Baaghi TV

Tag: بلدیات

  • محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    لاہور:محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکارڈ کی عدم فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا،سولڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کر دیے گئےآڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بار بار یاددہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس اور بینک گارنٹی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

    ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا مؤقف اپنایاآڈٹ کمیٹی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی ہدایت دی جبکہ آڈٹ نے جون 2019 میں ریکارڈ کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی تھی،آڈٹ رپورٹ کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر ذمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہے۔

    کانگو میں کیتھولک چرچ پر فائرنگ، 21 سے زائد افراد ہلاک،متعدد مکانات اور دکانیں نذر آتش

    بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    تین دن سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

  • بلدیاتی الیکشن؛ تقرر و تبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

    بلدیاتی الیکشن؛ تقرر و تبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

    بلدیاتی الیکشن؛ تقرر و تبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
     سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبے میں افسران کے تقرر و تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکرٹری کو بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں افسران کی تقرریاں، تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں اور شہری خادم حسین کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    وکلا نے مؤقف دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیر قانونی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کے 2 سیکرٹریز نے عدالت کو بتایا تھا کہ کسی کے کہنے پر تقرری تبادلے کردیے گئے تھے۔ اے جی صاحب عدالت کو بتایا تھا کہ تبادلے واپس لے لیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ابھی تک کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو نہیں ہٹایا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا ناظر کو مقرر کردیں؟ اب ناظر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری چیک کرے گا؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکرٹری بیان حلفی جمع کرائیں کہ الیکشن شیڈول کے بعد کتنے تقرر و تبادلے ہوئے؟ عدالت نے تبادلے اور تقرریوں سے متعلق رپورٹ بیان حلفی کے ساتھ 11 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

  • اگر کام نہیں کرنا تو استعفی دے کر گھر جائیں،سندھ ہائیکورٹ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات پر سخت برہم

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کنڈکٹ سے مطمئن نہیں، کام نہیں کرنا تو استعفٰی دے کر گھر جائیں۔

    باغی ٹی وی :جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں با اختیار بلدیاتی نظام سے متعلق ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ایم کیوایم وکیل طارق منصور،جماعت اسلامی کےوکیل صلاح الدین احمد اورعثمان فاروق ایڈووکیٹس پیش ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    پرویز الہیٰ نے ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دینگے،رانا ثناء اللہ

    عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے کنڈکٹ سے مطمئن نہیں جسٹس کے کے آغا نےریمارکس دیے کہ اگر کام نہیں کرنا تو استعفی دے کر گھر جائیں غیر ضروری تاخیر پر عدالت سخت برہم ہوگئی۔

    جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ سیکرٹری بلدیات کہاں ہیں؟ ان کا جواب کہاں ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ ایڈیشنل سیکرٹری یہاں آئے ہیں، مزید وقت مانگ رہے ہیں جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے، یہ کوئی جواز نہیں۔

    ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 11 ماہ ہوچکے ہیں، مسلسل جواب مانگ رہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ ہم اس ایشو پر ورکنگ کر رہے ہیں۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ یہ وضاحت ناکافی ہے، یہ کوئی جواز نہیں۔ کیوں وقت ضائع کر رہے ہیں؟-

    ایڈیشنل سیکرٹری نےکہا کہ ہمیں آخری مہلت دے دی جائےعدالت نے ریمارکس دیئےکہ نہیں، مہلت نہیں آپ اورسیکرٹری کیخلاف کارروائی کریں گے آپ کو بہت وقت دیا گیا مگر آپ تاخیر کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی خواتین ایم پیز کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف کے پی کمیشن برائے وقار…

    جماعت اسلامی کے وکیل نے مؤقف دیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی رکھ چکےسپریم کورٹ فیصلے پر من و عن عمل نہیں کیا جا رہا، طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ فیصلے پر غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کب ہو رہےہیں؟ طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیاکہ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو شیڈول ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئےکہ آپ نے بلدیاتی نظام کو با اختیار نہ بنانے پر توہین عدالت درخواست کیوں دائر نہیں کی؟ تاثر جا رہا ہےکہ آپ لوگ جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں۔

    عدالت نےصوبےمیں بااختیار نظام سے متعلق جماعت اسلامی اورایم کیو ایم کی درخواستوں پر جواب جمع نہ کرانےپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت پیش ہونے اور فیصلے کی نقول چیف سیکرٹری کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے فوری بلدیاتی انتخابات کروانے اور ایم کیو ایم نے انتخابات سے قبل بلدیاتی نظام کو با اختیار کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

    ندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

  • سیکریٹری بلدیاتی کا دورہ

    سیکریٹری بلدیاتی کا دورہ

    قصور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کا ضلع قصور کا دورہ
    تحصیل کونسل آفس قصور میں انتظامیہ، افسران و عملے سے ملاقات کی۔
    صوبائی سیکرٹری نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ہونیوالے اقدامات پر مقامی انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی۔
    وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق نئے نظام میں آبادی، رقبے اور دیگر مسائل کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں
    آنیوالے وقت میں تحصیل کونسلوں اور ویلج پنچائتوں کا اہم کردار ہو گا سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کی گفتگو
    دورے کے دوران سیکرٹری بلدیات پنجاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلین گرین پنجاب مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔
    صوبائی سیکرٹری نے قصور کے نواح میں واقع لونے کی اور ہر دو محمد گاؤں کے دورہ کے دوران لوگوں کو لوکل گورنمنٹ، ویلج پنچائت اور نیبر ہڈ کونسلز ایکٹ پر بھی آگاہی دی۔