Baaghi TV

Tag: بم دھماکہ

  • سیہون بم دھماکہ،ملزمان کی سزائے موت کی اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سیہون بم دھماکہ،ملزمان کی سزائے موت کی اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سیہون بم دھماکہ،ملزمان کی سزائے موت کی اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
    سندھ ہائیکورٹ نے سیہون بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں

    سرکاری وکیل نے دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ میں کہا کہ سیہون دھماکے میں 80 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے،عدالت نے دہشتگرد نادر علی عرف مرشد اور فرقان کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف انتہائی ٹھوس شواہد پیش کیے گئے معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں

    یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم نادر اور فرقان کو 80 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا ،سیکورٹی اداروں نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، جیل میں گرفتار ملزمان سے بھی واقعہ کی تحقیقات کی گئی تھیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مقبرے میں ہونے والے دھماکہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا تھا

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • سبی میں بم دھماکا: 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

    سبی میں بم دھماکا: 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

    بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ آئی ای ڈی بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،ہائی الرٹ جاری

    لیویز کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی بلوچستان 150 ونگ کا قافلہ سانگان میں ٹی 6 چیک پوسٹ سے ٹی 5 چیک پوسٹ کی جانب جا رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کی زد میں آ گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین بھی کیا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

    جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

  • متحدہ عرب امارات کی جانب سےلاہور بم دھماکے کی مذمت

    متحدہ عرب امارات کی جانب سےلاہور بم دھماکے کی مذمت

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے لاہورانارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے ہفتے کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے گئی بزدلانہ کارروائی ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے ، دہشتگردی میں ملوث لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات حکومت پاکستان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    ایک بیان میں، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون پر زور دیا گیا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اور تمام انسانی اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جس کا مقصد سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ اور اصول.

    وزارت نے اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

  • انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

    انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انارکلی پان منڈی دھماکہ ، جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے

    نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشت گرد سے فون پر رابطے میں تھا،دھماکے کی جگہ پر نصب کیمروں میں 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوئی، تینوں میں سے ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد رکھا، 2 نے معاونت کی، کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کے آنے اور جانے کے روٹ کی نشاندہی کی جا رہی ہے،

    دوسری جانب انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نعشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں ،میتیں ایدھی فاونڈیشن کی مدد سے ابائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ترجمان ایدھی کے مطابق 31 سالہ رمضان کی میت کالاشاہ کاکو جبکہ 9 سالہ بچے ابصار کی لاش کو مظفر آباد روانہ کیا گیا ہے

    مظفر آباد کا رہائشی ابصار والدین کے ہمراہ شاپنگ کے لیے لاہورآیا تھا اور اس دوران وہ دھماکے کا شکار ہوگیا ابصار کے والدین بھی اس دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں ابصار نے والدین کے ہمراہ کراچی جانا تھا اور انکی ٹکٹ بھی بک تھی۔بچے کے ماموں کے مطابق وقوعہ کے وقت وہ شاپنگ کررہے تھے

    میو ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ پان منڈی دھماکہ ، مزید 8 زخمی میو اسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے،میو اسپتال میں اب بھی 17 زخمی زیر علاج ہیں،زیر علاج زخمیوں کو سرجیکل ٹاور شفٹ کردیاگیا، امید ہے آج مزید 4 زخمی ڈسچارج ہوجائیں گے،

    چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے میو اور سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ ایم ایس میو ہسپتال اور ڈی ایم ایس سروسز نے علاج معالجے کی سہولیات پر چیف سیکرٹری کو بریفنگ کیا۔ چیف سیکرٹری نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے بھی انار کلی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد دی جائے، سابق وزیراعظم، ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا کہ شہرکا امن خراب کرنیوالوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے جبکہ مونس الٰہی نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

    امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور میں انار کلی بازار کے پاس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ، حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیںدھماکے میں معصوم افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے،

    تحریک لبیک پاکستان ضلع لاہور کی قیادت نے انار کلی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔اس سانحہ کی زمہ دار کہیں نہ کہیں لاہور انتظامیہ بھی ہے۔

    لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

    انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

    انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

  • ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    اسلام آباد: ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں۔

    کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔

  • لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ درج:مگرکس کے خلاف؟

    لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ درج:مگرکس کے خلاف؟

    لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انار کلی بازار دھماکے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانا سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ، 302، 324 ، دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

     

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

     

     

     

     

    ادھر دوسری طرف لاہور انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کے متعلق آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک عمارت اور 8 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 29 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں رمضان اورابصار شامل ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، 1بجکر 44منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی، کال میں بتایا گیا نیو انار کلی میں دھماکا ہوا۔

    وزیراعلیٰ کو پیش رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچی، پولیس، فارنزک ایجنسیاں اور دیگر تحققیاتی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارودی مواد کی تنصیب سے متعلق سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے، بعض مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی

    جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی

    لاہور:جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے میں چار ملزمان کو 9.9 بار سزائے موت کی سزا سنا دی

    انسدادی دہشدت گردی کی عدالت نے خاتون ملزمہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی

    کل بھی لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل اور پراسیکیوٹر نے اپنی بحث مکمل کر لی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ آج تک محفوظ کیا تھا جو کہ ابھی تھوڑی دیرپہلے سنا دیا گیا ،

    یہ بھی یاد رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں کی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر عبدالرئوف وٹو نے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کئے۔

    پراسیکیوشن کے 56 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔ پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ ملزمان پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل، ضیا اللہ اور سجاد کیخلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال 23 جون 2021 کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکہ کیا گیا تھا ،

    دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے،

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 30 کلو گرام سے زائد غیر ملکی ساختہ دھماکا خیز مواد اور بال بیئرنگ استعمال کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے زمین میں 4 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور پانی کے پائپ پھٹ گئے، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔