Baaghi TV

Tag: بلز

  • صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ 7 اہم بلوں کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ 7 اہم بلوں کی منظوری دے دی

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ 7 اہم بلوں کی منظوری دے دی۔

    صدر مملکت کی منظوری کے بعد ان قوانین کا باضابطہ قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے یہ قوانین تجارت، ٹیکس، سماجی تحفظ، تعلیم، ریلوے اور انسانی حقوق سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں،منظور شدہ قوانین میں گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ کا بل 2026، نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل 2026، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل 2026، ٹرانسفر آف ریلوے (ترمیمی) بل 2026، دانش اسکولز اتھارٹی بل 2026، انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2026 اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

  • مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئےجماعت اسلامی کا وائٹ پیپر لانے کا فیصلہ

    مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئےجماعت اسلامی کا وائٹ پیپر لانے کا فیصلہ

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گورنر ہاؤسز پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کامیاب ہڑتال پر عوام کے تعاون سےایک پرامن ہڑتال ہوئی،گزشتہ روز حکومت کو پیغام دیاگیا کہ سابقہ حکومتوں کے معاہدوں کو تسلیم نہیں کرتے،جن لوگوں نے یہ معاہدے کیے انہوں نے غداری کی ہے، کرپٹ اشرافیہ نے 100 فیصد فائدہ اٹھایا اور عوام کا نقصان ہوا۔

    سراج الحق نے کہا کہ غلط معاہدوں کی وجہ سے 24 کروڑ عوام عذاب میں مبتلا ہیں، ہم رائٹ ٹو انفارمیشن کے حق کے تحت تمام معاہدوں کی تفصیل لیں گے، اور سپریم کورٹ بھی جائیں گے بجلی کا بل اب آمدن سے بھی زیادہ ہے، اور وزیراعظم نے مہنگائی کو نان ایشو قرار دیا جو شرم کی بات ہے وزیراعظم یا تو لوگوں کے مسائل سے بے خبر ہے، یا وہ آئی ایم ایف کے مفادات کے نگراں بن گئے ہیں، ابھی انہیں 1 ماہ نہیں گزرا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کردیا، 1 کلو ایل پی جی کی قیمت میں 38 روپے اضافہ کیا، آپ ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں۔

    بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں عوام چینی 200 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں، پیٹرول تو باہر سے لیا گیا ہے لیکن گنا تو یہیں پیدا ہوتا ہے، ملک میں لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا، شوگر مافیا اور پیٹرول مافیا اپنی مرضی سے قیمتوں کا تعین کرتے ہیں چوری آپ کرتے ہیں اور بجلی کا بل میں ادا کروں، آپ کے گھوڑے اور کتے ائیرکنڈیشنرز کےمزے کریں اور میرا غریب خود کشی پر مجبور ہو، یہ نظام اور یہ کمپنی نہیں چلے گی، حکومت کےغلط فیصلوں کے خلاف آج سے احتجاج جاری ہے، اور مافیا کو بے نقاب کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے وائٹ پیپر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر …

    امیر جماعت اسلامی ہم گورنر ہاؤسز پر دھرنے دینے جا رہے ہیں، اندھی گونگی اور بہری حکومت نے اپنے فیصلوں پر نظرثانی نہ کی، ہم تاجروں سے مشاورت کر کے لائحہ عمل طے کریں گے، نگراں حکومت کا ایک ہی احسان ہوگا، جلد الیکشن کرا کے منتخب نمائندوں کے ہاتھ میں اقتدار دے دیں۔

  • تاجر تنظیموں نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کو مستردکر دیا

    تاجر تنظیموں نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کو مستردکر دیا

    اسلام آباد،لاہور: تاجر تنظیموں کی جانب سے حکومت کی بجلی کے بھاری بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بلوں میں قسط والی کہانی کو مسترد کرتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے، لوگ مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کررہے ہیں، ملک کا عام آدمی ڈیفالٹ ہوچکا اوریہ کہتے ہیں ملک بچا لیا مطالبہ کرتا ہوں ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ کیا جائے، نگران حکومت الیکشن کروائے اورگھر جائے، حکومتی کو 72 گھنٹوں کا وقت دے رہے ہیں۔

    تاجر رہنما نعیم میر نے لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج اور ہڑتالوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، اگلے مرحلے میں متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ آئیں گے مہنگائی کی رفتار کے ساتھ احتجاج بھی جاری رکھنا ہوگا، اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقے کے خلاف یہ لڑائی جاری رہے گی غریب اور سفید پوش کا خون چوس چوس کر امرا اپنی ایمپائرز کھڑی کرتے جارہے ہیں، قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جانے والا احتجاج ضرور رنگ لائے گا۔

    گوجر خان:مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا ہےلیسکو نے اپنی ٹیموں کو 2 ماہ کے بقایا جات والے کنکشن فوری کاٹنے کا حکم دے دیا ہے،لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو فہرستیں دے دی ہیں آج بھی کارروائی ہوگی، اب صرف رواں ماہ کے بل والا ہی کٹنے سے بچے گاکابینہ نے بلوں میں ریلیف سے فی الحال انکار کردیا ہے،صارفین کو چاہیے کہ فوری بل جمع کروائیں، صارفین کو فی الحال اقساط کی سہولت بھی نہیں ملے گی۔

    کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد جاں بحق

    جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنےسے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، اس معاملے میں صرف اور صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبوں کے ساتھ ہم نے یکجا ہو کر ایک فیصلہ کرنا ہے،کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی حتمی اعلان نہ کروں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پوری فنانس کی ٹیم ہماری پوری توانائی کی ٹیم قلیل المدت حل تجویز کرنے جا رہی ہے اور ایسے انداز میں کرنے جا رہی ہے کہ فیصلے ہمیں واپس نہ لینے پڑیں-

    ایشیا کپ 2023 :بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف

  • بلوں میں اضافےکےخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ پانچویں روز بھی جاری

    بلوں میں اضافےکےخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ پانچویں روز بھی جاری

    بلوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ پانچویں روز بھی جاری ہے-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں بجلی بلوں کے خلاف طارق آباد واپڈا دفتر کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا، سینکڑوں افراد نے واپڈا دفتر کا گھیراؤکیا ، شدید نعرے بازی جاری رہی ،واپڈا دفتر کے باہر سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا، افسران دفاتر میں محصور ہو گئے،مظاہرین نے کہا کہ بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا،پنجاب حکومت بلوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے-

    دوسری جانب سابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا بجلی کے بلوں میں اضافے پر رد عمل دیا ہے،امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر عوامی احتجاج تشویش ناک ہےعوام مہنگےبجلی کے بل بھرنے کی سکت نہیں رکھتی،مہنگائی اور بیروزگاری نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے-

    پی آئی اے ملازمین کا احتجاج،دو رہنما گرفتار

    امتیاز شیخ نے کہا کہ نگران حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے تک کمی کرے، گھریلو صارفین کے لیے ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کی جائے، افسر شاہی اور سرکاری ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے،بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کو فوری واپس لیا جائے،عوام آئی ایم ایف سے معاہدے کا مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتی ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ماضی میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتی رہی ہے-

    بجلی بلوں کی کڑک: کن مدوں میں عوام ٹیکس دیتی ہے، ایک تجزیہ!تحریر: ملک شفقت …

  • بجلی کے بلوں میں وہ ٹیکسز جو صارفین اضافی دینے پر مجبور

    بجلی کے بلوں میں وہ ٹیکسز جو صارفین اضافی دینے پر مجبور

    بجلی بلوں میں اضافے کی بڑی وجہ وہ ٹیکسز ہیں جو صارفین اضافی دینے پر مجبور ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اس وقت بجلی کے بلوں میں 8 مختلف ٹیکسز اور 3 سرچارجز کے ساتھ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولیاں کی جاری ہیں تاہم کچھ ایسے ٹیکسز ہیں جو صارفین اپنے بجلی کے بلوں میں بچا سکتے ہیں،فیڈرل بورڈ آف ریوییو (ایف بی آر) میں رجسٹر ڈ فائلرصارفین بجلی کےبلوں میں شامل کیے جانےوالا انکم ٹیکس بھی بل کےساتھ ادا کر رہے ہیں ایسے افراد فوری طور پر پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

    1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اس طرح پی آئی ٹی سی میں صارفین رجسٹرڈ ہونے کے بعد بجلی بلوں میں انکم ٹیکس شامل ہونے سے بچ جائیں گے انکم ٹیکس 25 ہزار روپے سے زائد بل پرعائد کیا جاتا ہے جو مجموعی بل کا ساڑھے سات فیصد ہوتا ہے-

    دوسری جانب بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف ملک بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کا حکومت سے بلوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ ہے نیپرا کی طرف سے حال ہی میں بجلی کی قیمت بڑھانے اور اضافی ٹیکسز وصول کرنے کے خلاف گوجرانوالہ کے شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرین نے حافظ آباد روڈ کو بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ

    گوجرانوالہ کے شہریوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے،دووسری طرف بہاولپور میں بھی بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے مظاہرین نے سندھ اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ بلاک کردی جس کی وجہ سے کراچی موڑ ہائی وی پر گاڑیوں کی دور دور تک لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    61 سال ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھرکا بن گیا

  • صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار،نیب اور الیکشن ترمیمی بلزواپس بھجوا دیئے

    صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار،نیب اور الیکشن ترمیمی بلزواپس بھجوا دیئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز منظوری کے بجائے واپس بھیجتے ہوئے ان پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار ہے، صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر منظوری کے واپس وزارت پالیمانی امور کو بھجوا دئیے اور ان دونوں بلز پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔ صدرعارف علوی نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کی شق کے تحت واپس وزیر اعظم کو بھجوائے اور کہا ہے کہہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹی/ کمیٹیاں دونوں بلوں پر نظر ثانی اور تفصیلی غور کریں، صدر مملکت کو قانون سازی کی تجاویز کے متعلق مطلع نہ کرکے آئین کے آرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی گئی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ دونوں بل جلد بازی میں 26 مئی کو قومی اسمبلی اور 27 مئی کو سینیٹ سے منظور ہوئے، معاشرے کے لیے دور رس اثرات والی قانون سازی پر قانونی برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنی محنت سے کمائی دولت کے ذریعے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی 2018ء اور 2014ء میں سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی توثیق کی، ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاسکتا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آئی ووٹنگ کو تھرڈ پارٹیز کی جانب سے محفوظ ، معتبر اور قابل بھروسہ قرار دیا جا چکا ہے، آئین کے آرٹیکل 17 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے روزانہ 8.5 ارب ڈالر کے محفوظ لین دین کیے جاتے ہیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ووٹنگ مشین میں پیپر ٹریل کا پورا سسٹم موجود ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین بیلٹ پیپر کی چھپائی اور گنتی میں مدد دیتی ہے ، پاکستان میں ہر الیکشن کے نتائج کو چیلنج کیا جاتا ہے اور ہر حکومت پر الزامات لگتے ہیں، نئی ترامیم ایک قدم آگے جانے اور گھبرا کر دو قدم واپس پلٹ جانے کے مترادف ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترامیم الیکشن میں شفافیت اور بہتری لانے کے تکنیکی عمل میں غیر ضروری تاخیر لانے کے مترادف ہیں، پارلیمنٹ ان قوانین پر پیچھے کی جانب مت جائے ، مزید بہتری لا کر نفاذ یقینی بنایا جائے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم سے بارِ ثبوت استغاثہ پر ڈال کر اسے 1898ء کے فوجداری قوانین جیسا بنا دیا گیا ہے، نیب قانون میں ترامیم سے استغاثہ کے لیے کرپشن اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے، نیب قانون میں ترامیم سے پاکستان میں احتساب کا عمل دفن ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نیب ترامیم اسلامی فقہ کی روح کے بھی خلاف ہیں، نیب ترامیم سے غیر قانونی اثاثوں کی منی ٹریل حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا، ترامیم منظور کرنے سے عدالتوں میں میگا کرپشن کے کیسز بے نتیجہ ہوجائیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کے عمل کو مزید مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

    قبل ازیں وزارت پارلیمانی امور نے دونوں بلز منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائے تھے جب کہ یہ بلز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوچکے ہیں۔