Baaghi TV

Tag: بلھے شاہ پسنجر ٹرین

  • سخت گرمی میں ٹرین چلتے ہی لائٹس اور پنکھے بند کر دیئے جاتے،مسافروں کا انکشاف

    سخت گرمی میں ٹرین چلتے ہی لائٹس اور پنکھے بند کر دیئے جاتے،مسافروں کا انکشاف

    قصور
    بلھے شاہ پسنجر ٹرین کے مسافروں کا احتجاج، قصور سے پاکپتن تک لائٹس اور پنکھے بند رکھنے کا الزام

    بلھے شاہ پسنجر ٹرین کے مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور سے قصور کے راستے پاکپتن جانے والی ٹرین جب قصور سے روانہ ہوتی ہے تو رات کے وقت اس کے پنکھے اور لائٹس بند کر دیے جاتے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس میں پنکھے بند ہونے سے سفر انتہائی اذیت ناک بن جاتا ہے، جبکہ ان کے مطابق پاکپتن کے قریب پہنچنے پر دوبارہ لائٹس اور پنکھے آن کر دیے جاتے ہیں۔

    مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ ایسا مبینہ طور پر جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے تاکہ مسافر اس ٹرین پر سفر کرنا چھوڑ دیں اور بعد میں کم آمدن کا جواز بنا کر سالوں بعد بحال ہونے والی بلھے شاہ پسنجر ٹرین کو دوبارہ بند کیا جا سکے۔

    مسافروں کے مطابق انہوں نے شکایت درج کرانے کے لیے گارڈ سے کمپلینٹ رجسٹر طلب کیا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ گارڈ نے رجسٹر فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

    مسافروں نے پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مسافروں کو بنیادی سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔