Baaghi TV

Tag: بلاک

  • پاکستان میں بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان میں بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر بلاک ہونے والی آن لائن سروس وکی پیڈیا کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وکی پیڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پی ٹی اے نے ہماری سروس اور تمام پراجیکٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا ہے۔

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک


    ویب سائٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ہمیں پی ٹی اے کی جانب سے یکم فروری کو بتایا گیا کہ وکی پیڈیا کی سروس کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور پھر 3 فروری کو غیر قانونی مواد کا جواز بنا کر ہماری سروس کو پاکستان میں مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا۔

    مونس الہی کا ایک اور دوست غائب

    آن لائن سروس نے بتایا کہ ہم ’معلومات سب انسانوں کے لیے‘ پر یقین رکھتے ہیں اور وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں بلاک کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کو بلا معاوضہ معلومات کی رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر کوئی پاکستان کی تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم ہو جائے گا۔


    ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان ہر کسی کو معلومات تک رسائی کے حق میں ہمارا ساتھ دے گی اور وکی پیڈیا سروس اور پراجیکٹس کو فوری بحال کرے گی تاکہ پاکستان کے لوگ دنیا بھر میں اپنے معلومات کو شیئر کر سکیں۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

  • بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے

    بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے

    لاہور:بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے،اطلاعات کے مطابق بھارت نے ‘انڈیا مخالف مواد’ نشر کرنے پر ملک میں ایک پاکستانی یوٹیوب چینل سمیت 8 چینلز تک رسائی بلاک کروا دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے اب تک بھارتی حکومت 102 یوٹیوب چینلز کی رسائی بھارت میں بلاک کرواچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاک ہونے والے یوٹیوب چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 86 لاکھ سے زائد تھی اور ان پر موجود مواد پر 114 کروڑ ویوز بھی موجود تھے۔بھارت کی وزارت اطلاعات کے مطابق یہ یوٹیوب چینلز ملک میں ‘جھوٹے دعوؤں کے ذریعے مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلارہے تھے’۔

    وزارت اطلاعات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ چینلز ‘فیک نیوز’ پھیلارہے تھے کہ بھارتی حکومت ملک میں مذہبی مقامات گرارہی ہے اور مذہبی تہوارات پر پابندیاں لگارہی ہے۔بھارت میں بلاک ہونیوالے پاکستانی یوٹیوب چینل کا نام ‘نیوز کی دنیا’ ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے۔

    خیال رہے بھارتی حکومت نے رواں سال اپریل میں بھی 22 یوٹیوب چینلز بلاک کروائے تھے، جن میں سے 4 پاکستانی چینلز شامل تھے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل میڈیا بھی بھارت میں مذہبی آزادی کیخلاف اقدامات کی بھرپور کوریج کرتا ہے، ہندو انتہاء پسندی سے سب سے زیادہ مسلمان اور عیسائی متاثر ہورہے ہیں۔

  • ن لیگ پر نّعرے بازی پر اب ہوں گے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

    ن لیگ پر نّعرے بازی پر اب ہوں گے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

    وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف بڑے ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) پر نعرے بازی پر ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیئے جائیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اس کے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اسکے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں تمام پاکستانی شہریوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں۔ دورانِ سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگر آپکا سامنا ”عمرانی باؤلوں“ سے ہوجائے اور وہ آپ پر ”غرانا“ یا ”کاٹنا“ شروع کر دیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے اُنکی ویڈیو بنائیں۔

    رانا ثناء اللہ نے لکھا کہ عمرانی باؤلا ایک ہو ایک سے زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں اور اسے ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ارسال کر دیں، وٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں یا سوشل میڈیاکے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کر دیں۔ بھرپور کاروائی، اندراج مقدمہ، گرفتاری حتیٰ کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی Blockage عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دئیے گئے ”Freedom of Movement“ کے حق کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ اگر عمرانی باؤلے پھر بھی اس دوران آپ سے ہاتھا پائی پر اتر آئیں تو اپنے دفاع کے قانونی حق کا استعمال کریں۔

    یاد رہے کہ یہ ایکشن ایک ایسے وقت میں لیے جا رہا ہے جب چند روز قبل وفاقی وزیر احسن اقبال پر موٹروے پر چند لوگوں نے نعرے بازی کی تھی، جس کے بعد اس فیملی نے وفاقی وزیر کے گھر جا کر ان سے معذرت کر لی تھی۔

    قبل ازیں رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر فراڈیا غداری اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے سوا کچھ نہیں جانتا، پہلے سیاست میں اسلامی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی گئی، اب بشریٰ بی بی کے حکم پرغداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں۔ کہ ہم چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بچانے پر لگے ہیں، مسٹر فراڈیا جی کوریڈور بچانے پرلگا ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ‎چار سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ صادق ہے نہ امین، سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں، چور چور کے نعرے لگانے والا 4 سال میں سیاسی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا، امریکا کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے کر رہا ہے، عمران نیازی نے 4 سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے دھوکہ نہیں دے سکتے، عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے خیرات، قیراط، ہیرے جواہرات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا، جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں، ’فتنہ فساد‘ کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پر ماتم کرنا لکھا ہے۔

  • پی ٹی اے کا فوری کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی اے کا فوری کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے کرپٹوکرنسی ویب سائٹس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی سے رائے بھی مانگ لی ہے پی ٹی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 1 ہزار 540 کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے بھیجیں ہیں تاہم اس سے متعلق قانونی حوالہ کمزور ہے۔

    کیپٹن (ر) صفدر سمیت 5 لیگی رہنما اشتہاری قرار

    پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کےسرکلرکو بنیاد بنا کر ساری ویب سائٹس بند نہیں کی جا سکتیں، جب تک کوئی میکانزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔

    پی ٹی اے حکام کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہو گا، متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے 2021 میں تقریباً 20 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی قدرریکارڈ کی جو ملکی وفاقی ذخائر سے زائد ہے پاکستان 21-2020 میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے والا تیسرا بڑا ملک رہا ہندوستان اور ویتنام پہلے اور دوسرے نمبر رہے۔

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ رواں سال پاکستان میں کرپٹوکرنسی کی مالیت 711 فیصد بڑھی ہے چھوٹے سرمایہ کاروں کی آمد،بہت زیادہ لیوریج کی دستیابی اور لین دین کی کم لاگت کے باعث کورونا وبا کے دوران بھی کرپٹو کرنسیز کو پذیرائی ملی ہے۔

    استاد کے ہاتھوں 12 سالہ بچی قتل،ملزم گرفتار

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے ذریعے استعمال ہونے والا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج بائننس ہے اس کے علاوہ دیگر مشہور پلیٹ فارمز جیسے کہ لوکل بٹ کوائنز ڈاٹ کام اور بائینوموو دیگرکا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

    پاکستان میں تقریباً 67 فیصد سرمایہ کار مرکزی خدمات کا استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ صرف 33 فیصد لین دین کے لیے دوسرے پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں۔

    بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے استعمال ہونے والے روایتی ذرائع جیسے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز ان کرنسیوں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکتے۔اس لیے زیادہ تر سرمایہ کار بینک ٹرانسفر کا استعمال کرتے ہیں یا جاز کیش اور ایزی پیسہ جیسے متبادل ذرائع استعمال کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 2018 میں اعلان کیا تھا کہ بٹ کوائن جیسی ورچوئل کرنسیاں ضمانت یافتہ قانونی حیثیت نہیں رکھتیں۔ ورچوئل کرنسیوں کو تسلیم نہ کیے جانے کے باوجودکرپٹو کرنسیوں میں پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

    وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش ،جوابی کاروائی میں دہشت گرد ہلاک

  • اوکاڑہ: تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس کا وحشیانہ تشدد، ملزم جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا کا سخت احتجاج

    اوکاڑہ: تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس کا وحشیانہ تشدد، ملزم جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا کا سخت احتجاج

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدرگوگیرہ پولیس تھانہ میں ڈکیتی کے مقدمے کی بابت لائے گئے ملزم تصور کو پولیس نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تصور کے ورثاء نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ تصور کو دس روز قبل تھانہ گوگیرہ کی پولیس نے پکڑا اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مضروب کی نازک حالت کی بنا پر اسے لاہور کے ایک ہسپتال میں ریفر کیا گیا جہاں وہ دس روز زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کے ورثاء نے اوکاڑہ فیصل آباد روڈ بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گوگیرہ کے ایس ایچ او کا فی الفور تبادلہ کردیا ہے۔ باغی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمرسعید ملک نے کہا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے کے حقیقی محرک کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔