Baaghi TV

Tag: بندر

  • افریقی ایئر لائن بندروں کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث نکلی

    افریقی ایئر لائن بندروں کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث نکلی

    افریقی ایئر لائن بندروں کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث نکلی
    پیٹا نے ایسے شواہد سے پردہ اٹھایا ہے کہ افریقہ کی سب سے بڑی ایئر لائن، ایتھوپیا ایئر لائنز نے خطرناک اور مہلک تجربات میں استعمال کے لیے ہزاروں خطرے سے دوچار بندروں کو دنیا بھر میں بھیج دیا ہے۔ایئر لائن، جس کے مبینہ طور پر غیر قانونی بین الاقوامی بندروں کی اسمگلنگ رنگ سے تعلقات ہیں، مبینہ طور پر حال ہی میں ایتھوپیا سے 250 خطرے سے دوچار لمبی دم والے بندوں کو ایک مشکل سفر پر اڑایا، حالانکہ اس نے پہلے پیٹا کو بتایا تھا کہ بندروں کی ترسیل کمپنی کی پالیسی کے خلاف تھی۔

    لیبارٹریوں میں منتقل کیے جانے والے بندروں کو لکڑی کے چھوٹے کریٹوں میں پیک کیا جاتا ہے اور انہیں گھنٹوں طویل سفر کے لیے اپنے ہی پاخانے، پیشاب اور خون میں بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ خوفزدہ اور ممکنہ طور پر بیمار جانوروں کو بالآخر لیبارٹریوں میں لے جایا جاتا ہے، جہاں وہ خوراک اور پانی سے محروم ہوتے ہیں، جولائی 2023 میں، امریکی محکمہ زراعت کی طرف سے ایتھوپیا کی ایئر لائنز کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ماریشس سے جارجیا تک 10,000 میل کے فاصلے پر کارگو ہولڈ میں کریٹس کے اندر گھسے ہوئے 336 بندروں کے لیے زمینی عملے کو غلط خوراک اور پانی پلانے کے لیے دیا گیا۔ بندروں کو آخر کار جہاز سے اتارے جانے کے بعد، انہوں نے 85 ڈگری گرمی میں بغیر سایہ کے 95 منٹ ٹرمک پر گزارے۔ اس کے بعد بندروں کے کریٹوں کو کارکنوں نے انہیں لیبارٹریوں میں لے جانے کے لیے ٹریلرز میں پیک کیا، جس سے مزید تکلیف اور ممکنہ طور پر جسمانی نقصان ہوا۔امریکی ادارے نے جنوری 2023 میں 584 بندروں کو لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر امریکہ میں لانے کے لیے ایئر لائن کا حوالہ بھی دیا، جس سے یہ معلوم کرنا ناممکن ہو گیا کہ آیا بندروں میں ایک یا متعدد پیتھوجینز موجود ہیں جو انسانوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
    African Airline With Ties to a Monkey-Smuggling Ring Ships Animals to Their Deaths
    ایتھوپیا کی ایئر لائنز کی متعدد کھیپوں میں ماریشس، ایک چھوٹے سے جزیرے سے لیے گئے بندر شامل ہیں جہاں بندروں کی افزائش کے فارموں پر تپ دق کے پھیلنے کی اچھی طرح نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ کھیپیں صحت عامہ کے لیے ایک خطرناک خطرہ ہیں کیونکہ تپ دق انتہائی متعدی ہے اور بندروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے۔ایتھوپیا ایئر لائنز کے جنوب مشرقی ایشیائی بلیک مارکیٹ بندروں کی سمگلنگ رِنگ سے تعلقات ہیں، جو مبینہ طور پر جنگلی پکڑے جانے والے بندروں کو ان کے قدرتی رہائش گاہ سے اغوا کر لیتا ہے اور انہیں امریکہ لے جانے سے پہلے "قیدی نسل” کا جھوٹا لیبل لگاتا ہے۔ایک حالیہ وفاقی مقدمے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایتھوپیا کی ایئرلائنز نے کمبوڈیا سے مبینہ طور پر لانڈر کیے گئے

    امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

  • موسم انجوائے کرنے بندر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ویڈیو

    موسم انجوائے کرنے بندر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بندر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا، بندر نے بھی موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ کیا،

    پارلیمنٹ ہاؤس میں پچھلے کچھ دنوں سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کہیں دفاتر کے شیشے توڑ دیئے جاتے ہیں تو کہیں جانور پارلیمنٹ کے عملے کو بھی پریشان کرتے ہیں، اب آج پارلیمنٹ ہاؤس میں بندر پہنچ گیا،جس کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے، بندرپارلیمنٹ ہاؤس کی چھت تک کیسے پہنچے کسی کو معلوم نہیں، سی ڈی اے عملہ اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی بندر کو پکڑنے میں ناکام نظر آئی گذشتہ دنوں ایک جنگلی بلی بھی پارلیمنٹ ہاؤس گھس گئی تھی اور وہاں موجود ایک دفتر میں توڑ پھوڑ کرتی رہی

    چند دن قبل بھی ایک جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس گیا تھا ,جنگلی جانور کی دوسری بار آج پارلیمنٹ میں آمد پر عملے میں کافی خوف پایا جاتا ہے ،عملے کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں سے ہمیں محفوظ کیا جائے،اس جانور کا نام کیوٹ کیٹ Civet Cat ہے جسے ہم مشک بِلاؤ کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ پراسرار اور عجیب و غریب جانور اکثر پھلوں کے درختوں کے درمیان اپنی غذا اور خوراک حاصل کرنے کے لیے منڈلاتا نظر آتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ انتہائی شرمیلا اور انسانوں سے دور رہنے والا جانور ہے۔ یہ بہت کم انسانوں پہ حملہ آور ہوتا ہے۔عالمی ادارے برائے قدرتی تحفظ (آئی یو سی این) نے اس جانور کو اپنی ریڈ لسٹ میں رکھا ہے، یہ جانور جنوبی ایشیا کے جنگلات میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا

     سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

    شریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا

    رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

    سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

    سری لنکا نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن وزیرِ زراعت، مہندرا اماراویرا نے چین کو’ٹوک مکاک‘ نسل کےبندر فروخت کرنےکا باضابطہ اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جانور سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں لیکن عالمی یونین برائے تحفظِ فطرت (آئی یو سی این) کے مطابق بقیہ دنیا میں اس بندر کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

    زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد کی موت،24 ہسپتال منتقل

    انہوں نے موقف اپنایا کہ یہ بندر سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انساںوں پر حملے بھی کررہی ہے پچھلے ایک سال میں بندروں نے تقریباً دو کروڑ ناریل خراب کر ڈالے ہیں,بندروں کی وجہ سے فصلوں کی تباہی سے معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

    چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کئےجائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے, یہ کمیٹی اس سے متعلق قانونی معاملات کو مکمل کرنے کے لیے کام کرے گی ملک کے وزیر زراعت اس تجویز کو کابینہ کے سامنے بھی رکھیں گے۔

    مہندرا نے کہا کہ چین نے اس معاملے پر بات چیت کے تین دور مکمل کر لیے ہیں چین ان بندروں کو اپنے ایک ہزار مختلف چڑیا گھروں میں رکھنا چاہتا ہے۔11 اپریل کو سری لنکا کی وزارت زراعت کی میٹنگ میں اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہےاس میٹنگ میں نیشنل زولوجیکل میوزیم اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران نے بھی شرکت کی تھی۔

    جاپانی وزیراعظم تقریر کے دوران دھماکے میں محفوظ، مشتبہ شخص گرفتار

    سری لنکا نے کئی جانوروں کو حفاظتی فہرست سے خارج کردیا ہے جن میں تین اقسام کے بندر، مور اور جنگلی خنزیرشامل ہیں۔ اب کسان اپنے تحفظ کے لیے انہیں مارسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکا میں جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 40 برس سے بندروں کا سروے نہیں کیا گیا۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان کی اصل تعداد کتنی ہے۔ سب سے پہلے اس کا تعین کرنا ضروری ہے شاید ان بندروں کو گوشت، طبی تحقیق اور دیگر امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی طرح بھی درست عمل نہیں۔

    یاد رہے کہ اس وقت سری لنکا میں بندروں کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر زراعت مہندا امرویرا کے مطابق سری لنکا میں اس وقت 30 لاکھ سے زیادہ بندر ہیں-

    دو نمبر اصطلاح کی بانی سیمون دی بووار

  • بھارت میں بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا

    بھارت میں بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا

    اترپردیش: بھارت میں بندروں نے حملہ کر کے چار ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ایجنسی "این ڈی ٹی وی” کے مطابق بریلی کے دیہی علاقے میں بندروں کے ایک غول نے تین منزلہ رہائشی عمارت کی چھت پر دھاوا بول دیا، جہاں بھارتی جوڑا اپنے ننھے بچے کے ساتھ چھت پر چہل قدمی کر رہے تھے۔

    اتنی تعداد میں بندروں کو دیکھ کر جوڑے نے انہیں بھگانے کی کوشش کی، لیکن ناکام ہو گئے 25 سالہ والد نردیش کے ہاتھوں میں اس کا نومولود بیٹا تھا، اس کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کیلئے خطرہ محسوس کرنے پر وہ سیڑھیوں کی طرف بھاگا لیکن بچہ ہاتھ سے چھوٹ گیا۔

    نجومی خاتون بابا وانگا کی 2022 میں کی گئی پیشگوئیوں میں 2 پوری ہو گئیں

    والد کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کے وہ اٹھاتا ایک بندر نے تیزی سے بچے کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، اور وہ اسی وقت دم توڑ گیا۔

    بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ للت ورما کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ،4 افراد ہلاک 2 زخمی

  • پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا

    پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق سنہ 2016 میں راجستھان کے دارالحکومت میں ششھی کانت کا قتل ہوا تھا جس کی لاش تین دن بعد ملی تھی، بعد ازاں مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج پر معاملہ عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا اب جہاں ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ قریب تھا تو پولیس نے شواہد گم ہونے کا الزام بندر پر عائد کردیا ہے۔

    گجرات کے بعد اوکاڑہ کے قبرستان میں کمسن بچی کی نعش نکال کر بیحرمتی کا واقعہ

    رپورٹ کے مطابق راجستھان کی ہائی کورٹ میں ششھی کانت نامی شہری کے قتل کا کیس زیر سماعت ہے، عدالت نے پولیس سے قتل کے شواہد مانگے تو اس نے عجیب وغریب منطق پیش کی اور کہا بندر نے پولیس اسٹیشن سے تمام ثبوت چوری کرلیے ہیں جس میں قتل میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ بھی شامل تھا۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے عدالت میں تحریری بیان جمع کرایا جس میں لکھا ہے کہ مذکورہ کیس کے شواہد بیگ میں موجود تھے اور بیگ بندر اٹھا کر غائب ہوگئے ہیں۔

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

  • بندر نے اڑتے بگلے کو پکڑ کر بے رحمی سے مار ڈالا، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

    بندر نے اڑتے بگلے کو پکڑ کر بے رحمی سے مار ڈالا، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

    لندن: برطانوی چڑیا گھر میں بے رحم بندر نے اڑتے ہوئے سمندری بگلے کو پکڑکر بے رحمی سے لکڑی کے کھمبے پر پٹخ کر مارڈالا۔

    باغی ٹی وی :برطانیہ کے چیس شائر میں واقع چیسٹر چڑیا گھر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر نے سمندری بگلے کو گرفت میں لے رکھا ہے اور اسے لکڑی کے بانس سے ٹکراکر کر مارڈالا ہے-

    پراسرار جاپانی ’جل پری دیوی‘ کی ممی کیا ہے؟

    یہ ویڈیو چڑیا گھر آنے والے ایک 32 سالہ شخص ، بیک ایڈمسن نے بنائی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر نے جنون میں آکر ایک بڑے پرندے کو سر سے پکڑ رکھا ہے اور بار بار اس کی ضرب کھمبے پر لگارہا ہے یہاں تک کہ نیم مردہ پرندہ نیچے گرجاتا ہے اور بندر تیزی سے نیچے اترکر دوبارہ اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

    ایڈمسن نے بتایا کہ اس عمل میں بندر کی انگلیاں بھی زخمی ہوگئیں جس کے بعد اس نے نیچے اتر کر پرندے کو نوچا اور اسے کھانے لگا یہ ویڈیو جب ٹک ٹاک پر ڈالی گئی تو بہت تیزی سے وائرل ہوئی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں-

    بدروح سے بھرا جاپانی پتھر ایک ہزار سال بعد دو حصوں میں ٹوٹ گیا

    بعض صارفین کا خیال ہے کہ بندر نے پرواز کرتے پرندے کو پکڑا تھا لیکن یہ منظر ویڈیو میں نہیں آسکا لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ سی گل پرندے نے خود بندر کو ستایا ہوگا کیونکہ یہ بے باک پرندے سیاحوں کو ٹھونگیں مارنے اور ان سے کھانا چھیننے میں بہت ماہر ہیں-

    کچھ صارفین نے اس خوفناک منظر کو کنگ کانگ کی فلم سے تعبیر کیا ہے جس میں وہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر ہیلی کاپٹر کو ہاتھ مارکر گرادیتا ہے لیکن اس منظر میں کوئی عمارت نہیں تھی بلکہ 20 فٹ بلند ایک کھمبا تھا جسے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تعمیر کیا تھا۔

    انسانی جسم میں سور کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا شہری چل بسا