Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • بلوچستان حکومت کا حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان

    بلوچستان حکومت کا حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان

    کوئٹہ: نگران حکومت بلوچستان نے 8فروری کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، انٹرنیٹ سروس تربت،مچھ اور چمن میں عارضی طور پر معطل رہےگی، دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواصلاتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے کے خدشات موجود ہیں اس لئے مچھ، چمن اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل یا محدود کر دی جائیں گی۔

    بلوچستان میں نگراں حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی،تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔

  • جے یو آئی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ

    جے یو آئی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ

    کوئٹہ: قلات کے علاقے منگچر میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں کو گھیرے میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا،تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں،سراج الحق

    قبل ازیں ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا،عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    03 فروری کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے …

  • وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔بلاول

    وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے خضدار میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر بلوچستان کی سرزمین پر کھڑا ہوں،آج خضدار میں بلوچ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان کھڑا ہوں

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں پاکستان پیپلزپارٹی کو نشانہ بنائے ہوئےہیں ،وہ قوتیں نہیں چاہتیں کہ پیپلزپارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے،وہ قوتیں نہیں چاہتیں کہ پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بنائے،وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان جیالہ بنتا ہے تو ان کی سازشیں ناکام ہوں گی،وہ جانتے ہیں کہ میری رگوں میں بلوچ کا خون دوڑتا ہے،جس طرح میں بلوچستان کا دکھ درد سمجھتا ہوں یہ احساس کسی اور سیاستدان میں نہیں،وہ جانتے ہیں میں بینظیر کا بیٹا ہوں اور بلوچستان کے شہدا کا دکھ سمجھتا ہوں،وہ جانتے ہیں میں بلوچستان کے عوام کے مسائل جانتا ہوںموہ جانتے ہیں دہشت گردوں کا مقابلہ اور لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل بھی نکال سکتا ہوں،بلوچ عوام، وفاق میں دراڑیں ڈالنے کی سازش بھی بلاول ناکام کرے گا،وہ جانتے ہیں ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے، بلاتفریق خدمت کرتے ہیں،تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں مگر عوام کے حق پر سودا نہیں کرسکتے،وہ جانتے ہیں پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو حق دلا سکتی ہے،وہ جانتے ہیں پیپلزپارٹی بلوچستان میں غربت، بیروزگاری کا خاتمہ کرسکتی ہے،نفرت، تقسیم، دہشت گردی کی وجہ سے وہ سمجھتے ہیں یہ بچہ ہے ڈر جائے گا.

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی امیدواروں پر حملے کیے، مستونگ، بولان، تربت میں میرے امیدواروں پر حملے ہوئے،ہمارا کارکن شہید ہوا، کوئٹہ میں پی پی صوبائی صدر پر حملہ ہوا،خضدار میں بھی ہمارے امیدوار پر حملہ ہوا،ان کا خیال تھا پیپلزپارٹی کے جیالے اور ہم حملوں سے خوفزدہ ہوجائیں گے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں،اگر صدر زرداری کی اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور آغاز حقوق بلوچستان پر عمل ہوتا تو آج پکنے والی تمام سازشیں ختم ہو جاتیں،ہم عوام کی طاقت سے تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن عوام کے حق پر سودا نہیں کریں گے۔ بندوق کے زور پر تمام مسئلے حل نہیں کر سکتے تمام مسائل کا حل خود نکال لوں گا،آپ اپنی سیاست کریں ،پر امن طریقے سے تحریکیں چلائیں ،وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔دہشت گردی کا سر اٹھ رہا ہے ،میں خود دہشت گردوں کا سر کاٹوں گا،ان کی حرکتوں کی وجہ سے سب کچھ مہنگا ہوچکا صرف عوام کا خون سستا ہے ،وزیر اعظم بنا تو بلوچستان کے عوام کو معلوم ہوگاکہ ان کا نمائندہ وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھا ہے ،8 فروری کو بلوچستان میں تیروں کی بارش ہو گی ،اگر میں لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں تو آپ کا نمائندہ بن کر الیکشن لڑ رہا ہوں ،ہمارا سر کٹ تو سکتا ہے لیکن کسی دہشت گرد کے سامنے جھک نہیں سکتا ،

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

  • بلوچستان اور کے پی کے میں سیکیورٹی صورتحال،الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس

    بلوچستان اور کے پی کے میں سیکیورٹی صورتحال،الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا

    چیف سیکرٹری کے پی کے اور آئی جی کے پی کے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئے،آئی جی بلوچستان بھی الیکشن کمیشن پہنچ گئے،وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز الیکشن کمیشن پہنچ گئے،چیف سیکرٹری بلوچستان الیکشن کمیشن پہنچ گئے،اجلاس میں انٹیلی جینس اداروں کے نمائندے بھی پہنچ گئے،سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی پہنچ گئے ہیں اور اجلاس میں شریک ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی چانس نہیں،

    بلوچستان اور خیبر پختو خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے،نگران وزیر داخلہ
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ختم ہو گیا،اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں، الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوگا،نگران وزیر داخلہ، آئی جی خیبر پختونخوا اور آئی جی بلوچستان نے اجلاس میں بریفنگ دی ہے،بلوچستان اور خیبر پختو خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے، الیکشن کمیشن نے کے پی کے اور بلوچستان میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز نے رپورٹس الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں، دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہوں،انتخابات کےلیے سیکیورٹی فراہم کرینگے، بلوچستان میں ہونے والے واقعات کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں،ٕ دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں محض ڈرانے کے لیے تھیں،

    پولنگ ڈے، حساس علاقوں میں موبائل فون سروس،انٹرنیٹ بند کرنے کی تجویز
    الیکشن کمیشن کے اجلاس میں امیدواروں کی سیکورٹی کی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، کہا گیا کہ جن امیدواروں کو تھریٹس ملے جلسے اور ریلیاں نکالنے سے پہلے پولیس کو پیشگی اطلاع دیں،الیکشن کمیشن کے اجلاس میں 8 فروری کو حساس علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی تجویز بھی دی گئی،حساس علاقوں میں نیٹ سروس بھی معطل کرنے کی تجویز پیش کی گئی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کسی جماعت کے لئے ووٹ نہیں مانگ سکے گا، کسی امیدوار کی تشہیر یا ووٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گا، موبائل سے پولنگ اسٹیشنز کے اندر کی فوٹیج بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدو ش ہوچکی ہے،بم دھماکے، دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، آج بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین شہروں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے جان بحق ہو گیا تھا، ضلع کیچ میں حلقہ پی بی 25 کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم حملہ کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے دونوں واقعات کا نوٹس لیا تھا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کی ہیں اور ہدایت کی ھے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے.

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

  • کوئٹہ،تربت،جعفرآباد میں دھماکے

    کوئٹہ،تربت،جعفرآباد میں دھماکے

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے

    کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے،

    کوئٹہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،ایس ایس پی آپریشنز طارق جواد
    ایس ایس پی آپریشنز طارق جواد نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک روڈ کے سڑک کنارے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تفتیش میں جاں بحق شخص راہ گیر معلوم ہوتا ہے، جائے دھماکے کی حدود میں کو انتخابی پروگرام نہیں تھا،انتخابی گہما گہمی کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ تربت میں بھی مولانا عبدالحق چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ن لیگ کے انتخابی دفتر کے قریب کریکر دھماکا ہوا، ڈیرہ اللہ یار میں ہوٹل کےقریب کریکر حملے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نےکریکر ٹرک کے قریب پھینکا تھا جس سے تین افراد زخمی ہوئے، انکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    دہشتگرد عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکنا چاہتے ہیں،شہباز شریف
    مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اللہ یار میں ن لیگ کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملے کی مذمت کی اور کہا کہ نگران حکومت امن و امان کو یقینی بنائے،دہشتگرد عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکنا چاہتے ہیں،مسلم لیگ ن پاکستان میں امن واپس لائے گی،

    کوئٹہ،تربت،جعفرآباد میں دھماکوں پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، رپورٹ طلب
    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج بلوچستان کے شہر کوئٹہ ، تربت اور جعفر آباد میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی ہے

    سکھر کے گاؤں رضا گوٹھ میں سیاسی جماعت کی الیکشن مہم میں ہوائی فائرنگ
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سکھر کے گاؤں رضا گوٹھ میں سیاسی جماعت کی الیکشن مہم میں ہوائی فائرنگ کرنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کی ہے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کاروائی کی جا سکے۔ کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی ھے کہ ہوائی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے تھے، بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے جان بحق ہو گیا تھا، ضلع کیچ میں حلقہ پی بی 25 کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم حملہ کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے دونوں واقعات کا نوٹس لیا تھا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کی ہیں اور ہدایت کی ھے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال,الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
    دوسری جانب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر الیکشن کمیشن نے آج اجلاس طلب کرلیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج یکم فروری کو دن 3 بجے اجلاس بلایا ہے۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے چیف سیکریٹریز شریک ہوں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آئی جی، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

  • مچھ  حملے میں  بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف

    مچھ حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے،بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپاکردیاگیا تھا-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں ماضی میں بھی دہشت گردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث رہی ہے، جب کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کا حالیہ بزدلانہ حملہ بھی پسپا کردیا گیا ہے، جس کی ذمے داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوراً قبول کرلی تھی-

    حالیہ حملے میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ہوا اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے جب مچھ حملہ جاری تھا، اس وقت ’را‘ سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا اور سب سے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی۔

    شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں مسلسل بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے چند دن قبل پاکستان کی جانب سے اپنے شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرایے کے قاتلوں کو بھی ایکسپوز کیا گیا تھا جو انہی ’را‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان دہشت گردانہ کارروائیوں پر خوشیاں منا رہے تھے ۔

    گرفتار بھارتی کرایے کے قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا تھا شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشت گرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے حیران کن طور پر جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن ’را‘ سے جڑے انہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اِن کے قتل کی خبر کنفرم کر دی۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے، پاکستان کے سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی دہشت گردی کا جواب دینے اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔

    بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔بھارت Universal Declaration of Human Rights (UDHR)کے آرٹیکل3 اورInternational Covenant of Civil and Political Rights (ICCPR)کے آرٹیکل 2 (4)کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام عالم کو چاہیے کہ بھارتی کھلم کھلا دہشت گردی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

  • سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ  پسپا کر دیا

    سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

    مچھ : سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے 15 راکٹ فائر کئے گئے،پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے ،راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے،مچھ شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،راکٹ فائر اور فائرنگ کے بعد مچھ شہر کی بجلی بھی منقطع ہو گئی،جبکہ مچھ شہر کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے-
    https://x.com/europecentrral/status/1752044412002291946?s=20
    سیکورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لئے گھات لگا رکھی تھی، دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے،سیکورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔
    https://x.com/Dukhtar_E_B/status/1752037637408383066?s=20
    دوسری جانب نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑوں سے کچھ راکٹ فائر کیے گئےہیں ،لا اینڈ انفورسمنٹ کے ادارے الرٹ ہیں ،ابھی تک واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
    https://x.com/YasinUsmani_Ofl/status/1752046415293890757?s=20
    واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت باتیں ہو رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر جو باتیں کی جا رہی ہیں ان میں صداقت نہیں۔ابھی تک کلیئرنہیں کہ کون سا علاقہ نشانہ بنایا گیا ہے ،سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور پوری صورتحال قابو میں ہے۔

  • الیکشنز  2024:بلوچستان میں خاتون خودکش  حملہ آور  اجتماعات اور  رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے

    الیکشنز 2024:بلوچستان میں خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے

    کوئٹہ: الیکشنز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے بلوچستان کے اضلاع کچھی،کوہلو، خضدار اور مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے،ایڈوائزری کے مطابق دہشت گرد انتخابی مہم میں سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں، ڈپٹی کمشنرز کوہلو اور خضدار کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے، امیدواروں کو غیرضروری آمدورفت اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، سکیورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملےکو انتہائی اہمیت دینےکا کہا گیا ہے۔

     

    الیکشن 2024: کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری

    کراچی :الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس …

    انتخابات 2024: پنجاب میں ے آرمی، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی،چیف سیکرٹری

  • ژوب میں آپریشن، سات دہشتگرد جہنم واصل

    ژوب میں آپریشن، سات دہشتگرد جہنم واصل

    پاک افغان سرحد کے قریب انٹیلیجنس کی اطلاع پر آپریشن ،ژوب میں دہشت گردوں سے مقابلہ، 7 دہشت گرد مارے گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے ہیں، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا جب کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات

    امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،بلوچستان حکومت کا  متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

    ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،بلوچستان حکومت کا متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

    کوئٹہ: نگران بلوچستان حکومت نے ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی ہونے سے پنجگور میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جاں بحق ہونے والی 2 خواتین کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی۔

    حکام سی ایم سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جاں بحق خواتین اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    واضح رہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کی سرحد سے منسلک علاقے پنجگور میں میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھےایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے کالعدم تنظیم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا ہے۔

    وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی تھیں پاکستان نے جواب میں ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنےکا اعلان کیا ہے۔