Baaghi TV

Tag: بلدیہ قصور

  • عملہ صفائی دفتر کے سامنے کوڑے کو آگ لگانے لگا

    عملہ صفائی دفتر کے سامنے کوڑے کو آگ لگانے لگا

    قصور
    چراغ تلے اندھیرا،عملہ صفائی کی طرف سے دفتر بلدیہ قصور کے سامنے ہی کوڑے کو آگ لگا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں, شہریوں کی طرف سے متعد بار تحریری درخواستیں بھی دی گئیں مگر شنوائی نا ہوئی

    تفصیلات کے مطابق چراغ تلے اندھیرا کے مصداق دفتر بلدیہ قصور و تھانہ سٹی اے ڈویژن کے بلکل سامنے ایس ڈی پی او و لائبریری کے لئے وقف جگہ پر عملہ صفائی کی جانب سے شہر بھر کا کوڑا جمع کرکے آگ لگائے جانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی سے ارگرد کے رہائشیوں کو شدید پریشانی سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ علاقے سے سخت تعفن و دھواں اٹھتا ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں
    اس بابت اہل علاقہ نے متعدد بار تحریری درخواستیں ٹی ایم او قصور و ڈپٹی کمشنر قصور کو دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی
    اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل ،وزیر ماحولیات و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر عملہ صفائی کے خلاف کاروائی کا مطالںہ کیا ہے کہ جن کی نااہلی کی بدولت علاقے میں ہر وقت دھوئیں اور کچرے کی بدبو کا راج رہتا ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں

  • بلدیہ ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا

    بلدیہ ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا

    قصور
    بلدیہ کا ملازم رمیز فارغ کر دیا گیا وجہ رشوت اور محکمانہ غفلت
    تفصیلات کے مطابق قصور بلدیہ کارپوریشن میں محکمہ سے غفلت کرنے والے ملازم رمیز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے رمیز ملازم جو محکمہ بلدیہ کارپوریشن سے غفلت کرپشن کی بنا پر سی ای او چوہدری زبیر نے کرپشن محکمانہ غفلت اور عوامی شکایات بار بار نوٹس آنے پر پر بھی کام نا کرنے کی بناء پر فارغ کیا دیگر ملازموں کی انکوائری کی جا رہی ہے جواب نہ دینے والے اور غفلت کے مرتکب ملازمین کو برخاست کیا جائے گا

  • بلدیہ قصور کی غفلت، ڈینگی کی پرورش

    بلدیہ قصور کی غفلت، ڈینگی کی پرورش

    قصور
    بلدیہ قصور کی غفلت محلہ اسلام پورہ میں دو ہفتوں سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا گیا ،ہر طرف تعفن بدبو کا راج
    تفصیلات کے مطابق قصور کے محلہ اسلام پورہ میں بلدیہ قصور کی غفلت کی بدولت ہر طرف کوڑا کرکٹ اور تعفن پھیل گیا ہے جس سے مختلف بیماریوں کیساتھ ڈینگی مچھر کی افزائش کا بھی خدشہ ہے اہلیان محلہ نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ دو ہفتوں سے صفائی کا عملہ صفائی کرنے نہیں آیا جس کے باعث ہر طرف کوڑا کرکٹ جمع ہے برسات کے باعث جس سے سخت تعفن پھیل رہا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور اور ٹی ایم او قصور سے استدعا کی ہے کہ عملہ صفائی سے ہمارے محلے کا کوڑا کرکٹ اٹھوایا جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے

  • بلدیہ و تھانے کے سامنے کوڑا کرکٹ مچھروں کی افزائش

    بلدیہ و تھانے کے سامنے کوڑا کرکٹ مچھروں کی افزائش

    قصور
    بلدیہ کی نااہلی شہر کا وسطی علاقہ سرکلر روڈ نزد تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا،شہر کے دیگر محلوں سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے مین سٹی میں جمع کرنا شروع کر دیا جس سے تعفن و بدبو اٹھنے لگا ،شہری بیماریوں کی بدولت بیمار،مچھروں کی افزائش میں اضافہ
    تفصیلات کے مطابق بلدیہ قصور نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اے ڈویژن کے بلکل سامنے لائبریری کیلئے وقف خالی پلاٹ میں شہر بھر کا کوڑا کرکٹ جمع کرنا شروع کر دیا بجائے اس کے کہ شہر کا کوڑا کرکٹ شہر سے دور پھینکا جائے شہر بھر کے دیگر محلوں سے بھی کوڑا کرکٹ اسی علاقے میں جمع کرنا شروع کر رکھا ہے جس سے سخت تعفن و بدبو اٹھتی رہتی ہے جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں نیز اس گندگی کی بدولت مچھر کی افزائش بڑی تیزی سے ہوں رہی ہے جس سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا بھی خطرہ ہے جو کہ سخت تشویش ناک بات ہے
    اہل محلہ نے ڈی سی قصور منظر علی جاوید ،اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور ٹی ایم او قصور سے اس واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور اس گندگی کے ڈھیر کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے