Baaghi TV

Tag: بنوں

  • افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،دہشتگردی کیلئے  افغان سرزمین کے استعمال پر  شدید احتجاج

    افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید احتجاج

    افغانستان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی وزارت خارجہ طلبی ہوئی ہے

    دہشتگردی میں افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے، پاکستان نے بنوں کنٹونمنٹ حملے پر افغانستان کو احتجاجی مراسلہ جاری کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراسلے میں بنوں میں 15 جولائی کےدہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے،افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو کہا گیا کہ افغانستان حکومت بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کرے ،دہشت گرد حملہ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ نے کیا ،حافظ گل بہادر گروپ پاکستا ن کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے، دہشت گرد حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوئے، حافظ گل بہادرگروپ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ے مل کرپاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے، حملوں میں سیکڑوں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہید ہوئے، افغانستان کی عبوری حکومت پر واقعے کی مکمل تحقیقات پر زور دیتے ہیں ، افغان عبوری حکومت بنوں حملے کے ذمہ داروں کےخلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے، افغان عبوری حکومت افغان سرزمین کوپاکستان میں ایسےحملوں میں استعمال ہونے سے روکے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں پر شدید تحفظات کا اعادہ کیا، اور کہا کہ ایسے حملے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کی روح کے منافی ہیں، بنوں کنٹونمنٹ حملہ علاقائی امن وسلامتی کو درپیش دہشت گردی کے سنگین خطرے کی ایک اوریاد دہانی ہے،پاکستان دہشت گردی کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے،پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے اور سلامتی برقرار رکھنے کے عزم پر ثابت قدم ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں دہشت گردوں نے‌حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے آٹھ جوان شہید ہو گئے تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے، جو افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال سے انکار کرے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • بنوں،خودکش حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں‌نمازجنازہ کے بعد سپردخاک

    بنوں،خودکش حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں‌نمازجنازہ کے بعد سپردخاک

    بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بعد ازاں مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی، اس موقع پر شہدا کو سلامی دی گئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)، حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)، حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)، سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)، سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک) اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت)اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی.

    ڈی آئی خان،دیہی ہیلتھ سنٹر پر شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا
    دوسری جانب 15 اور 16جولائی کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےکری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاکفوج کے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید اور سپاہی محمدجاوید اقبال شہید کی نماز جنازہ میں ادا کر دی گئی،بعد ازاں فوجی اعزاز کے ساتھ پاک فوج کے شہیدجوانوں‌کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں عسکری،سول حکام سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی.

    بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل

    ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں کینٹ میں دہشت گردی ،صدر مملکت نے کی مذمت
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پُر زور مذمت کی ہے او رشہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کاروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا،پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے،صدر مملکت نےبنوں کینٹ میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

    دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بنوں چھاؤنی حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا،

    اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔وزیر داخلہ
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے، اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

  • بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل

    بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل

    بنوں، دہشت گردانہ حملے میں پاک فوج کے آٹھ جوان وطن عزیز پر قربان ہو گئے جبکہ دس دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جولائی کی صبح دس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا۔ چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی۔خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے آٹھ جوانوں کی شہادت ہوئی ہے، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد (عمر: 44 سال، رہائشی: ضلع پونچھ، آزاد جموں و کشمیر)، حوالدار ظل شامل ہیں۔ حسین (عمر: 39 سال، رہائشی: ضلع خوشاب)، حوالدار شہزاد احمد (عمر: 28 سال، رہائشی: ضلع نیلم، اے جے کے)، سپاہی اشفاق حسین خان (عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع مظفر آباد) ، AJK)، سپاہی سبحان مجید (عمر: 22 سال، رہائشی: ضلع مظفر آباد، AJK)، سپاہی امتیاز خان (عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع کرک)، سپاہی ارسلان اسلم (عمر: 26 سال، رہائشی: پاکستان آرمی کے ضلع بہاولپور) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی (عمر: 34 سال، رہائشی: لکی مروت) شامل ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے بعد ہونے والے آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں تمام 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے اس بروقت اور موثر جواب نے بڑی تباہی کو روک دیا، کئی قیمتی معصوم جانیں بچ گئیں۔ سیکورٹی فورسز کی بہادری اور بے لوث کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتھک عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے، جو افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال سے انکار کرے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف مادر وطن اور اس کے عوام کا دفاع کرتی رہیں گی۔اور افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

    بنوں میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں فوج کے افسران، عوام، شہداء کے رشتہ داروں اور جوانوں نے شرکت کی،شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار شہزاد احمد، ظل حسین اور شہید سپاہیوں ارسلان اسلم، اشفاق حسین سبحان مجید، شہید سپاہی امتیاز خان اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے شہید لانس نائیک سبز علی خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،

    ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں کینٹ میں دہشت گردی ،صدر مملکت نے کی مذمت
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پُر زور مذمت کی ہے او رشہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کاروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا،پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے،صدر مملکت نےبنوں کینٹ میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

    دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بنوں چھاؤنی حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا،

    اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔وزیر داخلہ
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے، اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

  • فائرنگ کے مختلف واقعات ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    فائرنگ کے مختلف واقعات ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    بنوں: تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

    باغی ٹی وی: بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، وارد ات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا،مرنے والےاہلکار کی شناخت اشرف خان ولد ملک نیاز کے نام سےہوئی، جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا-

    الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے،شہباز شریف

    دوسری جانب صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہےماچھکہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، مقتولین گنے کی کٹائی کے لیے کچے کے علاقے میں گئے ہوئے تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہےاہل علاقہ کے مطابق جاںبحق افراد گنے کی کٹائی کیلئے کچےکےعلاقے گئے تھے، کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے …

  • بلال پاشا،سی ایس ایس سے موت تک کا سفر

    بلال پاشا،سی ایس ایس سے موت تک کا سفر

    سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال پاشا نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

    ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان کے مطابق بلال پاشا کئی دنوں‌سے ذہنی دباؤ کا شکارتھے، انہوں نے خود کشی کی، بلال پاشا کی لاش انکے گھر سے ملی جہاں انہوں نے خود کو گولی ماری،لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کاروائی کے لئے ڈی ایچ کیو بنوں منتقل کیا گیا،جہاں سے لاش کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انکے آبائی علاقے خانیوال روانہ کر دیا گیا

    ڈی پی او بنوں اسماعیل خان کا کہنا ہےکہ بلال پاشا کی موت کا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے تفتیش کے مطابق بلال پاشا کا بنوں سے راولپنڈی تبادلہ ہو گیا تھا،تاہم پولیس نے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں کہ بلال پاشا کی موت قتل ہے یا خود کشی، بلال پاشا کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی

    بلال پاشا کی موت بارے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، صارفین کے مطابق بلال پاشا ڈپریشن کا شکار تھے،ایک صارف نے لکھا کہ بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا۔

    بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔

    بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس پاس کرنے کو صرف ایلیٹ کلاس سے منسوب کرتے تھے۔ سلسلہ چل نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان سی ایس ایس کے خواب آنکھوں میں سجائے اس سفر پر گامزن ہونے لگے۔

    لیکن عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ "جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے”۔ بلال پاشا کی زندگی کی شروعات ہوئی تھی اور موت نے آن دبوچ لیا۔ بلال کی موت کی وجہ بس ایک ہی تھی۔۔ سول سروس میں ملنے والا ڈپریشن۔ وہ جس سے بھی بات کرتا یہی کہتا کہ وہ یا تو نوکری چھوڑ دے گا یا خودکشی کرلے گا۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں)۔

    بلال کی موت سے دو باتیں عیاں ہیں، ایک، ڈپریشن جان لیوا بیماری ہے۔ یہ ارب پتی باپ طارق جمیل کے ارب پتی بیٹے کو بھی دبوچ لیتی ہے اور یہ ایک مزدور باپ کے افسر بیٹے بلال پاشا کو بھی نہیں چھوڑتی۔ دوسرا۔۔ ہمیں اپنے خوابوں کے پیچھے اتنا بھی نہیں بھاگنا چاہیے کہ وہ ہمارے لئے Pyrrhic Victory ثابت ہو ( فرانس کا نپولین بوناپارٹ روس کو شکست دینے کے لئے اپنی چھ لاکھ فوجوں کے ساتھ آگے بڑھتا گیا۔ وہ جنگ تو جیت گیا لیکن سرد موسم کی وجہ سے صرف دس ہزار فوجیوں کو بچا کر واپس آیا اور تب تک پیرس کا بھی محاصرہ ہوچکا تھا) ۔ بلال سترہویں سکیل کی عام نوکری پہ رہتا تو شاید کبھی اس Pyrrhic Victory کا شکار نہ ہوتا۔

    کسی نے کیا خوب کہا ہے ” جس کی طلب میں تڑپ رہے ہو، وہ مل بھی بھی گیا تو کیا کرو گے”۔ یا پھر چارلس بکوسکی سے نے کہا تھا ” ڈھونڈو اسے جس سے تم محبت کرتے ہو تاکہ وہ تمہیں مارسکے”۔ بلال کو بھی سی ایس ایس کرنے نے مار دیا۔ لہذا سی ایس ایس ایسی چیز نہیں ہے جس کی خاطر جان سے بھی ہاتھ دھویا جائے۔ ہر سال 17 فیصد بیوروکریٹ اپنی نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ کو اللہ حافظ کہتے ہوئے استعفے دے دیتے ہیں۔ بلال بھی یہی کہتا تھا ” یہ لوگ بتی اور سبز نمبر پلیٹ دیکھتے ہیں لیکن میرے اندر نہیں دیکھتے”۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں) اب قیامت گزر چکی ہے۔

    آج کی رات بلال کے باریش والد کے لئے بہت بھاری ہے۔ آج وہ اپنے ناتواں ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کے سونے جیسے جسم کو سپرد خاک کرے گا۔ آج کی رات بہت طویل ہے۔۔ بہت کٹھن۔۔ ہر طرف چیخ و پکار ہوگی۔۔ بلال کی میت کو روکا جائے گا۔۔ لیکن جانے والے کو کوئی روک پایا ہے؟ آج رات تو ہوگی لیکن اس کی سحر نہیں ہوگی۔ جب صبح کا سورج طلوع ہوگا تو اس کا باریش باپ گلیوں گلیوں صدائیں لگاتا ہوا اسی مسجد کے صحن میں جا پہنچے گا جہاں سے بلال نے اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ لیکن۔۔۔ اب کی بار وہ میسر نہیں ہوگا۔ اب کی بار مسجد کے درودیوار سے بس آہ و بکا سنائی دے گی۔۔ وحشت نظر آئے گی۔۔ لیکن بلال کہیں نظر نہیں آئے گا۔۔۔ وہ اس نیلی بتی۔۔۔ سبز نمبر پلیٹ ۔۔۔ اور اس سماج کے خودساختہ معیار سے بہت دور جاچکا ہوگا۔ اب کی بار وہ لوٹ کے نہیں آئے گا۔
    ۔۔۔۔۔۔اللہ حافظ بلال۔۔۔۔۔

    سحر شنواری نے لکھا کہ بلال پاشا کی طبعی موت پر قومی سوگ منانے والوں کو بتاتی چلوں کے اس ملک میں روز کئی غریب نوجوان غیر طبعی موت مار دیئے جاتے ہیں۔ اس پر رونے کے بجائے ان نوجوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچو۔

  • افغان خود کش بمبارکا حملہ،دو شہری شہید،تین فوجی جوانوں سمیت 10 زخمی

    افغان خود کش بمبارکا حملہ،دو شہری شہید،تین فوجی جوانوں سمیت 10 زخمی

    بنوں کے علاقے بکا خیل میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرایا، افغان شہری خودکش بمبار نے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر خودکش دھماکہ کیا، خودکش دھماکے میں حافظ گل بہادر دہشتگرد گروپ کا افغان شہری ملوث تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے میں 2 شہری شہید، 7 شہری اور 3 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہریوں اور فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

    بنوں خود کش حملہ،افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،شہباز شریف
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے، شہباز شریف نے شہداء کو خراج عقیدت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا، شہباز شریف نے زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے، دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لاکر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا، شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی کی، انہوں نے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی.

    مٹھی بھر دہشتگرد عناصر قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔محسن نقوی
    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکاخیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلی محسن نقوی نےدھماکے میں دو شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے تین فوجی جوانوں سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ مٹھی بھر دہشتگرد عناصر قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔

    خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری شہید ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لواحقین کیلئے صبر وجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے

  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فروسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں میرانشاہ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، دھماکے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی نوعیت اور محرکات معلوم کئے جا رہے ہیں، جبکہ فورسز پر ہونے والا دھماکہ خود کش بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی کراچی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن سے دو پستولیں، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں میں سید رضا احمد جعفری اور سید خرم علی کاظمی شامل ہیں دہشتگرد سید رضا احمد جعفری پولیس کا سابق ملازم ہے، جسے 1994 میں پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا دہشتگردوں کو بیرونِ ملک سے دہشتگردی کے لئے کثیر رقم بھی ملتی تھی اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ کلنگ نامی اسپیشل اسکواڈ گروپ سے ہے یہ لوگ بیرونِ ملک سے ملنے والے ٹارگٹ پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں ٹارگٹس میں مخالف فرقہ کے انتہائی اہم شخصیات اور مُفتی صاحبان شامل ہیں ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی شخصیات بھی تھیں،دہشتگردوں نے آج اپنے پروگرام پر عمل کرنے کے لئے اہم شخصیت کو قتل کرنا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کی ریکی کا عمل مکمل ہوچکا تھا آج سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پکڑ کر کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

  • بنوں میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں  کا حملہ

    بنوں میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ

    ڈومیل: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں واقع سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کردیا-

    باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق ڈومیل چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نفری بھی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے،ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ کے مطابق ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکار 11 سالہ بچی کے اغواء کاروں کی تلاش میں گاؤں شاہ نور میں موجود تھےکہ گھات لگائےنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس ے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم جاں بحق ہوگئے تھے-

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

    کراچی:بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد

  • بنوں میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    بنوں میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    خبیر پختونخوا کے ضلع بنوں کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق اس کیس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد تین ہوگئی ہے بچی کا تعلق بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل سے ہے حکام کے مطابق ڈیڑھ سال کی بچی پولیووائرس کے نتیجے میں معذور ہوگئی،ضلع بنوں کے ماحولیاتی نمونے میں ایک بارپھرپولیووائرس کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

    وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 34 ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اس سے قبل رواں سال کا دوسرا پولیو کیس بھی یکم اگست کو بنوں میں ہی رپورٹ ہوا تھا جہاں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی سال 2023 کا پہلا پولیو کیس بھی ضلع بنوں سے ہی مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ عالمی طور پر 2023 کو پولیو کےخاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔

    کراچی: انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

    ناروے میں اردو زبان و ادب کے سب سے بڑے خادم اور عالمی اردو مشاعروں …

    جناح ہاؤس کیس: پولیس نے اسدعمر اور چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری …

  • بنوں میں شہید ہونیوالے9 شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا

    بنوں میں شہید ہونیوالے9 شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا

    بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں شہید ہونے والے 9 شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بنوں میں خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نو جوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبادی علاقوں میں ادا کی گئیں نماز جنازہ میں شہدا کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی،نائب صوبیدار صنوبر علی کو خانیوال، حوالدار عارف کو لودھراں، حوالدار عمران کو خانیوال اور حوالدار آفتاب کو بہاولنگر میں سپرد خاک کیا گیا سپاہی رشید شہداد کوٹ، سپاہی ذیشان کو کوٹلی، سپاہی حسیب کو لیہ، سپاہی احمد کو لاہور اور سپاہی وارث علی کو اوکاڑہ میں سپردخاک کردیا گیا۔

    میجر عامر عزیز اورسپاہی محمد عارف شہید کی نماز جنازہ ادا

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخر ہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں ، پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں فائرنگ سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    میرانشاہ خفیہ آپریشن کے دوران میجر سمیت 2 فوجی جوان شہید

    ریسکیو حکام کے مطابق مردان کے علاقے پارہوتی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔