Baaghi TV

Tag: بنگلا دیش

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بنگلا دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بنگلا دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا

    بنگلا دیشی حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

    وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق اگر بنگلا دیش کا ایشو حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گاپاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ انڈیا کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بنگلا دیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں اور ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے پاکستان نے بنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل اسپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-

    واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

    بھارت:منی پور میں اغوا اور اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون انتقال کر گئی

    گل پلازہ آتشزدگی:عوام اور متاثرہ خاندانوں کیلئے ہیلپ لائنز قائم

    امریکی جریدے نے مودی حکومت کے شائننگ انڈیا دعوے بےنقاب کر دیئے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی کا میزبانی میں دلچسپی کا اظہار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی کا میزبانی میں دلچسپی کا اظہار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، سری لنکا کے وینیوز تیار نہ ہوئے تو پاکستان اپنے وینیو دے سکتا ہے وینیوز کا کوئی مسئلہ ہے تو پی سی بی مشکل وقت میں وینیو دے سکتا ہے، بنگلا دیش کے میچز کی میزبانی کیلئے کراچی، راولپنڈ ی سمیت پاکستان کے تمام وینیوز دستیاب ہیں-

    واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش ٹیم بھارت نہیں جانا چاہتی ہے، آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز منتقل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

    ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

  • ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

    ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

    بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

    بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرالاسلام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی،انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جانے کا اب کوئی جواز نہیں رہا کیونکہ بھارت ہمارے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں بظاہر ناکام نظر آرہا ہے بنگلا دیش نے بھارت سے اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل سے بنگلادیشی کھلاڑی کو نکالے جانے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے۔

    رمضان المبارک کی آمد: پی آئی اے کی سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلا دیش کے لیگ میچز بھارت سے نکال کر سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کرے، کیونکہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی، تیسرا میچ 14 فروری کو انگلینڈ اور چوتھا میچ 17 فروری کو نیپال کے خلاف شیڈول ہیں، ابتدائی تین میچز کولکتہ جبکہ چوتھا میچ ممبئی میں کھیلا جانا ہے۔

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    بھارت نے گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا معاہدہ ہوا تھا، پاکستان اس طے شدہ معاہدے کے تحت اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

  • بنگلادیش میں ایک اور طالبعلم رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

    بنگلادیش میں ایک اور طالبعلم رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

    ڈھاکا:بنگلادیش میں ایک اور طالبعلم رہنما کو سر میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

    بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مغربی شہر کھلنا میں نامعلوم مسلح افراد نے طالب علموں کی تحریک کے ایک اور رہنما کو سر میں گولی مار دی یہ واقعہ معروف نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔

    نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کی جوائنٹ پرنسپل کوآرڈینیٹر محمودہ میتو نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ مطلب سکندر این سی پی کے کھلنا ڈویژن کے سربراہ اور پارٹی کے ورکرز فرنٹ کے مرکزی کوآرڈینیٹر ہیں جنہیں آج گولی ماری گئی، انہیں تشویشناک حالت میں کھلنا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہےمطلب سکندر کے سر کے بائیں حصے میں گولی لگی اور انہیں شدید خون بہنے کی حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر ہنگامی علاج شروع کر دیا ہے۔

    عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

    یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چند روز قبل طالب علموں کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے نمایاں رہنما شریف عثمان ہادی کو ڈھاکہ کے علاقے بیجئے نگر میں انتخابی مہم کے دوران نقاب پوش حملہ آوروں نے سر میں گولی مار دی تھی 32 سالہ ہادی بعد ازاں سنگاپور میں دورانِ علاج دم توڑ گئے تھے۔

    عثمان ہادی 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے امیدوار تھے عثمان ہادی کی موت کے بعد ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے،پولیس کے مطابق کھلنا کے علاقے مجید سرانی میں ہونے والے تازہ حملے کے حوالے سے تاحال حملہ آوروں یا ان کے محرکات کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں مل سکیں، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان،لیبیا دفاعی معاہدہ دو اہم پہلوؤں کا عکاس

  • عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

    عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

    بنگلادیش پولیس نےطلبا رہنما عثمان ہادی کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کی شناخت کرلی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش پولیس نے عدالت میں مرکزی ملزم کے طور پر فیصل کریم مسعود کو ظاہر کر دیا پولیس نے چارج شیٹ میں فیصل کریم مسعود کو شوٹر جب کہ ایک اور شخص عالمگیر شیخ کو سہولت کار کے طور پر نامزد کیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم فیصل کریم مسعود کا پاسپورٹ منسوخ کرکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی،عدالت کے حکم پر تمام ایئرپورٹس اور بنگلا دیش بارڈر سیکیورٹی فورس کو بھی الرٹ کردیا گیا تاکہ عثمان ہادی کا قاتل غیر قانونی طریقے سے بھی سرحد پار نہ کرپائے۔

    کراچی:گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم تفتیشی ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں، اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ملزمان بھارت فرار ہوگئے تھے تاہم اسے خارج از امکان بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    قبل ازیں پولیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران دو افراد کو ملزم فیصل کریم مسعود کو غیر قانونی طور پر بھارت بھیجنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا پولیس نے عدالت سےان دونوں افراد سے مزید تفتیش کے لیے پانچ روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے تاہم اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی،تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ممکنہ طور پر سرحدی انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا سرغنہ بھی شامل ہوسکتا ہے جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

    واضح رہے کہ عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکا کے پلٹن علاقے میں انتخابی مہم کے دوران موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی،جس سے طلبا رہنما شدید زخمی ہوگئے تھے اور مقامی اسپتال میں حالت بگڑنے پر سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں 18 دسمبر کو دوران علاج انتقال کر گئے تھےعثمان ہادی کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی شہید نوجوان رہنما کو قومی ہیرو قرار دیکر ایک روزہ قومی سوگ بھی منایا گیا۔

  • بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،سینیئر صحافی گرفتار

    بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،سینیئر صحافی گرفتار

    بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینیئر صحافی انیس عالمگیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی پولیس نے پیر کو بتایا کہ انہوں نے سینیئر صحافی انیس عالمگیر کو مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے،صحافی پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت کی تشہیر کا بھی الزام ہے۔

    انیس عالمگیر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا اور عوامی لیگ کی بحالی کی سازش کی۔

    واضح رہے کہ بنگلادیشی عبوری حکومت نے مئی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کے تحت شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پر پابندی عائد کی تھی، بنگلا دیش میں میڈیا کی آزادی طویل عرصے سے خطرات کا شکار رہی ہے اور شیخ حسینہ کے دورِ اقتدار کو جنوبی ایشیائی ملک میں میڈیا آزادی کے بدترین ادوار میں شمار کیا جاتا ہے،رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق بنگلادیش 2025 میں پریس فریڈم کی عالمی درجہ بندی میں 180 ممالک میں 149ویں نمبر پر ہے۔

  • بنگلادیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی

    بنگلادیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی

    بنگلا دیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار 5 سال کے لئے ویزا کی شرط ختم کردی ہے، نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہےاس معاہدے کے تحت پاکستانی اور بنگلادیشی حکام کو اب دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    پریس سیکرٹری شفیق الاسلام نے کہا کہ یہ معاہدہ 5 سال کے لئے نافذ العمل ہوگا اور اس معاہدے کے تحت پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بنگلادیش میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی،بنگلادیش کے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدے موجود ہیں۔

    ایلون مسک نےبھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کو سانپ قرار دیا

    یہ پیشرفت گزشتہ ماہ ڈھاکا میں بنگلادیشی ہوم ایڈوائزر جہانگیر عالم چوہدری اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی ہےاس ملاقات میں دونوں فریقین نے سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا آن آرائیول کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا تھا۔

    یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ، تل ابیب میں بھگدڑ،کئی افراد زخمی

  • بنگلا دیش: طیارہ اسکول پر گرنے سے 31 افراد جاں بحق، 165 زیر علاج

    بنگلا دیش میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ ہائی اسکول کے کیمپس پر گرنے کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 165 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 25 بچے اور طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کا شکار ہوا اور ہائی اسکول کے احاطے میں جا گرا۔بنگلا دیشی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ طیارے نے معمول کے مطابق پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے چند لمحوں بعد ہی تکنیکی مسئلہ سامنے آیا۔ پائلٹ نے آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔

    ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ اسکول کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے غم زدہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے اور واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا ہے۔

    200 یونٹ کے بعد 6 ماہ تک زائد بل ، نظرثانی کا عندیہ

    بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

  • چھکا کھانے کے بعد بولر کا بیٹر پر دھاوا، ویڈیو وائرل

    چھکا کھانے کے بعد بولر کا بیٹر پر دھاوا، ویڈیو وائرل

    ڈھاکہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلا دیش اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاتھا پائی پر اتر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی ایمرجنگ ٹیموں کے درمیان میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 روزہ ٹیسٹ میچ جاری تھا دوران میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ناقابل قبول صورتحال اسوقت پیش آئی جب جنوبی افریقا کے بولر ٹی شیپو نٹولی اور بنگلا دیش کے بیٹر رپن مونڈول ہاتھا پائی پر اتر آئے۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگلا دیشی بیٹر رپن مونڈول نے جنوبی افریقی بولر شیپو نٹولی کے خلاف چھکا لگایا، چھکا کھانے کے بعد ٹی شیپو نٹولی اور رپن مونڈول کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد افریقی بولر نے بنگلادیشی بیٹر پر دھاوا بول دیا۔

    جنوبی افریقی بولر ٹی شیپو نٹولی نے بنگلادیشی بیٹر کو پہلے دھکا اور پھر ہاتھا پائی شروع کردی، اس دوران امپائر سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑی دونوں کوعلیحدہ کرتے نظر آئے، وائرل ویڈیو میں دونوں کرکٹر کو دوران میچ ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ پائی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    آن فیلڈ امپائر کی جانب سے واقعے کی باضابطہ رپورٹ فی الحال جمع نہیں کرائی گئی، رپورٹ جمع کروائے جانے کے بعد شیپو نٹولی اور رپن مونڈول پر سخت پابندیاں لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ہوں گےپہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔