Baaghi TV

Tag: بل کلنٹن

  • بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات

    بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات

    سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

    امریکی ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے بند کمرے میں ریکارڈ کیے گئے بیانات کی ویڈیوز جاری کر دیں۔

    ایوانِ نمائندگان کی اوورسائٹ کمیٹی کو دیے گئے ویڈیو بیان میں بل کلنٹن نے حلف کے تحت قانون سازوں کو بتایا کہ ٹرمپ نے 2002 یا 2003 میں ایک گالف ٹورنامنٹ کے دوران ایپسٹین کا ذکر کیا تھا بل کلنٹن نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ کسی طرح ٹرمپ کو معلوم تھا کہ میں نے جیفری ایپسٹین کے طیارے میں سفر کیا ہے ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، گزشتہ برسوں میں ہم (ٹرمپ اور جیفری) نے ایک ساتھ کچھ بہترین وقت گزارا، لیکن پھر رئیل اسٹیٹ کے ایک سودے کی وجہ سے ہمارے تعلقات خراب ہو گئے۔

    ایران پر حملے سے قبل دورہ اسرائیل:مودی کو کڑی تنقید کا سامنا

    گزشتہ ہفتے کی گواہی میں کلنٹن نے کہا کہ ان کا ایپسٹین سے تعارف سابق وزیرِ خزانہ لیری سمرز نے کرایا تھا سمرز نے ایپسٹین کو ایک ایسے عطیہ دہندہ کے طور پر پیش کیا تھا جو کلنٹن کی فلاحی تنظیم ‘ایڈز فاؤنڈیشن’ کے قیام کے دوران انہیں اور ان کے عملے کو دنیا بھر کے دورے کرانے کے لیے تیار تھا۔

    کلنٹن نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے ایشیا، افریقہ اور یورپ کے دوروں کے لیے ایپسٹین کے جیٹ طیارے کا استعمال کیا، لیکن 2003 کے بعد انہوں نے دوسرے عطیہ دہندگان کے ساتھ کام شروع کر دیا تھا،بل کلنٹن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیاانہوں نے 2008 میں ایپسٹین کے خلاف جنسی جرائم کے الزامات سامنے آنے سے پہلے ہی اس سے تعلقات ختم کر لیے تھے۔

    ایران پر آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے تحت محکمہ انصاف نے ایپسٹین کی تحقیقات سے متعلق لاکھوں ریکارڈز جاری کیے ہیں، جن میں کلنٹن کی ایسی خواتین کے ساتھ تصاویر بھی شامل ہیں جن کے چہرے چھپائے گئے ہیں تاہم کلنٹن کسی بھی غلط کام کی تردید کرتے ہیں اور ایپسٹین کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلق پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔

    دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے کمیٹی کو بتایا کہ وہ جیفری ایپسٹین کو ذاتی طور پر نہیں جانتی تھیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کو بھی حلف کے تحت طلب کیا جانا چاہیے ٹرمپ سے براہِ راست ان ہزاروں حوالوں کے بارے میں پوچھا جانا چاہیے جو ایپسٹین فائلز میں ان کے نام سے متعلق سامنے آئے ہیں۔

    سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

  • نواز شریف کو بچانے کیلیے بل کلنٹن کی واش روم جاتے ہوئے پاکستانی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی

    نواز شریف کو بچانے کیلیے بل کلنٹن کی واش روم جاتے ہوئے پاکستانی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی

    جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی صدر بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن صدر بل کلنٹن نے محض اس لیے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا کہ برطرف وزیراعظم میاں نواز شریف کو پھانسی سے بچایا سکیں۔ جنرل پرویز مشرف کی جانب سے یقین دہانی کے بعد وہ چند گھنٹوں کے لیے پاکستان آئے۔ امریکی صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ایک خفیہ ملاقات کی تاکہ یہ یقین دہانی حاصل کی جا سکے کہ نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔

    نجی ٹی وی جیو کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی کتاب رنگ سائیڈ میں کیا جس کی پشاور میں کل تقریب رونمائی ہو گی جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی کتاب کی رونمائی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بل کلنٹن کے دورہ پاکستان کے بارے میں انہوں نے انکشاف کیا کہ صدر پرویز مشرف کی یقین دہانی کے باوجود انہوں نے صدارتی ظہرانے کے دوران واش روم جانے کا فیصلہ کیا، اگلے ہی لمحہ پاکستان کے چیف جسٹس ارشاد حسن خان بھی واش روم چلے گئے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات پانچ منٹ تک گفتگو جاری رہی۔صدر کلنٹن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استفسار کیا کہ نواز شریف کو پھانسی کی سزا تو نہیں ہو گی جس پر جسٹس ارشاد حسن خان نے انہیں یقین دلایاکہ ایسا نہیں ہو گا،یہ واقعہ اپنی نوعیت کا ایک تاریخی اور چشم کشا واقعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی کتاب میں لکھا کہ شہباز شریف کابینہ میں شامل ڈاکٹر مصدق ملک نے ملک و قوم کی خاطر امریکا میں لاکھوں روپے ماہانہ کی ملازمت چھوڑ کر پاکستان آنے اور یہاں انسانی ترقی کے شعبہ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا وہ ایک انتہائی محب وطن پاکستانی ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق انہوں نے لکھا ہے کہ جنرل مشرف کے دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کام ہوا تھا اور مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد نے بھی اسرائیل مکالمے کی حمایت کی تھی۔انہوں نے 2019 میں عمران خان کے دورہ امریکا کوکامیاب قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس دورہ کے نتیجے میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہوئے تھے۔

    ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق جنرل پرویز مشرف کے دورہ ہندوستان کے موقع پر انہوں نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے ایک واقعہ کے بارے میں استفسار کیا جس کے جواب میں منموہن سنگھ نے تصدیق کی کہ انہوں نے بھارتی بوئنگ طیارے میں دو ٹن سونا بنک آف برطانیہ کے لیے بھیجا تاکہ قرضہ حاصل کیا جا سکے، وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حق میں نہیں تھے، بینک آف انگلینڈ سے لیے جانے والے قرض سے انہوں نے ہندوستان میں نئی اقتصادی پالیسی کا آغاز کیا۔ڈاکٹر نسیم اشرف نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے بارے میں لکھا کہ انہوں نے اپنا سب کچھ پاکستان پر قربان کر دیا تھا، وہ ایک قابل فخر انسانی ہمدرد ہیں۔

    قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کو ڈاکٹر نسیم اشرف اپنا ایک عظیم کارنامہ قرار دیتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ اس ادارے نے تعلیم کے فروغ اور لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکانے میں قابل ذکر کردار ادا کیا تاہم انہیں چیئرمین کی حیثیت سے کئی محازوں پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایک بار تو انہوں نے استعفے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔ پروگرام کی کامیابی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیئر کے صاحبزادے نکولس بلیئرخاص طور پر انٹرن شپ کے لیے پاکستان آئے۔

    پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ڈاکٹر نسیم اشرف نے کئی امور پر قلم کشائی کی، ان کے خیال میں نائن الیون کے واقعہ نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا، یہی وجہ تھی کہ امریکا نے افغانستان کو نشانہ بنایا تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ صدر پرویز مشرف نے امریکی صدر جارج بش کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، البتہ 7 میں سے 5 مطالبات تسلیم کیے۔اگر پاکستان امریکی مطالبات نہ مانتا تو پاکستان کو معاشی طور پر تباہی سے دوچار ہونا پڑتا جو ملکی سلامتی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوتا۔ڈاکٹر نسیم نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی جمہوریت کے داعی اور محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور یہی وجہ تھی کہ جب نواز شریف کو ہٹایا گیا تو پاکستانیوں نے ان کی بحالی کے لیے مظاہرے کیے اور اخبارات میں اشتہارات بھی دیے جبکہ کانگرس اراکین سمیت امریکی صدر کو خط بھی لکھا جس کے نتیجہ میں صدر کلنٹن نے پاکستان کا دوہ بھی کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، خوشی ہے کہ ملک بھر میں 19 اسٹیڈیم بنائے۔ڈاکٹر نسیم اشرف نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے بائیکاٹ سے متعلق لکھا کہ اوول ٹیسٹ پہلے انضمام الحق نے کھیلنے سے انکار کیا، بعد میں وہ جنرل مشرف کی مداخلت پر راضی ہوئے تو امپائرز نے انکار کر دیا