Baaghi TV

Tag: بنگلادیش

  • بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش میں مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب بس کو ایک فیری پر سوار کیا جا رہا تھا اسی دوران بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں جا گری،بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے متعدد افراد کو فوری کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیاتاہم 23افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےحادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا بھی ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو کشتی ’حمزہ‘ کے ذریعے بس کو چھ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکالا گیا بس کا ایک حصہ رات 11:15 بجے مقامی وقت کے مطابق پانی سے نظر آیا، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا،ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواؤں اور بارش کے با عث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، بس عید کی تعطیلات کے بعد زیادہ تر مسافروں کو دارالحکومت ڈھاکا لے جا رہی تھی۔

  • ایشیا کپ ٹی20: بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست ،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشیا کپ ٹی20: بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست ،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو بآسانی 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کے سیف حسین 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 9 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔بھارت کے کلدیپ یادو نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ جسپریت بھمرا اور وارون چکراورتی 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔اوپنر ابھیشک شرما نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے، جن میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ شُبھمن گل نے 19 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔

    تلک ورما اور کپتان سوریا کمار یادیو 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شیوم دھوبے صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر ہاردک پانڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی، اکشر پٹیل 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔رشاد حسین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تنزیم حسن ساکب، مستفیض الرحمان اور سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یوں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

    وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی

  • ایشیا کپ سپر فور،سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست

    ایشیا کپ سپر فور،سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست

    ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

    سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔ داسن شناکا نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کوشل مینڈس نے 34، پتھم نسانکا نے 22 اور کپتان چریتھ اسالانکا نے 21 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 169 رنز ایک گیند قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیے۔ سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔آخری اوور میں بنگلادیش کو 5 رنز درکار تھے۔ ذاکر علی نے پہلی گیند پر چوکا مار کر اسکور برابر کیا، تاہم اگلی تین گیندوں پر شناکا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، لیکن نتیجہ اپنے نام نہ کرسکے۔

    بنگلادیش کی جانب سے دیگر بیٹسمینوں میں لٹن داس نے 23، شمیم حسین نے 14، ذاکر علی نے 9 اور مہدی حسن نے صفر رنز بنائے۔یہ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ تھا۔ گروپ مرحلے میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔ سپر فور کے لیے گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے کوالیفائی کیا ہے۔

    جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا

    اسرائیلی حمللے، غزہ کے مزید 51 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز

    کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی،خالد مقبول صدیقی

  • وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ اور مشیر تجارت سے ملاقاتیں

    وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ اور مشیر تجارت سے ملاقاتیں

    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین سے ڈھاکا میں اہم ملاقات کی۔

    دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت میں اعلیٰ سطحی روابط، عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی بنیادوں پر تعاون بھی زیرِ بحث آئے۔

    علاقائی اور بین الاقوامی معاملات، جن میں سارک (SAARC) کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران شامل ہیں، پر بھی غور کیا گیا،مذاکرات مثبت اور خوشگوار ماحول میں ہوئے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود خیرسگالی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

    مذاکرات میں دونوں ممالک کے متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے،اس موقع پر بنگلادیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔

    قبل ازیں، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ناشتہ پر ملاقات کی تھی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی اس ملاقات میں شریک ہوئےدونوں جانب سے اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی، تجارت میں اضافے اور رابطہ کاری کے فروغ پر خصوصی زور دیا گیا۔

    اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے ڈھاکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر کی جانب اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی،اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی جن میں بنگلہ دیشی حکومت کے مشیران ، بیوروکریٹس، سیاسی جماعتوں کی قیادت، وائس چانسلرز، دانشور اور تھنک ٹینکس کے ارکان، کھلاڑی، فنکار، صحافی، ریٹائرڈ جرنیل اور دیگر شامل تھے۔

    اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کو بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ برادرانہ جذبات ہیں،ہ دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط مشترکہ روایات، اسلامی ورثے، سماجی اقدار اور ادبی اظہار پر استوار ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ہم آہنگی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ ایک تعمیری اور مستقبل کی طرف دیکھنے والے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے 24 اگست 2025ء کے دورۂ بنگلادیش کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے، چار مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور ایک ثقافتی تبادلہ پروگرام پر دستخط کیے جائیں گے، اہم معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا ختم کرنے سے متعلق ہےاس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں اور تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

    اس کے علاوہ دونوں ممالک کی خبر رساں ایجنسیوں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور بنگلہ دیش سنگباد سانگستھا (BSS) کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارتی امور پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا جائے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگرام 2025-2028 بھی شروع کیا جائے گا۔

    اسی طرح فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان اور فارن سروس اکیڈمی آف بنگلادیش کے درمیان باہمی تعاون پر بھی معاہدہ طے پائے گا،دونوں ممالک کے تحقیقی ادارے، یعنی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (BIISS) بھی باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کو نئی جہت فراہم کریں گے اور مختلف شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنیں گے۔

    واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز نور خان ایئربیس سے ڈھاکا روانہ ہوئے تھےدفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ کسی پاکستانی وزیرِ خارجہ نے تقریباً 13 برس بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہےآخری بار پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نومبر 2012 میں 6 گھنٹے کا مختصر دورہ کیا تھا، تاکہ اس وقت کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جا سکے۔

  • بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

    بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

    بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    شیرِ بنگلا اسٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز کی آخری گیند پر تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 133 رنز بنائے۔ ذاکر علی 55 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ مہدی حسن نے 33 رنز اسکور کیے۔پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 125 رنز ہی بنا سکی اور 8 رنز سے میچ ہار گئی۔ بنگلادیش کی بولنگ نے پاکستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور مسلسل وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جو اس میچ سے اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے تھے۔میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جو بنگلادیش ایئر فورس کے طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس اور سوگ کے طور پر کی گئی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا تھا۔

    پاکستان کی فائنل الیون
    سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال۔

    بنگلادیش کی فائنل الیون
    لٹن داس (کپتان)، پرویز حسین، نعیم شیخ، توحید ہردوئے، شمیم حسین، ذاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام اور مستفیض الرحمٰن۔

    مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کیلئے کاوشیں تیز،مولانا فضل الرحمان متحرک

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

    میرپور میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بنگلادیش نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 111 رنز کا ہدف بنگال ٹائیگرز نے صرف 15.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

    بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اُن کے حق میں ثابت ہوا۔ پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ صرف 46 رنز پر گرین شرٹس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔فخر زمان واحد بیٹر تھے جنہوں نے مزاحمت کی، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 44 رنز بنائے اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 6، محمد حارث 4، کپتان سلمان علی آغا 3 اور حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    خوشدل شاہ 17 اور محمد نواز 3 رنز بنا سکے، جب کہ عباس آفریدی نے 3 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مستفیض الرحمٰن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بنگلادیش نے جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب کیا۔ ابتدائی دو وکٹیں 7 رنز پر گرنے کے باوجود پرویز حسین اور توحید ہردوئی نے زبردست شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور کو 80 رنز تک پہنچا دیا۔توحید ہردوئی نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے جبکہ پرویز حسین نے 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 56 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیونز:

    پاکستان: سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ابرار احمد، سلمان مرزا، عباس آفریدی۔
    بنگلادیش: لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، رشاد حسین، تنظیم حسن۔

  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت ختم

    جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت ختم

    بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق بنگلادیشی سپریم کورٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کو 3 ساتھیوں سمیت 2012 میں انسانیت کے خلاف جرم کے الزام میں پابند سلاسل کیا گیا تھا۔

    سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے تحت ان کے دو ساتھیوں کو سزائے موت دے دی گئی جبکہ اظہرالاسلام کی سزا پر عمل درآمد ہونا تھا،تاہم سپریم کورٹ نے اظہرالاسلام کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

    پاک افواج کے سابق افسران اور ویٹرنز کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

    فیصلہ سامنے آنے کے بعد جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر شفیق الرحمان نے اسے انصاف کی فتح قرار دیا کہا کہ ہم بدلہ نہیں بلکہ انصاف چاہتے تھے، یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا۔

    پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا بھارتی دعویٰ بے نقاب

  • حسینہ واجد کو بنگلا دیشی عبوری حکومت سےبڑا ریلیف مل گیا

    حسینہ واجد کو بنگلا دیشی عبوری حکومت سےبڑا ریلیف مل گیا

    بنگلادیش کی عبوری حکومت کا سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومت میں جن افراد پر قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے، ان کے خلاف بنگلا دیش کی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ڈھاکہ میں ایک ٹربیونل پہلے ہی شیخ حسینہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر چکا ہے۔ حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد انہوں نے ہمسایہ ملک انڈیا میں پناہ لی تھی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ شیخ حسینہ کی حکومت گزشتہ برس اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش میں منظم حملوں اور مظاہرین کی ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد طلبہ نے مسلسل یہ مطالبہ کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے انتخابات سے قبل پارٹی پر پابندی عائد کی جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس کے احتجاجی مظاہرین پر تشدد کے الزام میں عبوری حکومت نے عوامی لیگ کے طلبہ ونگ پر پابندی عائد کر دی تھی۔طلبہ کی حمایت یافتہ نئی سیاسی جماعت کے رہنما حسنات عبداللہ نے ایک فیس بک پوسٹ میں حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی لیگ پر پابندی عائد کی جائے۔حسنات عبداللہ کی پارٹی اگلے انتخابات میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    مقامی اخبار پرتھوم ایلو کے مطابق طالب علم رہنما ناصر الدین پٹواری نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ پارٹی پر پابندی لگانے میں ناکامی بنگلہ دیش کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دے گی۔ اپنے ساتھیوں کی موت پر ابھی تک غمزدہ طلبہ رہنمائوں نے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔لیکن نوبل انعام یافتہ اور نگراں حکومت کے رہنما محمد یونس نے کہا ہے کہ ان کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت کی بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت کی بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست

    لاہور:ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گروپ 2 اور میگا ایونٹ کا 35واں میچ بھارت اور بنگلا دیش کے مابین کھیلا گیا جبکہ دوسری اننگز بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود کردی گئی۔

    لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    بھارت اننگز

    پاکستان کے روایتی حریف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوپنر کے ایل راہول 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 50 سکور بناکر پویلین لوٹے، سوریا کمار یادیو نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگال ٹائیگرز کی جانب سے حسن محمود نے سب سے زیادہ 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

    کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    بنگلا دیش اننگز

    185 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ شروع ہوئی تو اس دوران بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، میچ دوبارہ شروع ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اننگز 16 اوورز تک محدود کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف کردیا گیا۔

    لٹن داس کی 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر کھیلی گئی 60 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، نجم الحسن شانتو بھی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شکیب الحسن بھی صرف 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد بنگال ٹائیگرز کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں، نورالحسن نے 25 اور تسکین احمد نے 12 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    ارشدیب سنگھ اور ہاردیک پانڈیا نے 2،2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس طرح بنگال ٹائیگرز نے 16 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔