Baaghi TV

Tag: بنوں

  • تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس، بڑا فیصلہ، اہم شخصیات نااہل قرار

    تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس، بڑا فیصلہ، اہم شخصیات نااہل قرار

    تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس، بڑا فیصلہ، اہم شخصیات نااہل قرار
    بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس ،الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دے دیا الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شاہ محمد کو5سال کے لیے نااہل کردیا الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا دونوں باپ بیٹے نے بکاخیل میں پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تھی الیکشن کمیشن نے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا نوٹس لیا تھا اورالیکشن بھی ملتوی کرنا پڑ گیا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی آج الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ سنایا ہے اور کے پی کے صوبائی وزیر کو نااہل قرار دے دیا ہے

    واضح رہے کہ پولنگ اسٹیشن پر حملہ کے الزام میں صوبائی وزیر شاہ محمد کے بھائی و بیٹے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے، بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشن پر حملے میں ملوث شاہ محمد وزیر کے بھائی سمیت 21 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی تھی ڈپٹی کمشنر،ڈی آر او بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے تحصیل بکاخیل کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات اور تحصیل میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی نشاندہی کی ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بھی دونوں افسران کے موقف کی تائید کی۔ مذکورہ بالارپورٹوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تحصیل بکاخیل میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے یہ واضح کیا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا موقع دیا جائیگا،کسی قانونی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

  • بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق،3 افراد زخمی

    بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق،3 افراد زخمی

    بنوں: علاقے گریڑہ شاہ جہاں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس میں خواجہ سرا جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دونوں گروپوں میں تنازع کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں اور واقعہ گزشتہ رات گئے علاقہ گریڑہ شاہ جہان میں پیش آیا۔

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

    ذرائع کے مطابق موقع پر پہنچنے والی پولیس گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کوحراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا تھا ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی اور خواجہ سرا کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیاتھا-

    لاہور:غیرت کے نام پرشوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    ڈولفن ٹیم کو کال موصول ہوئی تھی کہ ملزمان نے خواجہ سرا کو قتل کردیا ہے دونوں ملزمان نے شی میل راشد عرف ثنا ء کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا ڈولفن ٹیم 53 سیکٹر انچارج کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈولفن ٹیم نے 5 منٹ کے اندر اندر ریسپانس کرتے ہوے ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان امان اللہ عرف نرگس اور بلال گرفتارکر کے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیئے گئے، ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کیطرف سے ٹیم سیکٹر انچارج کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا تھا-

    لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    جبکہ لاہور میں تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیریت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دیا تھا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، مقتولہ کی چند عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔

    دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

  • ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی،ایسا کس نے کہہ دیا؟

    ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی،ایسا کس نے کہہ دیا؟

    ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی،ایسا کس نے کہہ دیا؟

    بنوں کی مئیر کی نشست پر دوبارہ گنتی کا ریٹرننگ افسر کا حکم ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی

    گزشتہ سماعت پر الیکشن کمشن نے مئیر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا آر او کا حکم روک دیا تھا ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ دوبارہ گنتی کا طریقہ کیا آپ نے پڑھ رکھا ہے ؟ آراو نے کہا کہ کافی پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر ہو رہی تھی مجھے لگا کہ شفاف انتخابات کے لیے دوبارہ گنتی کرانا ضروری تھا ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے حالات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اطلاع دی ؟ آر او نے کہا کہ دھاندلی کے شواہد تب آئے جب پولنگ کا وقت ختم ہو گیا تھا ،ممبر کمیشن نے کہا کہ کیا ان باتوں پر دوبارہ گنتی کا کیس بنتا ہے ؟ دوبارہ گنتی کی درخواست کس کی طرف سے آئی تھی ،آر او نے کہا کہ اقبال جدون نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ،

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی باتیں پریشان کن ہیں ، یہ تو آپ کے خلاف چارج شیٹ ہے ، سارا دن یہ ہوتا رہا اور آپ نے پولنگ جاری رکھی ، درخواست گزار عرفان اللہ درانی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست ڈی آر او کو دی گئی تھی اور آر او نے دوبارہ گنتی کے احکامات دے دیے ، مئیر کی نشست پر ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گیے ، عرفان اللہ درانی کو 59 ہزار سے زائد ووٹ پڑے ، اقبال جدون کو 47 ہزار ووٹ پڑے ،
    الیکشن میں 11 ہزار 609 ووٹ مسترد ہوئے ،جیتنے اور ہارنے والے کو ووٹوں میں 12 ہزار ووٹوں کا فرق ہے اگر مسترد تمام ووٹوں کو اقبال جدون کو دے بھی دیا جائے ، تب بھی وہ عرفان اللہ سے 900 ووٹوں سے ہار رہے ہیں

    چیف الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ افسر کو ہدایت کی کہ مجھے تحریری رپورٹ دیں کہ سارا دن بنوں میں الیکشن ڈے پر کیا ہوتا رہا ، ممبر کمیشن نے وکیل اقبال جدون سے سوال کیا کہ اپ کہ رہے ہیں کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ،وکیل اقبال جدون نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو زبانی نتائج بتائے گیے ، بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ،میں کہتا ہوں کہ اپ دوبارہ گنتی کرائیں ، میں دوبارہ الیکشن کا ابھی نہیں کہتا ، ابھی میرے پاس دوبارہ پولنگ کے لیے جانے کا مواد نہیں معرفان اللہ جدون کے وکیل نے یہ دلائل نہیں دیے کہ دوبارہ گنتی کیوں نہیں کرائی جائے ، صورت حال کے مطابق لازم ہے کہ دوبارہ گنتی کرائی جائے ،اگر جیت کا مارجن پانچ فیصد سے زیادہ بھی ہے تب بھی صورت حال ٹھیک نہیں وجوہات بنتی ہیں ، تب بھی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایسی صورت میں آر او کو دوبارہ گنتی کرانے کی وجوہات دینا ہوں گی ، ممبر کمیشن نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی وجوہات تو آر او نے نہیں دی ،

    وکیل اقبال جدون نے اکہ کہ ایسی وجوہات تھیں جس کے بعد آر او نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ،بنوں بکا خیل میں پولنگ ملتوی کرانے کا نوٹس الیکشن کمیشن نے خود لیا ایک پولنگ اسٹیشن پر عرفان اللہ درانی کے ووٹ 245 تھے ، آر او نے جو نتائج بنائے اس میں ووٹ بڑھ کر 696 ہو گئے اس کے پریزایڈنگ افسر شعیب عزیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جب ہم رزلٹ لیکر جا رہے تھے تو لوگوں نے ہم پر حملہ کرکے ہم سے زبردستی نتائج تبدیل کرائے ، اس پولنگ اسٹیشن پر ٹوٹل ووٹ لکھے ہی نہیں گیے ،چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ کیا آپ نے دن کو کمشن یا ڈی آر او کو درخواست دی کہ یہ ہو رہا ہے ،ہم تو یہ نہیں کہ رہے کہ آر او غلط کہ رہے ہیں ، ایسے حالات تھے تو آر او یا امیدوار نے کوئی درخواست دی ؟ ہم آپ کی سب باتوں کو مان لیں تو کیا اس کا حل دوبارہ گنتی ہے ، کیا آپ کے پاس پریزایڈنگ افسران کی شکایات ہیں جو انھوں نے دن میں دیں ؟ جہاں بھی الیکشن کمشن کو شک پڑا کہ الیکشن شفاف نہیں ہو رہے تو ہم نے سخت ایکشن لیا، نہ ہمیں کوئی اطلاع ملی ، نہ کوئی میڈیا سے اطلاع ملی ، ورنہ ہم دن کو ہی اس نشت پر الیکشن ختم کر دیتے ، یہ بہت الارمنگ ہے ، ہم پریشان ہیں کہ اس حوالے سے الیکشن کے دن پر کیوں نہیں بنایا گیا ، نثار درانی نے کہا کہ اپ کے دلائل یہ ہیں کہ دھاندلی ہوئی ، شفاف انتخابات نہیں ہوئے ، اپ کی درخواست پر آر او نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا , وجوہات کیا تھیں کہ دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ،

    وکیل اقبال جدون نے کہا کہ ایک ہی پریزایڈنگ افسر نے شکایت درج کرنے کی ہمت کی ایسے حالات تھے کہ دوبارہ گنتی کرائی جائے کم وقت تھا شواہد اکھٹے کرنے کا ،دوبارہ پولنگ بڑا عمل ہے ، دوبارہ گنتی میں اگر کوئی چیز ثابت نہ ہو تو پھر کوئی ضرورت نہیں دوبارہ الیکشن کی ،عرفان اللہ درانی کی واحد اعتراض قانونی تھا ،وکیل عرفان درانی نے کہا کہ اگر ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو انکی پوری حکومت مشکل میں پڑ جائے گی بیس کو جو پولنگ کے بعد ہوا اس کی ویڈیو دیں تو انکی صوبائی حکومت مشکل میں پڑ جائے گی کیس پر دلائل مکمل ہو گئے، الیکشن کمیشن نے آر او سے تحریری رپورٹ مانگ لی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسر لاپتہ

    بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ آ گیا

  • بنوں میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

    بنوں میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

    پشاور: بنوں کی تحصیل میر علی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میرعلی کے علاقے ممہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے بارودی مواد ٹیوب ویل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا دھماکے کے زخمیوں کوبنوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    دوست کا قتل،خاتون کی کال،پولیس موقع پر پہنچی تو چکرا کر رہ گئی

    گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں واقع افغان کیمپ میں بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا پولیس کے مطابق بچے راستے میں ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے۔

    اس سے قبل رواں برس جولائی میں ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تینوں بچے سگے بھائی تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا مل گیا، بچے کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہ پھٹ گیا اور تینوں بھائی وحید، فرمان اور ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے-

    بیوی کو منانے میں ناکامی:نوجوان کی فائرنگ سے سسر قتل،بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی

    دوسری جانب نارووال میں بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان کی فائرنگ سے سسر قتل جبکہ فائرنگ سے ملزم کی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان اپنی بیوی کو منانے اپنے سسرال گیا تھا جہاں بیوی کے نہ ماننے اور سسرالیوں سے تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے ملزم کا سسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے-

    آن لائن جعلساز:زیادہ ڈالر کمانے کی لالچ کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ ہو گیا

    قبل ازیں گزشتہ رات مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ کے وقت گاڑی میں ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی موجود تھے فائرنگ کے دوران تین گولیاں گاڑی کو لگیں ،تاہم دونوں افسران معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر عابد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کردیا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہو رفیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    لاہور: 2 ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

  • بنوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل

    بنوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان درانی کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا تاہم اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

    جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 10 ہزار سے کم مارجن پر ہی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ جواب ہفتے طلب کر لیا۔

    دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل،جے یو آئی کو ایک اور نشست مل گئی

    دوسری جانب لکی مروت، دوبارہ گنتی میں ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی کے تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہو گیاجے یو آئی کے مولانا انور بادشاہ ایک ہزار21 ووٹ لےکرچیئرمین منتخب ہو گئے پی ٹی آئی کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرآئے احتجاج کے بعد دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے،

    خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز کی نشستوں میں سے 60 جبکہ 5 سٹی کونسلز کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی۔ جن کے نتائج تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔ چیئرمین تحصیل کونسل کی جس ایک نشست پر پولنگ نہیں ہوئی وہ بنوں کی تحصیل بکا خیل ہے۔ جہاں پولنگ سٹیشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سٹی کونسل کی بھی ایک نشست ڈی آئی خان پر پولنگ نہیں ہوئی۔ اس نشست پر اے این پی کے امیدوار کو قتل کیے جانے پر پولنگ ملتوی ہوئی۔ یعنی مجموعی طور پر تحصیل کونسلز کی 60 اور سٹی کونسلز کی 4 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔

    کابینہ اجلاس اندرونی کہانی،وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اب تک 60 تحصیل کونسلز میں سے 52 کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 17 نشستیں جے یو آئی، 14 پی ٹی آئی اور 9 آزاد امیدواروں نے جیتیں۔ جب کہ اے این پی نے 5، ن لیگ نے 3، جماعت اسلامی نے 2، پیپلز پارٹی اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی-

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی, بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلیں۔ ن ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    الیکش کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی

  • سٹی میئر کا امیدوارقتل:ڈی آئی خان میں مئیر کا انتخاب ملتوِی:قتل کی ناقابل یقین وجوہات بیان کی جانےلگیں

    سٹی میئر کا امیدوارقتل:ڈی آئی خان میں مئیر کا انتخاب ملتوِی:قتل کی ناقابل یقین وجوہات بیان کی جانےلگیں

    بنوں :سٹی میئر کا امیدوارقتل:‏ڈیرہ اسماعیل خان میں مئیر کا انتخاب ملتوِی،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات میں سٹی میئر کے لیے نامزد امیدوار عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ محمود خان نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    ادھر ‏ ڈیرہ اسماعیل خان میں ANP کے میئرشپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کے بیٹے نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کو علی امین گنڈہ پور نے قتل کیا ہے،

     

    ان کا کہنا تھا کہ کدھر ہے ریاست؟کدھر گئی عدالت؟کدھر ہے حکومت؟کہاں ہے KPK کی پولیس؟کیا علاج ہے اس اندھیر نگری کا؟الیکشن ہارنے کے خوف سے مخالف امیدوار مار دیا

     

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان امتیاز علی کا کہنا ہے کہ کینٹ تھانہ کی حدود میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نامزد امیدوار عمر خطاب شیرانی ایڈووکیٹ کو گھر کے سامنے قتل کیا گیا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان امتیاز علی کا کہنا ہے کہ واقعہ رات کو پیش آیا ہے لیکن اس کے بارے میں صبح تقریباً آٹھ بجے پتا چلا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ’نائن ایم ایم کا اسلحہ استعمال ہوا ہے۔ سر میں دو گولیاں لگی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا لگتا ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔‘

    پولیس ترجمان کا مزید کا کہنا تھا کہ ’مقتول نے تین شادیاں کی تھیں، اور رات کو ایک گھر سے دوسرے گھر جا رہے تھے۔‘

    پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قتل خاندانی دشمنی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے

  • کہیں بارش اور کہیں برفباری،بالائی علاقو ں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    کہیں بارش اور کہیں برفباری،بالائی علاقو ں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کی پوری تحصیل اور گردو نواح میں بارش اور پہاڑی مقامات پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں بارش ہوتے ہی ایندھن اور گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    وادی کاغان، ناران ، شوگراں، سری پایہ اور بابو سر ٹاپ پر برفباری نے ہر چیز کو ڈھک لیا ہے کوہ مکڑا ، موسیٰ کا مصلی، بٹہ کنڈی ، بوڑا وئی میں برفباری سے موسم شدید سردہو گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں رات کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔ کل بھی موسم ابر آلود رہے گا اور سرد ہواوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات نے کل بھی بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    دیوسائی ،غذر ، کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری

    گلگت بلتستان کی جنگ آزادی اپنی نوع میں ایک منفرد جدوجہد تھی بلاول بھٹو زرداری

    قوم کی بیٹی نے منفرد انداز میں کے ٹو سر کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

  • عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ،ڈی پی او بنوں کا خطاب

    عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ،ڈی پی او بنوں کا خطاب

    بنوں میں ڈی پی او بنوں وسیم ریاض خان کا تھانہ آتمانزئی کا دورہ،وزیر سب ڈویژن کے عوام کو سروسز کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے- پولیس جامع حکمت عملی بناکر جرائم کی روک تھام یقینی بنائیں وزیر سب ڈویژن کے نئے زیر تعمیر تھانوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائینگی-

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں وسیم ریاض خان نے وزیر سب ڈویژن کے اتمانزئی تھانے کے دورہ کے موقع پر پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر نئے تھانوں کے قیام بنیادی مقصد عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ اور شہریوں کو سروسز کی فراہمی ہے -جس کیلئے ان تھانوں میں قابل ترین افسران تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وہ یہاں کے عوام کو بہترین سروسز دے سکیںگے-

    انہوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے ایک منظم حکمت عملی کے ساتھ اگے جائینگے پولیس افسران علاقے کے مسائل کے حل اور جرائم کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بنائیں گے- یہاں کے لوگوں کیساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں ان کے مسائل کے حل اور جان و مال کی تحفظ کا احساس دلائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیاں فاصلے کم ہوں-

    انہوں نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان جس طرح جوان مردی سے ان علاقوں میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں انشاء اللہ ان علاقوں میں بہت جلد ان کوششوں کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے-

    انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہی ہے کہ عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کریں جس کیلئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے – اس موقع پر ڈی پی او وسیم ریاض نے پولیس اور ملازمین کے مسائل دریافت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے اس دوران ایس ایچ او تھانہ آتمانزئی جج علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ احمد زئی آصف ذادہ خان، انچارج میزائل رمین اللہ خان، انچارج سیدگی حکمت اللہ خان،انچارج ٹی ڈی پی کیمپ رضوان اللہ اور او ایس آئی سب ڈویژن وزیر مشاہد ودود بھی موجود تھے-