Baaghi TV

Tag: بلاول

  • عمران نیازی کی انا کے لئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، شازیہ مری

    عمران نیازی کی انا کے لئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم آج بھی بڑا دل رکھتے ہیں کیونکہ پاکستان کی بات ہے،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں مزید فساد کو عمران ختم کریں اور ڈائیلاگ میں اپنا حصہ ڈالیں ،انسان کی اصلاح کبھی بھی ہو سکتی ہے ہم تو موقع دے رہے ہیں ، جو نقصان عمران خان نے پہنچایا ہے اس میں معافی نہیں بنتی ،لیکن اب بھی پی ٹی آئی اپنی سیاست کو زندہ رکھنا چاہتی ہے تو سیاست کرو دہشتگردی نہیں کرو ، اللہ کا کرم ہے کہ ہم آزاد ملک کے باشندے ہیں پاکستان ہماری شناخت ہے عمران نیازی ، پاکستان کے خلاف بات کرو گے تو جواب دیں گے ملک کے قیام استحکام اور جمہوریت کے لیے بہت قربانی دی ہے

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دہشتگردی انتشار کا راستہ اپنایا ہے جس طرح ایک شخص نے لا قانونیت پھیلائی اور لوگوں کو اکسایا اس کے بعد اب 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا اس روز ملکی سالمیت کے خلاف کام ہوا ،ملکی دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے عمران خان 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ہے پیپلز بس سروس بڑی مشکل سے کراچی کے عوام کے لیے شروع ہوئی۔ 8 کروڑ کی بس کو جلایا گیا منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تباہی و بربادی پھیلانے پر لوگوں کو مجبور کیا گیا پاکستان کے خلاف جو بات کرے گا اس کو نہیں چھوڑا جائے گا عمران نیازی کی انا کے لئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ، کہاں کہاں سے لوگ آئے،شرپسندوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  • بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کرکے کیا حاصل کیا؟

    بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کرکے کیا حاصل کیا؟

    حالیہ دنوں بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کو پاکستان میں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ مخالفین کے مطابق بلاول کو بھارت جاکر شرکت نہیں کرنی چاہئے تھی۔

    تاہم واضح رہے کہ جن لوگوں نے بلاول کی اس شرکت کو منفی رنگ دیا یا اس پر اعتراض کیا وہ یا تو مخالفت میں اندھے ہوچکے یا پھر حقائق سے نابلد ہیں کیونکہ وزیر خارجہ کا بھارت جاکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کا مقصد انڈیا کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کرنا نہیں تھا بلکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

    خیال رہے کہ اس اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات پر بلاول بھٹو زرداری اور جے شنکر کے درمیان کوئی دو طرفہ بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کسی قسم کی کوئی ملاقات ہوئی ، بھارت نہ چاہتا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اس فورم میں پاکستان کے وزیر خارجہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت، سی پیک اور دہشت گردی کے بارے میں بات چیت ہو یا وہ اس میں شامل ہوں۔

    لیکن پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس فورم میں شرکت کرکے ان تمام مسائل کی طرف شرکاء کی ناصرف توجہ مبذول کروائی بلکہ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ اور ان مسائل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اجاگر کرکے بلاول نے بہت اچھا کیا ہے جس پر انہیں سراہا جارہا ہے۔

    جنوبی ایشیائی امور کے ماہر امریکی صحافی مائیکل کوگلمین کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری نے وہ کام سرانجام دیا جو اسلام آباد چاہتا تھا، بھارت کے علاوہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایس سی او کے تمام ارکان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جو انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور یہ اس خطہ کے امن کیلئے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔

    علاوہ ازیں یہ امر بھی ایک حقیقت ہے کہ دونوں ممالک یعنی بھارت اور پاکستان اس وقت ایک دوسرے کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں جبکہ بھارت اس خطے میں اپنا سب سے بڑا حریف چین کو سمجھتا ہے ناکہ پاکستان کو لہذا وہ اب پاکستان کے ساتھ اب گٹھ جوڑ کرنے میں بھی دلچسپی نہیں رکھتا ہے کیونکہ وہ اپنے لیئے سب بڑا خطرہ پاکستان کے بجائے چین کو سمجھتا ہے۔

    تاہم دوسری جانب پاکستان بھی اندرونی طور پر مختلف مسائل سے نمٹ رہا ہے جیسے حالیہ آئینی بحران سمیت معاشی بحران جبکہ مہنگائی اور سیاسی انتشار اور نفرت عروج پر ہے ،

    حقانی نے ایک بیان میں درست نکتہ اٹھایا کہ گوا میں ہونے والے اجلاس سے یہ امید نظر آتی ہے کہ اس سے مثبت بات چیت کی طرف راہ ہموار ہوگی۔

    یاد رہے کہ علاقائی استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کو بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہترین تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ دونوں فریقین کو آگے بڑھ پہل کرکے اپنے تمام تر شکوک و شبہات اور خدشات کو دور کرنے کیلئے میز پر بیٹھنا چاہئے اور اس کیلئے کمیٹیاں بنانی چاہئے جو ایک میز پر بیٹھ کر دونوں طرف کے خدشات دور کریں۔

    ای اے بکیانیری نے کہا تھا کہ مسائل ایک دروازہ کی طرح ہوتے ہیں لہذا آپ کو اس کے اندر سے گزرنا پڑے گا لیکن اگر آپ آگے نہیں بڑھتے تو پھر دیوار کے ساتھ ٹکرانے کیلئے تیار ہوجائیں۔

  • وزیرِخارجہ پر تنقید کرکے پی ٹی آئی نے کس سے یکجہتی کی؟شازیہ مری

    وزیرِخارجہ پر تنقید کرکے پی ٹی آئی نے کس سے یکجہتی کی؟شازیہ مری

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایس سی او میٹنگ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد بھارت کے وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس انکی تنگ نظری ظاھر کرتی ہے، دورانِ میٹنگ بلاول بھٹو نے واضع کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو نے کل بھی یہ کہا کہ ہمیں مل کر خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، خطے میں علاقائی کنیکٹویٹی کے لئیے سی پیک جیسے اہم منصوبے پر صرف بھارت کو تکلیف ہے، بطور میزبان بھارتی وزیرِخرجہ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے تھا،لگتا ہے بھارتی وزیر کی پریس کانفرنس صرف آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کو خوش کرنے کے لیے تھی،افسوس کہ پاکستان کے وزیرِخارجہ پر تنقید کرکے پی ٹی آئی مودی سے اظہار یکجہتی کرتی نظر آئی،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے بھارت کی سر زمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن کو دہشت گرد کہا اور عمران نیازی اسکی وکالت کرتا رہا، عمران نیازی کا بس چلتا تو بھارتی پائلٹ کی طرح کلبھوشن کو بھی رہا کردیتا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےبھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کے خلاف آواز بلند کیا وزیر خارجہ پاکستان کے بیانیہ سے بی جے پی اور پی ٹی آئی کو ایک جیسی تکلیف ہے ،

    بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب

    مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے

    اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات

  • اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں نے مدد کیوں کی،سعید غنی

    اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں نے مدد کیوں کی،سعید غنی

    پیپلزپارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ چٸیرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد دینا چاہتا ہو، انہوں نے کشمیر کا ایشو وہاں پر اُٹھایا،بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کو غیرپارلیمانی سمجھا جا رہا ہے،پی ٹی آٸی اور بھارت کی ایس ایس آر کے رہنماٶں کی چینخیں سنائیں دے رہی ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور بھارتی میڈیا کے سامنے پاکستانی مؤقف رکھا،بھارت میں نہ چاہتے ہوئے بھارتیوں اورپاکستان میں بھارتی سوچ رکھنے والوں نے انٹرویو دیکھا ہوگا، بھارتی وزیرخارجہ کے غیر سفارتی بیان کی دنیا مذمت کر رہی ہے، اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں اور اسرائیلیوں نے مدد کیوں کی، اتنی چیخیں بھارتیوں کی نہیں نکلی جتنی پی ٹی آئی والوں کی نکلی، عمران خان نے اپنے کارکنوں اور رہنمائوں کو جو ہدایات دی اس کا عکس نظر آیا،

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، ہم امید کر رہے کہ کل پیپلز پارٹی اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی، کل حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندھلی کی باتیں کی، کہیں پرکوئی شکایت نہیں آئی، ہم نے ان علاقوں میں بھی کام کیا ہے جہاں پیپلزپارٹی کمزور سمجھی جاتی ہے، شہید بھٹو کے کیس کا دوبارا ٹرائل ہونا چاہیئے، جو ججز دنیا سے چلے گئے ہیں ان سے بھی حساب لینا چاہیئے ، جو زندہ ہیں ان کو چوکوں پرپھانسی دی جائے، دوتین دن سے خواجہ آصف کچھ باتیں کررہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ سیاستدانوں سے ان کاموں کا بھی حساب مانگا جارہا ہے جو انہوں نے کئے ہی نہیں،

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ آئین میں 90 روز کے بعد نگران حکومتیں قائم نہ رہنے کی کوئی پابندی نہیں،2008میں خیبر پختونخواہ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد نگران حکومت 90 روز سے زائد موجود رہی،پاکستان پیپلز پارٹی آئینی اور سیاسی معاملات کا پائیدار حل مذاکرات میں ہی سمجھتی ہے،انتخابات سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار عمران خان ہے،تمام اداروں کو آئین کی طے شدہ حدود میں رہنا چاہیئے، آئین ساز ادارہ پارلیمنٹ ہی سب سے بالادست ہے،آئین عوام کے منتخب نمائندوں نے بنایا، عوامی نمائندگان ہی ترمیم کا حق رکھتے ہیں،ماضی میں اعلٰی عدلیہ نے آئین شکنوں کو عدالتی تحفظ فراہم کیا، انتخابات کا انعقاد حکومت نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،

  • پاکستان،چین باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے،وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    پاکستان،چین باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے،وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ اسلام آباد میں چوتھے تزویراتی مزاکرات ہوئے،چین نے ہمارے قومی معاملات بشمول کشمیر پر ہماری حمایت کی،

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات میں ہم نے باہمی تعاون کے تمام کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان تائیوان, سینکیانگ, تبت اور جنوبی چین سمیت تمام معاملات پر چین کی حمایت کرتا ہے، سی پیک پاکستان, چین و عالمی سرمایہ کاروں کے لیئے ون ون منصوبہ ہے،پاک چین دوستی تاریخی حقیقت ہے،پاکستان عالمی طاقتوں کے مقابلے اور بلاک کی سیاست کے مخالف ہے،پاکستان اور چین باہمی مفید تعاون کو جاری رکھیں گے آج کے مزاکرات میں افغانستان میں امن کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا، چینی وزیر خارجہ کو منصب سنبھا لنے پر مبارک بعد دیتا ہوں،

    چینی وزیر خارجہ چن گینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میرا پہلے دورہ ہے،پاکستان کا مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں ،گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ملا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی ، ہم نے تفصیلی بات چیت کی عالمی ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی ،

    چینی وزیر خارجہ چن گینگ کی دفتر خارجہ آمد ہوئی ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا ،چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ چینی وفد بھی دفتر خارجہ پہنچا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ نے رسمی مصافحہ بھی کیا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی زیر صدارت سٹریٹیجک مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، دفتر خارجہ میں ہونیوالے مذاکرات میں پاک چین تعلقات, سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات زیر غورکیا جا رہا ہے، فریقین نے وفود کی سطح پر شرکت کی ہے

    چینی وزیر خارجہ کل شام بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچے تھے، قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ،گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات بھی کی

    واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تیسرے راؤنڈ‌ جولائی 2021 میں چین میں ہواتھا-ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

     10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،

     عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ہے ،بلاول

    شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ہے ،بلاول

    پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزازکی بات ہے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہم علاقائی پلیٹ فارم سمجھتا ہے

    بھارتی شہر گوا میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے تمام رکن ممالک کے مفادات ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے ہیں رکن ممالک دیرینہ تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ہے رکن ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کر کے خطے کی ترقی کی رفتار بڑھا سکتے ہیں ہم ستمبر 2023 میں علاقائی خوشحالی کیلئے ٹرانسپورٹ کنیکٹیوٹی کانفرنس کی میزبانی کے منتظر ہیں

    بلاول بھٹو نے گذشتہ سال ملک میں شدید سیلاب سے ہونیوالی تباہی سے کانفرنس کے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا بڑا چیلنج درپیش ہے بھارت کا ایک تہائی حصہ پانی کے نیچے ہوتا تو کیا صورتحال ہوتی چین میں کیا ہوتا جب ہر 7 میں سے ایک شخص راتوں رات موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوتا یہ سب میرے لوگوں کیلئے پچھلے سال ایک حقیقت تھی ، ہم بڑی قیمت پر اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر رہے ہیں غربت اب بھی اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے،مشترکہ کوششوں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ کر ہی اس پر قابو پا سکتے ہیں چین ہمیں امید فراہم کرتا ہے اور ہمیں دکھاتا ہے کہ یہ کیسے کیا جاسکتا ہے، چین ہمیں 40 سال سےکم عرصے میں 800 ملین لوگوں کو غربت سے نکالنا سکھاتا ہے،ہمیں اپنی ترجیحات کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے،ایس سی او غربت کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون کا ایک مضبوط کیس ہے پاکستان کی تجویز کردہ غربت کےخاتمے پرخصوصی ورکنگ گروپ کاقیام اہم قدم ہوگا سفارتی ڈپلومیٹک پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشتگردی کوبطور ہتھیاراستعمال نہیں کرنا چاہیے پرامن ، مستحکم افغانستان علاقائی انضمام، معاشی تعاون کے لیے بھی اہم ہے، مشترکہ اقتصادی وژن آگے بڑھانےکیلئے اجتماعی رابطے میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔

    اجلاس سے قبل وزیر خارجہ بلاول کی برادر ملک تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، کانفرنس کی سائیڈ لائن میں وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بھی ملاقات ہوئی ،وزیر خارجہ نے گزشتہ روز وزرائے خارجہ کونسل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی تھی جس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنگر نے بلاول بھٹو کا استقبال خیر مقدمی جملوں سے کیا

    بلاول کا دورہ، بھارتی حکومت کے رویہ میں حیران کن تبدیلی

    بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں

     شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گوا آمد 

  • بلاول کا دورہ بھارت،تحریک انصاف کا بھی موقف آ گیا

    بلاول کا دورہ بھارت،تحریک انصاف کا بھی موقف آ گیا

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے، الیکشن میں تاخیر سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی،پاکستان کے لوگوں پر اعتماد کر کے انتخابات ہونے دیں، بہتر ہے کہ جلد از جلد انتخابات کی طرف جائیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو گا تو بجٹ میں سے کیا نکلے گا؟ پی ڈی ایم سے مذاکرات کے دوران ہم جو لچک دکھا سکتے تھے وہ دکھائی مذاکرات کے دوران چھاپے مارنا مذاکرات کی سپرٹ کے خلاف تھا، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر الیکشن کے بعد مطلوبہ نتائج نہ ملے تو کیا عمران خان دوبارہ اسمبلیاں توڑ کر یہی ایکسرسائز دہرائیں گے؟ فریش مینڈیٹ کے علاوہ اس طرح اب کام نہیں چلے گا،مہنگائی سے لوگوں کے چیخیں نکلی ہیں، کل پھر بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،قوم کو مزید کتنی آزمائش میں ڈالنا ہے؟

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او کا ممبر ہے اور ایس سی او ایک اہم فورم ہے،اس فورم کو اپنے خطے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہئے، بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں، ہم نے لچک دکھائی ، کوشش کی کہ کوئی راستہ نکل آئے، ملک اس آئینی بحران سے بچ جائے جس میں پی ڈٰ ایم نے دکھیلنے کی کوشش کی ہے، پی ڈٰ ایم کے اتحادیوں میں آپس میں ربط نہیں ہے، خواجہ آصف، جاوید لطیف اور مولانا فضل الرحمن کے بیانات کو آپ نے سنا ان میں کوئی یکجہتی ہیں ہے،

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

    مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گوا آمد ،وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ہندوستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا ،بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعہ گوا پہنچے ،12 برس بعد بلاول بھارت پہنچنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں بلاول کے طیارے نے گوا پہنچنے کے لیے بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا

    چین کے وزیر خارجہ کن گینگ گوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی آج چینی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دیگر شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے وزیر خارجہ کن گینگ سے بھی ملاقات کریں گے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے روانہ ہوئے وزیر خارجہ بلاول خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے براہ راست گوا روانہ ہوئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گوا، انڈیا میں شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ روانگی سے قبل بلاول نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج میں ہندوستان کی ریاست گوا جارہا ہوں جہاں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا، میرا گوا جانا دراصل ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے،

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بھی گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے اعتماد میں لیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ کیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سردار اختر مینگل نے ایس سی او اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے رہنما طاہر بزنجو کو فون کرکے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق مشورہ کیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو طاہر بزنجو نے ایس سی او اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کو فون کیا اور گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق گفتگو کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خالد مگسی سے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ کیا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خالد مگسی نے گوا میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو فون، گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ لیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا ،

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

    مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    وزیراعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

  • آمرانہ سوچ آزادیِ صحافت کا گلا دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے،بلاول

    سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے۔ انہوں نے عام لوگوں کو سیاسی شعور دے کر بولنے کا ڈھنگ سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹہ سے آزاد کیا کیونکہ ماضی میں اخبارات کو کاغذ کے کوٹہ کو ہتھیار بنا کر آزادی صحافت پر قدغن لگائے جاتے تھے سابق صدر نے آزادی صحافت کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جن کو مارشل لاءکے ادوار میں کوڑے لگائے گئے اور پابند سلاسل کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ آج جب ذرائع ابلاغ ترقی کر چکا ہے اور اطلاع رسانی جدید ہو چکی ہے 1973ءکا آئین آزادی اظہار رائے کو تحفظ دیتا ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو آمرانہ سوچ پاکستان میں ہر وقت جمہوریت پر شبِ خون مارنے کے موقعے کی تلاش میں رہتی ہے وہ ہی سوچ آزادیِ صحافت کا گلا بھی دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور کرتی ہیں اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کا سبب بنتی ہیں ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا اتحاد ہمیشہ سدا بہار و مضبوط رہا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے اپنے ادوار حکومت کے دوران آمروں کی جانب سے صحافت پر عائد کالے قوانین کا خاتمہ کیا تھا اور صحافت کو مکمل آزادی دی تھی پاکستان میں بدترین میڈیا ٹرائیل پی پی پی اور اس کی قیادت کا ہوتا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کبھی آزادی اظہار و صحافت پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا حزبِ اختلاف میں، آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ و حقوق کے حوالے سے ہمیشہ دوٹوک موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاننے کے حق کے قانون کو مزید وسعت دینے اور من و عن عملدرآمد میں یقین رکھتے ہیں

    بلاول نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی جماعت پاکستان میں میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی، ملک میں آزادی صحافت کے لئے مثالی ماحول کے قیام اور عوام میں میڈیا لٹریسی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامت کرتی رہے گی

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

  • بارشوں کے متاثرین کی آج بھی ایک بڑی تعداد مدد کے لیے منتظر ہے،بلاول

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی صورتحال پر کہا ہے کہ امیر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگتنے پر مجبور ہیں

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں اس بار اپریل سے ہی بارشیں شروع ہوگئیں بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں کی ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے گذشتہ ریکارڈ بارشوں کے متاثرین کی آج بھی ایک بڑی تعداد مدد کے لیے منتظر ہے گذشتہ بارشوں کے دوران بہہ جانے والے لاکھوں گھروں اور انفراسٹرکچر کی ازسرنو بحالی کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ،این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں اور حکام بارشوں کے پیش نظر ہمہ وقت چوکس رہیں بارشوں کے دوران عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سفر کرنے سے بھی اجتناب برتیں

    بلاول نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر مصیبت سے بچائے،  بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ جیالے اپنے اپنے علاقوں میں امدادی کاموں کے حوالے سے انتظامیہ سے رابطے میں رہیں ،پی پی پی چیئرمین نے بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بارش کے دوران حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم کیا،بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ بارشوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    وزیراعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت