Baaghi TV

Tag: بل گیٹس

  • دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک نوجوان آرٹسٹ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب بنا کر دکھایا جسے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    بل گیٹس کی نواسی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے گوکل پیلے نامی آرٹسٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصویروں نے سب کو حیران کردیا۔

    آرٹسٹ کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک، امریکی بزنس مین بِل گیٹس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ و دیگر کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت …

    ان تصاویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے زیادہ ترصارفین نے ایلون مسک پر تبصرے کئے ایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک غریبی میں بھی ہینڈسم دکھ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ نریندر مودی رہ گیا ہےایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک تو ایسے لگ رہا ہے جیسے وزٹ کرنے آیا ہو ایک صارف نے لکھا کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو یہ سب کروڑ پتی ہیں-

    واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کو لےکر ایلون مسک اوربِل گیٹس مختلف رائےرکھتے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے 1 ہزار ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ دوسری طرف بل گیٹس نے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ یہ کون لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو روک دیا جائے۔

    گوگل سرچ انجن میں تبدیلی کا اعلان

  • بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

    بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

    واشنگٹن: مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانی آبادی کو اپنا دشمن سمجھ کر اس پر حملہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی ویب سائٹ "مرر” کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے پرجوش اور متاثر ہیں تاہم انہیں خدشہ ہے کہ اے آئی فورسز دنیا پر حکمرانی کے لیے روبوٹس تعینات کر سکتی ہیں اگر "اچھے” کے لیے استعمال کیا جائے تو وہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، کاروبار اور طرز زندگی کو فروغ دے سکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ عالمی عدم مساوات اور غربت کو بھی کم کر سکتا ہے۔

    امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن طوفان اور بگولہ،23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا

    اے آئی ٹیکنالوجی کئی ملازمتوں میں انسانوں کی جگہ لے رہی ہے اور اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ہر روز نت نئے استعمالات سامنے آرہے ہیں لیکن مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے اے آئی ایک خطرناک رُخ لے سکتی ہے –

    اگراے آئی غلط ہاتھوں میں آجاتا ہے تو ان کو حقیقی زندگی کے جیمز بانڈ طرز کے ولن اپنے بٹے ہوئے اہداف کو فروغ دینے کے لیے جوڑ توڑ کر سکتے ہیں، جو کہ اتنا اچھا نہیں لگتا تاہم دوسری طرف، بل گیٹس کا یہ بھی ماننا ہے کہ اے آئی یہ فیصلہ کر نے کی بھی اہلیت رکھتی ہے کہ انسان ایک خطرہ ہیں اور ہم پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔

    خالصتان تحریک پراحتجاج،بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کردی

  • وزیراعظم اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مدد کو سراہا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب میں بھی پاکستان کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی امداد کو سراہا،وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے لیے وزیرصحت اوران کی ٹیم کی کوششوں سے آگاہ کیا وزیراعظم شہباز شریف نے فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنےکی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے 2022 میں پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پولیوکا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے اپنی فاؤنڈیشن سے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا ،ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔

  • ہرفرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،بل گیٹس

    مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ ہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا تاہم اب بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکے گی۔

    سمندری سیپی سے تیار ماحول دوست ہیلمٹ


    یہ پیشگوئی بل گیٹس نے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں بات کرتے ہوئے کی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ہونے والے کام میں کافی تیزی آئی ہے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ناقص کوششوں کی وجہ سے انسانی حالات میں بہتری کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی سست رفتار ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں 10 فیصد سے زیادہ بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 30 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں تمام تر حالات کے باوجود مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہم بھیانک نتائج سے بچ سکتے ہیں-

    خیال رہے کہ بل گیٹس نے ایک جوہری کمپنی ٹیرا پاور کی بنیاد رکھی ہے جبکہ بریک تھرو انرجی نامی کمپنی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے متعدد جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے،علاوہ ازیں بل گیٹس نے مصنوعی گوشت کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کیا ہے۔

    واٹس ایپ نےصارفین کی آسانی کیلئےتصاویر اورویڈیوزکا نیافیچرمتعارف کرا دیا

    انہوں نے بتایا کہ مصنوعی گوشت سے تیار ہونے والی مصنوعات کا شیئر تو ابھی نہ ہونے کے برابر ہے مگر یہ گوشت کے متبادل ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ماحول دوست مصنوعات سستی ہوں، یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم دنیا بھر کے ممالک سےتبدیلی لانےکا مطالبہ کرسکتے ہیں، اگر ان مصنوعات کی لاگت زیادہ ہوتوہم کامیاب نہیں ہوسکتےہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے آپ ایک ووٹر، خریدار اور ایک ورکر ہیں، ان تمام کرداروں میں آپ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں-

    انہوں نے بتایا کہ میرے پاس امریکہ میں 1/4000 سے بھی کم کھیتی ہے۔ میں نے ان فارموں میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ انہیں مزید پیداواری بنایا جا سکے اور مزید ملازمتیں پیدا کی جا سکیں۔ اس میں کوئی بڑی اسکیم شامل نہیں ہے – درحقیقت یہ تمام فیصلے پیشہ ورانہ سرمایہ کاری ٹیم کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

    جرمنی کا پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    بہت امیر لوگوں کو میرے خیال میں انہیں بہت زیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہئے اور انہیں وقت کے ساتھ ساتھ اپنی دولت کو چھوڑ دینا چاہئے۔ یہ میرے لیے بہت پورا کرنے والا رہا ہے اور یہ میرا کل وقتی کام ہے مجھے حیرت ہے کہ ٹیکس میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا۔ مثال کے طور پر کیپیٹل گین کی شرحیں عام آمدنی کی شرح کے برابر ہوسکتی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سارے لوگوں کے لیے چیزیں مشکل ہیں۔

    واضح رہے کہ بل گیٹس سے قبل اکتوبر 2022 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کیجانب سے جاری ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا ہدف حاصل کرنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا

  • نئی ٹیکنالوجیز کے بغیر دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکے گی،بل گیٹس

    نئی ٹیکنالوجیز کے بغیر دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکے گی،بل گیٹس

    دنیا میں امراض اور غربت کے خاتمے کی تگ و دو میں مصروف مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ہمارے سیارے کو ایک اور بڑے خطرے سے بچانے کی کوششیں شروع کر دیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے بریک تھرو انرجی وینچرز (بی ای وی) نامی ادارے کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

    چینی سائنسدانوں کا خلاء میں چاول اگانے کا کامیاب تجربہ

    بل گیٹس نے کہا کہ زہریلی گیسوں کے اخراج کو صفر کرنے تک موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ممکن نہیں اور ہمارا ادارہ اسی حوالے سے کام کرے گا، جس کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے فنڈز دیئے جارہے ہیں،نئی ٹیکنالوجیز کے بغیر دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بریک تھرو انرجی وینچرز کے لیے ہمارا کام عالمی معیشت کو بدلے گا اور دنیا زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کے قریب پہنچ جائے گی اور بی ای او سے نئی ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زہریلی گیسوں کے 65 فیصد حصہ کا اخراج متوسط آمدنی والے ممالک کی جانب سے کیا جاتا ہے اور اس کو صفر تک لانے کا واحد ذریعہ نئی ٹیکنالوجیز ہی ہیں، کیونکہ ماضی میں سب سے زیادہ زہریلی گیسوں کو خارج کرنے والے امیر ممالک کی جانب سے سرمایہ لگانے سے انکار کیا جارہا ہے۔

    بل گیٹس نے کہا کہ بہت زیادہ سرمایہ طویل المعیاد اسٹوریج، گرین ہائیڈروجن، بجلی کی ترسیل کے بہتر نظام، کسی زہریلی گیس کے اخراج کے بغیر مختلف مصنوعات بشمول سیمنٹ اور اسٹیل کی تیاری پر خرچ کیا جارہا ہے، ان سب پر کام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، ماحول کے لیے کم نقصان دہ سیمنٹ کی تیاری زیادہ مہنگی ہوگی۔

    سیاروی دفاع کی پہلی کامیاب آزمائش،ناسا کا تجرباتی خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا گیا

    بل گیٹس نے کہا کہ زراعت میں متعدد نئی چیزوں نے انہیں دنگ کردیا، ہمارا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ زراعت ہی سب سے مشکل شعبہ ہے مگر ہم نے اس میں کافی پیشرفت دیکھی ہے جو ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے-

    بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے خاص طور پر 2030 تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلیے 91 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

    رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

  • بل گیٹس نے غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک دلچسپ تجویز پیش کر دی

    بل گیٹس نے غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک دلچسپ تجویز پیش کر دی

    مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دنیا کو نبرد آزما سب سے اہم مسئلے غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک دلچسپ تجویز پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ صرف امداد سے غذائی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا بلکہ جادوئی بیج کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

    امریکی عدالت نے بہن کی بھائی سے شادی کی اجازت دیدی؟

    بل گیٹس کے مطابق غذائی بحران کی بنیادی وجوہات یوکرین میں جاری جنگ، موسمیاتی تبدیلی اور وبائی امراض کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امداد کے بجائے ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا۔

    افریقی ممالک میں زراعت کو بہتر بنانے کے لیے2008ء سے اب تک 131 ملین ڈالرز خرچ کردینے والی بل گیٹس کی این جی او ’’ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ نے غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے ’جادوئی بیج‘ تیار کرنے کا عندیہ دیا ہے جسے فصلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں اور زرعی کیڑوں کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔

    بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں گیٹس کا کہنا ہے کہ بھوک کا عالمی بحران اتنا بڑا ہے کہ خوراک کی امداد اس مسئلے کو پوری طرح حل نہیں کر سکتی جس چیز کی بھی ضرورت ہے، وہ کاشتکاری کی ٹیکنالوجی میں اختراعات ہیں جو بحران کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

    جادوئی بیج کی تجویز پر بل گیٹس کو تنقید کا سامنا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ جادوئی بیج کی تیاری میں کئی برس لگ جاتے ہیں اس لیے یہ لانگ ٹرم حکمت عملی تو ہوسکتی ہے لیکن فوری طور پر غذائی بحران پر قابو پانے کے لیے کارگر نہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کی تجویز ماحول کے تحفظ کے لیے کی گئی عالمی کوششوں کے خلاف ہے کیوںکہ ایسے بیجوں سے پیداوار حاصل کرنے کے لیے عام طور پر کیڑے مار ادویات اور فوسل فیول پر مبنی کھاد استعمال کرنا پڑتی ہے۔

    ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرے کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل ایند میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا .

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان میں صحت عامہ اور پاکستان سے پو لیو کے خاتمہ سے متعلق امور پر تبادل خیال کیا گیا.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے پولیو مہم کے دوران پاک فوج کے تعاون کو سراہا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بل کیٹس اور ان کی فاونڈیشن کے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ پولیو فری پاکستان کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے.

  • بل گیٹس سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کے خواہشمند

    بل گیٹس سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کے خواہشمند

    لندن: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دی سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بڑی اچھی تھی تاہم بچوں کے بڑے ہونے اور گھر چھوڑنے کے بعد ہر شادی تبدیلیوں سے گزرتی ہے اور ہمارے معاملے میں تبدیلی طلاق تھی-

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں ،انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا مطالبہ

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں کسی اور سے شادی کا انتخاب نہیں کروں گا جی ہاں! میں اسی بارے میں بات کر رہا ہوں کہ کیا میں میلنڈا سے دوبارہ شادی کروں گا؟ مستقبل کے حوالے سے میری کوئی پلاننگ تو نہیں لیکن اگر شادی ہوئی تو میلنڈا کا انتخاب کروں گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ "خوش قسمت” محسوس کرتے ہیں کہ انہیں اب بھی اپنی سابقہ ​​بیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے مزید کہا، "ہم نے فاؤنڈیشن میں ملازمین کی سالانہ میٹنگ اور گیونگ پلیج اور جون میں سالانہ میٹنگ کی جس کی ہم دونوں نے میزبانی کی-

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں میلنڈا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور ان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا نے گزشتہ سال مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 27 سالہ شادی کے بعد علیحدہ ہورہے ہیں جوڑے نے 7 سال تک ڈیٹنگ کے بعد 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھ دیا اور 27 سال کے ساتھ رہنے کے بعد 2021 میں طلاق کا اعلان کیا دونوں کے تین بچے ہیں دو بیٹیاں، جینیفر اور فوبی، اور ایک بیٹا روری۔

    مہنگائی کا طوفان ،لیموں 1000 روپے فی کلو ہو گیا

  • آرمی چیف اور  بِل گیٹس کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف اور بِل گیٹس نے انسداد پولیو اور کورونا کیلئے پاکستان کے عزم سےمتعلق امور پر گفتگو کی بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں تعاون اور کوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے،اس کا کریڈٹ متعلقہ افراد کو جاتا ہے جبکہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیاب مہم کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا بِل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں ‏پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا شہباز شریف نے تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن سے شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھا ہے 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا،حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔


    دوسری جانب بل گیٹس نے مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا تھا اور پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا اس کے علاوہ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا-


    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا وزیر اعظم نے 15 ماہ بعد 2022 میں پولیو وائرس کے پہلے کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا جس کی تصدیق حال ہی میں شمالی وزیرستان میں ایک بچے میں ہوئی تھی۔

  • شکریہ پاکستان:میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے:بل گیٹس

    شکریہ پاکستان:میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے:بل گیٹس

    اسلام آباد:شکریہ پاکستان:میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے:اطلاعات کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے کہا ہے کہ میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں بل گیٹس نے پاکستان کے پہلے دورے میں پرتپاک استقبال کرنے پر کا شکریہ ادا کیا۔

    خط کے متن کے مطابق بل گیٹس نے لکھا کہ پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں، پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے پولیو سے پاک مستقبل یقینی بنانے کا کام قابل تعریف ہے، پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے، ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگی، ذہنی و جسمانی کمزوری، غذائیت کی کمی جیسے موضوعات پر بات کر کے خوشی ہوئی، خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی، احساس سماجی تحفظ کے پروگرا م کو مؤثر بنانے پر بات ہوئی، مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہوں۔