Baaghi TV

Tag: بل بجلی

  • تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں

    تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں

    قصور
    100 یونٹ تک بجلی مفت دینے کے اعلان کے بعد گورنمنٹ نے غرباء کو ویسے ہی ختم کرنے کا پلان بنا لیا،بجلی کے بلوں میں تاریخی ٹیکس لگا کر بیجھا گیا،لوگوں کی چیخیں

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب حمزہشہباز کے 100 تک بجلی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل معافی کے اعلان کے بعد گورنمنٹ نے اچانک یوٹرن مارتے ہوئے تمام غرباء کو ویسے ہی ختم کرنے کا پلان بنا لیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں تاریخی زیادہ ترین ٹیکس بھیج کر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے
    پانچ سو سے ایک ہزار روپیہ بجلی بل ادا کرنے والے صارفین پانچ سے چھ ہزار روپیہ بل بجلی ادا کر رہے ہیں
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ایک سو یونٹ تک بجلی فری دینے کا اعلان واپس لے کر قوم پر احسان فرمائیں ورنہ چند ہی مہینوں میں لوگ بجلی کے بلوں سے تنگ آ کر خودکشیوں کے ذریعے ختم ہو جائیں گے تو پھر آپ بجلی فری کس کو دینگے؟؟؟
    غریب شہریوں نے ایک دوسرے سے پیسے ادھار مانگ کر بجلی کے بل ادا کئے ہیں

  • جاز کمپنی 92 لاکھ واپڈا اور 40 لاکھ جگہ مالکان کا ہڑپ کر گئی

    جاز کمپنی 92 لاکھ واپڈا اور 40 لاکھ جگہ مالکان کا ہڑپ کر گئی

    قصور
    جاز کمپنی سیلولر کسٹمرز کیساتھ واپڈہ،جگہ مالکان و ٹاور سیکیورٹی گارڈز کو چونا لگانے لگی،راؤ خانوالا میں جاز ٹاور کا بل بجلی مبلغ 92 لاکھ مئی 2021 سے پے نہیں کیا،واپڈہ ،جگہ کا کرایہ اور سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں ہڑپ کرنے کے لئے پہلے ٹاور کو چھوڑ کر نیا ٹاور لگانے کا عندیہ دے دیا،متاثرہ افراد کا وزیراعظم پاکستان و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان غیر ملکی سیلولر کمپنی جاز نے پاکستانی محکمہ واپڈہ،ٹاور لگے زمین مالکان اور سیکیورٹی گارڈز کو شدید پریشان کر رکھا ہے
    قصور کے نواحی قصبہ راؤ خان والا میں لگے جاز ٹاور کا بل بجلی مبلغ 9190552 روپیہ ادا نہیں کیا جو کہ ماہ مئی سے ادا نہیں کیا جا رہا ہے مذید چار سال سے کمپنی کے ٹاور لگے زمین مالکان کو زمین کا کرایہ نہیں دیا گیا جو کہ تقریباً 30 لاکھ روپیہ بنتا ہے جبکہ اسی عرصہ سے ٹاور کے دونوں سیکیورٹی گارڈز بھی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کا تقاضہ کئی بار کیا جا چکا ہے
    گزشتہ سال زمین مالکان نے عدالت سے ستے آرڈر بھی لیا تھا جس پر کمپنی نے ٹاور بند کر دیا تھا تاہم بجلی کا بل ادا کر کے دوبارہ ٹاور چلا لیا مگر زمین مالکان و گارڈز کو تسلیوں کے علاوہ کچھ نا ملا
    اب جبکہ 92 لاکھ محکمہ واپڈا 40 لاکھ کے قریب زمین مالکان و سیکیورٹی گارڈز کے بقایا جات رہتے ہیں تو کمال عیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی کمپنی جاز نے نیا ٹاور لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث قومی رقم بجلی والی محکمہ واپڈا کی اور پاکستانی شہریوں ،زمین مالکان و سیکیورٹی گارڈز کی رقم ڈوب جائے گی
    متاثرہ افراد نے وزیراعظم پاکستان و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر جاز کمپنی کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • 13 یونٹ بل بجلی کی قیمت 30 ہزار

    13 یونٹ بل بجلی کی قیمت 30 ہزار

    قصور
    اندھیر نگری چوپٹ راج واپڈا نے بغیر بتائے چیک کئے ہر ماہ دو چار سو بل آنے والے میٹر کو 30695 روپیہ بل ڈال دیا جبکہ کل سرف شدہ یونٹ 13
    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور میں بجلی چوروں سے منتھلی لے کر محکمے کا خسارہ پورا کرنا کیلئے میٹر صارفین کو ناجائز بل ڈالنے شروع کر دیئے ہیں
    سب ڈویژن رورل ایریا قصور ،فیڈر گنڈہ سنگھ ،ریفرنس نمبر 07117221101400r بمنام میٹر عظمت بیگ نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کئی سالوں سے بل دو چار سو روپیہ آتا ہے جس کی وجہ میری طرف سے بجلی کا کم استعمال ہے جو کہ میری مرضی میں کم استعمال کرو یا زیادہ کیونکہ میں نے سولر سسٹم لگوایا ہے جس کے باعث میرے یونٹ کم استعمال ہوتے ہیں اور اس چیز کا علم واپڈا اہلکاران کو بھی ہے اور کئی سالوں سے مجھے میرے اصل یونٹس پر بل ڈالا جا رہا ہے اس ماہ میرا بل آیا تو مجھے پتہ چلا کہ میرے سرف شدہ یونٹ 13 ہیں اور بل 30695 روپیہ ہے اس بابت میں لیسکو دفتر گیا تو مجھے کہا گیا کہ آپ کا میٹر درست کام نہیں کر رہا حالانکہ گزشتہ چار پانچ سال سے میرے میٹر کئی بار چیک ہو چکا ہے مگر میٹر درست ہی پایا گیا اور اس سارے عرصے میں مجھے بل بھی میرے استعمال شدہ یونٹس پر آتا رہا ہے جبکہ ریڈنگ کے بعد مجھے نہیں بتایا گیا کہ آپا میٹر خراب ہے
    متاثرہ صارف نے ایس ای قصور سے واقعہ کا نوٹس لے کر داد رسی کا مطالبہ کیا ہے

  • سوٹ سلائی کرو یا بل زیادہ ادا کرو

    سوٹ سلائی کرو یا بل زیادہ ادا کرو

    قصور
    سول ایریا کے لائن مین لطیف مسیح اور عملے نے ظلم کی انتہا کردی غریب لوگوں کو ناجائز بل ڈال کر بلیک میل کرنے لگے رکارڈ یافتہ راشی لائن مین سول ایریا لطیف مسیح غریب لوگوں کو بلیک میل کرنے سے باز نا آیا
    تفصیلات کے مطابق قصور سٹی سول ایریا کے لائن مین لطیف مسیح نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے صحافی عامر علی بھٹی کے بڑے بھائی عابد حسین درزی کو فری کپڑے سلائی نہ کرنے پر 33188 روپے بجلی کا بل ڈال دیا جبکہ بستی سنتوکسر میں نور الہی کو بھی 28873 ہزار روپے کا بل ڈال دیا لطیف مسیح اور میٹر انسپکٹر نے مل کر ایک خود ساختہ ٹیم بنا رکھی ہے اور رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے قصور سٹی میں جگہ جگہ ڈائریکٹ تاریں لگو اکر افسران کو منتھلی اکھٹی کرکے دینے لگے جس سے محکمہ واپڈا کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے پہلے بھی لطیف مسیح کے خلاف درخواستیں دائر ہو چکی ہیں پر یہ راشی اہلکار باز نہیں آیا