Baaghi TV

Tag: بندرگاہ

  • غزہ کے مسلمانوں کے قتل عام میں بھارت بھی برابر کا شریک،شواہد سامنے آ گئے

    غزہ کے مسلمانوں کے قتل عام میں بھارت بھی برابر کا شریک،شواہد سامنے آ گئے

    بھارت بھی فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے،بھارت سے اسرائیل جانے والے بحری جہاز جس پر 27 ٹن مہلک ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد تھا کو اسپین نے اپنی بندرگارہ پر لنگر انداز ہونے سے انکار کیا، وہ جہاز اب چنئی سے بحیرہ احمر کے چھوٹے راستے کے بجائے لمبا راستہ اٰختیار کرکے اسرائیل کے اشدود ساحل کے راستے پر ہے

    اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اوپن سیکرٹ نامی صارف نے بھارت سے اسرائیل جانے والے جہاز کی تمام لوکیشنز شیئر کی ہیں، اوپن سیکرٹ کے مطابق کارگو جہاز ڈنمارک سے جسٹرڈ ہے جس کا نام ماریانی ڈینیکا ہے 6 دن قبل تک بھارت سے اسرائیل جانے والے جہاز کا مقام اسرائیلی بندرگاہ اشدود تھا جو غزہ کی پٹی کے بالکل ساتھ ہے .راستے میں جہاز نے پورٹ گرانڈے، کیپ وردے پر لنگر انداز کیا جبکہ اس کو اسپین میں لنگر انداز ہونا تھا تاہم اسپین نے بارودی مواد سے لدے بحری جہاز کو لنگر انداز سے ہونے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ” کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں ہوسکتا”۔جس کے بعد بھارت سے اسرائیل جانے والا جہاز اسپین میں لنگر انداز ہونے کی بجائے آگے بڑھ گیا

    https://twitter.com/OpenSecrets7Ave/status/1796964856303677502

    اسرائیلی بندر گاہ حیفہ جانے والے جہاز کو اشدود کی طرف موڑ دیا گیا تھا جو رفح،غزہ کے بہت قریب ہے اور جہاں مہاجرین کیمپوں پر بمباری ابھی شروع ہوئی ہے۔ بھارت نے اسرائیل سے 3 ارب ڈالر کا اسلحہ درآمد کیا اور چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ اب بھارت اسرائیل کو فلسطین کے خلاف اسلحہ مہیا کر رہا ہے،

    ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ جس جہاز میں بھارتی دھماکہ خیز مواد اسرائیل لے جایا جا رہا تھا اس پر ڈنمارک کا جھنڈا لگا ہوا ہے، جہاز بھارت کے چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ جا رہا ہے،ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس کا کہنا ہے کہ اسپین نے ہتھیار لے کر اسرائیل جانے والے جہاز کو ہسپانوی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ جہاز مبینہ طور پر بھارت سے آیا اور 27 ٹن دھماکہ خیز مواد سے لدا ہوا ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر کے راستے اسرائیل میں داخل ہونے سے گریز کیا ہو جہاں یمن کے حوثیوں کا قبضہ ہے۔یہ پہلی بار ہے جب ہم نے ایسا کیا ، ہم نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی کھیپ لے جانے والے جہاز کا پتہ لگایا ہے جو ہسپانوی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونا چاہتا تھا،

    بھارت اسرائیل ہتھیاروں کا گٹھ جوڑ

    ایل پیس اخبار کے مطابق ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد ہندوستان کے مدراس ،چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ جا رہا ہے،بھارت اسرائیلی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے، جن میں سے کچھ مشرقی اور وسطی بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں استعمال ہوتے ہیں۔پچھلے 10 سالوں میں، بھارت نے مبینہ طور پر اسرائیل سے 2.9 بلین ڈالر کا فوجی سازوسامان درآمد کیا ہے۔ جس میں جنگی ڈرون، میزائل، ریڈار اور دیگر نگرانی کے نظام شامل ہیں۔ بھارت اور اسرائیل نے 1992 میں سفارتی تعلقات کو معمول پر لایا لیکن نئی دہلی کو تل ابیب کی فوجی برآمدات 1960 کی دہائی سے ہیں۔

    اسرائیل نے چین اور پاکستان کے خلاف جنگوں میں بھارت کی مدد کی ہے،۔ ایلبٹ سسٹمز، جو اسرائیل کی سب سے بڑی فوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے، نے 2018 میں ہندوستانی گروپ اڈانی گروپ کے ساتھ مل کر جنوبی ہندوستان میں ا 900 ڈرون بنانے کے لیے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جو اسرائیل کو اپنے استعمال کے لیے واپس برآمد کیے جاتے ہیں۔ان میں سے کچھ قاتل ڈرون مبینہ طور پر بھارت نے غزہ پر جاری حملے میں اسرائیل کو بھیجے ہیں۔

    ایک سال میں 16 خواتین قتل،کاروکاری کے پانچ،گمشدگی کے سات کیس رپورٹ

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں دھماکا

    ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں دھماکا

    ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے ۔

    باغی ٹی وی: ترکی کے صوبے ”کوکیلی“ کے گورنر یاووز نے پیر کو بتایا کہ اناج بورڈ کے سائلوس کے قریب تقریباً دو بجکر 40 منٹ پر ایک دھماکہ ہوا گورنر کے مطابق ابتدائی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ دھماکا ایک جہاز سے سائلو میں گندم کی منتقلی کے دوران گندم کی دھول کے کمپریشن کی وجہ سے ہوا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دھوئیں کے ایک بڑے بادل کو دکھایا گیا ہے۔


    گورنر نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے کہ گندم کی دھول کے کمپریشن کی وجہ سے دھماکا ہوسکتا ہے، لیکن ہم ہر ممکنہ وجہ کی چھان بین کر رہے ہیں ہم نے اپنے ساتھیوں کو جائے وقوعہ سے فوری طور پر بچایا اور فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہمارے پاس اب تک 10 زخمی ہیں، جن میں سے دو کی حالت قدرے زیادہ سنگین ہے۔

    بھارت چاند کے بعد سمندر میں بھی مشن بھیجے گا

    تاہم ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”انادولو“ نے پیر کو بتایا کہ زخمی ہونے والے 12 افراد میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ترک حکام نے بتایا کہ واقعے میں 13 سائلوز اور آؤٹ بلڈنگز کو نقصان پہنچا وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

    برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

  • ڈالرکی قلت سےدالوں کے 6ہزارکنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

    ڈالرکی قلت سےدالوں کے 6ہزارکنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

    کراچی: ملک میں ڈالرکی قلت سےدالوں کے 6ہزارکنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں،اس حوالے سے پاکستان میں آئیندہ چند مہینوں میں دالوں کے بحران کو اہم لیا جارہا ہے ، اس حوالے سے تاجرون نے بھی کچھ خدشات ظاہر کیے ہیں ، ان پھنسے ہوئے کنٹینرزپرشپنگ کمپنیاں 48 ملین ڈالر ڈیٹینشن چارجز امپورٹرز سے وصول کرچکی ہیں۔تاجروں کا یہ کہنا ہے کہ اگر ان کنٹینرز کو ریلیز نہ کیا گیا تو ماہ رمضان المبارک میں دالوں کی رسد و قیمتوں کا نیا بحران پیدا ہو جائے گا۔اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تاجروں نے حکومت سے اس معاملے جو جلد حل کرنے کی اپیل بھی کی ہے

    پاکستان کی مدد کرنے پرسیکرٹری یو این بین الاقوامی برادری کے مشکور

    کراچی پورٹ پر رکے ہوئے دال کے ان کنٹینروں کے بارے میں کراچی ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے کراچی چیمبر کے نائب صدر حارث اگر، پلس امپورٹرز ایسوسی ایشن کے فراز احمد و دیگر ہمراہ کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندر گاہ پر طویل دورانیے تک کنٹینر رکنےسےدالیں خراب ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ڈیمریج چارجز کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

    اوکاڑہ : ایک طرف مہنگائی, دوسری طرف ڈاکو،عوام بے حال

    کراچی ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ ملک میں پہنچنے والی دالوں کی مالیت 1.5ارب ڈالر ہے۔ رؤف ابراہیم نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ ملک میں پہنچنے والی دالوں کی کنسائمنٹس کو ریلیز کرنے کے بعد قومی مفاد میں دالوں سمیت ہر قسم کی درآمدات پر پابندی عائد کر دے اور دالوں کے امپورٹ پرمٹس معطل کر دے۔کراچی چیمبر کے نائب صدر حارث اگر نے کہا کہ ڈالر نہ ملنے سے گھی و تیل کے جہاز بھی پورٹس پر پھنس گئے ہیں۔

    ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت

    کراچی ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے دالوں کو ترجیحی فہرست میں نہیں ڈالا، پورٹس پر پھنسا مال کلیئر نہ ہوا تو سندھ میں دالوں، گھی اور تیل کا بحران پیدا ہوگا جبکہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی ہو جائے گا۔کراچی چیمبر کے نائب صدر نے بتایا کہ ملک میں مسور، لوبیا، کالا چنا سمیت 80فیصد دالیں درآمد ہوتی ہیں۔