Baaghi TV

Tag: بمباری

  • سوڈان:سعودی اسپتال پر بمباری ،عمارت تباہ،30  افراد ہلاک،کئی زخمی

    سوڈان:سعودی اسپتال پر بمباری ،عمارت تباہ،30 افراد ہلاک،کئی زخمی

    پورٹ سوڈان شمالی دارفور کے محصور دارالحکومت الفشر میں حملے میں 30 افراد ہلاک،کئی زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : اے ایف پی کے مطابق ایک طبی ذریعے نے ہفتے کے روز بتایا کہ سوڈان کے دارفور علاقے میں الفشر کے آخری کام کرنے والے اسپتالوں میں سے ایک پر ڈرون حملے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

    ذرائع نے جوابی کارروائی کے خوف سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعہ کی شام سعودی اسپتال پر بمباری سے اسپتال کی عمارت "تباہ” ہوگئی جہاں ہنگامی حالات میں علاج کیا جاتا تھافوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سوڈان کے متحارب فریقوں میں سے کس نے حملہ کیا تھا۔

    ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج ہلاک ، 2 زخمی

    اپریل 2023 سے، سوڈانی فوج نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ جنگ ​​میں ہے، جنہوں نے دارفور کے تقریباً پورے وسیع مغربی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے انہوں نے مئی سے شمالی دارفور کے ریاستی دارالحکومت الفشر کا محاصرہ کر رکھا ہے، لیکن وہ شہر پر دعویٰ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، جہاں اسے فوج سے منسلک ملیشیا کی مزاحمت کا سامنا ہے-

    طبی ذرائع کے مطابق، اسی عمارت کو "چند ہفتے قبل” ایک RSF ڈرون نے نشانہ بنایا تھا۔

    پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    الفشر میں صحت کی دیکھ بھال پر حملے بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں، جہاں طبی خیراتی ادارے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے اس ماہ کہا تھا کہ سعودی ہسپتال "واحد سرکاری ہسپتال ہے جس میں جراحی کی صلاحیت ابھی تک موجود ہے”۔

    باقاعدہ فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 21 ماہ کی لڑائی کے دوران سوڈان بھر میں دسیوں ہزار افراد ہلاک اور ایک کروڑ 20لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہو چکے جبکہ لک بھر میں، 80 فیصد تک صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات متاثر ہو ئی ہیں –

    2024 میں عالمی سیاحت کی واپسی، 1.4 ارب افراد نے بین الاقوامی سفر کیا

    الفشر کے آس پاس کے علاقے میں، قحط نے پہلے ہی تین بے گھر کیمپوں – زمزم، ابوشوق اور السلام – میں اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق قحط مئی تک شہر سمیت پانچ مزید علاقوں تک پھیلنے کی توقع ہے۔

  • الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملہ،ایمبولینس میں اسلحہ منتقل کیا جا رہاتھا،اسرائیلی دعویٰ

    الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملہ،ایمبولینس میں اسلحہ منتقل کیا جا رہاتھا،اسرائیلی دعویٰ

    سات اکتوبر سے اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے، اسرائیل نے القدس ہسپتال کے گردونواح میں بمباری کے بعد غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری کر دی،

    اسرائیل نے الشفا ہسپتال پر بمباری کا خود اعتراف کیا اور کہا کہ حماس کے دہشت گردوں کو ہسپتال میں نشانہ بنایا تاہم فسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے زخمیوں کو لے جانی والی ایمبولینس گاڑیوں کو نشانہ بنایا،ایمبولینس گاڑیاں زخمیوں کو لے کر جا رہی تھی کہ انکو اسرائیل نے نشانہ بنایا جس میں بڑی شہادتیں ہوئی ہیں.اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمبولینس گاڑیوں میں حماس جنگجو اور اسلحہ منتقل کیا جا رہا ہے، اسرائیل ابھی تک اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لئے کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا

    غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ الشفا ہسپتال پراس وقت حملہ کیا گیا جب شدید زخمی مریضوں کو ایمبولینس گاڑیوں پر مصر سے متصل رفح کراسنگ منتقل کررہے تھے،ہم نے ہلال احمر کو مطلع کیا، ہم نے پوری دنیا کوبتایا کہ جن پر حملہ کیا گیا وہ متاثرین ان ایمبولینسوں میں قطار میں کھڑے تھے،اسرائیل نے النصر ہسپتال پر بھی بمباری کی ہے

    سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں دس ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، چار ہزار کے قریب بچے بھی شہدا میں شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد 32 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں جن میں چھ ہزار سے زائد بچے اور پانچ ہزار خواتین ہیں،

    اسرائیل سکولوں، ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنا چکا، اب تک اسرائیل کی بمباری سے 136 طبی ورکرز کی موت ہو چکی جبکہ 35 ایمبولینس گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں،اسرائیل نے 126 طبی مراکز پر 50 حملے کئے

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایمبولینسز پر اسرائیل کے حملوں پر خوف کا اظہا رکیا اور کہا کہ الشفا اسپتال کے باہر ایمبولینس کے قافلے پر اسرائیلی حملے سے انتہائی خوف زدہ ہوں،ہسپتال کے باہر لاشوں کو پڑے ہوئے دیکھنا بہت خوفناک ہے،ایمبولینس گاڑیوں کونشانہ بنانے پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ طبی عملے کو تحفظ ملنا چاہئے،

    سابق یونانی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایمبولینس پرحملہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ایمبولینس پر حملےکے بعد کوئی اسرائیل پر جنگی جرائم عائد کرنے کیلئےعالمی فوجداری عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائےگا

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    نہتی عام آبادی، ایمبولنسز، سکولوں ، بیماروں، بچوں اور خواتین پر بم برسانا پرلے درجے کی بزدلی ہے،شہباز شریف
    سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے غزہ میں عالمی نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر حملے سچائی اور اسرائیل کے قتل عام کو دنیا تک پہچنے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے ، ثابت ہوا کہ ظالم اور قابض صیہونی ریاست صرف مسلمانوں ہی نہیں، سچائی اور اختلاف کی ہر آواز کی دشمن ہے ،ناجائز ریاست ناجائز اقدامات سے اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی ،صیہونی ریاست کا ظلم نہ روکا گیا تو مظلوموں کے لہو اور آنسوؤں سے آنے والا ‘طوفان نوح’ سب بہا لے جائے ،نہتی عام آبادی، ایمبولنسز، سکولوں ، بیماروں، بچوں اور خواتین پر بم برسانا پرلے درجے کی بزدلی ہے ،7 اکتوبر کے بعد سے غزہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے، بے گناہ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی قتل ہو رہے ہیں ،صحافیوں اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی بے بسی افسوسناک ہی نہیں شرمناک بھی ہے .صیہونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے جو عالمی قوانین، جینیوا کنونشن، انسانیت کے ہر ضابطے کو پامال کر رہی ہے.

    حماس نے غزہ کا گھیراؤ کرنے والی اسرائیلی فوج کو گھیرے میں لینے کی تیاری کر لی ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے نتیجہ خیز جنگ کی تیاری کر لی ہے، حماس کی کوشش ہے کہ اپنے دشمن اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے، رائیٹر ز کو حماس کے ذرائع نے بتایا کہ حماس نے اسلحہ،میزائل،خوراک،ادویات بڑی تعداد میں جمع کر رکھی ہیں،حماس نے خندقیں بنا رکھی ہیں اور انکا خیال ہے کہ وہ سرنگوں میں کئی ماہ گزار سکتے ہیں، گوریلا جنگ اسرائیل پر بھاری ثابت ہو گی،اور اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنا پڑے گا،اور وہ جنگ بندی پر مجبور ہو گا، حماس یرغمالیوں کی رہائی کے لئے بھی جنگ بندی کی شرط رکھ سکتی ہے ساتھ ہی حماس اپنے قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرے گی،حماس غزہ کی سترہ سالہ ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے، اسکے علاوہ غزہ میں اسرائیلی بستیوں کی مزید توسیع کو بھی روکنا چاہتی ہے،حماس مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کاخاتمہ بھی چاہتی ہے،

  • حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے،حافظ نعیم

    حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر باضمیر انسان اسرائیل اور امریکا کے مظالم دیکھ رہا ہے، غزہ میں پانی بند ہے بجلی بند ہے محاصرہ کیا گیا ہے،

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی دباؤ پر آدھا سچ کہا،اقوام متحدہ نے عراق ، ویتنام، افغانستان کے مسائل بھی حل نہیں کیے، غزہ میں انسانی المیہ شروع ہو چکا ہے بیماریاں پھوٹ رہی ہیں,حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے،حماس کو خبر ملی تھی کہ اسرائیل بڑا حملہ کرنے والا ہے، 76سالوں سے اسرائیل حملےکررہا ہے، عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے، اسرائیل مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے نہیں دیتا، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جوان جیل میں ہیں، ہر سال کم از کم 100 فلسطینی بچے اسرائیل قتل کردیتا ہے،

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ گنتی کے چند ممالک کو چھوڑ کر کسی کی حمایت کھل کر سامنے نہیں آرہی، فلسطین کا مسئلہ عرب و عجم کا معاملہ نہیں، یہ نظریہ کا معاملہ ہے، ہم اگر وہاں جاکر لڑ نہیں سکتے تو کم از کم حماس کے مجاہدین کے ساتھ تو کھڑے ہوسکتے ہیں، ہم انکی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہیں،جہاں سے یہ صیہونی آئے ہیں بہتر ہے کہ وہی چلیں جائیں، ورنہ انکا حال وہی ہونا ہے جو حماس نے کیا ہے، تمام ممالک کو کھڑے ہونا چاہیے، ایک ہوکر اسرائیل کے سامنے یہ کہنا ہے کہ اسرائیل تم فلسطین پر مزید دہشت گردی نہیں کرسکتے،

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین

  • اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر انسانی امداد کی غیر محدود رسائی کی اجازت دی جائے،غزہ میں خواتین اور بچوں کی فوری بنیادی ضروریارت کو پورا کیا جائے،منگل کے روز غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے ، جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے سے بہت خوفزدہ ہوں،”میرا دل متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے،”انتونیو گوتریس نے غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر حملے کی بھی مذمت کی.

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کے بعد روس کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال پر حملہ جرم اور غیر انسانی فعل ہے، اگر اسرائیل اس حملے میں ملوث نہیں تو وہ اس کی سیٹلائٹ تصاویر لازمی جاری کرے.ترجمان کا کہنا تھاکہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیلتی صورتحال خطے کے باہر تک پہنچ چکی ہے

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے ھسپتال پر بمباری کرکے آٹھ سو سے زائد انسانوں کو شہید کرکے جس بربریت ظلم اور انسانیت کشی کا مظاھرہ اسرائیل نے کیا ھے جنگی جرائم کی تاریخ میں اس کی مثال مشکل سے مل سکے گی۔ اسرائیل کے ان جنگی جرائم ظلم اور بربریت میں امریکہ اور یورپ کے ممالک برابر کے شریک ھیں۔ مسلم امہ اور انسانیت دوست ممالک کو اب روایتی بیانات سے ھٹ کر اقدامات کرنے ھونگے۔

    فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملےکی مذمت کی اور کہا کہ ہسپتال اور شہریوں پرحملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا،ضرورت اس امر کی ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کا رستہ فوری طور پر کھولا جائے،

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    حماس کا وجود مٹانا ہو گا،تاہم غزہ پر اسرائیلی قبضہ غلطی ہو گی،امریکی صدر

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    اسرائیلی حملہ،مسلم ممالک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم
    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ فلسطین سے یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے، پوری دنیا کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے، اسرائیل نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا، کل اسپتال میں بم پھینکا جس سے اسی وقت 500 افراد شہید ہوئے،مسلم ممالک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، حماس نے جمہوری جماعت کے طور پر انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی، حماس سیلف ڈیفینس کا استعمال کرتے ہوئے مقابلہ کررہی ہے،امریکہ نے فلسیطن کی مخالفت میں اسرائیل کا ساتھ دیا ،

    ہسپتال پر بمباری، ملت جعفریہ پاکستان کا جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان
    قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے غزہ کے بڑے اسپتال میں سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کی حمایت، جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان کر دیا، علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ غزہ میں ڈھائے جانیوالے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں نہ ایسے الفاظ کہ کربناک مظالم کو بیان کیا جاسکے، صیہونی سامراجی قوتوں کے بدنما چہرے،عزائم اور باطنی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، غزہ میں ظلم کی تاریک رات برپا مگر افسوس اسلامی ممالک، او آئی سی ، عرب لیگ ودیگر تنظیمیں صرف بیانات تک محدود ہیں،مظالم کی انتہاءکے باوجود پاکستا ن کی جماعتیں اور تنظیمیں کسی ایک مناسب اقدام پر متفق نہ ہوسکیں، وقت آگیا کہ سامراجی و صیہونی ظلم کےخلاف قراردادوں یا نعروں کی بجائے امہ متفقہ عملی اقدام اٹھائے،

    صدر پاکستان کی غزہ میں ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت
    صدر مملکت نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ مذمت کی ہے، صدر مملکت نے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل نے ایک ہسپتال پر حملہ کر کے تمام بین الاقوامی اور اخلاقی اصولوں کو پامال کیا، صدر مملکت نے اسرائیل کی طرف سے سنگین جنگی جرائم کے ارتکاب پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شہری آبادیوں اور صحت کی سہولیات کو بلاامتیاز نشانہ بنا رہا ہے،عالمی برادری اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے اور اسرائیلی بمباری اور غزہ کے جاری محاصرے کو فوری طور پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے،

  • روسی افواج کی یوکرینی افواج پربمباری:19ہلاک:100سےزائد زخمی

    روسی افواج کی یوکرینی افواج پربمباری:19ہلاک:100سےزائد زخمی

    ماسکو:روس نے یوکرین کے شہروں پر کروزمیزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روس کی شدید ترین بمباری جاری ہے جس سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، یورپ کو یوکرین سے بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہوگئی۔

    دارالحکومت کیف، خارکیف، دنپرو، لائوف، اورزاپووریزیا سمیت کئی شہروں میں چھیاسی میزائل داغے گئے۔ ایمرجنسی سروسز نے 19 ہلاکتوں اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    بنیادی انتظامیی ڈھانچے پرحملوں کے بعد یورپ کوبجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے، یوکرینی صدرزیلنسکی نے کہا ہے روس ہمیں صفحہ ہستی سےمٹانا چاہتا ہے، اس طرح یوکرین کوڈرایا نہیں جا سکتا۔

    امریکا نے روس کا حملہ ”ظالمانہ“ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں یونیورسٹی اورپلے گراؤنڈ سمیت غیرفوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی میزئل حملوں کے بعد یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو میزائل ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔

    ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلفیون پر گفتگو میں جو بائیڈن نے کہا امریکہ اور اسکے اتحادی روس کو اسکے جنگی جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتیرس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقابل قبول اشتعال انگیزی ہے اورایسے حملوں کی سب سے زیادہ قیمت شہریوں کوادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس کارروائی کو کریمیا اور روس کو ملانے والے پل پر حملے کا بدلہ قرار دیا۔اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • روس کی بچوں کے ہسپتال پر بمباری،17 افراد زخمی،یوکرین کا دعویٰ

    روس کی بچوں کے ہسپتال پر بمباری،17 افراد زخمی،یوکرین کا دعویٰ

    کیف:یوکرین کا الزام ہے کہ روس نے بچوں کے ہسپتال پر حملہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی کے مطابق یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بندرگاہی شہر ماریوپول میں بچوں کے اسپتال اور زچگی کے وارڈ پر بمباری کی ہے جس سے 17 افراد زخمی ہوئے ہیں کئی بچے ملبے تلے دب چکے ہیں، جن کا جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں تھا جبکہ 3 ہزار سے زائد بچے بغیر خوراک اور ادویات متاثرہ علاقے میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسپتال کی بری طرح سے تباہ شدہ عمارت کو دکھایا گیا ہے جبکہ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ‘ظلم’ ہے۔

    حملےسے کچھ گھنٹے قبل یوکرینی وزیر خارجہ نے خبردار کیا تھا کہ شہر میں 3000 بچے خوراک یا ادویات تک رسائی سے محروم ہیں۔

    امریکہ بھی روس یوکرین جنگ میں کودنے کے قریب:روس سخت جواب دینےکے لیے تیار

    جبکہ روس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ہی ماریوپول اور دیگر محصور علاقوں سے ہزاروں شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکلنے کے لیے سیز فائر کیا تھا، لیکن ماریوپول کی سٹی کونسل نے کہا کہ اسپتال کو کئی بار فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جو تباہ کن ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماریوپول کمپلیکس کو سلسلہ وار دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے کھڑکیوں کے شیشے اُڑ گئے اور ایک عمارت کے سامنے کا بڑا حصہ اکھڑ گیا۔ جبکہ زمین ایک میل دور تک لرز گئی۔

    دھماکے والی فوٹیج میں بھی دکھایا گیا ہے کہ پولیس اور سپاہی متاثرین کو نکالنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں، جس میں دیگر خواتین سمیت حاملہ خاتون کو بھی اسٹریچر پر لے جایا جارہا ہے۔

    یوکرین میں 2500 سے زائد بھارتی طلباء کو بچانے والا پاکستانی

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی ٹویٹر پر مبینہ حملے کی فوٹیج شیئر کی، جس میں عمارت کو تباہ حال دیکھا جا سکتا ہے۔ صدر نے لکھا کہ دنیا کب تک دہشت گردی کو نظر انداز کرتی رہے گی؟ ابھی آسمان بند کرو! قتل و غارت بند کرو! آپ کے پاس طاقت ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ آپ انسانیت کھو رہے ہیں۔

    تاہم روئٹرز نے کریملن کے ترجمان سے رابطہ کیا، جس نے اس حملے کی تردید کی اور کہا کہ روسی افواج شہری اہداف کو نشانہ نہیں بنا رہی۔

    راجیوگاندھی کے قتل میں ملوث مجرم 32 سال بعد ضمانت پر رہا

    دوسری جانب روسی افواج نے مقبوضہ شہر خرسون سے 400 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ عالمی ریسکیو تنظیم ریڈ کراس نے ماریوپول شہر کے حالات کو قیامت خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ سے متصل شہر میں گزشتہ 9 روز سے پانی اور بجلی منقطع ہے۔

  • صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے اُمیدیں‌ وابستہ

    صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے اُمیدیں‌ وابستہ

    مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے اُمیدیں‌ وابستہ،اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔اس بمباری پرعالمی برادری خاموش ہے اور اس خاموشی کے عالم میں فلسطینیوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی اُمیدیں وابستہ کرلی ہیں‌

    المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے علاقے الغول میں توپوں کے گولے داغے۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے ہوائی حملے جاری ہیں۔المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے القادسیہ چھاونی پر 5 مرتبہ بمباری کی۔

    اس رپورٹ کے مطابق اس سے قبل غزہ کی پٹی میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

    فلسطینی عوام نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دیئے بغیر امریکہ کی حمایت سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تمام صیہونی کالونیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئس دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد تیئس چونتیس منظور کر کے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں تمام صیہونی کالونیوں کی تعمیر فورا روکی جائے۔ صیہونی حکومت صیہونی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل اور صیہونیت کا رنگ دینا چاہتی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔

    صیہونی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اس سے قبل فلسطینی استقامتی گروہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔