Baaghi TV

Tag: بلدیاتی الیکشن

  • پہلے پی ٹی آئی حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تھی اب یہ نہیں کروا رہی،عدالت

    پہلے پی ٹی آئی حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تھی اب یہ نہیں کروا رہی،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیوں ملتوی ہوئے؟ پہلے پی ٹی آئی کی حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تھی اب یہ حکومت نہیں کروا رہی، پورے شہر کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ،حکومت نے جلد بازی میں نوٹیفکیشن میں اسلام آباد کی آبادی 20کروڑسے زائد کردی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ نوٹیفکیشن میں زیادہ آبادی کلریکل غلطی تھی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز کا فنڈ ایڈمنسٹریٹراور ی ڈی اے کیوں استعمال کرے؟ میں نے اپنے فیصلے میں بڑا واضح لکھا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر یہ فنڈ استعمال نہیں کریگا، اسلام آباد کو یرغمال بنا دیا ہے، لوگوں کو پانی تک نہیں مل رہا،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا حکومت بیان حلفی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے سکتی ہے؟ کیا حکومت بتا سکتی ہے کہ اتنے عرصے میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کروا دینگے؟کیا وفاقی حکومت الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد یونین کونسلز کی تعداد بڑھا سکتی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے فیصلہ دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے تو الیکشن کمیشن کو اپروچ ہی نہیں کیا، یہ تو عدالت نےبھیجا، کیاجو لوگ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے کیا انکو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا؟ لوگوں نے تو خاندانوں میں کتنی لڑائیاں کر لی ہونگی، اب انتخاب ملتوی ہو گئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات قانون سازوں کو سمجھ نہیں آ رہی، پارلیمنٹ سے معاملات ہینڈل نہیں ہوتے تو وہاں نہ بیٹھیں ہم نے آرڈیننس فیکٹری تو نہیں بنانی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ بلدیاتی قانون سے متعلق ایک ترمیم پارلیمنٹ سے پاس ہو چکی ہے، صدر پاکستان کی جانب سے ترمیم پر دستخط ہونا باقی ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کبھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخاب ملتوی کیے ہیں؟ یہ انتخابات اس لیے ملتوی ہوئے ہوں کہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہونے ہیں؟اس وقت قومی خزانے سے 50 ساٹھ کروڑ روپیہ خرچ ہو چکا ہے اگر پارلیمنٹ کچھ دن بعد نیا قانون بنانا شروع کر دے تو الیکشن پھر ملتوی ہو جائیں گے؟

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر قرار دے دی گئی،

    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے جب کہ الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، نئی ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور پولنگ ایک ہی دن ہوگی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات تا حکم ثانی ملتوی کر رہا ہے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

  • بلدیاتی انتخابات،میرپورآزاد کشمیر،سیکٹر کلیال پولنگ اسٹیشن میں  ہنگامہ آرائی

    بلدیاتی انتخابات،میرپورآزاد کشمیر،سیکٹر کلیال پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشنز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے

    تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ جاری ہے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے بعد میرپورڈویژن کے 3 اضلاع میرپور بھمبر اور کوٹلی میں 12لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے میرپور ڈویژن بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550 اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے

    اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 300سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں،میرپور آزاد کشمیر،سیکٹر کلیال پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی،حکومتی خاتون ایم ایل اے کے بھائی کی پولنگ اسٹیشن آمد پرہنگامہ آرائی ہوئی ن لیگ اورپی ٹی آئی کےکارکنان آمنے سامنے آ گئے، رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا تا ہم پولیس کے پہنچنے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب بلدیاتی اداروں کی معیاد یکم جنوری 2022کو ختم ہوچکی،الیکشن کمیشن تیسری دفعہ حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کرنے جارہا ہے، انتخابات کیلئے تاریخ پر صوبائی حکومت کے نمائندگان سے مشاورت کی جائے،نمائندہ پنجاب حکومت نے کہ کہ ڈرافٹ رولز کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں رکھے جائیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ رولز کی منظوری کے بعد اِن کی کاپیاں الیکشن کمیشن کو مہیا کی جائیں گی،

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروا چکا یا کروانے والا ہے، اسلام آباد الیکشن شیڈول دے چکا ہے،صرف پنجاب باقی جہاں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا،

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے تاخیری حربوں پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن دو مرتبہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کر چکا ہے، ان حلقوں پر آنے والے اخراجات قومی خزانہ پر بوجھ ثابت ہوئے، صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ اور بار بار قانون میں ترامیم کی وجہ سے صوبہ میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی،

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر،چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر،چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر،چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق قانون سازی مکمل کر لی ہے،الیکشن کمیشن کو صرف الیکشن رولز، حلقہ بندی رولز، ڈرافٹ رولز موصول ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کو دیگر دستاویزات، ڈیٹا اور نقشہ جات وغیر ہ تاحال مہیا نہیں کئے گئے،

    الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے تاخیری حربوں پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن دو مرتبہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کر چکا ہے، ان حلقوں پر آنے والے اخراجات قومی خزانہ پر بوجھ ثابت ہوئے، صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ اور بار بار قانون میں ترامیم کی وجہ سے صوبہ میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کر لیا

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

  • ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

    ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

    ایم کیوایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بلدیاتی پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں تاہم اب مزید تاخیر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست دائر کر دی ہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، ہمیں بھی فریق بنا کر سنا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کا حکم،دو ہفتے میں رپورٹ طلب

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔

    یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور عدالت نے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    ودوسری جانب کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے سندھ کابینہ نے مزید 90 روزکی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویزمنظور کرلی اور اس حوالے سے سندھ حکومت نے خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ سندھ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیر کی تجویز کی منظوری دی سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید تین ماہ تاخیر کرانے کی تجویز کابینہ نے منظور کی ہے سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت منظوری دی ہے۔

    ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بار بار الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ بہت ہو گیا اب کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کروائیں۔

    چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہے؟ الیکشن کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی رپورٹس کہاں ہیں؟ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ سیلاب میں کون سی پولیس جاتی ہے؟ بتائیں سیلاب زدگان کے پاس پولیس کیا کر رہی ہے؟ کون سی ڈیوٹی ہے پولیس کی؟

    جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے کہا تھا کہ کوئی ایک گاؤں بتا دیں جہاں پولیس نے سیلاب متاثرین کے لیے آپریشن کیا ہو، کتنی مجموعی نفری ہے سندھ میں؟ بتائیں پولیس کہاں کہاں تعینات ہے؟

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم زیادہ وقت نہیں دیں گے، ہمیں فوری رپورٹ چاہیے۔

    عدالت نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو اہلکاروں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ خود پیش ہوں یا سینئر افسر کو تعینات کریں۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس ہو جائے پھر سماعت رکھی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اجلاس سے کچھ لینا دینا نہیں، آپ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کرائیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی تھی-

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

  • شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کا مسلسل التوا

    شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کا مسلسل التوا

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں بلدیاتی حکومت کرونا وبا پھیلنے کے دنوں میں ختم ہوئی تھی تب سے اب تک کراچی میں بلدیاتی انتخاب نہیں ہو سکے، کراچی میں پہلے مرحلے کے الیکشن ہوئے تو دوسرے مرحلے کے الیکشن کو مسلسل ملتوی کیا جا رہا ہے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہو رہے ہیں، پہلے بارشوں ،سیلاب کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہوئے تو اب سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے سیکورٹی اہلکار متاثرہ علاقوں میں ریلیف و ریسکیو میں مصروف ہیں اسلئے الیکشن ملتوی کئے جائیں، الیکشن کمیشن کا اس پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن ملتوی کئے جاتے ہیں اور 15دن بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس دوبارہ ہوگا ،وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا 15 دن کہ بعد ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے

    سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کی مقامی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ الیکشن بروقت کروائے جائین ،سندھ ہائیکورٹ نے 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کا حکم دیا تھا تا ہم سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن ملتوی ہوئے تو جماعت اسلامی، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا، تحریک انصاف کا موقف ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کا ملتوی ہونا سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کی طرف سے آئین کی کھلی توہین ہے، حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کو شکست نظر آ رہی تھی اسلئے الیکشن ملتوی کروا دیئے

    جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو اختیارات دیئے ہیں، چیف الیکشن کمشنرکی پوزیشن یہ نہیں کہ وہ کسی سے پوچھیں کہ الیکشن کرانا ہے یا نہیں،آپ ایک کمزورچیف الیکشن کمشنر ہیں،آپ کومستعفی ہوجانا چاہیے جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوگا، بھرپور حصہ لے کر اور جیت کر کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے، کراچی میں صوبائی حکومت کی مداخلت سے ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر سینیٹ کی سب سے توانا آواز مشتاق احمد خان نے تحریک التوا جمع کروا دی۔ جس میں کہا گیا کہ ایوان میں بلدیاتی انتخاب ملتوی ہونے پر بحث کروائی جائے

    سندھ کی صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں الیکشن کے لئے تیار ہے، سیلاب کی وجہ سے ہمیں الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست دینا پڑی،سندھ واحد صوبہ ہےجہاں پچھلی دفعہ بلدیاتی حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی جبکہ پنجاب کی بلدیاتی حکومتوں کو4 سال تک معطل رکھا

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو اختیارات دیئے ہیں، چیف الیکشن کمشنرکی پوزیشن یہ نہیں کہ وہ کسی سے پوچھیں کہ الیکشن کرانا ہے یا نہیں،آپ ایک کمزورچیف الیکشن کمشنر ہیں،آپ کومستعفی ہوجانا چاہیے،آپ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں،کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں،وہ اپنے مسائل کاحل چاہتےہیں، ہماری جدوجہد سے بلوں میں 4 روپے کم ہوئے،کراچی کےحقوق کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کارکنان اسی جذبے کے ساتھ میدان میں موجود رہیں گے، گلی گلی صوبائی حکومت کی کراچی دشمنی کو عیاں کریں گے، اور جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوگا، بھرپور حصہ لے کر اور جیت کر کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات موخرکرنے پرجمعرات کوکراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کریں گے،جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات موخرکرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں،بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اجلاس میں ہوا چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا 15دن بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس دوبارہ ہوگا ،وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا 15 دن کہ بعد ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی نئیں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیئے گئے

    سندھ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اجلاس میں ہوا چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا 15دن بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس دوبارہ ہوگا ،وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا 15 دن کہ بعد ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی نئیں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے

    سندھ حکومت کا موقف تھا کہ انتخابات کیلئے 16ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے کراچی بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی پر جواب طلب کیا تھا سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لیے 3 بار الیکشن کمیشن سے درخواست کرچکی تھی سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے 90 دن کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع کرم کےحلقہ این اے 45 میں پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی کرم کےحلقہ این اے 45 میں ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیئے ہیں

    شہر قائد کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 28 اگست کوہونی تھی، شدید بارشوں او رسیلاب کی وجہ سے الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ حالیہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات، لوگوں کی نقل مکانی، سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات صورت حال بہتر ہونے تک پہلے ہی ملتوی کردیے تھے

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا آج دوبارہ اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن ملتوی کر دیے جائیں، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات ، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا کراچی ڈویژن کے سارے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوی کئے گئے ہیں

  • سوال کرتا ہوں کہ کہاں جا کر اپنے حق کی بات کریں ؟ خالد مقبول صدیقی

    سوال کرتا ہوں کہ کہاں جا کر اپنے حق کی بات کریں ؟ خالد مقبول صدیقی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا اختیارصرف الیکشن کمیشن کو ہے ،

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمرا بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف حلقہ بندیاں کی گئیں حلقہ بندیاں لسانیت کی بنیاد پرکی گئیں،ہم عدالت منصفانہ الیکشن کے لیے گئے تھے ہم بلدیاتی الیکشن میں ایک دن کی تاخیر بھی نہیں چاہتے سندھ کے شہری علاقوں میں بنائی گئی حلقہ بندیاں قانون کے خلاف ہیں ہم ملک میں انصاف کے لیے کہاں جائیں گے ؟مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم کرکے دکھایا گیا ،حلقہ بندیوں کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا ،سپریم کورٹ میں ہمارے اعتراضات کو جائز سمجھا گیا اپنے حق کے لیے مقدمہ کہاں رکھیں،سوال کرتا ہوں کہ کہاں جا کر اپنے حق کی بات کریں

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست نمٹا دی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرے،پی ٹی آئی سندھ بلدیاتی الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کرے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی حمایت کی الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام فہمیدہ مرزا کے حلقہ سے متعلق تحفظات دیکھیں،سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے