Baaghi TV

Tag: بم دھماکا

  • تربت میں بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی

    تربت میں بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی

    بلوچستان کے علاقے ضلع تربت میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کارپس (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابقاسسٹنٹ کمشنر دشت حمید کورائی نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ گوادر اور تربت کے درمیانی علاقہ دشت کھڈان زریں بک میں پیش آیا، جہاں عرب شیوخ شکار کھیلنے کے بعد واپس اپنے کیمپ جا رہے تھے۔اسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام عرب شیوخ محفوظ رہے، تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا۔مقامی انتظامیہ کے ایک اور حکام نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان عربوں کا تعلق قطری شاہی خاندان سے ہے، مزید کہا کہ دھماکے کے بعد انہیں ’اضافی سیکیورٹی‘ فراہم کی گئی۔کسی بھی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ قطری شاہی خاندان کے کون لوگ شکار کھیل رہے، قطر میں شاہی خاندان کے ارکان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ کیا قطریوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں۔اس حملے کی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ خلیجی اشرافیہ میں سے شکار کے شوقین لوگ ہر موسم سرما میں بلوچستان کا سفر کرتے ہیں تاکہ نایاب تلور کا شکار کر سکیں۔جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس طویل عرصے سے پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ عرب ممالک کے امیر شہریوں کو تلور کے شکار کی اجازت دیتا ہے، جو ہر موسم سرما میں وسطی ایشیا سے ہزاروں کی تعداد میں ہجرت کرتے ہیں۔

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز کے نام

  • کیچ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،چیئرمین یونین کونسل بالگتر سمیت 7 افراد جاں بحق

    کیچ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،چیئرمین یونین کونسل بالگتر سمیت 7 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے علاقے میں کیچ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چیئرمین یونین کونسل بالگتر سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: لیویز حکام کے مطابق دہشتگردوں نے بالگتر کے علاقے نلی میں گاڑی کو نشانہ بنایا ہے،چیئرمین یونین کونسل بالگترمحمد اسحاق سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے جو ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ بارودی سرنگ سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ چند دن پہلے کوئٹہ میں فائرنگ سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے پولیس کے مطابق نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون رئیسانی اور ان کے محافظ کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر جاں بحق کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ سے بس ٹرمینل کے مالک کا بیٹا برہمداغ لہڑی بھی جاں بحق ہوا۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ایس پی سریاب ضیا مندوخیل کے مطابق ہارون رئیسانی نے سریاب روڈ پر واقع بس ٹرمینل کے ساتھ واقع دکانوں پر چھاپہ مارا اور ایک دکان سے ممنوعہ اشیا برآمد ہونے پر جرمانہ کر دیا۔ جس پر بس ٹرمینل کے مالک کا بیٹا برہمداغ لہڑی نے کارسرکار میں مداخلت کی اور تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ہارون رئیسانی کے ساتھ ایک سرکاری محافظ بھی تھا۔ دونوں کو سرکاری ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا جبکہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید