Baaghi TV

Tag: بلوچستان یونیورسٹی

  • کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق

    کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نواں کلی پہلا اسٹاپ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی، مقتول جامعہ بوچستان میں پروفیسر تھے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر گولیوں کے 9 نشانات موجود ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اپ ڈیٹ جاری ہے

  • یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں کیمرے نصب ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں بھی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

    چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی محتسب ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل دو ہزار انیس پر بحث ہوئی۔

    وزارت قانون و انصاف کے حکام نے بتایا کہ پارلیمان فیصلہ کر لے کہ ہرقانون سازی کا جائزہ لیا جائے۔ رولز بنانے میں مدت کا تعین ہونا لازمی ہے۔ جو رولز بن گئے، اب ان کی اسکروٹنی کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے پرائیوٹ وومن پوسٹل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ خواتین میں نوکری کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی، خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

    کمیٹی رکن عالیہ کامران نے انکشاف کیا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں بھی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ بچیوں کے والدین میں خوف ہے اس لیے وہ اپنے بچوں کو یونیورسٹی نہیں بھجوا رہے۔ کمیٹی اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرے۔

    چیئرمین کمیٹی نے معاملہ اسپیکر کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

  • بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کی ہراسگی ، چیف جسٹس کا از خود نوٹس

    بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کی ہراسگی ، چیف جسٹس کا از خود نوٹس

    کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے طلبہ کو ہراساں کرنے کی شکایات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

    ایف آئی اے نے بلوچستان یونیورسٹی کے تین افسران سے طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے تفتیش کی۔ایف آئی اے کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے افسرا کے ہاتھوں ہراساں ہونے والے طلبہ میں اکثریت طالبات کی ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ازخود نوٹس کی روشنی میں ایف آئی اے نے متعدد مرتبہ چھاپے مارے اور یونیورسٹی کے عہدیداروں سے تفتیش کی۔

    معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

    چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات پر تحقیقات کرکے 28 اکتوبر تک رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جائے۔بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘کسی کو نہیں بخشا جائے گا’۔

    فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ایف آئی اے کے افسر کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں طالبات کو ہراساں کرنے کی 12ویڈیوز موصول ہوئی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے طالبات کو ہراساں کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کے باوجود مزید 6 اضافی کیمرے نصب کردیے تھے۔

  • طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

    طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

    کوئٹہ :بلوچستان جہاں ایک طرف ویسے ہی سیکورٹی مسائل ہیں وہاں چند مکار لوگوں نے اس مسئلہ کو ایشو بناکر لوگوں کو خوف زدہ کرکے لوٹنا شروع کردیا ہے، ایسے ہی ایک واقعہ بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے انکشاف پر سیکیورٹی برانچ کے افسر اورسرویلنس انچارج کو گرفتار کرلیا ،

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں بلیک میلنگ کا بڑااسکینڈل ایف آئی نے بے نقاب کردیا، طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے پر یونیورسٹی کے سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارج کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔

    مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

    کوئٹہ سے سنیئر پولیس حکام کے مطابق انہیں دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کے سیکورٹی برانچ میں سیکورٹی مقاصد کے لئے نصب کئے گئے خفیہ کیمروں سے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان بلیک میلنگ کے لئے استعمال کرتے تھے، بلیک میل کئے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔

    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی