Baaghi TV

Tag: بنوں

  • بنوں :پولیس تھانے کے باہر بم دھماکا، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    بنوں :پولیس تھانے کے باہر بم دھماکا، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    بنوں میں تھانہ میریان کے مرکزی گیٹ کے باہر بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھرا زرنج رکشہ تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرایا، جبکہ ایک موٹر سائیکل میں بھی آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی جو قریبی دکانوں کے سامنے کھڑی تھی،دھماکے کے وقت تھانے کے باہر دکانیں موجود تھیں جس کے باعث شہری نشانہ بنے۔

    ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھار ی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

  • بنوں: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیا

    بنوں: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیا

    بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں عیدگاہ روڈ پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں پولیس کو اطلاع ملی کہ عیدگاہ کی دیوار کے ساتھ ایک مشکوک شے پڑی ہوئی ہے جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تلاشی کے دوران تقریباً تین کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ہوا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا جس کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہواپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

  • بنوں: امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس اہلکار شہید

    بنوں: امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس اہلکار شہید

    ڈی آئی خان:بنوں میں امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل بیزن خیل میں عسکریت پسندوں اور امن کمیٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں صدام نامی پولیس اہلکار شہید ہو گیا، شہید ہونے والا پولیس اہلکار سب ڈویژن وزیر میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران فائرنگ کی زد میں آیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے ڈومیل بیزن خیل کے علاقے میں مین روڈ پر ناکابندی کر رکھی تھی، اس دوران امن کمیٹی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا واقعے کی اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم عسکریت پسند اس دوران فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسندوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

  • بنوں اور کرک میں فتنہ الخوارج کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک،4زخمی

    بنوں اور کرک میں فتنہ الخوارج کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک،4زخمی

    خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں،پولیس نے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا، دہشتگرد لاشوں اور زخمیوں سمیت فرار ہوگئے۔

    تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنہ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیاپولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔

    ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کر دیا گیا،تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا،دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

    آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔

    بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔

    رویش کمار نے اینکر ارنب گوسوامی کو ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا

    آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنایا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا، دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے، کہا کہ پولیس نے خوارجیوں کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا، خیبرپختونخوا پولیس نے شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں۔

    بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کے سمندر میں حادثے کا شکار

  • بنوں: دہشتگردوں کا تھانے پرحملہ  ناکام بنا دیا گیا

    بنوں: دہشتگردوں کا تھانے پرحملہ ناکام بنا دیا گیا

    دہشتگردوں کا تھانے پر بڑا حملہ پولیس کی بہادری سے ناکام بنا دیا گیا۔

    ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے تھانہ میریان پر حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث دہشت گردوں کو پسپا ہونا پڑا حملہ 3 اطراف سے کیا گیا، جس میں 70 سے زائد دہشتگرد شامل تھے اور انہوں نے کارروائی میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ چوکس پولیس اہل کاروں نے دہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا، جس کے باعث فائرنگ کا سلسلہ اگرچہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا مگر پولیس کی نفری مکمل طور پر محفوظ رہی،دہشتگرد کمانڈروں قاری نیاز، سفیر اور رسول کی قیادت میں حملہ آور ہوئے تھے لیکن پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تربیت نے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ تھانے پر حملے کو ناکام بنانا پولیس کے عزم، تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔

    مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

    قصور شہر کو زیر آب آنے کا خدشہ،انتظامیہ جلد سے جلد اقدمات کرے

    سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش، شاہراہیں اور گلیاں دوبارہ ڈوب گئیں

  • بنوں: فتنہ الہندوستان کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

    بنوں: فتنہ الہندوستان کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا، ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا،پولیس کے مطابق شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیاز کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں، پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، باقی فرار ہو گئے ان کے دیگر دم دبا کر ساتھی فرار ہوگئے، ریسکیو نے زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس چوکی فتح خیل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت اور ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی،محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر پولیس کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

  • بنوں:تخریب کاروں کی جانی خیل پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش

    بنوں:تخریب کاروں کی جانی خیل پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش

    بنوں:نامعلوم تخریب کاروں نے جانی خیل پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی،جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    پشاور پولیس ترجمان کے مطابق،خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل میریان میں واقع جانی خیل پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم دھماکہ مکمل طور پر پل کو تباہ کرنے میں ناکام رہا اور صرف جزوی نقصان ہوا ہے، پل کو ٹارگٹ کیے جانے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقہ سیل کر دیا۔

    پشاور پولیس ترجمان کے مطابق تخریب کاروں کی تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، دہشتگردوں کے خلاف مسلسل آپریشنز جاری ہیں اور علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے، پل کو ٹارگٹ کیے جانے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقہ سیل کر دیا۔

    سری لنکا کے سابق نیول چیف اغوا کیس میں گرفتار

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ علاقے میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے خدشات کو ظاہر کرتا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس قسم کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے الرٹ ہیں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع مقامی پولیس یا سیکیورٹی اداروں کو دیں۔

    موٹر سائیکل والوں کیلئےحکومتِ پنجاب کا بڑا اعلان

  • بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

    بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

    بنوں میں ایک جرگے پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

    پولیس ترجمان کاشف نواز کے مطابق واقعہ منڈی خیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سردی خیل برادری کی جانب سے جرگہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے جرگے پر حملہ کر کے رہنما ملک عید نواز سردی خیل کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جس پر شرکاء نے مزاحمت کی۔مزاحمت کے دوران حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا اور دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں امن قائم رکھنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    صادق آباد کچے میں آپریشن، کراچی سے اغوا کیے گئے تین مغوی بازیاب

    غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید، امدادی مراکز بھی نشانہ

    برطانیہ کا شام سے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

    چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی، گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری، متاثرہ خاندانوں کی امیدیں قائم

  • بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا۔

    پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم پھینکا جو تھانے کی چھت پر گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھت پر نصب سولر پلیٹس تباہ ہو گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں استعمال ہونے والے کواڈ کاپٹر اور اس کی نوعیت سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

    اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

    کواڈ کاپٹر کیا ہے؟

    کواڈ کاپٹر ایک چھوٹا ڈرون طیارہ ہے جس کے ساتھ چھوٹا کیمرہ نصب ہوتا ہے ، اسے تصاویر لینے اور ویڈیو بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے بھارت عموماً اسے ہمسایہ ممالک کی جاسوسی کیلئے استعمال کرتا ہے۔پاکستان کے دفاعی ماہرین کے مطابق یہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فوجی چوکیوں اور فوجی پوزیشن کے بارے میں معلومات جمع کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔

    کواڈ کاپٹر دشوار گزار راستو ںکی نگرانی کیلئے استعمال کیا جاتاہے جہاں پر فوجیوں کیلئے نگرانی میں مشکلات پیش آتی ہیں ،اس کے ذریعے ہر جگہ پر گہری نظر رکھی جا سکتی ہے جبکہ یہ جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے۔بیرون ممالک کواڈ کاپٹر کو دیگر کئی اہم ترین معاملات میں بھی استعمال کیا جارہاہے جیسا کہ ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کیلئے جبکہ جہازو ںکی جانچ پڑتال کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بھی اسے استعمال کیا جارہاہے ۔

    ایران جوہری ہتھیار کے قریب، اسرائیل کو حملے سے روکنا مشکل ہے: صدر ٹرمپ

    کواڈ کاپٹر پر چار راؤٹر لگے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے کی صلاحیت رکھتاہے ،اس کے سائز کے باعث یہ کہیں بھی کسی کی بھی نظروں میں آئے بغیر جاسوسی کے عمل کو سرانجام دیتاہے-

  • بنوں: جرگے میں فتںہ الخوارج کے حامیوں کو قانون کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    بنوں میں منعقد جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔

    بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی، جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ "کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی” اور کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    امریکا کا دورہ مکمل ، پاکستان کا سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

    ذرائع کے مطابق جرگہ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ’’مقامی بزرگ ان گھروں کا دورہ کریں گے جہاں فتنہ الخوراج گروہوں سے تعلق رکھنے یا ان کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کا شبہ ہے، ایسے افراد کو سختی کے ساتھ خبردار کیا جائے گا کہ وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائےگا، اگر فتنہ الخوارج یا ان کے گروہ کو کم چشمی کے علاقے میں دیکھا گیا تو لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا جائے گا۔

    جرگہ نے فیصلہ کیا کہ مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں، مقامی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گےمقامی افراد کے مطابق دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جرگے کا یہ متفقہ لائحہ عمل علاقائی امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت دی