Baaghi TV

Tag: بلاول

  • افغانستان،خواتین کی تعلیم پرپابندی،بلاول اورعرب امارات کے وزیر خارجہ کا رابطہ

    افغانستان،خواتین کی تعلیم پرپابندی،بلاول اورعرب امارات کے وزیر خارجہ کا رابطہ

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے پرتبادلہ خیال کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت پرزوردیا، دونوں رہنماوں نے افغانستان میں سلامتی،استحکام اورامن کی حمایت میں اپنے مضبوط موقف پر زوردیا،رہنماؤں نے گفتگو میں کہا کہ اسلام وہ پہلامذہب ہے‌‌ جس‌ نے‌خواتین کو حقوق دیے اور اسلام نے تعلیم خواتین سمیت سب کے لیے اہم قرار دی

    دوسری جانب یواین سیکریٹری جنرل نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حصول پر پابندی پر اظہار تشویش کیا، یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ افغان لڑکیوں کے جامعات جانے پر پابندی سے انتہائی صدمہ ہوا، افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے،خواتین کی تعلیم پر پابندی سے افغانستان کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ہوں گے،طالبان حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ سب کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنائیں

    علاوہ ازیں سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے طالبان سے کابل میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرعائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا ہے سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پرحیرت ہے یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے ان حقوق میں تعلیم کا حق سرفہرست ہے جس کی بدولت خواتین اپنے ملک اورعوام کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں

    او آئی سی نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پرافغان حکومت کی مذمت کی ہے ،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت کے فیصلے پر اسلامی تعاون تنظیم کو تشویش ہے، سیکرٹری جنرل اوران کے ایلچی برائے افغانستان کئی بار افغان حکام کو اس جیسے فیصلوں کے نتائج سے خبردار کر چکے ہیں۔

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

  • بلاول مودی کو قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے؟ شازیہ مری

    بلاول مودی کو قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے؟ شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بی جے پی کے عہدے دار کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی شر انگیز ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے بی جے پی کی انتہا پسندی مزید بے نقاب ہوگئی ہے،بی جے پی آر ایس ایس کی شدت پسند اور نفرت انگیز سوچ کی علمبردار ہے وزیر خارجہ بلاول اگر مودی کو قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے،یہ ایک حقیقت ہے کہ گجرات میں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا،ثابت ہو چکا ہے کہ مودی جنونی ایشیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے

    پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھ کر بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دہشت گردوں کی مزاحمت کی تھی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مودی متعلق بیانیہ سچ ثابت ہو چکا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی بی جے پی کے خلاف عالمی انصاف کی عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ،

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ترجمانِ بلاول ہاوَس سریندر ولاسائی نے بے جے پی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی پیچھے مودی ہے بلاول بھَٹو زرداری کے محض ایک بیان نے مودی کو دنیا بھر میں ننگا کردیا بے جی پی اور مودی کو پتا ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری جیالوں کی ریڈ لائین ہے بے جے پی یہ بھی مت بھولے کہ جیالے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں بے جے پی بلاتاخیر معافی مانگے، ورنہ مودی بھارت سے باہر نکل نہیں سکے گا مودی جہاں بھی جائے گا، جیالے اس کا گندے انڈوں سے سواگت کریں گے دھمکیوں سے ثابت ہوا، مودی سرکار سفارتکاری کی میز پر منطق کا مقابلہ ہار چکی

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوئٹریس سےملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوئٹریس سےملاقات

    نیویارک :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس سے نیویارک میں ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو ملک میں تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بڑے پیمانے پر مدد کرنے اور آئندہ سال 9 جنوری کو جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر ان کی تعریف کی۔

    پی ٹی آئی نے استعفوں کی تصدیق کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

    وزیر خارجہ نے کانفرنس میں اہم عطیہ دہندگان، ترقیاتی اداروں اور نجی شعبے کی شرکت اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے پاکستان کے جامع منصوبے کی تجاویز کی حمایت کے لیے حوصلہ افزائی پر سیکرٹری جنرل سے مسلسل تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

    قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    انتونیو گوئٹریس نے جاری انسانی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔ کہا کہ کانفرنس کی کامیابی اور پاکستان کی تعمیر نو ان کی اولین ترجیح ہے۔

    سیکرٹری جنرل نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش فوری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ایک متفقہ اور جامع حکمت عملی بنانے کے لیے جی 77 اور چین کی خصوصی وزارتی کانفرنس بلانے کے وزیر خارجہ کے بروقت اقدام کو بھی سراہا۔

  • دہشت گردی اوراسلامو فوبیا آج کے بڑے مسائل ہیں:بلاول بھٹو

    دہشت گردی اوراسلامو فوبیا آج کے بڑے مسائل ہیں:بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے بڑے مسائل ہیں۔عالمی میڈیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام میں کردار ادا کر رہا ہے اور افغانستان میں بھی استحکام چاہتا ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین کا نوازشریف سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا امکان

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے گزشتہ دنوں افغانستان کا دورہ کیا، پُرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ افغان مسائل کے حل کے لیے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    روس اور مغرب تصادم کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں: روس اہلکارنے خبردارکردیا

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں۔اپنی مرحومہ والدہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانا بی بی شہید کا وژن تھا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے

    دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جی 77 اور چین کی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

  • وزیر خارجہ بلاول آج سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    وزیر خارجہ بلاول آج سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے،

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بالی، انڈونیشیا میں ہم منصب رتنو مارسودی سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو 15ویں بالی جمہوری فورم میں شریک ہوں گے،وزیر خارجہ بلاول افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،وزیر خارجہ جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم، جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وزیر خارجہ بلاول افغانستان میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے پاکستانی کاوشوں کو اجاگر کریں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو معاشرے کے تمام طبقات کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی کی اہمیت پر زور دیں گے، وزیر خارجہ دورہ سنگاپور میں ہم منصب ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ بلاول سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے بھی ملیں گے،

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیر خارجہ کے انڈونیشیا، سنگاپور کے دورے عکاس ہیں کہ پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے،

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

  • سفارتخانے پر حملہ،قانونی کاروائی کی جائے گی،افغان وزیر خارجہ کی بلاول کو یقین دہانی

    سفارتخانے پر حملہ،قانونی کاروائی کی جائے گی،افغان وزیر خارجہ کی بلاول کو یقین دہانی

    کابل:افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے

    افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی نے افغان سفیر پر حملے کی مذمت کی اور اطمینان دلایا کہ پاکستانی سفارت خانے اور عملے کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ واقعہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے اور کسی کو بھی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کے حملے کی مذمت کی ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے انہوں نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی خیریت سے ہیں امید ہے کہ شدید زخمی سکیورٹی گارڈ جلد ٹھیک ہوجائے گا چاہتے ہیں افغانستان میں حالات بہتر ہوں اورامن قائم ہو

    علاوہ ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ناصر کنعانی نے افغان بے گناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ حملے کے تسلسل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے مسلسل دہشتگردانہ حملوں کا نتیجہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام ہے جو اس ملک کے عوام اور خطے کے مفادات کے منافی ہے ،پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    قبل ازیں سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، کابل میں ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حملے کے دوران سکیورٹی گارڈ کی بہادری پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،حملے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے سکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، افغان حکومت سفارتخانے پر حملے کی فوری تحقیقات کرے، افغان حکومت بزدلانہ حملے میں ملوث عناصروں کا تعین کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے،

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرحملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
    علاوہ ازیں افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی دہشتگردی کے حملے میں سفارتخانے کا سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا ہے افغانستان میں عبوری حکومت فوری طور پر حملے کی جامع تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کر کے خلاف کارروائی کرے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کی گئی ہے

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    ابوظہبی:وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی

    اس حوالے سے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج ابوظہبی میں سالانہ سر بنی یاس فورم کے موقع پر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے دو طرفہ ملاقات کی۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلی سے مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور وقتی آزمائشی برادرانہ تعلقات کا مظہر تھا جو ہر وقت ضرورت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشکل وقت میں انسانی امداد کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں سے ایک تھا۔

    وزیر خارجہ نے اپنے یو اے ای ہم منصب کو سالانہ سر بنی یاس فورم کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی اہم اہمیت پر زور دیا اور معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع

    بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع

    لاہور:بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع،اطلاعات کے مطابق وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، ان کی کل وزيراعظم شہباز شريف سے ملاقات متوقع ہے، وزير خارجہ کل عاصمہ جہانگير کانفرنس ميں بھی شرکت کريں گے۔

    صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد

    وزير خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ايک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ کل وزيراعظم شہباز شريف سے ملاقات میں اہم سیاسی سیٹ اپ سے متعلق گفتگو کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں مزید سیاسی الائنس پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔بلاول بھٹو زرداری معروف وکیل رہنماء عاصمہ جہانگیر سے منسوب کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    ادھروزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں عمران نیازی، تصدیق شدہ خائن اور جھوٹا نکلا، یہ کوئی خوشی کا نہیں لمحہ فکریہ ہے۔ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں نا گھبرانے والی بات ہے، لانگ مارچ کے دوران قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، سرٹیفائیڈ چور کو قعطاً اسلام آباد میں گھسنے نہیں دیں گے، عام انتخابات میں ابھی 11 ماہ دور ہیں، ہمارا الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا ہے، پوری قوم کو دل کی گہرایئوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اجتماعی کاوشوں، اجتماعی بصیرت سے ایسا ہوا، گرے لسٹ کی وجہ سے کاروباری حضرات کوبہت مشکلات پیش آرہی تھیں، گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد ان مسائل سے نجات ملے گی، پاکستان نے فیٹیف کی سفارشات پرعمل کیا ہے، فیٹیف نے اعتراف کیا پاکستان نے 35 شرائط پرعملدرآمد کیا، اللہ نے پاکستان کوکامیابی نصیب فرمائی، یہ میری نہیں پاکستان کی اجتماعی کامیابی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، تمام افراد، اداروں، اتھارٹیز کی کامیابی ہے جنہوں نے دن رات محنت کی، سب سے پہلے بلاول بھٹو کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

  • بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں،اخلاقیات سیکھیں: آفتاب صدیقی

    بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں،اخلاقیات سیکھیں: آفتاب صدیقی

    کراچی :آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سیاسی بونے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے بلاول زرداری کی عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری سیاسی بونے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری دھاندلی سے جیتی ہوئی سیٹ کا جشن ایسے منانے دیہی ملیر پہنچے ہیں جیسے ملیر کو پیرس بنایا ہو جبکہ شہری ملیر سمیت ديہی ملیر نے بھی بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کے منہ پر کالک ملی ہے۔

    آفتاب صدیقی نے کہا کہ منی لانڈر کی سیاسی نابالغ اولاد اور پاکستان کو لوٹنے والے زرداری ڈاکو کے برخودار اب عمران خان پر ہرزہ سرائی کرنے لگے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول جیسا نکما وزیرِ خارجہ آج تک نہیں دیکھا، سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے کے بجائے ہمت کریں اور امریکہ کو جواب دیں جس نے ایٹمی اثاثوں پر اُنگلیاں اٹھائی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیول کا اس ملک میں کوئی سیاست دان نہیں ہے، عمران خان قوم کی آخری اُمید اور چوروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت ہیں۔سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ عمران خان بہت جلد سندھ میں دورے شروع کریں گے اور پیپلز پارٹی کو آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں عبرت ناک شکست دیں گے۔

  • بلاول کا ضمنی انتخاب کی کامیابی کے بعد ملیر کا دورہ، عمران کو سیاسی دجال قرار دے دیا

    بلاول کا ضمنی انتخاب کی کامیابی کے بعد ملیر کا دورہ، عمران کو سیاسی دجال قرار دے دیا

    کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیاسی دجال قرار دے دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ کراچی سے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو شکست دینے والے پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد دینے ملیر پہنچے۔

    اس سے پہلے بلاول نے کہا تھا کہ عمران خان کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر بنی گالا میں بیٹھ جائیں۔ ہم عمران جیسے سیاستدانوں کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے۔

    کراچی کے علاقے ملیر میں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا پاکستان نوجوان قیادت کیلئے تیار ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا تھا مگر ضمنی انتخاب میں ملیر کے عوام نے کٹھ پتلی کو تاریخی شکست دی۔ تبدیلی کا نعرہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، عمران کی سیاست نفرت اور پی پی کی سیاست محبت کی سیاست ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا اور منافق آدمی ہیں ہم نے مل کر سلیکٹڈ حکومت کو شکست دی۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ ملیر کے عوام نے ہر دور کے ظالم، آمر، فرعون کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں عمران کو کٹھ پتلی کہتا تھا آج وہ خود مان گیا، ہر کسی کو چور کہنے والا خود چندہ چور نکلا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تو اپنا کیچن شوکت خانم اسپتال سے چلاتا ہے۔

    اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر اختیار نہیں تھا تو استعفیٰ دیتا 4 سال حکمرانی کیوں کی؟ جدوجہد کر رہا ہے کہ ایک بار پھر سلیکٹ ہوجائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکیم بلوچ نے آپ کے سارے مسائل بتادیے، وزیراعلیٰ 90 دن میں مطالبات پر کام شروع کریں، ملیرمیں میں ترقیاتی کاموں کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست نہیں سیلاب متاثرین کا مسئلہ اہم ہے مگر پاکستان کے خلاف سیاسی دجال سازشیں کررہاہے، اپنی سیاست چمکا کر توجہ سیلاب متاثرین سے ہٹانا چاہتے ہیں۔