Baaghi TV

Tag: بنو قابل پروگرام

  • پارلیمنٹ میں کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے تعلق نہیں، حافظ نعیم

    پارلیمنٹ میں کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے تعلق نہیں، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی باگ دوڑ چند ارب پتیوں کے ہاتھ میں، جنھیں عوام کے مسائل کا اندازہ ہے نہ یہ انھیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست اپنے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم دینے میں بھی ناکام ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت انٹرنیشنل والنٹیر ڈے پر یوتھ ایمپاورمنٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی سیکٹر بلندیوں کو چھو رہا ہے ہمارے ہاں آئے روز فائر وال نصب کرنے کے تجربے ہوتے ہیں۔ حکومت جعلی معاشی اعدادوشمار سے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، مہنگائی کم ہونے کے دعوے ہوائی ہیں۔ انٹرنیٹ بند کرکے نوجوانوں کو مایوس، بے روزگار اور جمہوری آزادیوں کو قید کیا جا رہا ہے، یہ ہتھکنڈے ناقابل برداشت ہیں۔انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو کم و بیش آٹھ بڑے شعبہ جات میں عوام کی خدمت کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ الخدمت زلزلہ، سیلاب، ہیلتھ کیئر، یتیموں کی تعلیم و تربیت، رہائش، وظائف، بنو قابل پروگرام اور دیگر پروجیکٹس کے ذریعے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے، یہ الخدمت کا ہی ہے جس کے ذریعے ہزاروں یتیم اور بے سہارا بچے مفت تعلیم و تربیت اور رہائش حاصل کر رہے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن آغوش جیسے بہترین تعلیمی اداروں میں ضرورت مند، غریب بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کر رہی ہے۔ نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر میں نوجوانوں سے روزگار اور ترقی کے مواقع چھین رہی ہے۔پاکستانیوں کو بغیر رکاوٹ کے انٹرنیٹ کی سپلائی چاہیے۔ اخلاقی گراوٹ اور فحش کسی طور قابل قبول نہیں لیکن حکومت کو یہ فحاشی پہلے کیوں نظر نہیں آئی، دراصل یہ اپنے خلاف آوازوں کو بند کرنا چاہتے ہیں، ہر چیز کے استعمال کا کوئی ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے لیکن اس کے پیچھے کسی قسم کی جمہوری پابندیاں برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ملک میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔الگ الگ نظام تعلیم سے تفریق بڑھتی چلی جا رہی ہے جس سے ملک میں تعصب، نفرت، اور استحصال بڑھ رہا ہے۔ یہاں اسلام کا معاشی نظام بھی آج تک نہیں لایا جا سکا۔ سود پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کے معاشی نظام کو جکڑ رکھا ہے جس سے سب کو یکساں مواقع میسر نہیں آتے اور دولت و بزنس کا ارتکاز چند لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ہم ملک میں اسلامی معاشی نظام کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں اور اس میں آئین پاکستان کی روح کے مطابق عمل کروائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا جو طبقہ عوام پر مسلط ہے ان کا کام صرف لوگوں سے بجلی، گیس اور پانی کے بل جمع کرنا ہے اور اپنی عیاشیاں اور پروٹوکول جاری رکھنا ہے۔ حکومت معیشت میں بہتری کے دعوے کر رہی ہے کہ جب کہ دوسری جانب ملک کی نصب آبادی خط غربت سے نیچے جا چکی ہے۔ پارلیمنٹ میں 80 فیصد ارب اور کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ عام لوگوں کے ترجمان نہیں ہیں، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور عوام کی حقیقی نمائندگی کو آگے لانا ہے۔جدوجہد اور محنت سے ہم یہ منزل حاصل کرسکتے ہیں۔امیر جماعت نے کہا آئین پاکستان ریاست کو پابند کرتا ہے کہ وہ ہر شہری کے لیے فری اور مناسب تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے گی۔ چاروں صوبوں کا تعلیمی بجٹ ملا لیا جائے تو یہ 2 ہزار ارب روپے بنتے ہیں لیکن تعلیم کا برا حال ہے۔ یوتھ کو پڑھنے اور ہنر سیکھنے کے مواقع دستیاب نہیں۔ یہاں فری تعلیم تو دور کی بات یکساں نصاب تعلیم اور نظام تعلیم ہی رائج نہیں ہوسکا، امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظام تعلیم ہیں، غریب کا استحصال ہو رہا ہے، موجودہ نظام سے امیر اور غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی زبان اردو جسے آئین پاکستان نے سرکاری اور دفتری زبان کا درجہ دیا اور سپریم کورٹ نے اس پر فیصلہ دیا کہ تمام سرکاری خط و کتابت، تعلیم اور عدالتی کاروائی اردو میں کی جائے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروا رہی ہے اور بنو قابل کے پروجیکٹ کو الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں پھیلا رہی ہے۔اگلے چند سالوں میں ہم دس لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ کراچی اور لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی بنو قابل سنٹرز بنائیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں معدنی وسائل کی بہتات ہے۔ زرخیز زمین اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک کے نوجوانوں کو مایوس کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کا ہاتھ پکڑا ہے اور ان شاءاللہ جماعت اسلامی انھیں مایوسی سے نکالے گی۔

    منفی پروپیگنڈے، بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر

    ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں منظور، اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونلز کو منتقل

    وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم

  • الخدمت بنو قابل، 50 ہزار سے زائد  مفت آئی ٹی کورسز کروائے ،منعم ظفر خان

    الخدمت بنو قابل، 50 ہزار سے زائد مفت آئی ٹی کورسز کروائے ،منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت بنو قابل کے پلیٹ فارم سے گزشتہ 2 سال میں 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے گئے اور انہیں اس قابل بنایا کہ وہ اپنا روزگار کما سکیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آفاق شاہد پارک، اورنگی ٹاؤن میں الخدمت بنو قابل پروجیکٹ کے تحت آئی ٹی کے مختلف کورسز مفت کروانے کے لیے’’بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ4.0‘‘ میں شریک ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئےمنعم ظفر خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ جماعت اسلامی و الخدمت کی قیادت و رضاکاروں نے ایک مرتبہ پھر شاندار بنوقابل ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،بنوقابل کی پوری سرگرمی کے ذریعے ہم نوجوانوں کا ہاتھ تھامنا چاہتے ہیں۔حکومت و ریاست کا کام ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت جیسی بنیادی ضروریات کی چیزیں فراہم کرے لیکن حکومت و ریاست نے عوام کو تعلیم سے محروم کیا ہوا ہے اور وہ اپنے حصے کا کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، پورے ملک میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، سندھ میں 73 لاکھ بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔وطن عزیز بے شمار قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوںکا ہاتھ تھاما جائے۔تمام سروے کے مطابق ملک کے نوجوان ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان طلبہ و طالبات کو کورسز کرنے کے بعد اس بات کا عزم کرنا ہے کہ ہم اسلام اور دین پر فخر کریں گے اور آئی ٹی و ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرنے کے بعد اس کا موثر استعمال کریں گے۔سی ای او الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن، مومن آباد اور منگھو پیر کے نوجوان طلبہ و طالبات آج علم کی شمع روشن کرنے کے لیے جمع ہیں، یہ نوجوان اپنے شہر کا نہیں بلکہ اپنے ملک کا مستقبل روشن کریں گے ، کراچی میں نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمتیں اور نوجوانوں کے پڑھنے کے مواقع بند کردیے گئے ہیں ،آج سے ڈھائی سال قابل حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر بنو قابل پروگرام شروع کیا گیا تھا۔
    ابتداء میں بنو قابل کے صرف 9 مراکز تھے آج شہر بھر میں 55 مراکز قائم ہیں، پہلے صرف 5 کورسز کروائے جارہے تھے اور آج 28 کورسز کروائے جارہے ہیں۔ بنوقابل 2.0 سے کورسز کرنے والی خواتین نے اپنا روزگار کمانا شروع کردیا ہے۔ آج کئی خوتین ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کما رہی ہیں۔ ہم صرف کورسز ہی نہیں کروا رہے بلکہ طلبہ و طالبات کے لیے banoqabiljob.com پورٹل بھی بنادیا ہے۔
    پورٹل میں ہزاروں کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو انہی طلبہ و طالبات کو ملازمتیں دیں گی ، نوجوان طلبہ و طالبات دل لگا کر محنت سے پڑھیں اور آئی ٹی کے میدان میں اپنا نام پیدا کریں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع عربی مدثر حسین انصاری نے کہا کہ ہم بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ میں نوجوانوں اور اہل اورنگی کو خوش آمدید کہتے ہیں ، اورنگی ٹاؤن کے نوجوان طلبہ و طالبات پڑھنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی نے اورنگی کے نوجوانوں کا ہاتھ تھاما ہے اور ہم انہیں پڑھائیں گے اور آگے بڑھائیں گےاورنگی ٹاؤن کو ہمارے بزرگوں نے مشرقی پاکستان سے آکر بسایا تھا۔ یہاں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد موجود ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں اہل اورنگی نے 8 میں سے 6 نشستوں پر جماعت اسلامی کے نمائندوں کو منتخب کیالیکن مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا لیکن آج تک جس کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
    اورنگی ٹاؤن کا چیئرمین جماعت اسلامی کا بننے جارہا تھا جسے روکا گیا۔ آج اہل اورنگی جعلی اور قابض ٹاؤن چیئرمین سے پریشان ہیں کیونکہ ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔ پیپلز پارٹی کے جعلی ٹاون چیئر مین کی پشت پناہی سے قبضہ مافیا کی سرپرستی کی جا رہی ہے، جماعت اسلامی نے قبضہ مافیا کے خلاف تحریک چلائی ۔ آفاق شاہد پارک کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں شریک طلبہ طالبات کے لیے ہزاروں کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا، اس موقع پرموجود تمام قائدین اور ہزاروں طلبہ و طالبات نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا،ضلع غربی اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے’’بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ4.0‘‘ میں شریک ہزاروں طلبہ و طالبات سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا،کامیاب طلبہ و طالبات کو ویپ ڈیولپنگ، ویب ڈیزائننگ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمزون سمیت مختلف آئی ٹی کے کورسز مفت کرائے جائیں گے۔تقریب میں چیئرمین ساکو فیض خان، انٹرنیشنل باکسر نادر بلوچ، فاسٹ بولر پاکستان کرکٹ ٹیم میر حمزہ، گولڈ میڈلسٹ این ای ڈی مریم محمود، وکیل جرمن اسکول نورین نازلی، طوبہٰ فائونڈیشن کے طلحہ عالم و حافظ محمد شاہد، اسلامیہ ہائی اسکول کے خالد جمال ،طائی کوانڈو کے ماہر ماسٹر محمد صدیق، نادرا ایکسپرٹ طاہر امیر الحسن، کراٹے انٹر نیشنل کراٹے چیمپئین سیف الرحمن،انٹرنیشنل فٹبالر علی رضا، اتالیق کے بانی شہزاد قمرودیگر موجود تھے۔
    سکریٹری ضلع غربی عبد الحنان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان نے منگھوپیر سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل فٹبالر علی رضا کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔قائدین کے خطاب کے لیے ایک بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر ایک بہت بڑا بل بورڈ لگا ہوا تھا جس پر تحریر تھا کہ’’اب وقت ہے آگے بڑھنے کا‘‘ اسٹیج کے دائیں اور بائیں جانب ایس ایم ڈی لگائی گئیں تھیں جس پر بنوقابل پروجیکٹ کے بارے میں بتایاجارہا تھا۔

    کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

  • الخدمت بنو قابل نے اپنے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

    الخدمت بنو قابل نے اپنے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

    الخدمت کراچی نے اپنے پہلے جاب پورٹل ’’قابل ڈاٹ جابز ‘‘qabil.jobs) (کا افتتاح کر دیا اوربنو قابل2.0 کے 10ہزار سے زائد پاس آؤٹ طلبہ وطالبات میں اعزازات اور اسناد تقسیم کردی گئیں ،الخدمت کے تحت ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی 2روزہ بنو قابل نمائش میں 100 کمپنیز نے اسٹالز لگائے اور بنو قابل سے مختلف کورسز کرنے والے طلبہ وطالبات نے 100سے زائد منفرد پراجیکٹس کو نمائش کیلئے پیش کیا۔بنو قابل منفرد جاب پورٹل ’’ قابل ڈاٹ جابز ‘‘ qabil.jobs) (کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان الخدمت 3نومبر کو بنو قابل کے تحت ایک بڑاپروگرام لانچ کرے گی ،جس میں 10لاکھ بچے اس پروگرام کا حصہ ہوں گے ۔یہ اہم موقع ہے کہ الخدمت کے تحت ’’جاب پورٹل ‘‘کا افتتاح کیا گیا ہے ،جہاں سیکڑوں کمپنیاں موجود ہوں گی۔

    اس پورٹل پر بنو قابل سے پاس آؤٹ طلبہ وطالبات کا ڈیٹا موجود ہے اورانڈسڑیز اپنی ضرورت کے مطابق ان نوجوانوں کو ملازمتیںکی آفر کریں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قابل پاکستان سلمان شیخ ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین،اسکل ڈیو لپمنٹ کونسل کی فرحین بیگ ،فیضان لغاری ودیگر نے خطاب کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی ،چیئر مین آباد حسن بخشی ، سی سی اوحبیب گروپ آف کمپنیز عارف حبیب ،اسپورٹس اینکر یحییٰ حسینی ،رضوان جعفر ،سلمان کارپوریشن کے کمپنی ہیڈ سرفراز احمد خان کارپوریٹ سیکٹر و آئی ٹی کمپنیز کے نمائندوں نے بھی بنو قابل کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور طلبہ وطالبات میں اسناداور اعزازات تقسیم کیے۔
    منعم ظفر خان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا وژن تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کو آئی کورسز سکھا کر انہیں بااختیار بنا یا جائے،انہیں مایوسیوں سے نکالا جائے۔ بنو قابل پروگرام سے دوسال میں 50ہزار بچے پاس آؤٹ ہو چکے ہیںجو کام حکومت کو کرنے چاہئیں تھے،وہ الخدمت نے کردکھائے ہیں۔کراچی میں گزشتہ تین سال سے آئی ٹی پارک کی باتیں ہو رہی ہیں۔وعدے بھی کئے گئے مگر کچھ نہیں کیا گیا ۔الخدمت 55مقامات پر آئی ٹی کورسز کروارہی ہے ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکال رہے ہیں ،ان نوجوانوں نے پڑھنا پڑھنا ہے،آگے بڑھنا ہے اور اپنے والدین کا سہارا بننا ہے ۔بنو قابل 4.0کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک کراچی کے ایک لاکھ نوجوان خود کو رجسٹرڈ کرواچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کل آبادی کا 60فیصد ہیں اور یہی اس ملک کی امید وں کا مرکز اور محور ہیں ۔
    الخدمت نو جوانوں کا ہاتھ تھامے گی۔ انہیں مایوسی سے نکالے گی۔منعم ظفر خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کیا کہ پولی ٹیکنیک کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ،اس سے کراچی کے ہزاروں نوجوان ٹیکنالوجی میں آگے بڑھیں گے اور ملک ترقی کرے گا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام سلمان شیخ نے کہا کہ جاب پورٹک کا آغاز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں ،الخدمت نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے ،بہت سے کمپنیاں الخدمت بنو قابل سے جڑ گئی ہیں ، بنو قابل کے نوجوانوں کو وہاں ملازمتیں ملیں گی ۔
    قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ ٹیکنالوجی جاب پورٹل تمام ٹیکنالوجی کمپنیز اورسافٹ ویئر ہاوسز سے منسلک ہوگا ،یہ نئے دور کا آغاز ہے ۔الخدمت بنو قابل کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب میں دیگر مقررین نے الخدمت کی کاوش کو سراہا اور بنو قابل کورسز کرنے والے ہزاروں طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔

    ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی