہیں کرے گی کیونکہ وہ ہمارے رہنما نہیں ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد مختصر عرصے کے لیے تھا کیونکہ ہم شہبازشریف حکومت کا حصہ تھے حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی یہ اتحاد بھی اختتام پذیر ہوگیا،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حص نہیں تھی بلکہ الگ ہو چکی تھی،

    کچھ سیاسی جماعتوں کو سہارے کی تلاش ہوتی ہے, ہمیں نہیں، بات نکلی تو دور تک جائے گی، فیصل کریم کنڈی
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتوں کو اقتدار کے لئے بیساکھیوں کی ضرورت رہتی ہے،غریب عوام کو ریلیف دینا چاہیئے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں،زرداری صاحب کو سی ای سی نے اختیار دیا کہ اتحادیوں سے ملاقاتیں کی جائیں،پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے،پیٹرول کی قیمت میں اضافہ بھی غریب عوام پر بوجھ ہے،ٹیکس زون میں ایلیٹ کلاس کو لانا چاہیے،نیب کا فیصلہ بھی توقعات کے مطابق آیا ہے،دو ججز کی ججمنٹ پڑھ کر سنائی گئی ایک کی نہیں، وہ باب ختم اور ایک نیا باب شروع ہونے جا رہا, امید کرتے ہیں اس سے بہتری ہوگی، نیب کو سیاسی توڑ جوڑ کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ماضی کی باتیں نہیں کرنی چاہیے, بات نکلی تو دور تک جائے گی،آپ سندھ میں آنا چاہیں تو آ جائیں وہ آپ کا بھی ہے، کچھ سیاسی جماعتوں کو سہارے کی تلاش ہوتی ہے, ہمیں نہیں، ایک ڈیٹ دے دیں پھر اس پر تبصرہ کر لیں گے،

    اگر کوئی ووٹ کو عزت دو کے نظریے سے بھاگ گیا تو ہمارا کیا قصور؟ ندیم افضل چن
    پی پی رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ووٹ کو عزت دو کے نظریے سے بھاگ گیا تو ہمارا کیا قصور،9 ستاروں کو اکٹھا کر کے حکومت نا بنائی جائے،سابقہ اتحادی حکومتی اتحادی تو ہو سکتے ہیں نظریاتی اتحادی نہیں، ہمارے چیئرمین کی پختگی کا اندازہ دیکھیں کہ آپ کو حکومت دلوائی, آپ تو استعفی دے رہے تھے، میثاق جمہوریت کے بعد ہمارے ورکرز پر قدغن ہے، ہم اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں ہم لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا اختیار ہو ،ہم اپنے نظریے سے نہیں بھاگے ،سیاست میں ضیاء الحق اور نظام عدل میں افتخار چوہدری کی باقیات نہیں چاہتے ہم اخلاقی دائرے میں ریتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو جواب دیں گے ہم کہتے ہیں الیکشن ہوں اوراسلامی جمہوری اتحاد کے طرز پر نہ ہوں نو ستارے پھر نہ اکٹھے کیے جائیں، کسی کا نظریہ کبھی ووٹ کو عزت دو ہوتا ہے تو کبھی کچھ اورہو جاتا ہے، ایک سابقہ وزیر نے کہا بائے بائے،سی یو سون، ہم کہتے ہیں آپ خوشی سے سندھ میں آئیں ،یہ تو بتائیں جب آپ وزیر تھے تو کتنی بار سندھ کا دورہ کیا؟ آپ اتنی بار وزیر رہے، ہم نے تو آپ کو نہیں روکا

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے نام لیے بغیر پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ عمران کی سہولت کاری کے بعد ن لیگ کی سابقہ اتحادی جماعت کے سربراہ کے کوسنے اور طعنے الیکشن سٹنٹ کے سوا کچھ نہیں ,طاقتور سیاسی اشرافیہ کو خرید کرایک صوبہ کنٹرول کرنا کونسی عوامی سیاست ہے,

    سندھ کی عوام تون لیگ کو کر چکی ٹاٹا بائے بائے،شہلا رضا
    پی پی کی رہنما شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ سعد رفیق کو سندھ کی سیاست عوامی سیاست نہیں لگتی کیونکہ سندھ کے لوگ انکی نظر میں عوام نہیں ،پی پی پی نے کب ن لیگ کے ساتھ ملکر انتخابی اتحاد بنا الیکشن لڑا ہے البتہ ن لیگ نے ہر جماعت کے ساتھ سندھ میں اتحاد کر کے الیکشن لڑا۔ لیکن سندھ کی عوام تون لیگ کو کر چکی ٹاٹا بائے بائے

    تحریک انصاف اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ،نئے لاڈلے کی جگہ پرانے لاڈلے نے لے لی،حسن مرتضی
    جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے خواجہ سعد رفیق کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ چابی پر چلنے والا کھلونا نہ بنے سیاسی جماعت بنے،خواجہ سعد رفیق پی پی کو نہیں لندن بیٹھی قیادت کو مشورہ دیں پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی ،ڈیل کرکے باہر جانے والے شہیدوں کی جماعت کو طعنے دیں، خدا کی قدرت ہے ، اگر بینظیر شہید اور صدر زرداری سہارا نہ دیتے تو ن لیگ تو ختم ہو چکی تھی ، اپنی فطرت کے مطابق ن لیگ اب اپنی محسن جماعت کو ڈس رہی ہے، ہلکے سے دباؤ پر کئی کئی سال سیاست سے توبہ کرنے والے ہمیں سیاست نے سکھائیں، خواجہ سعد رفیق بہکی بہکی باتیں چھوڑیں حقائق کا سامنا کریں ، ن لیگ سندھ میں ایک بار پھر اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے، پہلے بھی مسترد شدہ ٹولے کے اتحاد میں ن لیگ رسوا ہی ہوئی تھی ،اب بھی یہ سب زیرو پلس زیرو پلس زیرو ہیں ، جیالے اب پنجاب میں ن لیگ کی دوڑیں لگوائیں گے، تحریک انصاف اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں ،نئے لاڈلے کی جگہ پرانے لاڈلے نے لے لی ، پی پی پی نے پرانے لاڈلے کا مقابلہ کیا نئے کو گھر بھیجا ، اب پرانا لاڈلا آئے ، یہ گھوڑا اور یہ گھوڑے کا میدان ،

    گزشتہ روز پی پی چیئرمین بلاول نے بھی ن لیگ پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ،ہمارے ایک اتحادی کے بارے میں کہا جاتا ہے جب مشکل میں ہوں تو پاؤں پڑتے ہیں جب وہ مشکل میں نہ ہوں تو گردن پکڑتے ہیں

    عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

     بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

     پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

  • الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے ،بلاول

    الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے ،بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج دوسرے روز بھی ہوا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کے علاوہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں آئینی بحران پر بحث ہوئی ،سی ای سی میں سب نے اپنی رائے دی ،پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام اور اس کی حفاظت کے حوالے سے نہ کبھی مصلحت کا شکار ہوئی نہ آئندہ ہو گی۔ ہم جمہوریت کو مضبوط اور قانون و آئین و پارلیمان کی بالا دستی نا قابل تسخیر بنانے کے لیے پر عزم ہیں. سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کیلئے الیکشن شیڈول اور تاریخ کا اعلان کیا جائے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے پر تشویش ہے،عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں،

    بلاول کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا وہ شہر ہے جس میں پیپلز پارٹی نے جنم لیا وہ جماعت جو معاشرے کے پسے طبقات کی نمائندگی کرتی ہے اسے سازش کے ساتھ دیوار سے لگایا گیا ،پیپلز پارٹی کے انتخابات تاریخ اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے اعتراضات سابق صدر آصف زرداری حل کرائیں گے۔میاں صاحب سے کبھی نہیں پوچھا جاتا کہ آپ نے کبھی کراچی میں رات نہیں گزاری تو سندھ سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ 2013 میں چیف جسٹس، جنرل پاشا اور ایک سیاسی جماعت نے مل کر پنجاب سے پی پی کو نکالا آج وہ خود پچھتا رہے ہیں.الیکشن کے حوالے سے ہمارا جو آئینی موقف ہے اس پر بات کی گئی الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے رہیں گے کہ 90دن میں الیکشن کروائے جائیں تاکہ ملک میں جمہوریت چلتی رہے

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نیب نئی چیز نہیں،آمر کے بنائے قانون کو تبدیل ہونا چاہیئے،سپریم کورٹ کا آج کافیصلہ متوقع تھاملک میں 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق تاریخ اپنا فیصلہ دے گی، ہمارا مؤقف ہے کہ احتساب سب کا ایک جیسا ہونا چاہیئے، نو مئی سے پہلے میری کوشش تھی کہ سیاسی طور پر الیکشن کی تاریخ کا حل نکالیں ،کاش وہ کوشش کامیاب ہوتی تمام سیاسی جماعتوں اور جمہوریت کے لیے بہتر ہوتا، مگر تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے فیصلہ کیا انہوں نے جناح ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملہ کرنا ہے وہ معاملہ پھر بیچ میں ہی رہ گیا ،ڈائیلاگ کے دروازے غیر عسکریت پسند جماعتوں کے لیے کھلے ہیں،ہمارے ایک اتحادی کے بارے میں کہا جاتا ہے جب مشکل میں ہوں تو پاؤں پڑتے ہیں جب وہ مشکل میں نہ ہوں تو گردن پکڑتے ہیں

    عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

     بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

     پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

  • 9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلاول

    9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلاول

    مظفرگڑھ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے ملتا آرہا ہوں، عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے تب ہی پوری معیشت چل سکتی ہے، محنت کش طبقہ اور مزدور کافی عرصے سے لاوارث ہیں ان کو سپورٹ کرنا ہو گا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ معیشت کی حالت کی وجہ سے کسان ، تاجر سب پریشان ہیں، بڑے لوگوں کو سبسڈی دینے کی بجائے عام عوام کو ریلیف دینا ہو گا، کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا،بہت زیادہ مشکلات ہیں لیکن مسائل کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے، 25 دسمبر 2007ء کو شہید بےنظیر بھٹو یہاں آپکے پاس موجود تھیں،2007ء میں بےنظیر بھٹو نے اس علاقے میں ہیڈ محمد والا پل بنانے کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں ہیڈ محمد والا پل بنانے کا وعدہ پورا کیا، حنا ربانی کھر کی سفارش پر سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرگڑھ کینال کو پختہ کیا، اس سے زرعی معیشت کو فائیدہ پہنچایا گیا اور پانی کی بھی بچت ہوئی،سیلاب کے دوران سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یہاں ہسپتال بنایا

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جیالے کی جیت ہوگی، 9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی ،پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا ،چیف الیکشن کمشنرسمیت کسی کونہیں پتا انتخابات کب ہوں گے،2018 میں پوری ریاست سلیکٹڈکو جتوانے پرلگی تھی پیپلزپارٹی کی کردارکشی اس لیےکی گئی کہ ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کر سکیں

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

  • نگران حکومت کو معلوم ہونا چاہیے جان محمد مہر ہمارے لیے کون تھا،بلاول

    نگران حکومت کو معلوم ہونا چاہیے جان محمد مہر ہمارے لیے کون تھا،بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی محلہ لوکل بورڈ میں صحافی جان محمد مہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صحافی جان محمد مہر کے بھائی کرم اللہ مہر، برادر نسبتی شاہ زیب مہر اور شکیل احمد مہر سے تعزیت کی،بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سکھر پریس کلب کے صدر چوہدری ارشاد، سکھر یونین آف جرنلسٹ کے صدر امداد بوزدار اور انس گھانگھرو، سرکش سدایو سمیت کے ٹی این کے عملے سے بھی اظہار افسوس کیا، بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صحافی جان محمد مہر کے بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے صحافی جان محمد مہر کے قتل کی مذمت کی، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری طور پر کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ صحافی پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،جان محمد مہر کے خاندان سے تعزیت کیلئے آئے ہیں،پریس کلب، خاندان کی طرف سے مطالبہ تھا جے آئی ٹی بنے،امید تھی اس کیس پر پیشرفت ہوگی لیکن نہیں ہوئی، ایس پی اور نگران حکومت کو معلوم ہونا چاہیے، جان محمد مہر ہمارے لیے کون تھا، پورے سندھ کا مطالبہ ہے صحافی جان محمد مہر کو انصاف دیا جائے، کچے میں دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیار پہنچ چکے ہیں،اب ایسا کیا ہوا کہ دہشتگردی، کچے کے ڈاکو ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں،امریکہ کی جانب سے افغانستان میں لایا گیا اسلحہ ہمارے کچے کے علاقے میں استعمال ہو رہا ہے، امید ہے نگراں وزیراعلیٰ خود یہاں آئیں گے اور کیس کا پیچھا کریں گے،

    جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول
    کے پی سے کراچی تک دہشت گردی کے خاتمے کی ہرممکن کوشش کی،سانحہ کارساز کے باوجود بی بی شہید پیچھے نہیں ہٹیں، دہشت گردوں کا پیچھا کیا، دہشت گرد دوبارہ سر اٹھارہے ہیں، اندازہ ہوتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسی کتنی خطرناک تھی، جو دہشت گرد افغانستان فرار ہوئے انہیں یہاں آباد کرنے کا کہا گیا، مہنگائی کے سونامی، بے روزگاری کے باعث جرائم بڑھ رہے ہیں، جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے، دہشت گردوں کو آباد کرنے والوں کو اندازہ نہیں تھا کہ کراچی زیادہ دور نہیں ہے، جب افغان حکومت بن رہی تھی تو دہشت گرد جیلوں سے فرار ہوکر یہاں آئے،چیئرمین تحریک انصاف نے دہشت گردوں کے لئے سرحدیں کھولیں، تمام سیاسی جماعتیں کہتی تھیں، دہشت گردوں سے بات کی جائے،اسلام آباد میں ہونے والے فیصلوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے،کیسے ریاست کے دشمنوں کو ملک پر مسلط کیا گیا؟ ملک کو پرانے طریقے سے چلانا بند کریں،افسوناک ہے کہ پاکستانی سیاست دانوں کو شترمرغ کی سیاست کی عادت ہوگئی ہے،ہمارے دور میں اغوا برائے تاوان کے واقعات ختم ہوگئے تھے، معیشت بری حالت میں ہے، مہنگائی، بیروزگاری ، غربت عروج پر ہے ،کیا وجہ ہے کہ اغوا کار اور دہشت گرد دوبارہ سر اٹھارہے ہیں؟کراچی میں آٹھ گھنٹے بجلی استعمال نہیں ہوتی لیکن بل ایسے آتے ہیں جیسے چوبیس گھنٹے بجلی استعمال ہورہی ہے،ہمیں اپنے عوام اور شہدا کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا،مجھے لگتا ہے چوری وہ کررہے ہیں جہاں بجلی بنتی ہے، تھرپارکر تو سندھ میں ہے سستی بجلی تو آپ کو ملنی چاہیئے، ہمیں ناانصافی کو ایڈریس کرنا ہے اگر ایسا نہ کرسکے تومسائل حل نہیں ہوں گے،دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کو عوام کی سپورٹ چاہیے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل ملتان سے لاہور پہنچیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگا ،سابق صدر آصف علی زرداری بھی کل لاہور پہنچیں گے ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں تین روز قیام کریں گے،

    سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کو گولیاں مار دی گئی ہیں،

    جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

    جان محمد مہر کے قتل کے خلاف17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

  • الیکشن کمیشن پر اعتماد،آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا،آصف زرداری

    الیکشن کمیشن پر اعتماد،آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا،آصف زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے ،چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے ،نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے .ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے, جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے ملک ہے تو ہم سب ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں نگران حکومت ہے، آئین کے مطابق الیکشن نوے دن میں ہونے ہیں تا ہم الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں کروانی ہیں جس کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہیں، بلاول نے ایک دن قبل کراچی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہونے چاہئے اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے بے روزگاری اور غربت سے لوگ پریشان ہیں،ہمارا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے ہے الیکشن جلد از جلد آئین کے مطابق کرائے جائیں،الیکشن 90 روز کے اندر کرائے جائیں

    14 مئی کو الیکشن نہ کروانے والے تمام ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔حامد خان

    چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں،بلاول

    پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں،بلاول

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے بے روزگاری اور غربت سے لوگ پریشان ہیں،ہمارا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے ہے الیکشن جلد از جلد آئین کے مطابق کرائے جائیں،الیکشن 90 روز کے اندر کرائے جائیں، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مہنگائی اور بے روز گاری سے ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدو جہد کی ہے،بیروزگاری اور غربت سے تنگ آ کر لوگ خودکشیوں پرمجبورہیں،کٹھ پتلی کے مسلط ہونے سے ملک کو نقصان پہنچا،الیکشن کرائے جائیں تاکہ ہم الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کر سکیں، آرمی چیف کی تاجر برادری سے ملاقات کوئی نئی بات نہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی کار کردگی سے ثابت کیا کہ ہم عوام دوست ہیں ،جو آج جیل کاٹ رہے ہیں، ان کے لیے پیغام ہے "گھبرانا نہیں ہے،جیل میں آپ کی سیاستدان بننےکی ٹریننگ ہورہی ہے،عوام اگر پی ٹی آئی کو چنے تو ہمیں قبول کرنا پڑے گا،آصف زرداری نےساڑھے 11سال جیل میں گزارے ،سب سےزیادہ جیل کاٹنےوالےسیاسی قیدی آصف زرداری ہیں

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے ملیر پہنچ گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔بلاول بھٹو زرداری سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم شیر محمد بلوچ مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے ضلع ملیر پہنچے ، سندھ نثار کھوڑو، ضلع ملیر کے عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ضلع ملیر اور کراچی ایسٹ کے سابق صدر شیر محمد بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے اظہار افسوس کیا، بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن قومی و سندھ اسمبلی شیر محمد بلوچ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے نوروز شیر محمد سے تعزیت کی، بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم شیر محمد بلوچ کے بھائیوں حاجی نور محمد بلوچ، حاجی محمد عمر بلوچ، محمد حسن اور پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش سے بھی تعزیت کی

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کل سے ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رابطہ مہم چلائیں گے ،بلاول بھٹو زرداری کل ٹھٹہ سجاول ٹنڈو محمد خان میں کارکنان سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو اتوار کو حیدرآباد بے نظیر آباد سکھر لاڑکانہ کا دورہ کریں گے۔

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

     

  • دو کروڑ سے زائد بچوں کا سکول سے باہرہونا لمحِہ فکریہ ہے،بلاول

    دو کروڑ سے زائد بچوں کا سکول سے باہرہونا لمحِہ فکریہ ہے،بلاول

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواندگی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ دو کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہرہونا قوم کے لیے لمحِہ فکریہ اور ایک چیلنج ہے

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ شرح خواندگی کے باب میں دنیا سے ہم سری کرنے کے لیے ہمیں ابھی طویل سفر طے کرنا ہے ،ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایسے چیلنجز کا مقابلہ صرف عوامی حکومت ہی کر سکتی ہے ،پائیدار ترقی کا بنیادی معیار شرح خواندگی ہے ،مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والی قدرتی آفات نے بھی تعلیم کے سیکٹر کو شدید متاثر کیا،گذشتہ سال ریکارڈ بارشوں کے نتیجے میں صرف سندھ میں 50 فیصد اسکولوں کی عمارتیں سیلاب سے شدید متاثر ہوئیں ،تعلیم ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے

    بلاول کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو کے دور میں تعلیمی اصلاحات متعارف کرائی گئیں ،بھٹو دور میں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے میٹرک تک مفت تعلیم کا آغاز کیا گیا ، بھٹو دور میں بڑی تعداد میں نئے اسکول اور یونیورسٹیاں قائم کی گئیں ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھی قائدِ عوام کے دور حکومت میں قائم کی گئی تھی ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومتوں کو بہت کم عرصہ چلنے دیا گیا ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اس کے باوجود تعلیم کی بجٹ میں اضافہ اور اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کیے ،صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت ہو، یا سندھ میں عوامی حکومت، شرح خواندگی میں اضافے کے لیے بے شمار اقدام کیے،مضبوط جمہوریت اور پائیدار ترقی کے لیے شرح خواندگی کو 100 فیصد تک لانا ناگذیر ہے،آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تعلیمی بجٹ میں جی ڈی پی تناسب سے 3 فیصد اضافہ کریں گے ،یقینی بنائیں گے کہ تمام پاکستانی بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم میسر ہو، اسی طرح جس طرح سندھ میں صحت عامہ کی سہولیات ہر پاکستانی کے لیےمفت میسر ہیں

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

  • سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں ،بلاول

    سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں ،بلاول

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریا کے بند میں شگاف کی رپورٹس پر اظہارِ تشویش کیا ہے

    بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثر علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے .سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر مربوط اقدام کو یقینی بنائے ،بہاولپور اور احمد پور شرقیہ جیسی بڑی آبادیوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں ،

    بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے سیلاب متاثر علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں ،پاکستان پیپلز پارٹی دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،حکومت دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے ،حکومت دریائے ستلج کے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کرائے ،پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن جیت کر دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کا بھی اسی طرح ساتھ دے گی، جس طرح سندھ میں بارش متاثرین کا دیا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی دریائے ستلج کے متاثرین کو گھر بنانے اور زراعت کی بحالی کے خصوصی اقدام کرے گی

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی

    واضح رہے کہ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں طغیانی کے پیش نظر ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ دریائے ستلج سے ملحقہ نشیبی علاقے 17 اگست سے سیلاب کی زد میں ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں 95میڈیکل کیمپ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔20 ایمولینس ایمرجنسی صورت حال میں امداد کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ 36 ہزار سے زائد افرادکو اب تک علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاچکیں ہیں۔ میڈیکل کے علاوہ 178ریلیف کیمپس بھی متاثرہ اضلاع میں کام کررہے ہیں۔ ایک لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔2 لاکھ سے زائد افراد کو ایمرجنسی ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں 70ہزار افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا۔ڈیڑھ لاکھ مویشیوں کو بیماریوں سے بچاﺅ کی ادویات اور ویکسینیشن کی گئی۔ پچیس ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

    اِس موقع پر ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ سیلاب کے مکمل خاتمے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ ریسکیو اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔سیلابی پانی میں کمی کی اطلاعات ہیں، آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے۔انتظامی افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں۔