Baaghi TV

Tag: بلاول

  • جنگوں سے غربت ،افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا،بلاول

    جنگوں سے غربت ،افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ یوکرین روس معاملے پر پاکستان موقف پر قائم ہے ،پاکستان روس یوکرین تنازعے کے حل کا خواہاں ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جیو پولیٹیکل صورتحال میں سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے منفی اثرات دنیا پر مرتب ہوئے،روس اور یوکرین جنگ سے انسانی بحران نے جنم لیا،روس اور یوکرین جنگ سے خطے میں امن کو نقصان پہنچا ،پاکستان خود کسی جنگ کے حق میں نہیں پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار واضح ہے،پاکستان کا موقف ہے جنگوں سے غربت ،افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا، پاکستان کی خواہش ہے یوکرین اور روس مذاکرات سے معاملہ حل کریں ،پاکستان خود خطے میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، دنیا میں روس یوکرین کے درمیان پہلی جنگ نہیں ممالک کے درمیان ہرمتنازعہ معاملہ یواین قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے،

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے ہمیشہ مذاکرات کے راستے کو اپنایا،گزشتہ سال پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے،یوکرین اور روس کے درمیان جنگ سے ہزاروں لوگ عارضی طور پر بے گھرہوئے ،مسئلہ کشمیر کا حل صرف یواین کاغذوں میں ہے عملی طور پر کچھ نہیں ،کشمیر ی بھی اپنی آزادی کے لیےدنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، افریقی ممالک کی مدد کرکے ان کو دنیا کی دوڑ میں شامل کرلینا سب کی ذمہ داری ہے،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،بینظیر بھٹو 2007 دہشت گردانہ حملے میں قتل نہ ہوتیں تو نہ صرف پاکستان ایک مختلف جگہ ہوتا بلکہ ہمارا خطہ بھی مختلف سمت میں جاتا

  • بلاول بھٹواپنےنانا کےنقش قدم پرچل کرپاکستان کومزید ترقی دلوائیں گے:ناصرشاہ

    بلاول بھٹواپنےنانا کےنقش قدم پرچل کرپاکستان کومزید ترقی دلوائیں گے:ناصرشاہ

    کراچی:صوبائی وزیر بلدیاتناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو مزید ترقی دلوائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پی پی بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 94 ویں یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب شہادت کے 43 سال بعد بھی آج عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے:بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اصل طاقت عوام تھی اور انہوں نے پاکستانی عوام کو سیاسی بیداری کے ساتھ اپنے حقوق لینا بھی سکھائے جبکہ پاکستان میں اتحاد اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا شمار بین الاقوامی نامور رہنماؤں میں ہوتا ہے جبکہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو ایٹمی قوت بھی بنایا اور بھٹو صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ یہ تھا کہ انہوں نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا۔

    ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ پر شازیہ مری،شیری رحمان و دیگر کے پیغام

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں غربت، ظلم اور استحصال کے خلاف اچھے اقدامات کیے جبکہ پوری دنیا میں پاکستان کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال ملک بنانے کیلئے بیشمار مؤثر اقدامات بھی کیے۔

    شہید سلمان تاثیر کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بھٹو خاندان کی جانب سے اپنے وطنِ عزیز پاکستان کیلئے کی گئی گرانقدر خدمات، لاتعداد قربانیوں اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ پاکستانی قوم قائد عوام اور شہید بی بی کی بیشمار قربانیوں اور قومی جذبے کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا قائد عوام کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو مزید ترقی دلوائیں گے۔

  • عمران خان ہر کھیل میں ناکام، ان کی کوئی ضد پوری نہیں ہوسکتی،وزیر خارجہ

    عمران خان ہر کھیل میں ناکام، ان کی کوئی ضد پوری نہیں ہوسکتی،وزیر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کا موقف دنیا بھرمیں پیش کیا،سیلاب سے پاکستان کا آدھا حصہ پانی میں ڈوب گیا تھا،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے 2010 کا سیلاب دیکھا مگر 2022 کےسیلاب نے سب کچھ متاثرکیا،نیویارک ،شرم الشیخ سمیت دنیا کے ہر فارم پر پاکستان کےساتھ ہونے والی ناانصافی کا معاملہ اٹھایا، سیلاب کی وجہ سے لوگ آج بھی مشکل میں ہیں ،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہمیں کچھ وقت ضروردرکار ہوگا مگر عزم ہمارا پختہ ہے ،بلوچستان اور سندھ میں آج بھی مختلف علاقوں میں سیلابی پانی موجود ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد انہیں گھربنا کربھی دیئے جائیں گے سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی تعمیر اورنقصانات کےازالے کےلیے ورلڈ بینک سے رقم منظو ر کروائی ،لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہم نےمسلسل کوشش کرنی ہے، وسائل جمع کریں تاکہ ہم لوگوں کو مشکل سے نکال سکیں، جو کام ہم نے کرنا ہے ایک دم سے نہیں ہوگا، ہم متاثرین کوپیروں پر کھڑا کرناچاہتے ہیں،ہمیں وقت درکار ہے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے انتظار نہیں کیا، مون سون کا سلسلہ چل رہا تھا، ورلڈ بینک کے ترجمان سے ملوایا، وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ٹیم سے کہا کہ تمام بحالی کے پروگرامز پر کام شروع کیا جائے، سیلاب کے بعد ہرادارہ معاشی بحران کا شکار ہے،چاہتے ہیں پھر سیلاب آنے پر ہم لوگ تیار ہوں اور ایسے منصوبے بنائے جائیں کہ انفراسٹرکچر محفوظ رہے، صحت کا بحران بن چکا ہے، ایک تو بیماریاں پھیل رہی ہیں، صحت کے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے، سندھ میں 50 فیصد تعلیمی ادارے متاثر یا تباہ ہوچکے ہیں اپوزیشن معاشی بحران کو سنجیدگی سے لیکر حکومت کا ساتھ دے ،ہم بھی اپوزیشن کا حصہ تھے ،حکومت کے خلاف تھے مگر کورونا میں ہم نےساتھ دیا،سیاسی مخالفین ہماری مدد نہیں کرتے تو عوام کی مدد نہیں کرتے اپوزیشن کی جی ٹی روڈ کی سیاست چلتی رہی، ملک کے اندر اور با ہر برا تاثر گیا جس اسکیل کا بحران ہے، ملکی سطح پر اتنی اہمیت نہیں دی جارہی ہے،مشن مشکل ضرور ہے، وقت لگے گا لیکن ہم لوگوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے،دنیا سے جو بھی مدد اکٹھی کر سکتے ہیں کریں گے، ابھی سے یہ کام شروع ہوگا، وزیر اعظم اوریواین سیکریٹری جنرل 9جنوری کو کانفرنس رکھ رہے ہیں،ہم دنیا کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کریں گے، تب ہماری ابتدا ہوگی، مشکل وقت ہے ، ملکر مدد کریں گے تو آگے نکلیں گے سیلاب میں قیامت سے پہلے قیامت جیسی صورتحال تھی،دادو کے عوام کو ماضی میں بھی اکیلا نہیں چھوڑا اب بھی نہیں چھوڑیں گے، بیوروکریسی کا شاید تاثر ملک میں اچھا نہیں لیکن میں نے افسران کی ریلیف کی فراہمی میں محنت دیکھی لاڑکانہ میں کچرا اٹھانے کی سروس شروع کی، ویسٹ مینجمنٹ سروس کے ملازمین مدد میں لگے ہیں، یو این سیکریٹری جنرل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں درخواست پر پاکستان کا دورہ کیا امریکا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مدد کی ،قطر، یو اے ای کی ہر طرف سے ہمیں مدد ملی مسلسل کام کر کے ہم اپنی منزل پر پہنچیں گے ، لوگوں کی خوشحالی ترجیح ہے، ملک میں اس وقت وسائل کا فقدان ہے ،ایک طرف بجلی آتی نہیں دوسری طرف بل برداشت سے باہر ہے ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جب بھی لانگ مارچ کیا ناکام ہوئے،پی ٹی آئی والوں نے اسپیکر کے پاوں پکڑے ہوئے ہیں کہ ہمارے استعفے قبول نہ کریں ، وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک غائب ہوجاتے ہیں پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں اگر 6 ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی تو کیامسئلہ ہے ،عمران خان کا سیاسی مستقبل ملک کو نقصان دے رہا ہے،ایم کیو ایم سے معاہدہ ہے ،چاہتے ہیں اس کے مطابق چلیں ،عمران خان کہتے ہیں میرے لوگ اسمبلیوں سے استعفے دیں گے میں عمران خان سے کہوں گا پارلیمنٹ آئیں اور اپنا کردار ادا کریں ،پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی رہنما پرویز خٹک اسمبلی سے استعفی نہیں دینا چاہتے۔ عمران خان ہر کھیل میں ناکام ہوچکا ہے اب تو ان کی کوئی ضد پوری نہیں ہوسکتی۔اب انہیں ہر صورت قومی اسمبلی میں واپس آنا ہوگا۔عمران خان کی تو ابھی تک ضد پوری نہیں ہورہی اللہ کافیصلہ ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے عمران خان کو نکالنا تھا،عمران خان کی ضد پر جلد الیکشن نہیں ہوسکتے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ملکر کام کرینگی تو سندھ کا بھلا ہوگا، ایم کیوایم اور دیگر تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، بلوچستان میں انگریز دور کا انفراسٹرکچر بھی پانی کی نذر ہوگیا،سوات میں پل 15فٹ اونچے بنائے گئے وہ بھی سیلاب میں بہہ گئے،نو ڈیرو میں ہمارے آبائی گھر 200سال مون سون برداشت کرتے رہے مگر اب گر گئے ،کینیڈا جیسے ملک میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ،دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں، پیپلزپارٹی ، سیکیورٹی فورسز اور عوام نے دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دیں

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

  • پاکستان کی سالمیت پرکوئی کمپرومائز نہیں،دہشتگردی کو ختم کرکے رہیں گے،وزیر خارجہ

    پاکستان کی سالمیت پرکوئی کمپرومائز نہیں،دہشتگردی کو ختم کرکے رہیں گے،وزیر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے اسی شہر میں جمع ہو کر لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا،

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کہا تھا سندھ کا سفر کرتے ہوئے پنجاب اور پھر اسلام آباد پہنچیں گے، ہم نے کہا تھا اسلام آبادپہنچ کر کٹھ پتلی کو جمہوری ہتھیار کے ذریعے گھر بھیجیں گے، ہم نے آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو گھر بھیجا، ہم نے اس کٹھ پتلی اور نالائق کا صحیح بندوبست کر دیا،ہم ان کی تقسیم کی سیاست کیخلاف نکلے عمران خان نے جو معاشی بحران پیدا کیا ہم اس کے خلاف نکلے، ہم نے ان کا مقابلہ کیا اور جیت کر واپس آئے، جب بھی مقابلہ ہو گا تو جیت سچ کی ہو گی اور جھوٹ کو شکست ہو گی،جب بھی مقابلہ ہو گا فتح جمہوریت کی ہو گی،

    کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کراچی کی ٹیم دونوں کو ،انکی محنت ،پورے پاکستان کونظر آ رہی ہے، مجھے اکثر کہا جاتا ہےکہ مراد علی شاہ کراچی کا وزیراعلیٰ ہے، لیکن جتنا کام مراد علی شاہ نے کراچی کے لئے کیا، جتنا وسائل ، ٹائم کراچی کے لئے دیا اتنا کسی نے بھی نہیں کیا،یہ پاکستان کا تاریخ کا حصہ ہے، تاریخ گواہ ہے کہ ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعلیٰ ہے تو کراچی کا وزیراعلیٰ بھی ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کراچی میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، جیالوں نے کٹھ پتلی سلیکٹدڈ کو اقتدار سے نکال کر ایسے گھر بھیجا کہ 6 مہنیے گزرنے کے باوجود ابھی تک بنی گالہ سے چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ پارٹی کارکنان کی جدوجہد کامیاب ہو گی، پہلے جو آپہ کے حق پر ڈاکہ مارا جاتا تھا اب ہم نہیں‌ ہونے دیں گے،2018 الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی تھی، پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی مشکلات کا سامنا کرکے ملک کو بچایا مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی ملک کو بچائے گی ،جیت ہمشیہ امید کی سیاست کی ہوگی نفرت کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کا شکست مقدر ہے۔ کراچی کی ہر گلی ، یونین کونسل میں لوگ نئے سال کا جشن منائیں گے ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں لیاری میں بھی ڈاکہ مارا گیا، ضمنی الیکشن میں آپ نے مقابلہ کر کے اس ناانصافی کا بدلہ لیا،کہتے ہیں کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ،اصل میں عمران خان خود بھاگ رہے ہیں ،آپ نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی جو بات کرتی ہے وہ کر کے دکھاتی ہے، ہم نے کہا لانگ مارچ کر کے عمران کو گھر بھیجیں گے جو ہم نے کر کے دکھایا،ہم نے یکجہتی اور اتحاد کیساتھ ملک کو آگے لے کرجانا ہے،پہلے ہم شکایت کرتے تھے کہ ہم سے الیکشن کا موقع چھینا جا رہا ہے،15جنوری کو کراچی میں انتخابات ہوں گے، جہاں سیلاب نہیں وہاں بھی بہت سے مسائل ہیں، لوکل الیکشن میں جو بھی جیتیں گے ہم قبول کریں گے، جو کراچی کا اگلا میئر ہو گا وہ اسی میدان میں بیٹھا ہے، آنے والے الیکشن میں کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا، عمران خان کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے،ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے، عمران خان کے لائے گئے بحران کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے،ہم نے کراچی سے کچرے کو صاف کیا ہے، چاہتے تھے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کانظام سب کوملے،الیکشن جیتنے کے بعد کے ایم سی کے زیرانتظام اسپتالوں کامعیاربھی بہتر بنائیں گے،سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں پیپلز بس سروس شروع کریں گے، پیپلزپارٹی نے ہر طرح کی دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے بینظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی تو دی مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں ہماری افواج اور عام شہریوں نے دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں شہادتیں دیں،عمران خان ملک کو دیوالیہ پن کی طرف لے کرگئے،عمران خان نے دہشتگردی کو ایک بار پھر ملک میں پھیلنے کاموقع دیا،پاکستانیوں کے قاتلوں کو عمران خان نے اپنا مہمان بنایا،بارڈر پار جیل میں قید دہشتگردوں کو رہا کر کے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں لایا گیا،عمران خان نےجن کو واپس لایا وہ لوگ دہشتگردی اور جرائم میں ملوث ہیں ، ہمیں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے مفادات کو دیکھ کرپالیسی بنانا پڑے گی،پاکستان کی سالمیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے،دہشتگردی کو ختم کرکے رہیں گے،ہمیں امپورٹڈ کہنے والے عمران خان نے ملک میں دہشتگردی کو واپس امپورٹ کیا،

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیکل ٹراما سینٹر لاڑکانہ کا دورہ کیا

  • عمران خان ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بلاول

    عمران خان ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیکل ٹراما سینٹر لاڑکانہ کا دورہ کیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چانڈکا میڈیکل اسپتال و کالج کے تعاون سے سو بستروں پر مشتمل منصوبے ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا دورہ کیا ، بلاول بھٹو زرداری نے ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا، بلاول بھٹونے سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے عملے کی کاوشوں کو سراہا ،

    اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران چاہتے ہیں آمریت کے دروازے کھلیں تا کہ وہ بیک ڈورسے دوبارہ وزیر اعظم بن سکیں، عمران خان چاہتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کی موجودگی میں الیکشن ہوں،اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کے سہولت کارہٹ گئے،مگر کسی اور ادارے میں ابھی بھی موجود ہیں،اگر انتخابات وقت پر ہوگئے تو عمران کے سہولت کار کسی بھی ادارے میں موجود نہیں رہیں گے، عمران خان جھوٹ نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں ،اقتدار کیلئے عمران خان ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہ کرے اور ملک میں جمہوری ترقی نہ ہو،عمران چاہتے ہیں آمریت کے دروازے کھلیں کہ وہ بیک ڈور سے دوبارہ وزیر اعظم بن سکیں،

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    قبل ازیں گڑھی خدا بخش میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ15سال بعد بھی عوام ، سیاسی کارکن اور جیالے بی بی شہید کو نہیں بھولے، شہید بے نظیر بھٹو کو کس گناہ میں شہید کیا گیا، کیا بی بی شہید کا گناہ یہ تھا کہ وہ محب وطن تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عالمی لیڈر تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پوری مسلم دنیا کا فخر تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دلیر خاتون تھیں، محترمہ نے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کو ایک دن کیلئے بھی لاوارث نہیں چھوڑا، بی بی شہید معاشی انصاف چاہتی تھیں، کچھ لوگ تقسیم کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں،

  • ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کوجوڑیں گے،بلاول

    ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کوجوڑیں گے،بلاول

    ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کوجوڑیں گے،بلاول
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بی بی شہید کو آپ سے چھینے ہوئے 15 سال گزر چکے ہیں گڑھی خدا بخش میں 15سال بعد بھی عوام کا سمندر ہے،آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے جیالے یہاں جمع ہیں،

    گڑھی خدا بخش میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ15سال بعد بھی عوام ، سیاسی کارکن اور جیالے بی بی شہید کو نہیں بھولے، شہید بے نظیر بھٹو کو کس گناہ میں شہید کیا گیا، کیا بی بی شہید کا گناہ یہ تھا کہ وہ محب وطن تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عالمی لیڈر تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پوری مسلم دنیا کا فخر تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دلیر خاتون تھیں، محترمہ نے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کو ایک دن کیلئے بھی لاوارث نہیں چھوڑا، بی بی شہید معاشی انصاف چاہتی تھیں، کچھ لوگ تقسیم کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں، شہید بی بی پاکستان کو اکیلا نہیں دیکھنا چاہتی تھیں، شہید بی بی امریکا جاتی تھیں پارلیمنٹ جلسہ کی صورت میں ان کی تقریر سنتی تھی، شہید بینظیر بھٹو سے ہاتھ ملانے کیلئے ہیلری کلنٹن قطار میں انتظار کرتی تھیں،شہید بینظیر بھٹو مسلم دنیا میں جاتی تھیں تو سب بیٹی جیسی عزت دیتے تھے، شہید بی بی مزدوروں اور کسانوں کی اصل نمائندہ تھیں، آمریت بندوق کی طاقت سے آپ کی آزادی چھینتی ہے دہشتگرد خوف پھیلا کر آپ کے حقوق سلب کرتے ہیں، شہید بینظیر بھٹو جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں،شہید بے نظیر بھٹو تقسیم نہیں یکجہتی کی سیاست میں یقین رکھتی تھیں،شہید بینظیر بھٹو جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست میں یقین رکھتی تھیں ہم پر فرض ہے کہ شہید بی بی کے نظریہ کے مطابق چلیں، شہید بی بی کہتی تھیں دہشتگردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کو ہم جوڑیں گے، یکجہتی کے ساتھ سیاست کریں گے،کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، لوگوں کو لڑوائیں گے نہیں، یکجہتی کیساتھ شہیدکے نامکمل مشن کو مکمل کرینگے، ہم نے کوشش کی ہے شہید بینظیر کے مشن کو آگے لیکر جائیں،آمریت کو شکست دے کر جمہوریت کو بحال کیا،ہمیں مل کر محنت کرنا ہو گی،ہم نےصوبوں کو ان کا حق دیا، جمہوریت بحال کی،سلیکٹڈ ہمارے آئینی حقوق کے خلاف سازشیں کر رہا تھا،اس شخص نے تباہی پھیلائی جس کیخلاف ہم نے آئینی ہتھیار استعمال کیا، ہم نے اس کیخلاف پرامن احتجاج کیا اور دودھ سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینکا، ہم نے اسے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا،پہلی بار تاریخ میں پارلیمان نے وزیراعظم کو گھر بھیجا،یہ آصف زرداری کا کریڈٹ بائیڈن کو دینا چاہ رہے ہیں، آپ کو امریکی صدر نے نہیں ،پیپلز پارٹی کے جیالوں نے نکا لا، وائٹ ہاوس کی نہیں بلاول ہاوس کی سازش نے آپ کو گھر بھیجا ہے،ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے ملک کو مشکل سے نکالا،ہم نے ماضی میں خدمت کی اور آج بھی کر رہے ہیں، ہم روٹی، کپڑا اور مکان کو اپنا بنیادی نعرہ سمجھ کر چلتے ہیں، ہم نے سندھ بھر میں مفت علاج کیلئے اسپتال بنائے ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، میٹرو کا ملک میں فیشن بن گیا، سارے پیسے ایک ہی سڑک پر لگا دیئے جاتے رہے،ہم بڑے بڑے پُل تو نہیں بناتے، ماڈرن بسیں انہیں سڑکوں پر چلاتے ہیں، بہت کچھ حاصل کر چکے ہیں مگر اب بھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، ملک مشکل میں ہے تو اسے صرف پیپلز پارٹی کے جیالے بچا سکتے ہیں، ماضی میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کو بھی پیپلز پارٹی نے شکست دی،ہم نے پچھلے سال جمہوریت کی بحالی اور معاشی انصاف کی تحریک شروع کی تھی،سلیکٹڈ تو کٹھ پتلی تھا، سازش ہمارے آئین کے خلاف تھی دنیا میں پاکستان کو اکیلا کرنے کی سازش کو ہم نے ناکام بنایا،سازشی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور اور عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتے تھے، سلیکٹڈ کی ناکامیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں اکیلا ہوتا جا رہا تھا، اس حالت میں ہم کشمیر کا دفاع نہیں کر سکتے تھے،ہم شہادتیں قبول کر کے اس دہشتگردی کا مقابلہ کرتے رہے ہمارے فوجی جوانوں نے شہادتیں قبول کر کے دہشتگردوں کو شکست دی،ان میں ہمت نہیں رہی تھی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھیں،اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ نے ان کا مقابلہ کر کے شہادت قبول کی،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کس نے اس سلیکٹڈ کو یہ اجازت دی کہ انتہا پسندوں سے مذاکرات کریں، عمران کو کس نے کہا کہ عوام سے پوچھے بغیر دہشتگردوں سے مذاکرات کریں،دہشتگردوں کو کس نے پاکستان کی جیل سے نکالا ،دہشتگردی آج ایک بارپھر سر اٹھا رہی ہے، کس نے اجازت دی،وہ ہتھیار نہ ڈالیں اور ہم ان دہشتگردوں کی مہمان نوازی کریں، ایک نالائق سلیکٹڈ کرکٹر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، ہمیں ایک بار پھر ایک ہو کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا،عمران کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو پہلی بار ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معاشی طور پر بہت بڑے سانحہ کو روکا گیا، سیلاب ہمارے لئے قیامت سے پہلے قیامت تھا، مون سون شروع ہوا تو مہینوں چلتا رہا، رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا، جی ڈی پی کا 10 فیصد اسی پانی کے ساتھ بہہ گیا، اپنے مخالف سے کہتے ہیں پہلے انسان بنے اور پھر سیاستدان ایک طرف سلیکٹڈ کی ضد اور انا ، دوسری طرف عوام سیلاب کے اثرات بھگت رہے ہیں،نقصانات کے ازالے میں وقت لگے گا، جلدی نہیں کر سکتے، ڈونرز کانفرنس کے انعقاد پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے شکر گزار ہیں،

    عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

    میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

  • بلاول نے فعال سفارتکاری سے پاکستان کا موقف دنیا بھرمیں پہنچایا،قمر زمان کائرہ

    بلاول نے فعال سفارتکاری سے پاکستان کا موقف دنیا بھرمیں پہنچایا،قمر زمان کائرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے،

    وزیراعظم کے مشیر، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پر بڑی قربانیوں کے بعد قابو پا لیا تھا،ملک میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،عمران خان نفرت اورانتشار کی سیاست کررہے ہیں،عمران خان کی اکثر باتیں حقائق سے منافی ہوتی ہیں،عمران خان تو ملک کو معاشی تباہی کی جانب لے گئے تھے عمران خان نے کہامیں نے بیرون ممالک کے اتنے دورے نہیں کیے جتنے بلاول بھٹو کرچکا ہے،عمران خان کو کون بتائے کہ وزیرخارجہ کا کام ہی دیگر ممالک سے تعلقات بہتر کرنا ہوتے ہیں،عمران خان نے ملکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،سعودی عرب،امریکا،چین سمیت کئی دوست ممالک کو عمران خان نے ناراض کیا،عمران خان کی حکومت میں بیرون پلیٹ فارمز پر ہم تنہا ہو کر رہ گئے تھے،ہم نے حکومت میں آکر ناراض ممالک سے تعلقات بہتر کیے

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے فعال سفارتکاری سے پاکستان کا موقف دنیا بھر میں پہنچایا وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کے کیخلاف دلیرانہ بیان دیا، بلاول بھٹو نے بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ہونے والے نارواسلوک پر بات کی،عمران خان نے قوم کو تقسیم کردیا ہے،عمران خان نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لیے،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے عمران خان اور تحریک انصاف کو ان کے بیان کی وضاحت دینی چاہئے عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگا رہے جبکہ ان کے صدر کہہ رہے کہ سابق آرمی چیف نے ہی ان کو سینیٹ اور عام انتخابات میں مدد کی بلاول زرداری نے پہلے دن ہی اسمبلی کے فلور پر کہا تھا یہ "سلیکڈ وزیراعظم ہیں۔ تاخیر سے ہی صحیح لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کر لیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے اب یہ ایک طرف اسٹیبلشمنٹ پر الزام تراشی اور دوسری طرف ان کو سیاسی اور انتظامی کردار ادا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ عمران خان اداروں کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسا رہے ہیں کہ ماورائے آئین کردار ادا کریں اور مجھے اقتدار میں لائیں۔ عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ ان کو چاہیے کہ وہ اداروں کو اپنے سیاسی بیانیہ کا حصہ بنانے سے گریز کریں

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    بیرون ملک دوروں کا معاملہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں

  • بیرون ملک دورے، وزیر خارجہ بلاول نے تفصیلات سامنے رکھ دیں

    بیرون ملک دورے، وزیر خارجہ بلاول نے تفصیلات سامنے رکھ دیں

    بیرون ملک دوروں کا معاملہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ خریدتا ہے اور اپنے ہوٹل کا بل خود ادا کرتا ہے،

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا اور اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے،میں وزیر داخلہ نہیں بلکہ وزیر خارجہ ہوں، میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے، دیگر لوگ شاید چھٹی منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں مگر میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا،میرے بیرون ملک دوروں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی فوائد حاصل ہوئے، پاکستان اس وقت جی 77 یعنی پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کی قیادت کررہا ہے،ہم نے کوپ 27 میں تباہی سے ازالے کو ایجنڈے میں شامل کروایا اور یہ پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کی ایک بڑی کامیابی ہے،آپ ہماری جی 77 اصلاحات کی دستاویز کو ملاحظہ کریں، دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی فنانشل ادارے امیر ممالک کے بجائے غریب ممالک کو فائدہ دیں،

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

  • ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مودی کو بے نقاب کردیا ہے،

    چودھری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھ کر بی جے پی نے شدت پسند ہونے کا ثبوت دیا ہے،کشمیریوں کے خود ساختہ وکیل نے مودی کو ظلم کرنے کا حوصلہ دیا تھا، عالمی میں دنیا بلاول بھٹو زرداری کے مقبوضہ کشمیر متعلق بیانیہ کو پذیرائی ملی ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر میں آباد کشمیریوں کے دل کی دھڑکن ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے ،کشمیری مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں بلاول بھٹو زرداری کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں،

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ترجمانِ بلاول ہاوَس سریندر ولاسائی نے بے جے پی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی پیچھے مودی ہے بلاول بھَٹو زرداری کے محض ایک بیان نے مودی کو دنیا بھر میں ننگا کردیا بے جی پی اور مودی کو پتا ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری جیالوں کی ریڈ لائین ہے بے جے پی یہ بھی مت بھولے کہ جیالے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں بے جے پی بلاتاخیر معافی مانگے، ورنہ مودی بھارت سے باہر نکل نہیں سکے گا مودی جہاں بھی جائے گا، جیالے اس کا گندے انڈوں سے سواگت کریں گے دھمکیوں سے ثابت ہوا، مودی سرکار سفارتکاری کی میز پر منطق کا مقابلہ ہار چکی

  • تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ

    تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں مختلف ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں کیں

    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں بھی مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں ،وزیرخارجہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر ا ثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون پر موقف اجاگر کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا کے دوران پاکستان کا موقف پیش کیا ،جی77اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترقی پزیر ممالک کے مسائل پر بات کی،وزیر خارجہ نے سیلاب کے بعد بحالی کے امورسے بھی آگاہ کیا،افغانستا ن میں لڑکیوں کی تعلیم پر پاپندی سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے پاکستان افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کرتاہے ،بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے افغان حکومت لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرے بھارت پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کی ما لی معاونت کرتا ہے ،بھارت کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے،پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،پاک بھارت سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہیے بھارت بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے بھارت دہشت گردی کو ترک کرے،بھارتی ریاستی دہشت گردی پر پاکستان نے ڈوزئیر بھجوایا،بنوں حملے کا معاملہ داخلی سلامتی اور وزارت داخلہ سے متعلق ہے،افغان بارڈر فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری پر افغان ناظم الامور کو طلب کیا، پاکستان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پر عزم ہے،قانون نافذ کرنے ولے ادارے عمل داری کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں،بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی ڈوزئیر دیا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں، بھارتی ریاستی گردی کا معاملہ اٹھایا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے دورے کیے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سوئٹزرلینڈ، ترکی، ازبکستان، کمبوڈیا کے بھی دورے کیے،بلاول بھٹو نے امریکا، جرمنی، چین، مصر، سعودی عرب، انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے کیے،دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو تنخواہوں اور فنڈز کی ادائیگی کی جا رہی ہے،

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

    آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، امریکی ردعمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار